Thanks Thanks:  2
Likes Likes:  1
Results 1 to 4 of 4

Thread: کچھ بات کرب آشنائی کی

  1. #1
    Senior Member

    Join Date
    Mar 2009
    Posts
    18,140
    Mentioned
    4 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    کچھ بات کرب آشنائی کی

    " میری ایک بہت پیاری یاد "
    السلام عليكم،
    ممبرز اور ایڈمن،
    بہت ہمت کر کے پوسٹ کر رہا ہوں،
    کیوں کے میں آپکے گروپ کا بہت شرمیلا سا ممبر ہوں، اور حساس بھی،
    اگر والدہ ماجدہ گروپ میں ایڈ کرواتی تو ایڈمن سے سے یہ ضرور کہتیں،
    ایڈمن بیٹا میرا بچہ بہت حساس ہے، اگر گروپ میں یہ کوئی غلطی کر دے تو، کیسی اور ممبر کو ڈانٹ دینا، یہ خود ہی سمجھ جائے گا،۔
    خیر اب آتے ہیں یاد کی طرف،
    طاہر جاوید مغل صاحب کا بہت ہی اعلی ناول " کرب آشنائی " تقریباً سب نے ہی پڑھا ہو گا، میں نے چار بار پڑھا، ہر بار پڑھنے پر وہی لطف آیا جو پہلی بار پڑھنے پر آیا تھا،
    میرا دعوا ہے کرب آشنائی کو ایک مکمل کتابی شکل سب سے پہلے میں نے دی تھی،
    سسپنس جنوری، فیبروری، اور مارچ 2004 میں جب کرب آشنائی تین قسطوں میں شائع ہوئی تو مارچ کا سسپنس جب میرے ہاتھ میں آیا، سب سے پہلے میں نے نئے سسپنس سے کرب آشنائی کی قسط الگ کر لی کیونکہ جب میں نے دوسری قسط پڑھی تھی تب ہی سوچ لیا تھا کہ جتنی بھی قسطیں ہوں گی ایک جگہ جمع کروں گا،
    21 فیبروری 2004 کو کرب آشنائی ایک کتابی شکل اختیار کر چکا تھا،
    ناول کو ختم کر کے سوچا، اپنے ابو کو بھی پڑھاؤں، اُس وقت ابو کے زیرِ مطالعہ " شکستِ آرزو " تھا،
    میں پھر بھی کو ابو دینا چاہتا تھا،
    کیونکہ میں کرب آشنائی پر ابو کا تبصرہ سننا چاہتا تھا،
    ابو طاہر جاوید مغل صاحب کا نیا ناول آیا ہے
    رات کو ابو کے پاؤں دباتے ہوئے کہا،
    بیٹا میری نظر سے تو نہیں گزرا،
    ابو نے شکستِ آرزو ایک طرف رکھتے ہوئے کہا،
    میں جلدی سے اُٹھا، اور اپنے تکیے کے نیچے سے مکمل کرب آشنائی نکال کر ابو کے سامنے رکھ دیا،
    ارے یہ کیا، یہ تو نے ایک جگہ کیا ہے،
    ابو نے کرب آشنائی ہاتھ میں لیتے ہوئے پوچھا،
    جی ابو میں نے کیا ہے، پرسوں ہی آخری قسط آئی تھی، زبردست ناول لکھا ہے مغل صاحب نے آپ بھی پڑھیے گا،
    میں ابو کے پاؤں دوبارہ دباتے ہوئے بولا،
    اچھا ضرور پڑھوں گا، اب تو جا ، سو جا، ابو نے اپنے پاؤں سمیٹے اور یہ کہہ کر کرب آشنائی کو شکستِ آرزو کے نیچے رکھ دیا،
    صبح اُٹھا کر میں تو میڈیکل اسٹور چلا گیا،
    ریٹائرمنٹ کے بعد ابو نے اسٹیشنری کی دوکان کھولی تھی، ابو دوکان پر چلے گئے ۔
    نو بجے جب میں ناشتہ کرنے گھر آیا تو دیکھا کرب آشنائی میرے تکیے پر رکھا ہوا تھا،
    میں نے حیرت سے کرب آشنائی کو اُٹھایا اور ابو کے پاس دوکان میں چلا گیا، ( دوکان ہمارے گھر کے ساتھ ہی تھی)
    ابو آپ نے پڑھا نہیں؟؟
    میں نے پوچھا،
    ارے یار مغل صاحب نے یہ ناول تم نوجوانوں کے لئے لکھا ہے،
    ابو جو اُس وقت کوئی حساب کر رہے تھے، نظر اُٹھا کر چشمے کی اُوٹ سے مجھے دیکھتے ہوئے کہا،
    ارے نہیں ابو آپ پورا تو پڑھیں، پھر مجھے بتایئے گا کیسا لگ آپکو ناول،
    میں نے کرب آشنائی کاونٹر پر رکھ دیا،
    میں سمجھ گیا تھا کے ابو پر ایک تو شکستِ آرزو کا اثر ہے اور دوسرا ناول میں ابو بنکاک سے واپس پاکستان نے پہنچے،
    خیر جب میں تیسرے دن شام کو فٹبال کھیلنے کے لئے گھر سے نکلا تو ابو نے دوکان سے مجھے دیکھ لیا تھا،
    مجھے آواز دی ۔
    جی ابو، میں دوکان میں داخل ہوتے ہوئے بولا،
    بھئی یار یہ کیا لکھ دیا مغل صاحب نے، بہت ہی اعلی ناول ہے، مزا آگیا پڑھ کر،
    ابو نے کرب آشنائی ہاتھ میں اُٹھاتے ہوئے کہا،
    جی ابو زبردست لکھا ہے، جبھی تو آپکو دیا تھا پڑھنے کے لئے، میں نے مسکراتے ہوئے کہا،
    ( اب جو ابو نے کہا تھا وہ بہت مزےدار بات ہے)
    ارے زبردست لکھا ہے، لیکن اب شکستِ آرزو مزا نہیں دے رہا،
    ابو نے شکستِ آرزو کی طرف دیکھتے ہوئے کہا،
    میرا بے اختیار قہقہہ نکل گیا،
    ابو بھی ہنسنے لگے،
    ابو کو ایسے ہی ہنستے ہوئے چھوڑ کر میں گراؤنڈ کی طرف چل دیا،
    ایسی کئی یادیں ہیں میری اور والد مرحوم کی جو ناولز اور کتابوں کے مطلق ہیں،
    اب ہمت کی ہے تو آپ لوگوں سے ضرور شئیر کروں گا،
    والسلام، خالد شیخ طاہری،

  2. #2

  3. #3
    Site Managers Rubab's Avatar

    Join Date
    Jun 2007
    Posts
    13,943
    Blog Entries
    6
    Mentioned
    24 Post(s)
    Tagged
    2 Thread(s)
    شکریہ وقار بھائی۔ جلد ہی پڑھتی ہوں۔

    جو اللّٰہ کا حکم



  4. #4
    Senior Member

    Join Date
    Mar 2009
    Posts
    18,140
    Mentioned
    4 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)
    Quote Originally Posted by Rubab View Post
    شکریہ وقار بھائی۔ جلد ہی پڑھتی ہوں۔
    طاہر صاحب کی فین ہو جائیں گی آپ

Tags for this Thread

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •