View RSS Feed

Rubab

خاص

Rate this Entry
[SIZE=4][RIGHT] خاص


آم وہ پھل ہے جس کے پیڑ گننے کی بجائے اس کے کھانے پہ دھیان دینے کی طرف زور دیا گیا ہے۔ پیڑوں کے گننے کی وجہ غالباً وہ خدشہ ہو گا کہ کہیں کھانے کے دوران ختم نہ ہو جائیں اس لئے احتیاطاً پیڑ بھی گن لئے جائیں۔ اور اگر کوئی ہمارے جیسا سیانا ہو گا تو وہ یہ بھی دیکھے گا کہ کتنے پیڑوں سے پھل اتر چکا ہے اور کتنوں سے نہیں تاکہ اندازہ رہے کتنے آم ابھی مزید کھانے کے لئے باقی ہیں۔ آم کے باغات اب اتنے بھی عام نہیں۔ اس لئے پیڑ گننے کی بجائے دکانیں اور ٹھیلے گننا پڑیں گے۔ آم کا موسم ہو اور جگہ جگہ بکتے آم ہوں تو کیا ہی میٹھا نظارہ ہوتا ہے۔ جب پیلے رسیلے اور پکے ہوئے آم سامنے ہوں تو کس کافر کی نگاہ کسی حسینہ کی طرف اٹھے گی۔ آم کے ساتھ ایسی بے وفائی کا ہم سوچ بھی نہیں سکتے۔ اس کی خاطر موسم گرما کی تپتی ہوئی گرمی بھی ہمیں منظور ہے کہ وہی تو اپنے ساتھ میٹھے رس بھرے آم لےکے آتی ہے جن کے دیدار کا ہم سارا سال انتظار کیا کرتے ہیں۔


اللٰہ بخشے چچا غالب کو، آم سے محبت میں ہم ان کے برابر نہیں تو بس ذرا پیچھے ہی ہوں گے۔ مسلمان ہونے کے ناطے پنر جنم پہ ہمارا اعتقاد نہیں، ورنہ یہ ہی سمجھ بیٹھتے کہ چچا کا دوسرا جنم ہم ہی ہیں۔ کبھی کبھی یہ خیال بھی آتا ہے کہ ان کی روح ہم میں حلول کر گئی ہے تبھی تو ہم آموں کے اتنے رسیا ہیں۔ لیکن ان کے روحانی اثرات صرف آم سے محبت تک ہی محدود رہ گئے ہیں اپنی شاعرانہ صلاحیتوں کی تو ہوا بھی نہیں لگنے دی ورنہ شاید ہم بھی کسی بادشاہ کے درباری شاعر ہوتے آج۔ مگر اس دور میں بادشاہ کہاں، جمہوریت کا دور دورہ ہے۔ انسانوں میں بھلے بادشاہ نہ ہوں مگر پھلوں کا بادشاہ آج بھی اپنی آب و تاب کے ساتھ موجود ہے اور دور دور تک کوئی اس کے مقابل نہیں۔ اردو زبان مانا کہ لشکری زبان ہے مگر ایسی بھی کیا ناقدری کہ بادشاہ کا نام آم رکھ دیا۔ آم جیسا پھل بھلا کبھی "عام" ہو سکتا ہے۔ اس کا نام تو "خاص" ہونا چاہئے تھا۔


تو صاحبو! خاص کا سیزن آ گیا ہے، آپ سب خاص کھائیں اور خوب کھائیں۔ ہمیں بھی اجازت دیں ایسا نہ ہو کہ جتنی دیر میں ہم نے یہ تحریر لکھی ہے اتنی دیر میں فریج سے نکال کے کوئی خاص کھا گیا ہو۔


اللٰہ حافظ[/RIGHT][/SIZE]

Submit "خاص" to Digg Submit "خاص" to del.icio.us Submit "خاص" to StumbleUpon Submit "خاص" to Google

Categories
Uncategorized

Comments

  1. Trueman's Avatar
    [RIGHT][SIZE=3][FONT=jameel noori nastaleeq]بہت خوب بہنا۔
    ویسے واقعی آم تو عام ہوہی نہیں سکتے یقینا یہ خاص ہیں۔
    آم نامہ پڑھ کر تو دل آم آم ہوگیا ہے مگر فی الحال دستیاب نہیں ہیں اس لیے گزر کرلیتے ہیں۔سمائلس[/FONT][/SIZE][/RIGHT]
  2. Kainat's Avatar
    [FONT=jameel noori nastaleeq][SIZE=4]بہت خوب
    یہ آم ہی ہیں جو ہر خاص و عام کے لیے ہیں۔[/SIZE][/FONT]
  3. Rose's Avatar
    [RIGHT][COLOR=#800080][FONT=&quot]بہت خوب ....[/FONT][/COLOR][/RIGHT]
  4. Salman Sallo's Avatar
    [RIGHT][SIZE=4]بہترین ۔۔۔آم کے ہزار خوبیاں مانتے ہیں مگر جب کبھی آم پھسل کر کپڑوں پر گر جاتا ہے تو پھر کپڑوں سے وہ داغ نہیں جاتا۔۔سرف ایکسل بھی اس معاملے میں مکمل ناکام ہوچکا ہے ۔۔ویسے آم کی ایک اور خوبی کہی پڑھی تھی جب آم کے درخت پر جو پھول آتے ہیں اگر ان کو تین دن مسلسل کچل کر ان کا رس نکالے کوئی اور گھنٹہ دو گھنٹہ اس رس سے ہاتھوں کو خوب بھگوے رکھیں اور سوکھا لیں پھر جب کبھی کس کو سانپ بچھو ڈنک مار لے تو اس جگہ ہتھلیی ملنے سے فورآ درد جاتا رہتا ہے اور ہاتھوں میں یہ اثر اگلے سال تک رہتا ہے ۔۔۔۔
    ویسے آم رکھنے کی وجہ تسمیہ اس واسطے رکھا گیا ہے کہ اس کو ''عام'' اور ''خاص'' سبھی کھاتے یا کھا سکتے ہیں ۔۔۔ [/SIZE][/RIGHT]
  5. Sabih's Avatar
    السلام علیکم
    بہت عمدہ تحریر
    سمارا سس یہ آپ کی ہی تحریر ہے نا؟
  6. Rubab's Avatar
    [QUOTE=Sabih;bt1716]السلام علیکم
    بہت عمدہ تحریر
    سمارا سس یہ آپ کی ہی تحریر ہے نا؟[/QUOTE]
    وعلیکم السلام
    جی برادر، میری ہی ہے۔
  7. 1UM-TeamUrdu's Avatar
    ھاھاھاھا۔ خاص کا ملک شیک

    آم رے آم تیری کون سی کل سیدھی
    آم کے منہ میں زیرہ اور گٹھلیوں کے دام وغیرہ

    ماشاءاللہ دلچسپ تو اپنی جگہ ھے ھی۔ ایسی تحاریر سے فوکس اور برین سٹارمنگ کی خوبی بھی نظر آتی ھے۔
    بس گزارش ھے کہ لکھتی رھیں۔ سفر رکنا نہیں چاھیے۔ مزید شاندار کامیابیوں کے لیے دعا گو ھوں۔
  8. Rubab's Avatar
    [QUOTE=Salman Sallo;bt1715][RIGHT][SIZE=4]بہترین ۔۔۔آم کے ہزار خوبیاں مانتے ہیں مگر جب کبھی آم پھسل کر کپڑوں پر گر جاتا ہے تو پھر کپڑوں سے وہ داغ نہیں جاتا۔۔سرف ایکسل بھی اس معاملے میں مکمل ناکام ہوچکا ہے ۔۔ویسے آم کی ایک اور خوبی کہی پڑھی تھی جب آم کے درخت پر جو پھول آتے ہیں اگر ان کو تین دن مسلسل کچل کر ان کا رس نکالے کوئی اور گھنٹہ دو گھنٹہ اس رس سے ہاتھوں کو خوب بھگوے رکھیں اور سوکھا لیں پھر جب کبھی کس کو سانپ بچھو ڈنک مار لے تو اس جگہ ہتھلیی ملنے سے فورآ درد جاتا رہتا ہے اور ہاتھوں میں یہ اثر اگلے سال تک رہتا ہے ۔۔۔۔
    ویسے آم رکھنے کی وجہ تسمیہ اس واسطے رکھا گیا ہے کہ اس کو ''عام'' اور ''خاص'' سبھی کھاتے یا کھا سکتے ہیں ۔۔۔ [/SIZE][/RIGHT]
    [/QUOTE]
    تفصیلی تبصرے کے لئے شکریہ سلمان بھائی۔
    یہ بتائیے کہ رس میں ہاتھ بھگونے کے بعد ہاتھ دھو سکتے ہیں یا سال بھر بنا ہاتھ دھوئے ہی گزارہ کرنا ہے؟
  9. Rubab's Avatar
    [QUOTE=1UM-TeamUrdu;bt1720]ھاھاھاھا۔ خاص کا ملک شیک

    آم رے آم تیری کون سی کل سیدھی
    آم کے منہ میں زیرہ اور گٹھلیوں کے دام وغیرہ

    ماشاءاللہ دلچسپ تو اپنی جگہ ھے ھی۔ ایسی تحاریر سے فوکس اور برین سٹارمنگ کی خوبی بھی نظر آتی ھے۔
    بس گزارش ھے کہ لکھتی رھیں۔ سفر رکنا نہیں چاھیے۔ مزید شاندار کامیابیوں کے لیے دعا گو ھوں۔[/QUOTE]
    بہت شکریہ ٹیم بھائی۔
    ان شاء اللہ کوشش رہے گی کہ لکھنے کا سفر جاری رہے۔
  10. Rubab's Avatar
    احباب کی توجہ اور تشریف آوری کے لئے شکر گزار ہوں۔
    خوش رہیں۔
  11. Salman Sallo's Avatar
    [RIGHT][QUOTE=Rubab;bt1734]تفصیلی تبصرے کے لئے شکریہ سلمان بھائی۔
    یہ بتائیے کہ رس میں ہاتھ بھگونے کے بعد ہاتھ دھو سکتے ہیں یا سال بھر بنا ہاتھ دھوئے ہی گزارہ کرنا ہے؟[/QUOTE]

    ہاہا۔۔۔رس میں ہاتھ بھگونے کے بعد تین گھنٹہ تک ہاتھ دھونے سے پرہیز لازمی ہے اور یہ عمل مسلسل تین دن تک کرنا ہے۔۔۔اس کے بعد پورا سال چاہیئے کوئی ریگمال سے ہاتھ دھویا کریں اثر قائم رہے گا ان شاءاللہ ۔۔۔یہ طریقہ علاج ایک حکیم صاحب نے بتایا تھا آم کے فوائد بیان کرتے ہوئے جو لوگ آم کے درختوں کے قریب رہتے ہیں ان کو فلاح دارین کیلئے یہ عمل کرنا چاہئے۔۔۔ [/RIGHT]
  12. Rubab's Avatar
    [QUOTE=Salman Sallo;bt1738][RIGHT]

    ہاہا۔۔۔رس میں ہاتھ بھگونے کے بعد تین گھنٹہ تک ہاتھ دھونے سے پرہیز لازمی ہے اور یہ عمل مسلسل تین دن تک کرنا ہے۔۔۔اس کے بعد پورا سال چاہیئے کوئی ریگمال سے ہاتھ دھویا کریں اثر قائم رہے گا ان شاءاللہ ۔۔۔یہ طریقہ علاج ایک حکیم صاحب نے بتایا تھا آم کے فوائد بیان کرتے ہوئے جو لوگ آم کے درختوں کے قریب رہتے ہیں ان کو فلاح دارین کیلئے یہ عمل کرنا چاہئے۔۔۔ [/RIGHT]
    [/QUOTE]
    بہت شکریہ سلمان بھائی
    کئی نئی باتیں معلوم ہوئیں آپ کے تبصرے سے۔
  13. Kauser Baig's Avatar
    بہترین لکھا
    آم کسی کےلئے عام ہوسکتا ہے مگر میرے لئے تو بہت خاص ہوتاہے۔