Page 5 of 19 FirstFirst ... 3456715 ... LastLast
Results 61 to 75 of 278

Thread: آپ کیا امیجن کرتے ہیں دیگر ممبران کے لیے؟

  1. #61
    Section Managers

    Join Date
    Oct 2007
    Location
    Germany
    Posts
    14,437
    Blog Entries
    18
    رافعہ خان
    وہ آئی، اس نے دیکھا اور فتح کر لیا
    ون اردو جج صاحب۔۔! جو بھی کہوں گی سچ کہوں گی سچ کے سوا کچھ نہ کہوں گی، ایک بار نہیں ہزار بار کہوں گی کہ جہاں تک میں جانتی ہوں رافعہ خان ون اردو فورم پہ بہت سے ممبران کی پسندیدہ ہستی تھی۔۔بالکل ویسی ٹیچر ، جن سے لڑکے لڑکیوں کو لگاؤ ہو جاتا ہے، عشق ہو جاتا ہے۔ یہ تھیں ہی ایسی کہ ون اردو فورم کو فخر ہونا چاہیئے کہ یہ اس فورم کا حصہ بنیں۔۔ون اردو پہ ان کے آنے کا قصہ بھی دلچسپ تھا۔فورم شروع ہوئے کئی سال ہو چکے تھے۔ اِک گھر کا ماحول ضرور بنا ہوا تھا جس میں سب رہتے تھے۔عروج تھا نہ زوال ۔۔دھڑا دھڑ ناول کمپوز ہو رہے تھے۔ اپلوڈنگ، شعروشاعری، کچن، فلمی، اسلامی سب سیکشن آباد تھے،کہ ایک دن کسی نے ندی میں کنکر پھینک دیا۔۔ ون اردو میں ہلچل ہوئی۔ کسی نے نئی پوسٹ میں نظم ڈالی۔ دیگر ممبران کی طرح میں نے بھی پڑھی۔ تھوڑے ہی وقفے سے کوئی دوسری منظوم ڈال دی گئی۔ مجھے حیرت ہوئی اور خوشی بھی کہ نیو ممبر اور اتنی اچھی پوسٹنگ۔ میں نے بڑھ کر ان سے بات کی۔ انھیں شاعری کی ڈیزائنگ اور پوسٹنگ کے لیے ون اردو ڈیزائنر ز اور لائبریری سے رجوع کرنے کے لیے کہا۔یہ کافی ریزرو تھیں لیکن دوچار بار میسج باکس میں بات ہوئی تو کھل کر بات کرنے لگیں۔ میں تب ایک عام ممبر اور بلاگر تھی۔ انھیں صرف آگے جانے کا راستہ ہی بتا سکتی تھی لیکن یہ مصر تھیں کہ میں نے پیش رفت کر کے ان کی انگلی پکڑی ہے تو اب ان کے ساتھ چلوں۔ اب آگے کا رستہ میرے لیے بھی اتنا ہی ٹیڑھا تھا جتنا ان کے لیے۔۔ میں نے تب لائبریری ماڈریٹر میم سے جا کر کہہ دیا کہ ایک نیو ممبر ہیں۔ ان کی مدد کر دیں تا کہ وہ فورم پہ قدم جما سکیں۔۔ میم سس نے بھی کہہ دیا،: اچھا ٹھیک ہے بھیج دو ان کو میری طرف۔ مجھ سے میسج باکس میں ربط کرلیں: ہک ہا، ہاتھ سے نکلا کبوتر واپس نہیں آتا۔ اگر مجھے یا میم سس کو اندازہ ہو جاتا کہ ون اردو فورم پہ اتنی اعلی و ارفع ہستی کا نزول ہو رہا ہے تو ان کے راستے میں پھول بچھا دیتے۔ خوشبوئیں بکھیر دیتے۔۔ نقارہ بجا کرانھیں متعارف کراتے۔صد افسوس ایسا نہ ہوا۔ یہ بھی ایک عام ممبر کی طرح فورم پہ آئیں۔ ان کی پہلی آئی ڈی ان کی بیٹی کے نام سے تھی ، اقصی جسے یہ ۔۔ چھوٹی ۔۔ کہا کرتی تھیں۔۔ ماشاءاللہ یہ بڑی حاضر دماغ نکلیں جلد ہی اپنے نام ۔۔ رافعہ خان۔۔کے ساتھ فورم پہ جلوہ گر ہوگئیں۔ آگے کے پڑاؤ خود طے کیے۔بڑی تیزی سے انھوں نے اپنا گراف بڑھایا۔ریٹنگ بڑھائی۔ون اردو کی منزلیں طے کیں اور چند ایک ممبران سے گھل مل گئیں۔ چونکہ دور ، بہت دور امریکہ میں رہتی ہیں۔ لہذا اس ظاہری فاصلے کو برقرار رکھتے ہوئے روزانہ تو نہیں تین چار دن بعد طلوع ہو کر حاضری لگا جاتیں۔ان کی آمد سے پہلے رائٹر سوسائیٹی میں ۔۔ ٹیم بھائی۔۔ صدر تھے۔ وہی لیکچر دیتے تھے۔ وہ جلد ان کی قابلیت بھانپ کر صدر کی ذمہ داری انھیں سونپ کر رائٹر سوسائیٹی سےایسے غائب ہوئے کہ پوچھیے مت۔۔
    رائٹر سوسائیٹی میں انھوں نے بہت کام کیا اوربا کمال کیا جو ہر لحاظ سے قابل تعریف ہے۔تب ان کی شاعری، افسانے، افسانوں کے مقابلہ جات، رائٹر سوسائیٹی گزٹ اور بہت سے جوہر کھل کر سامنے آئے۔ خود پسِ پشت رہ کر دوسری مصنفین کے ذریعے مقابلہ جات کرواتی تھیں۔ لیکن ان کی مدد کے لیے پیچھے قدم قدم پہ موجود ہوتی تھیں۔ایسا ہرگز نہیں تھا کہ ان کو ذمہ داری سونپ کر خود غائب ہو جاتی ہوں۔۔ اپنی ذمہ داری سے یہ کبھی پیچھے نہیں ہٹیں،ان کی آمد فورم کے لیے بڑی خوشگوار تبدیلی ثابت ہوئی۔حتی کہ منطقی ایڈمن بھی ان سے مرعوب رہتے تھے۔ یہ بلاگ بھی لکھتی تھیں۔سو وہ ان کے بلاگ کی پوسٹ سب سے آگے فرنٹ سیٹ پر بیٹھ کر پڑھتے تھے۔ ممکن ہے فورم پر بہت سے ممبران انھیں زیادہ نہ جانتے ہوں کیونکہ یہ صرف ادبی ماحول میں پائی جاتی تھیں۔ رائٹر سوسائیٹی ان کی من پسند جائےگاہ تھی اور اس کے بعد شعر و شاعری سیکشن ان کا پسندیدہ تھا۔ یا پھر بلاگ میں پائی جاتیں۔۔عمران بھائی سے بھی ان کی اچھی جمتی تھی(ونی، دونوں کو شعر شعر کہنےکا بہت شوق تھا، نی)۔۔ ان کو ون اردو کچن، فلمی سیکشن، گپ شپ میں نہیں پایا گیا یا برائے نام پایا گیا۔۔ اس لیے نہیں معلوم کہ یہ کھانے میں کیا پسند کرتی ہیں (بھنڈیاں، کریلے ٹینڈے یا چکن ، مٹن؟ ان کی گلٹ فری ایٹنگ تحریر سے اندازہ ہوتا ہے کہ یہ کھانے کی شائق تو ہوں گی ) اور موسیقی میں ان کا انتخاب کیا ہے ؟ کلاسیکل موسیقی اور غزلیں ان کی پسند ہو سکتی ہیں۔ رافعہ خان کی شاعری بہت خوب اور افسانے زیادہ علامتی ہوا کرتے تھے۔جو ہر مقابلے میں اولیّن پوزیشن لے جاتے۔بقول ان کے یہ ناول نگار بننا چاہتی تھیں لیکن جھنڈے شاعری کے میدان میں گاڑ رہی تھیں۔ان کی کتاب ۔۔ سچ ادھوراہے ابھی ۔۔مجھے بہت پسند آئی۔ ان کی شاعری اتنی عمدہ اور منفرد ہوا کرتی تھی کہ موتیوں سے جڑی محسوس ہوتی تھی۔ ایک بار آن لائن اس کا لنک ندارد ہوا تو میں نے رافعہ جی سے گزارش کر کے دوبارہ اسکا لنک لیا۔ انھوں نے فورا دوسرا لنک عنایت فر مادیا تو میں نے پھر کھو جانے کے ڈر سے پوری کتاب پرنٹ آؤٹ کر لی۔ یوں میں باقاعدہ ان کی پرستار قاری کی صف میں آ گئی۔ان کی ایک کتاب باقاعدہ پبلش ہوئی دوسری آن لائن ای بک کی صورت سامنے آئی۔ میں حیران ہوں کہ انھوں نے اپنی شاعری اور نثر نگاری کی باقاعدہ پبلشنگ کی جانب توجہ کیوں نہیں کی۔مجھے یہ مصنفین کی ان کیٹیگری سے لگیں جو سوچتے ہیں۔ چھپ گئے تو چھپ گئے ورنہ زندگی میں اور بھی بہت کچھ ہے کرنے کو۔۔ عزت، دولت، شہرت ان کی ترجیح نہیں ہوتی۔۔ ون اردو پر اپنی جگہ بنانے کے باوجود یہ عام ممبران سے جڑی نظر نہیں آئیں۔ بس اپنے ہم مزاج، ہم خیال لوگوں کے ساتھ ان کی خوب بنتی تھی۔۔ مجھے یہ گدڑی میں لال کی طرح محسوس ہوتی ہیں۔ان قارئین کے ساتھ سخت نا انصافی ،جن تک ان کا لکھا پہنچ نہیں پایا۔ ہماری تو یہ ہمیشہ گڈ بک میں رہیں۔ ویسے راز کی بات ون اردو فورم کی ایک ۔۔ فی میل ۔۔ممبر ان کی بھی گڈ بک میں تھی۔ راز کی بات راز ہی رہنے دو ۔ ۔ماشاءاللہ بہت پڑھی لکھی ہیں۔ امریکہ میں شعبہ درس و تدریس سے جڑی ہیں۔ میں جب ان کے ظاہری پیکر کے بارے میں امیجن کرتی ہوں تو مجھے یہ ٹیچر، لیکچرار کی طرح نظر آتی ہیں۔ لیکن واضح کر دوں کہ وہ ۔۔ اون سلائیوں ۔۔ والی ٹیچر نہیں۔ بلکہ آج کے دور کی باشعور ٹیچر۔۔ جو اپنے شاگروں کو بہتر انداز میں سکھا کر زندگی کا پرچہ اچھے سےحل کرنے کا موقع فراہم کرے گی۔ ایک سلجھی ہوئی باوقار ہستی ، جس کی ذاتی زندگی اپنے بچوں اور رفیق حیات کے گرد گھومتی ہے۔ مجھے لگتا ہے یہ ایک قد آور شخصیت ہوں گی۔ وہ ظاہری کشش بھی ان میں ہو گی جس سے لوگ فورا متاثر ہو جاتے ہیں۔ون اردو فورم کے بعد بلاگی دنیا میں کچھ عرصہ تو موجود رہیں۔ لیکن اس کے بعد ایسی غائب ہوئیں کہ ان کا نقشِ پا(بلاگ) تو باقی رہا لیکن یہ دوبارہ کبھی نظر نہ آئیں۔جس طرح کوئی اداکار اپنی ایک ہی فلم سے راتوں رات سٹار بن کر عروج کی بلندیاں چھو لیتا ہے۔ اس کا مختصرکام ہی اسکی زندگی بھر کا اثاثہ بن جاتا ہے۔ رافعہ جی بھی وہی سٹار تھیں۔۔بمثل ہیرا، جس سے ون اردو کو ادبی روشنی نصیب ہوئی۔ون اردو فورم کی خوش نصیبی ہو گی اگر وہ کبھی دوبارہ اسے عزت بخشیں۔
    جنگل
    میں کہتی ہوں دور بہت
    اس جنگل کے اک کونے میں
    سب موسم مل کر رہتے ہیں
    آؤ لے جائیں پنچھی سارے
    اور کہہ دیں گے اب اڑ جاؤ
    اور وہیں ٹھکانہ کر لینا
    میں کہتی ہوں تم سیر کرو
    اس موسم میں، اس جنگل کی
    اس ندیا کی۔۔
    وہ ہاتھ چھڑا لیتا ہےمگر
    مڑ مڑ کر دیکھتا رہتا ہے
    میں تنہا لوٹ نہیں پاتی
    خواہش کے سارے پنچھی بھی
    شام کو گھر پر ملتے ہیں
    رافعہ خان

  2. #62
    Site Managers

    Join Date
    Apr 2008
    Location
    Qatar
    Posts
    31,953
    Blog Entries
    16

    رافعہ خان کے متعلق کمال لکھا ہے آپ نے- اتنا اچھا یا تو آپ ہی لکھ سکتی تھیں یا پھر وہ خود اپنے متعلق
    میری ان سے کبھی باقاعدہ بات چیت تو نہیں ہوئی لیکن ان کی تحاریر اور شاعری سے بڑے فائدے اٹھانے میں نے، بہت کچھ سیکھا- یقینا وہ ایک باکمال شخصیت کی حامل تھیں
    ان کی کمی کافی محسوس ہو رہی ہے ون اردو پر
    دعا ہے کہ جہاں بھی رہیں خوش رہیں
    اگر کسی طرح ان سے کسی کا رابطہ ہو جائے اور وہ تشریف لے آئیں تو ون اردو کو چار چاند لگ جائیں گے

  3. #63
    Section Managers

    Join Date
    Oct 2007
    Location
    Germany
    Posts
    14,437
    Blog Entries
    18
    بہت شکریہ خسرو بھائی
    آپ کا کمنٹ مجھ ناچیز کے لیے بہت باوزن ہے۔ رافعہ جی دوبارہ آ جائیں تو بہت اچھا ہو۔

  4. #64
    Senior Member

    Join Date
    Dec 2007
    Location
    Dammam
    Posts
    2,584
    Quote Originally Posted by Kainat View Post
    کسوٹی کھیلنے والوں کو باجماعت





    کیوں کیوں کیوں کیوں
    کیا اب کسوٹی کھیلنے والے آپ کو
    -----

  5. #65
    Site Managers

    Join Date
    Jun 2007
    Posts
    13,943
    Blog Entries
    6
    Quote Originally Posted by Kainat View Post
    کسوٹی کھیلنے والوں کو باجماعت


    یہ تو ناک ہی کٹ گئی کسوٹی بوجھنے والو۔۔۔

  6. #66
    Site Managers

    Join Date
    Jun 2007
    Posts
    13,943
    Blog Entries
    6
    رافعہ جی کے بارے میں لکھا کائنات سس کہ وہ آئیں، دیکھا اور فتح کر لیا۔
    میرے لیے بھی وہ ایک استاد جیسی ہیں جن سے بہت کچھ حاصل کرنے کو ملا۔ رائٹرز سوسائٹی کے صدر کے طور پہ ان سے بہتر کوئی نہیں ہو سکتا۔ ہم ان کی واپسی کے منتظر ہیں۔
    واپس آ جائیں رافعہ!!!!

  7. #67
    Sisters Society

    Join Date
    Sep 2008
    Location
    Guess What, ----------------Who Cares?!
    Posts
    7,635
    Blog Entries
    1
    Quote Originally Posted by Kainat View Post
    کسوٹی کھیلنے والوں کو باجماعت





    کیوں کائنات سس
    ہم نے کیا کیا ہے

  8. #68
    Senior Member

    Join Date
    Apr 2009
    Location
    کراچی
    Posts
    25,116
    Blog Entries
    3
    بہت زبردست ابھی صرف عمران بھائی اور کوثر آپی کے بارے میں پڑھاہے
    زرا قیس بھائی کے بارے میں بھی کچھ لیکھیے
    مجھ دکھیاری کو بھی ٹائم ملا تو انشاءاللہ کچھ لکھتی ہوں

  9. #69
    Site Managers

    Join Date
    Jun 2007
    Location
    پاکستان
    Posts
    54,986
    بہت خوب کائنات جی۔
    رافعہ جی کے بارے میں بھی کمال کی خاکہ نگاری کی ہے۔
    اللہ کرے زورِ قلم اور زیادہ

  10. #70
    Senior Member

    Join Date
    Apr 2007
    Posts
    20,505
    Very nice thread sis. itni khubsurti se aap ne sab k baray main bataya. buhat acha laga parh ker stay blessed

  11. #71
    Sisters Society

    Join Date
    Mar 2012
    Location
    مسلم ہیں ہم وطن ہے سارا جہاں ہمارا
    Posts
    6,019
    Quote Originally Posted by IN Khan View Post
    ۔
    باقی پرانے والی آئی ڈی میں بریڈ پٹ کی تصویر تھی۔۔
    اور
    ہو سکتا ہے کہ فرمائش پر سب کو اپنی رئیل پک دکھا دوں کیونکہ
    اس میں کوئی عار نہیں

    لیکن امیجن کرنا زیادہ اچھا ہوتا ہے
    ہر کوئی اپنے ذہن کے لحاظ سے امیجن کرتا ہے۔۔
    عمران بھائی ہمیں آپ کو دیکھنا ہے۔

  12. #72
    Site Managers

    Join Date
    Apr 2008
    Posts
    52,406
    Blog Entries
    3
    Quote Originally Posted by Shaista Zia View Post
    عمران بھائی ہمیں آپ کو دیکھنا ہے۔

    لو جی کچھ کہتے ہیں کہ امیجن کرنا ٹھیک اور کچھ دیکھنا چاہتے ہیں۔۔

    اب کروں تو کیا کروں؟؟
    سر گھومنے والی سمائیلی

  13. #73
    Senior Member

    Join Date
    Aug 2008
    Location
    کھلا جا سم سم کے جیسے گم سم میں
    Posts
    9,061
    Blog Entries
    6
    Quote Originally Posted by IN Khan View Post

    لو جی کچھ کہتے ہیں کہ امیجن کرنا ٹھیک اور کچھ دیکھنا چاہتے ہیں۔۔

    اب کروں تو کیا کروں؟؟
    سر گھومنے والی سمائیلی

    اس کا آسان حل ہے میرے پاس عمران بھائی.

    خود کی تصویر کو ڈائمینشل کاٹ لیں ورٹیکلی .

    جس کو امیج کرنا ہے وہ آدھے کو امیجن کر لے , جس نے دیکھنا ہے وہ آدھے کو دیکھ لے

  14. #74
    Senior Member

    Join Date
    Nov 2010
    Posts
    19,142
    اب ہمارا زور قلم کائنات سسٹر یا کسی اور لکھاری جیسا تو ہے نہیں اسی لیے مختصر طور پر ہی امیجینیشن بیان کر دیتا ہوں جس جس کو ابزرو کیا ہے تھوڑا بہت

    ٹیم اردو

    میرے مائنڈ میں ان کو دیکھنے سے پہلے ان کے بارے میں یہی تصور تھا کہ ادھیڑ عمر ہوں گے لیکن جب دیکھا تو حیرانی سی ہوئی کہ ینگ ہیں اور کافی خوش شکل بھی میری نظر میں ان کا امیجن بالکل ایسا نہیں تھا

    شہزاد بھائی کو شاید یاد بھی نا ہو فورم کو جب میں نے دو ہزار سات میں جوائن کیا تھا تو میں بالکل نیا تھا اور جیسی میری عادت ہے کہ غلط بات برداشت نہیں کرتا ہوں یا جو بات غلط لگے اس کے خلاف بھرپور انداز میں میرا ری ایکشن ہوتا ہے ہو سکتا ہے اس میں میں ہی غلط ہوں لیکن میں ضرور اس بات کو لے کے لڑنے مرنے پر تیار رہتا ہوں

    توہوا کچھ ایسا تھا کہ مون سسٹر سے میری کسی بات پر ان بن ہو گئی ان کی عادت تھی کہ بہت زیادہ نکتہ چینی اور طنزیہ بات کرتیں تھیں (نوٹ : یہ پہلے کی بات ہے اب تو ان سے سلام دعا ہو ہی جاتی تھی جب وہ لاسٹ ٹائم فورم پر تھیں یعنی چینج ہو گئیں ہیں بہت(
    بس پھر کیا تھا ایک کیا پی ایم میں نے بہت سخت سا مون سسٹر کو نیا نیا جوانی کا گرم خون اور عقل نام کی چیز نہیں تھی اس وقت ویسے تو اب بھی میرے کئی مہربانوں کا میرے بارے میں یہی خیال ہے ہاہاہاہا

    مون سسٹر نے وہ پی ایم شاید فارورڈ کر دیا ٹیم بھائی کو اور میری حیرانی کا ٹھکانہ نا رہا جب مجھے شہزاد بھائی کی طرف سے پی ایم موصول ہوا کہ آپ نے ایسا کیا ہے شاید کوئی وجہ ہی ہوئی ہو گی تو ایسا کیا میں نے وجہ بتائی تو مجھے آج بھی یاد ہے کہ انہوں نے مجھے کہا کہ مون غصہ کی تیز ہے آپ اگنور کر دیں

    مجھے یقین نہیں آرہا تھا کہ کوئی ایڈمن ایسا بھی ہو سکتا ہے کہ مجھے بین کرنے کی بجائے ایسے سمجھا رہے ہیں میرے دل میں ان کے لیے اس دن سے لے کر بہت عزت احترام ہے اور میری فیورٹ لسٹ میں شامل ہیں

    بعد میں مون سسٹر سے بات چیت رہی میری اور ہم نے کبھی اس واقعے کو ڈسکس نہیں کیا جس سے مون سسٹر بھی دل کی بہت اچھی لگتی ہیں

  15. #75
    Senior Member

    Join Date
    Nov 2010
    Posts
    19,142
    عامر جہان

    یہ بندہ اگر میں کہوں کہ میرے لئے میرے بھائیوں سے بڑھ کے ہے تو غلط نہیں ہو گا میں نے آج تک اپنے لنگوٹیے یار دوستوں سے اتنے راز شیئر نہیں کئے جتنے اس سے کئے ہیں تو کچھ سمجھ کے ہی کرتا ہوں اسے


    میری فورم پر آنے کے بہت بعد اس سے جان پہچان ہوئی اور وہ دن اور آج کا دن میں نے اس بندے کو بہت کچھ کہا جیسی کہ میری مزاق کرنے کی عادت ہے لیکن قربان جاؤں اس بندے پر اس نے میرے مزاق کا کبھی برا مانا ہو ہمیشہ مسکرا دیا یا ٹال دیا


    ہو سکتا ہے اسکی جگہ میں ہوتا تو میں برا مان جاتا لیکن کبھی بھی اس بندے نے مجھے یہ فیل نہیں کروایا کہ اسے میری کوئی بات بری لگی ہے
    اسکی بہت سی اچھی عادتیں اور بھی ہیں دوست بنا لیتا ہے جلد ہی گھل مل جاتا ہے ہر کسی کی ریسپیکٹ کرتا ہے مزاح کو جب انجوائے کرنا ہو تو وہ بھی کرتا ہے


    مجھے اسکے رپلائی کبھی کبھار بہت اچھے لگتے ہیں جب یہ بالکل لاپروائی سے اگلے کو لاجواب کر دیتا ہے مثال کے طور پر اس دن یاز بھائی نے اس سے پوچھا عامر یہ میں کیا دیکھ رہا ہوں تو کہتا ہے کہ جو لکھا ہوا ہے وہی ہاہاہاہاہاہا


    فورم پر یہ پہلا بندہ ہے جس سے ملنے کے لیے سچ میں میں بے تاب ہوں تا کہ قریب سے اسے دو ہاتھ جما سکوں ہاہاہا
    اور ان شاء اللہ یہ موقع جلد ہی ملے گا


    یہ میرے لیے ایسا بندہ ہے کہ دس بندوں سے بھی اس کے لیے لڑ جاؤں یہ چاہے بیٹھ کے دیکھتا رہے ہاہاہا


    بہرحال نتیجہ یہ کہ بہت بہت سویٹ انسان ہے اللہ اسے ہر پل خوش رکھے میری اس کے لیے یہی دعا ہے آمین


Page 5 of 19 FirstFirst ... 3456715 ... LastLast

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •