السلام علیکم
امید کرتی ہوں خیریت سے ہوں گے۔ کیا آپ نے ڈیوڈ آئیک کا نام سنا ہے؟


کانسپیریسی کی دنیا میں ایک نیا نام۔ خیر نام تو نیا نہیں ہے ڈیوڈ آیک پچھلی صدی سے اس فیلڈ میں کام کر رہا ہے، بس مجھے ابھی معلوم ہوا۔ ڈیوڈ آئیک کی یو ٹیوب پہ کئی وڈیوز موجود ہیں، جن میں اس کے دنیا بھر میں دئے گئے لیکچرز کی ریکارڈنگز ہیں۔ اس کے علاوہ وہ کئی کتابیں بھی لکھ چکا ہے۔


کانسپیریسی تھیوری کے مطابق یہ بات کئی دفعہ کی سنی ہوئی ہے کہ دنیا پہ ایک مخصوص گروپ کا قبضہ ہے جو دنیا بھر کی دولت اور حکومتوں کو کنٹرول کرتا ہے۔ یہ بات اتنی دفعہ کی سنی ہوئی ہے کہ اب نئی معلوم نہیں ہوتی۔ تاہم ڈیوڈ آئک نے اس میں نیا ٹوئسٹ شامل کیا ہے۔ اس کی کہی باتیں خاصی ہولناک معلوم ہوتی ہیں۔ اس نے باقاعدہ نام لے کے کچھ لوگوں کے بارے میں بتایا ہے جن میں سے ایک ملکہ برطانیہ بھی ہیں۔ اس کے علاوہ شہزادی ڈیانا کے قتل کے بارے میں بھی اس نے ایک تھیوری پیش کی ہے۔


اگر آپ ڈیوڈ آئک سے واقف ہیں اور اس کے دعوے کو جانتے ہیں تو اپنی رائے پیش کیجیے۔ اس طرح ہمیں اجتماعی رائے بنانے میں مدد ملے گی۔


شکریہ

David Icke - Wikipedia