View RSS Feed

1UM-TeamUrdu

پالیسی: سابقہ بین شدہ اراکین

Rate this Entry
محترم ون اردو ممبر السلام علیکم اور خوش آمدید
ھماری آرزو ھے کہ یہ پیام آپ کو بہترین حال میں ملے




یہاں مختلف ایڈمنز، مختلف ادوار میں، مختلف وجوھات کی بناء پر، مختلف اراکین کو، مختلف معیاد کے لیے بین کرتے رھے ھیں۔

ایک تو آغاز ِنو پر بعض بزرگان نے بین شدہ اراکین کے دوبارہ تشریف لانے کی اجازت کے بارے میں سوال کیا ھے دوسرے معلوم ھوا ھے کہ کچھ بین شدہ اراکین دیگر ناموں سے ون اردو پر رجسٹر ھونا چاھتے ھیں یا ھو چکے ھیں تو اس ضمن میں سائٹ پالیسی کی وضاحت درکار تھی جو پیش خدمت ھے۔

ھمارا خیال ھے کہ
ایک بار بین ھونے کے باوجود لوٹنے کی خواھش ون اردو سے محبت اور استفادے کی کوشش کی عکاس ھے۔
بعض اراکین کو ناکافی ثبوت یا عجلت میں بین کیا گیا ھو سکتا ھے۔
زیادہ تر معاملات میں سابقہ بین سے دو طرفہ طور پر سبق لیا جا چکا ھے۔
بعض شرارتی اراکین کی صلاحیتوں سے بھی فورم کی تعمیر میں مدد لی جا سکتی ھے۔
بین شدہ اراکین کا پراسرار اکاؤنٹس سے موجود ھونا زیادہ غیر مفید ھے۔
اور پھر ون اردو کی موجودہ اشاعت ایک نئی شروعات ھے اس لیے بھی سب کو ایک موقع اور دیا جانا چاھیے۔

چنانچہ تمام بین شدہ ممبران خواہ انہیں سابقہ ادوار میں کسی بھی وجہ سے بین کیا گیا تھا دوبارہ اپنے اصلی نام سے تشریف لا کر ون اردو کی تعمیر و ترقی میں حصہ لے سکتے ھیں۔

آئندہ کے لیے ھماری بنیادی کوشش ھے کہ کسی کو بین جیسی سخت سزا نہ دی جائے۔ فورم سب کا ھے اور سب اس کی تعمیر میں اپنی صلاحیت کے مطابق حصہ ڈالیں اور یہاں موجود افراد ، ڈیٹا اور ماحول سے حسب خواھش استفادہ کرتے رھیں چنانچہ کسی کو بین نہیں کیا جائے گا مگر یہ کہ اس تلخ کام پر مجبور کر دیا جائے۔ روبوٹس ، سپیمنگ اکاؤنٹس وغیرہ مستثنیٰ ھیں۔

پالیسی کی اس وضاحت کی روشنی میں موجود بین شدہ اراکین سے بھی گزارش ھے کہ اپنے اصلی یا معروف نام سے تشریف لائیں۔ کیونکہ ایک تو کسی فورم پر جتنے مرموز ، پراسرار اکاؤنٹس ھوتے ھیں اتنے ھی شکوک و شبہات پیدا ھوتے ھیں جو ماحول کے لیے مفید نہیں ھے۔ دوسرے آپ اپنی شخصیت کا بہترین اظہار اپنے اصلی اور نمائندہ اکاؤنٹ سے ھی کر سکتے ھیں۔ تیسرے یہاں موجود آپ کے سابقہ دوست احباب بھی آپ کی اصلی نام سے موجودگی سے زیادہ خوشی محسوس کریں گے۔ خوش آمدید



ھمیشہ خوش رھیے
اگر ھم آپ کی کچھ بھی مدد کر سکیں تو ضرور حُکم کیجیے گا
بصد خلوص
ٹیم اردو
ون اردو ڈاٹ کام

Submit "پالیسی: سابقہ بین شدہ اراکین" to Digg Submit "پالیسی: سابقہ بین شدہ اراکین" to del.icio.us Submit "پالیسی: سابقہ بین شدہ اراکین" to StumbleUpon Submit "پالیسی: سابقہ بین شدہ اراکین" to Google

Updated 12-08-2016 at 02:47 AM by 1UM-TeamUrdu (اپ ڈیٹ)

Categories
Policies

Comments

  1. khusroo's Avatar
    بہت اچھا کیا آپ نے جو وضاحت کردی
    امید کرتے ہیں کہ اس نئے فورم پر ایسا کچھ نہیں ہوگا کہ کسی کو بین کرنے کی نوبت آئے
  2. Aamir Jahan's Avatar
    [QUOTE=khusroo;bt7]بہت اچھا کیا آپ نے جو وضاحت کردی
    امید کرتے ہیں کہ اس نئے فورم پر ایسا کچھ نہیں ہوگا کہ کسی کو بین کرنے کی نوبت آئے[/QUOTE]

    [COLOR=#0000cd][SIZE=4]ان شآء اللہ :)
    [/SIZE][/COLOR]
  3. Kauser Baig's Avatar
    بہت عمدہ فیصلہ سو فیصد متفق
  4. Arain's Avatar
    nice decision