Page 237 of 237 FirstFirst ... 137187227235236237
Results 3,541 to 3,544 of 3544

Thread: -3-آپ کی پسند- اشعار، غزل یا نظم

  1. #3541
    Senior Member

    Join Date
    Sep 2007
    Posts
    46,704
    ہمارا نام بھی لیں گے وہ لیکن
    ہمارا ذکر سب کے بعد ہو گا
    کوئی مجبوریاں نہیں ہوتیں
    لوگ یونہی وفا نہیں کرتے


  2. #3542
    Senior Member

    Join Date
    Aug 2016
    Posts
    697
    کاش سب کچھ یوں نہ ہوا ہوتا
    بات تم نے سنبھال لی ہوتی

  3. #3543
    Senior Member

    Join Date
    Oct 2008
    Posts
    667
    Blog Entries
    4
    Quote Originally Posted by Sad Prince View Post
    کاش سب کچھ یوں نہ ہوا ہوتا
    بات تم نے سنبھال لی ہوتی
    واہ کیا ہی اچھا ہو اگر لوگوں کو اتنا احساس ہو اور وقت پر بات سنبھال لی جاۓ

    لا خوف الا الله
    Quran takes people away from the slavery of mankind
    towards the slavery of One Allah

  4. #3544
    Senior Member

    Join Date
    Oct 2008
    Posts
    667
    Blog Entries
    4
    دل ناداں تجھے ہوا کیا ہے
    آخر اس درد کی دوا کیا ہے

    ہم ہیں مشتاق اور وہ بیزار
    یا الٰہی یہ ماجرا کیا ہے

    میں بھی منہ میں زبان رکھتا ہوں
    کاش پوچھو کہ مدعا کیا ہے

    جب کہ تجھ بن نہیں کوئی موجود
    پھر یہ ہنگامہ اے خدا کیا ہے

    یہ پری چہرہ لوگ کیسے ہیں
    غمزہ و عشوہ و ادا کیا ہے

    شکن زلف عنبریں کیوں ہے
    نگہ چشم سرمہ سا کیا ہے

    سبزہ و گل کہاں سے آئے ہیں
    ابر کیا چیز ہے ہوا کیا ہے

    ہم کو ان سے وفا کی ہے امید
    جو نہیں جانتے وفا کیا ہے

    ہاں بھلا کر ترا بھلا ہوگا
    اور درویش کی صدا کیا ہے

    جان تم پر نثار کرتا ہوں
    میں نہیں جانتا دعا کیا ہے

    میں نے مانا کہ کچھ نہیں غالبؔ
    مفت ہاتھ آئے تو برا کیا ہے

    (مرزا غالب)

    لا خوف الا الله
    Quran takes people away from the slavery of mankind
    towards the slavery of One Allah

Tags for this Thread

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •