’جوہری معاہدے کو تبدیل نہ کیا تو یہ آخری توثیق‘

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مطابق وہ آخری بار ایرانی جوہری معاہدے کی توثیق کر رہے ہیں تاکہ یورپ اور امریکہ چار ماہ میں اس معاہدے میں پائے جانے والے سنگین نقائص کو دور کر سکیں۔