Thanks Thanks:  2
Likes Likes:  3
Results 1 to 6 of 6

Thread: اب نصحتیں کیوں نہیں ہوتیں؟

  1. #1
    Senior Member

    Join Date
    Mar 2009
    Posts
    18,140
    Mentioned
    4 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    اب نصحتیں کیوں نہیں ہوتیں؟


    مجھے ایک واقعہ یاد آ گیا۔
    چند برس قبل سعودیہ کے ایک ریستوران میں ڈنر کرنے گیا ۔ بل پے کرنے کاونٹر پر گئے تو میرے آگے ایک سعودی بزرگ یقینا اپنے پوتے کے ساتھ کھڑے تھے۔ بزرگ قریبا ستر برس کے قریب ہوں گے اور ماشاء اللہ سفید چہرے پر سفید داڑھی بہت بھلی لگ رہی تھی۔ اور پوتے کی عمر چھے یا سات سال تھی۔ بزرگ نے بل کی ادائیگی کی اور جانے لگے۔ پوتے نے کاونٹر پر موجود ٹوتھ پکس میں سے تین ٹوتھ پکس اٹھائیں اور ٹشو کے رول میں سے اچھا خاصہ ٹشو کھینچ لیا۔
    بزرگ نے بچے کا ہاتھ پکڑا اور کاونٹر سے چند قدم دور لے گیا۔ اس کی مدہم سے آواز میرے کانوں میں آ رہی تھی۔عربی میں جو گفتگو ہوئی اس کا خلاصہ پیش ہے۔

    " تین ٹوتھ پکس کیوں؟ کیا ایک سے تمہاری داڑھ صاف نہیں ہو گی؟"
    " جی آبا! میں معافی چاہتا ہوں۔"
    " اتنا ٹشو؟ چھوٹا سا منہ ہے آپ کا ۔ بیٹا یہ اصراف ہے۔ اللہ کو اصراف کرنے والے پسند نہیں۔ مفت سمجھ کر جتنی چیزیں آپ نے اٹھا لی ہیں یہ دو لوگوں کے کام آ سکتی تھیں۔ اب ٹشو آدھا توڑ کر کسی اور کو دو اور ایک ٹوٹھ پک واپس رکھو۔"
    " ابشر جدی ( جو حکم بزرگو)"
    بزرگ نے بچے کا ماتھا چوم لیا۔ اور بچے نے آدھا ٹشو توڑ کر پاس سے گزرتے ایک بندے کو دیا جو ہاتھ دھونے جا رہا تھا اور ایک ٹوتھ پک واپس رکھ دی۔
    اس واقعہ کو شاید چھے یا سات سال گزر گئے ہیں لیکن آج بھی یہ خوبصورت منظر یاد ہے جو کہ ہمارے معاشرے میں نایاب ہے۔ کیوں کہ بزرگوں نے سمجھانا چھوڑ دیا ہے یا پیار سے سمجھانا چھوڑ دیا ہے اور نوجوان نسل نے ماننا چھوڑ دیا ہے۔
    معاملہ پانی کے اسراف کا ہو یا کسی بھی چیز کے اسراف کا۔ بہت بڑا فیکٹر مناسب تربیت اور عمدہ نصیحت کی عدم موجودگی ہے

  2. #2
    Senior Member Ahmed Lone's Avatar

    Join Date
    Oct 2007
    Location
    سعودی عرب
    Posts
    10,579
    Blog Entries
    21
    Mentioned
    12 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)
    جزاک اللہ خیر وقار بھائی
    یہ ہم ہی ہیں کہ کسی کے اگر ہوئے تو ہوئے
    تمھارا کیا ہے کوئی ہو گا، کوئی تھا، کوئی ہے
    https://thumbs.gfycat.com/HeartyBest...restricted.gif

  3. #3
    Senior Member

    Join Date
    Aug 2016
    Posts
    1,461
    Blog Entries
    3
    Mentioned
    19 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)
    معلوم نہیں ایسی نصیحتوں سے کیا مقصود و ماحصل ہے--
    !!!!موہے رنگ دو لال
    ناگفتہ

  4. #4
    Senior Member

    Join Date
    Mar 2009
    Posts
    18,140
    Mentioned
    4 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)
    Quote Originally Posted by Abdullah View Post
    معلوم نہیں ایسی نصیحتوں سے کیا مقصود و ماحصل ہے--
    نصحیتوں کا مقصد ہی اصلاح ہوتا ہے
    اس کے علاوہ کیا مقصود ہو سکتا ہے؟

  5. #5
    Senior Member

    Join Date
    Aug 2016
    Posts
    1,461
    Blog Entries
    3
    Mentioned
    19 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)
    اور یہ اصلاح حاصل کہاں ہوفی ہے؟ دکھائی تو نہیں پڑتی؟
    !!!!موہے رنگ دو لال
    ناگفتہ

  6. #6
    Senior Member

    Join Date
    Mar 2009
    Posts
    18,140
    Mentioned
    4 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)
    Quote Originally Posted by Abdullah View Post
    اور یہ اصلاح حاصل کہاں ہوفی ہے؟ دکھائی تو نہیں پڑتی؟
    ساری دنیا بری نہیں ہوتی
    آج سے ڈھونڈنا شروع کریں
    روز دس بیس اچھی مثالیں تو مل ہی جایا کریں گی

Tags for this Thread

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •