Page 56 of 57 FirstFirst ... 64654555657 LastLast
Results 826 to 840 of 853

Thread: کرونا وائرس ۔ پاکستان میں مریضوں کی تعداد بڑھ گئی

  1. #826
    Sisters Society

    Join Date
    Feb 2008
    Location
    Karachi
    Posts
    56,245
    Blog Entries
    27


    پاکستان میں کورونا سے مزید 126 افراد انتقال کرگئے
    Play Video
    ملک میں کورونا کی ہلاکت خیزیاں جاری ہیں اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 126 افراد وائرس سے انتقال کرگئے۔


    پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 39101 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 3265 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ وائرس سے مزید 126 افراد انتقال کر گئے۔


    سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 8.35 فیصد رہی۔




    این سی او سی کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے اموات کی تعداد 19336 ہو چکی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 8 لاکھ 70707 تک پہنچ چکی ہے۔

  2. #827
    Sisters Society

    Join Date
    Feb 2008
    Location
    Karachi
    Posts
    56,245
    Blog Entries
    27
    ملک میں کورونا کی ہلاکت خیزیاں جاری ہیں اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 48 افراد وائرس سے انتقال کرگئے۔


    پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 30700 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 2517 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ وائرس سے مزید 48 افراد انتقال کر گئے۔


    سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 8.19 فیصد رہی۔




    این سی او سی کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے اموات کی تعداد 19384 ہو چکی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 8 لاکھ 73220 تک پہنچ چکی ہے۔

  3. #828
    Sisters Society

    Join Date
    Feb 2008
    Location
    Karachi
    Posts
    56,245
    Blog Entries
    27
    دنیا بھر میں کورونا سے ایک کروڑ اموات ہو چکیں: برطانوی اخبارکا دعویٰ


    فوٹو: فائل
    ایک برطانوی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ایک کروڑ افراد کی اموات ہو چکی ہیں۔


    برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق کورونا سے اموات کی تعداد دنیا بھر میں ریکارڈ کی گئی تعداد سے تین گنا زائد ہے۔


    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کورونا وبا سے امیر ملک زیادہ جبکہ ترقی پزیر ملک کم متاثر ہوئے ہیں تاہم ریکارڈ نہ ہونے والی 6.7 ملین اموات کی اکثریت غریب اور درمیانی آمدنی والے ملکوں میں ہوئی ہے۔


    برطانوی اخبار کا اپنی رپورٹ میں یہ بھی کہنا ہے کہ وائرس امیر ملکوں سے غریب ملکوں میں پھیلا اور یہ سلسلہ اب بھی جاری ہے۔


    خیال رہے کہ دنیا بھر سے جمع کردہ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق عالمی وبا سے اب تک 33 لاکھ 60 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

  4. #829
    Sisters Society

    Join Date
    Feb 2008
    Location
    Karachi
    Posts
    56,245
    Blog Entries
    27
    پاکستان میں کورونا کے وار جاری ہیں اور وبا سے ملک میں سے مزید 83 ہلاکتیں ریکارڈ کی گئی ہیں۔


    پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 30248 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 1531 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 83 ہلاکتیں ہوئیں۔


    سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 5.06 فیصد رہی۔




    سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 19467 ہو گئی اور مجموعی کیسز 8 لاکھ 74751 تک جاپہنچے ہیں۔

  5. #830
    Sisters Society

    Join Date
    Feb 2008
    Location
    Karachi
    Posts
    56,245
    Blog Entries
    27
    پاکستان میں کورونا کے وار جاری ہیں اور وبا سے ملک میں سے مزید 76 ہلاکتیں ریکارڈ کی گئی ہیں۔


    پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 30402 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 2379 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 76 ہلاکتیں ہوئیں۔


    سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 7.82 فیصد رہی۔




    سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 19543 ہو گئی اور مجموعی کیسز 8 لاکھ 77130 تک جاپہنچے ہیں۔

  6. #831
    Sisters Society

    Join Date
    Feb 2008
    Location
    Karachi
    Posts
    56,245
    Blog Entries
    27
    ملک میں کورونا وائرس سے مزید 74 افراد انتقال کرگئے۔


    پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 36725 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 3232 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 74 ہلاکتیں ہوئیں۔


    سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 8.8 فیصد رہی۔




    ملک میں کورونا سے اب تک مجموعی طور پر 19617 افراد انتقال کرچکے ہیں اور کل کیسز کی تعداد 880362 ہوچکی ہے جب کہ اب تک وائرس سے 792522 افراد صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔


    اس کے علاوہ ملک بھر میں اب تک مجموعی طور پر 9 لاکھ 64 ہزار سے زائد افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین لگائی جاچکی ہے۔

  7. #832
    Sisters Society

    Join Date
    Feb 2008
    Location
    Karachi
    Posts
    56,245
    Blog Entries
    27
    ملک میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے اور مزید 135 افراد وائرس سے انتقال کرگئے۔


    پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 29801 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 2566 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 135 ہلاکتیں ہوئیں۔


    سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 8.61 فیصد رہی۔




    ملک میں کورونا سے اب تک مجموعی طور پر 19752 افراد انتقال کرچکے ہیں اور کل کیسز کی تعداد 8 لاکھ 82 ہزار 928 ہوچکی ہے جب کہ اب تک وائرس سے 7 لاکھ 95 ہزار 511 افراد صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔

  8. #833
    Sisters Society

    Join Date
    Feb 2008
    Location
    Karachi
    Posts
    56,245
    Blog Entries
    27
    ملک میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے اور مزید 104 افراد وائرس سے انتقال کرگئے۔


    پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 41771 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 3256 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 104 ہلاکتیں ہوئیں۔


    سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 7.79 فیصد رہی۔




    ملک میں کورونا سے اب تک مجموعی طور پر 19856 افراد انتقال کرچکے ہیں اور کل کیسز کی تعداد 8 لاکھ 86 ہزار 184 ہوچکی ہے جب کہ اب تک وائرس سے 7 لاکھ 99 ہزار 951 افراد صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔

  9. #834
    Sisters Society

    Join Date
    Feb 2008
    Location
    Karachi
    Posts
    56,245
    Blog Entries
    27
    ملک میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے اور مزید 131 افراد وائرس سے انتقال کرگئے۔


    پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 51130 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 4207 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 131 ہلاکتیں ہوئیں۔




    سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 8.22 فیصد رہی۔


    ملک میں کورونا سے اب تک مجموعی طور پر 19987 افراد انتقال کرچکے ہیں اور کل کیسز کی تعداد 8 لاکھ 90 ہزار 391 ہوچکی ہے جب کہ اب تک وائرس سے 8 لاکھ 4 ہزار 122 افراد صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔

  10. #835
    Sisters Society

    Join Date
    Feb 2008
    Location
    Karachi
    Posts
    56,245
    Blog Entries
    27
    ملک میں کورونا وائرس سے مزید 102 افراد انتقال کرگئے جس کے بعد وائرس سے اموات کی تعداد 20 ہزار سے تجاوز کرگئی۔


    پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 51528 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 3070 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 102 ہلاکتیں ہوئیں۔




    سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 5.95 فیصد رہی۔


    ملک میں کورونا سے اب تک مجموعی طور پر 2089 افراد انتقال کرچکے ہیں اور کل کیسز کی تعداد 8 لاکھ 93 ہزار 461 ہوچکی ہے جب کہ اب تک وائرس سے 8 لاکھ10 ہزار 141افراد صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔

  11. #836
    Sisters Society

    Join Date
    Feb 2008
    Location
    Karachi
    Posts
    56,245
    Blog Entries
    27
    ملک میں کورونا سے مزید 88 افراد انتقال کرگئے اور 4 ہزار سے زائد کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔


    پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 62238 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 4007 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 88 ہلاکتیں ہوئیں۔




    سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 6.43 فیصد رہی۔


    ملک میں کورونا سے اب تک مجموعی طور پر 20177 افراد انتقال کرچکے ہیں اور کل کیسز کی تعداد 8 لاکھ 97 ہزار 468 ہوچکی ہے جب کہ اب تک وائرس سے 8 لاکھ 13 ہزار 855 افراد صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔

  12. #837
    Sisters Society

    Join Date
    Feb 2008
    Location
    Karachi
    Posts
    56,245
    Blog Entries
    27
    لاہور: پنجاب میں کورونا کیسز کی شرح میں کمی ہوئی ہے۔


    صوبائی محکمہ صحت کے مطابق صوبے میں کورونا کیسز کی شرح 4.56 ریکارڈ کی گئی ہے اور لاہور میں بھی کیسز کی شرح کم ہوکر 4.23 تک آگئی ہے۔


    محکمہ صحت کا بتانا ہےکہ پنجاب میں 24 گھنٹوں میں کورونا کے 23152 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 1057 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ لاہور میں کورونا کے 11222 ٹیسٹ میں سے 475 مثبت آئے۔


    محکمہ صحت کےمطابق پنجاب میں 24گھنٹوں میں کورونا سے 35 افراد اور لاہور میں 24 گھنٹوں میں کورونا سے 13 افراد انتقال کرگئے جب کہ صوبے کے اسپتالوں میں کورونا کے372 مریض آئی سی یو میں زیر علاج ہیں۔

  13. #838
    Sisters Society

    Join Date
    Feb 2008
    Location
    Karachi
    Posts
    56,245
    Blog Entries
    27
    ملک بھر میں24گھنٹوں کےدوران کورونا وائرس سے مزید 74 افرادانتقال کرگئے۔


    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق ملک بھرمیں24گھنٹوں میں کورونا کے 62 ہزار 61 ٹیسٹ کیےگئے اور 24گھنٹوں میں کوروناکے 3 ہزار84 نئے کیس سامنےآئے، کورونا مثبت کیسز کی شرح4.96 فیصد رہی۔


    این سی او سی کے مطابق 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے مزید 74 افرادانتقال کرگئے جس کے بعد ملک میں کوروناسےانتقال کرنے والوں کی تعداد 20 ہزار 251 ہوگئی۔


    این سی اوسی کا کہنا ہےکہ ملک بھر کے اسپتالوں میں کورونا کے 536 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں جب کہ ملک بھر کے اسپتالوں میں کوروناکے4800 مریض زیر علاج ہیں۔

  14. #839
    Sisters Society

    Join Date
    Feb 2008
    Location
    Karachi
    Posts
    56,245
    Blog Entries
    27

    چین نے کورونا کو کیسے پسپا کیا؟



    حرف و دانش حیرت زدہ ہیں۔ سائنس ٹیکنالوجی نے انگلیاں دانتوں میں دبا رکھی ہیں۔ سب سے زیادہ آبادی والے ملک اور جہاں کووڈ 19کی عالمگیر وبا نے پہلا وار کیا۔ وہیں اس وبا کو صرف تین ماہ میں کیسے پسپا کردیا گیا۔ امریکہ انڈیا جیسے ممالک اگر اس ہلاکت خیز وبا کے مقابلے میں یہی کامیابی حاصل کرتے تو ڈھول بجارہے ہوتے۔


    چین نے اس پر کسی تکبر اور تفاخر کا مظاہرہ نہیں کیا ہے۔ امریکہ میں اب تک پانچ لاکھ ستاسی ہزار شہری اسی وبا سے ہلاک ہوچکے میں۔ یہ وہی امریکہ ہے جو کسی ملک میں اپنے ایک شہری کی ہلاکت پر میزائلوں کی بارش کردیتا ہے۔ انڈیا جو اس علاقے کی سپر طاقت بننا چاہتا ہے جو امریکہ اور یورپ کو چین کا مقابلہ کرنے کے لیے اپنی پیشکش کرتا ہے ۔ وہاں دو لاکھ اکیانوے ہزار سے زیادہ اموات ہوچکی ہیں۔


    چین میں صرف 4636 اموات ہوئیں۔ 31دسمبر2019 کو ووہان میں یہ وبا پھوٹی۔ چین نے اپنی جامع حکمت عملی ۔ تیز رفتار اقدامات سے مارچ 2020 تک وبا کو اپنے شکنجے میں کس لیا تھا۔ نئے متاثرین آنا بند ہوگئے تھے۔ ماضی کے گراں خواب افیمی چینیوں نے قدیم و جدید کے امتزاج سے کورونا کی یلغار روکی۔


    قدیم ترین طریقہ سختی۔ ڈسپلن اور جدید ترین طریقہ ٹیکنالوجی۔ نام نہاد انسانی حقوق۔ پارلیمنٹ۔ جمہوریت کے دُم چھلوں پر انسانی جان کی بقا کو اہمیت دی۔ صرف اور صرف انسان کو بچایا۔ چین کی 96فیصد سے زیادہ شرح خواندگی رکھنے والی قوم نے اپنی حکومت کا بھرپور ساتھ دیا۔ انہیں بھی اپنی ۔ اپنے پیاروں کی جان ۔ آزادیٔ اظہار۔ اور آزادیٔ اجتماع سے زیادہ عزیز تھی۔


    عین اس وقت جب یورپ کی جمہوریتوں میں انسان بڑی تعداد میں دم توڑ رہے تھے۔ صحت کے نظام ریت کی دیواریں ثابت ہورہے تھے۔ اس وقت چین نے ایک ذمہ دار جدید سوچ رکھنے والے معاشرے کا مظاہرہ کیا۔ چین 2003 میں سارس severe acute respiratory syndrome سانس لینے میں شدید مشکل حالت کی وبا کا سامنا کرتے ہوئے اپنی سات سو سے زیادہ قیمتی جانوں کا نقصان برداشت کرچکا تھا۔ اس لیے اب وہ کوئی خطرہ مول لینے کو تیار نہیں تھا۔


    ووہان میں پہلی متاثرہ مریض 57سالہ جھینگا فروش خاتون وی گوئیکسیان کے کورونا پوزیٹو آنے کے بعد ہی پوری چینی حکومت حرکت میں آگئی۔ سارس سے سیکھے ہوئے اسباق کو فوری نافذ کردیا گیا۔ اس نئی بیماری کی مکمل تشخیص اور تحقیق سے پہلے ہی۔ مریضوں کو قرنطینہ کی اور عام لوگوں میں سماجی فاصلے کی پابندی کروائی گئی۔ سب سے سخت اقدام اس پابندی پر عملدرآمد تھا۔


    1۔ پہلا قدم سرکاری محکموں میں ہنگامی حالت کا اعلان۔2۔ متاثرہ آبادیوں اور شہروں میں مکمل لاک ڈاؤن۔3۔ ملک گیر میڈیکل تحریک۔4۔ میڈیکل برادری اور دوا ساز کمپنیوں کی مالی اعانت اور ان کے لیے ترجیحی پالیسیاں۔5۔احتیاطی تدابیر۔ اطلاعات کو ہر چینی تک پہنچانے کی جامع پالیسی۔ ان پانچوں بنیادی اقدامات پر عملدرآمد کا ہر لمحہ جائزہ لینے کے لیے ہر شہر ہر محلے میں ٹاسک فورسز ۔ بلدیاتی اداروں سے بھرپور کام لیا گیا۔ آن لائن اشیا فراہم کرنے والے ہرکاروں کو حکومت نے اپنی رضا کار فورس میں شامل کرلیا۔ ووہان میں ہر بلڈنگ۔ ہر سرکاری دفتر کے باہر ایمرجنسی ٹینٹ۔ ٹیکنالوجی کا ہر قدم استعمال کسی شہری میں اگر کوئی علامت پائی گئی تو اسے گھر یا دفتر نہیں جانے دیا گیا۔ اسپتال لے جاکر اس کے ٹیسٹ کیے گئے۔


    ووہان میں پورے ملک سے ماہرین اور معالجین کو بلاکر تحقیق۔تشخیص اور علاج پر مامور کردیا گیا۔ اس کے ساتھ ہی دوا ساز کمپنیوں کو ویکسین کے لیے تحقیق اور تیاری پر لگادیا گیا۔ بیان بازی۔ جوابی بیان بازی نہیں تھی۔ سرخ فیتہ نہیں تھا۔


    ریڈیو پاکستان کے زبیر بشیر اس وقت ریڈیو بیجنگ سے وابستہ ہیں۔ ان کے مطابق چین کی 87سالہ نائب وزیر اعظم کو ووہان میں ان سب اقدامات کا انچارج بناکر سب اختیارات دے دیے گئے۔ کسی بھی ایکشن کے لیے دو گھنٹے سے زیادہ کا وقت نہیں تھا۔ اس میں تاخیر قابلِ گردن زدنی تھی۔ ضرورت کی ہر چیز دوسرے صوبوں سے چارٹرڈ طیاروں کے ذریعے پہنچائی جارہی تھی۔ ووہان کو چینی حکومت نے ایک تجربہ گاہ سمجھا۔ تاکہ دوسرے صوبوں تک یہ وبا نہ پہنچے۔ اگر ضرورت پڑتی تو طے شدہ ہدایات میں فوری طور پر تبدیلی لائی جاسکتی تھی۔


    پورے ملک میں رضا کار و کمیونسٹ پارٹی کے ارکان بھی الرٹ کردیے گئے۔ بیماریوں سے مزاحمت پر تحقیق کرنے والے اداروں کے لیے چین کے شعبۂ ریسرچ فنڈنگ اور وسائل نے فوری طور پر فنڈز بڑھادیے۔ بینکوں کو بھی اس سلسلے میں فوری ہدایات دے دی گئیں۔ میڈیا کو بھی اسی روشنی میں اپنی نشریات کرنے کی ہدایت دی گئی۔ درآمد برآمد۔ صنعت و تجارت سارے محکمے اب نئی ہنگامی حالت کے مطابق کام کررہے تھے۔ ہدف تھا۔ کووڈ 19کو روکنا۔ ٹرانسپورٹ پالیسی ۔ زمینی۔ فضائی۔ بحری بھی سب اس مطابقت میں ترتیب دی گئی۔


    مارچ 2020ء میں جب نئے متاثرین کی خبریں آنا بند ہوگئیں تو لاک ڈاؤن میں نرمی کا سوچا گیا۔ پہلے مرحلے میں ہی پبلک ٹرانسپورٹ نہیں کھولی گئی۔ پہلے اپنی گاڑیاں خود چلانے والوں کو باہر نکلنے کی اجازت دی گئی۔ ٹرانسپورٹ کے منظر نامے پھر کسی وقت تفصیل سے لکھیں گے۔ کیونکہ یہی پالیسی دوسرے صوبوں تک وبا کے روکنے میں نتیجہ خیز رہی ہے۔ اس لیے اس کا مطالعہ الگ سے ہونا چاہئے۔


    اب ہماری رگوں میں چین کی جو ویکسین دوڑ رہی ہے اس کے لیے اسی وقت حکم دے دیا گیا تھا ۔ اس کی تیاری جولائی 2020 میں شروع ہوگئی۔ سب اپنا اپنا کام کرتے تھے۔ ہمارے وزیروں کی طرح ٹاک شوز میں آنے یا ٹوئٹ کرنے کے شوقین نہیں تھے۔ ویکسین کے لیے ساری چینی قوم رضا مند ہے۔ اپنی رجسٹریشن کرواچکی ہے۔ 20کروڑ سے زیادہ چینی ویکسین کی خوراکیں لے چکے ہیں۔


    معیشت کے ذمہ داروں نے اپنی نظر معیشت پر رکھی۔ 2020میں وبا کی وجہ سے جی ڈی پی کی شرح 2.3فی صد پر چلی گئی تھی۔ اب وہ واپس آرہی ہے۔ جلد ہی 8.4فی صد کا ہدف حاصل کرنے کا امکان ہے۔ صحت عامہ کے لیے بجٹ 2019 میں 6.64فی صد تھا۔ 2020 میں زوال کے باوجود 6.43فیصد رکھا گیا۔


    سخت ڈسپلن کا قدیم نسخہ ہی سب سے زیادہ کامیاب رہا۔ سماجی فاصلوں اور تنہائی کی صورت میں خوراک اور اشیائے ضروریہ کی فراہمی کے لیے آن لائن ٹیکنالوجی کا استعمال بڑھایا گیا۔ چین کے لوگ 70 فیصد سے زیادہ آن لائن چیزیں منگواتے ہیں۔ اسپتالوں میں انسانوں کی جگہ روبوٹ استعمال ہورہے ہیں۔ Cloud mind کمپنی روبوٹ تیار کررہی ہے۔ 100 سے زیادہ روبوٹ اس خدمت میں مصروف ہیں۔ Little Peanut۔ ننھی مونگ پھلی نامی روبوٹ مریضوں کو کھانا دیتا ہے۔ ٹیکنالوجی کی اس طلسمی دنیا کے بارے میں بھی کہانیاں پھر کبھی سہی

  15. #840
    Sisters Society

    Join Date
    Feb 2008
    Location
    Karachi
    Posts
    56,245
    Blog Entries
    27
    ملک میں کورونا سے مزید 57 افراد انتقال کرگئے اور 3 ہزار سے زائد کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔


    پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 58670 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 3060 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 57 ہلاکتیں ہوئیں۔


    سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح5.21 فیصد رہی۔




    ملک میں کورونا سے اب تک مجموعی طور پر 20308 افراد انتقال کرچکے ہیں اور کل کیسز کی تعداد 9 لاکھ 3 ہزار 599 ہوچکی ہے جب کہ اب تک وائرس سے 8 لاکھ 20 ہزار 374 افراد صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔




    اس کے علاوہ ملک بھر میں اب تک مجموعی طور پر 12 لاکھ 86 ہزار سے زائد افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین لگائی جاچکی ہے۔

Page 56 of 57 FirstFirst ... 64654555657 LastLast

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •