View RSS Feed

چھلک جاتی ہیں آنکھیں بے ارادہ کیا کِیا جائے

ایک بے سماعت بچہ

Rate this Entry
[SIZE=5][CENTER]
خوشی آنکھوں میں بھرے
ہنسی ہونٹوں پہ لئے
اپنی ہی دُھن میں مگن
چہرے آنکھوں سے پڑھتا تھا
نہ کہتا کچھ، نہ سُنتا تھا
بس خوشرنگ سپنے بُنتا تھا
ماں کے آنچل سے لپٹ کے اکثر
ان سُنی بھی سمجھا کرتا تھا
ہاتھوں سے باتیں کرتا تھا

پھر گھر کے آنگن سے نکلا وہ
اک پہچاں پانے کو مچلا وہ
چاہت دُنیا سے ملنے کی
بن کہے بہت کچھ کہنے کی
بن سُنے ہی سب کچھ سُننے کی

تب پہلا پتھر آکے لگا
اک بچہ جب کچھ کہہ کے ہنسا
کیا لفظ تھا وہ، نہ کبھی سُنا
پپھر بھی کانٹا تھا دل میں چُبھا
ناسمجھ ہے وہ یہ سوچا اور
کچھ قدم وہ آگے اور بڑھا
ہنس رہا تھا ہر کوئی دُور کھڑا
ہر نا سمجھ، ہر ایک بڑا
تھوڑا سا دل میں درد جگا
سوچوں کا ذہن میں بھنور اُٹھا
ہوں اتنا بُرا کیا ائے خُدا
کیوں مجھ کو ادُھورا پن یہ دیا

وہ تھکا تھکا سا لُٹا لُٹا
پلٹ کے واپس گھر کو گیا
جو بیتا سب کچھ ماں سے کہا
ماں کے دل پہ بھی زخم لگا
اک آنسو گال پہ ٹھہر گیا

پھر پونچھ کے آنسو ماں بولی
تو چاند ہے میرے آنگن کا
اک ٹکڑا ہے میرے من کا
یہ دُنیا ظالم دُنیا ہے
نہیں دیکھتی حُسن یہ باطن کا
اس دُنیا کو تو چھوڑ پرے
میں ہوں نا چندا پاس ترے
پھر کاہے کو تُو فکر کرے
تجھ پر واری سب احساس میرے


[/CENTER][/SIZE]

Submit "ایک بے سماعت بچہ" to Digg Submit "ایک بے سماعت بچہ" to del.icio.us Submit "ایک بے سماعت بچہ" to StumbleUpon Submit "ایک بے سماعت بچہ" to Google

Categories
Uncategorized

Comments

  1. Rose's Avatar
    [SIZE=4][COLOR=#800080]عمدہ شیئرنگ[/COLOR][/SIZE]
  2. Riju's Avatar
    بہترین....!!
  3. Rubab's Avatar
    بہت خوب۔۔۔
  4. Ahmed Lone's Avatar
    دل کو رلا دیا
  5. Arain's Avatar
    واہ لاجواب
  6. Fridon's Avatar
    عمدہ۔۔ بہت اچھا احساس
  7. Amir Shahzad's Avatar
    Buhat zaberdast aur sabak aamoz
  8. Saima's Avatar
    Sad but Excellent
  9. Sabih's Avatar
    بہت عمدہ نظم اور خیال ہے۔
  10. Meem's Avatar
    ۔۔۔۔بہت عمدہ
  11. Salman Sallo's Avatar
    اک بچہ جب کچھ کہہ کے ہنسا
    کیا لفظ تھا وہ، نہ کبھی سُنا
    پپھر بھی کانٹا تھا دل میں چُبھا

    بہت اعلی ۔۔۔