’اب ہمیں بھی انسان سمجھا جاتا ہے‘

اسلام آباد کے پمز ہسپتال میں خواجہ سراؤں کے لیے دو کمرے مختص کرنے کے عمل کو جہاں سراہا گیا وہیں یہ سوال بھی اٹھایا جا رہا ہے کہ الگ کمرے کرکے ان کو باقی مریضوں سے دور تو نہیں کیا جارہا ہے؟