Thanks Thanks:  0
Likes Likes:  4
Results 1 to 2 of 2

Thread: اخلاقیات کے پندرہ سہنری اصول

  1. #1
    Senior Member

    Join Date
    Mar 2009
    Posts
    18,140
    Mentioned
    4 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    اخلاقیات کے پندرہ سہنری اصول


    اخلاقیات کے پندرہ سنہرے اصول
    اگر آپ کسی سے گاڑی ادھار مانگیں تو واپس کرتے وقت پٹرول کی ٹینکی فل کروا دیں۔۔یہ شکریہ کا ایک بہترین انداز ہے۔
    .
    اگر آپ کے اردگرد کوئی تمباکو نوشی سے پریشان ہوتا ہے تو ایسی جگہوں پر سگریٹ پینے سے گریز کریں۔
    .
    اگر کوئی آپ کی چائے یا کھانے کی دعوت کرتا ہے تو ایک ہفتے کے اندر اندر آپ بھی اس کی دعوت کریں۔
    .
    اگر آپ گھر کے کاموں کے لیے اپنے دوستوں کی مدد لیتے ہیں تو بعد میں انھیں کھانا ضرور کھلائیں۔
    .
    کسی سے ادھار لی گئی رقم جلد از جلد لوٹائیں چاہے یہ رقم کتنی ہی چھوٹی کیوں نا ہو۔ اور یہ مت سوچیں کہ انھیں اتنی چھوٹی رقم کی ضرورت نہ ہو گی۔
    .
    اگر آپ رات کو کسی دوست کے ہاں سو جاتے ہیں تو صبح اٹھ کر بستر درست کریں تکیے کو اس کی جگہ پر واپس رکھیں اور چادر کی سلوٹیں نکال کر اسے اچھے سے بچھائیں۔
    .
    کسی بھی عوامی مقام پر بحث سے گریز کریں ۔۔بحث کرنے کے لیے کوئی پرسکون اور خالی جگہ بہتر ہے۔
    .
    جب کوئی آپ کے لیے کھانا بنائے چاہے وہ ماں ہو یا بیوی یا کوئی دوست۔۔کھانے کے بعد برتن دھونے میں ان کی مدد کی کوشش کریں۔
    .
    کسی بھی عوام مقام پر موبائل پر ویڈیو دیکھتے ہوئے یا گیم کھیلتے ہوئے آواز کم رکھیں ورنہ سب سے بہترین حل ہے کانوں میں ہیڈ فونز لگا لیں۔
    .
    کھانا کھاتے وقت آخری لقمہ ہمیشہ اس شخص کے لیے چھوڑیں جس نے یہ کھانا بنایا ہے یا خریدا ہے اگر وہ کھانا نا چاہے تو خود کھا لیں۔
    .
    ٹیکسٹ میسج پر کبھی کوئی تعلق ختم نہ کریں۔۔
    .
    کسی دوسرے کا موبائل اور کمپیوٹر استعمال کرتے وقت بنا اجازت ان کی ذاتی فائلز مت کھولیں۔
    .
    اگر آپ سے کسی کی کال مس ہو گئی ہے تو فورا اس کال بیک کریں یا میسج کریں اور کال مس کرنے کی وجہ بتائیں۔
    .
    اور کسی سے ادھار لی گئی کتاب واپس کرنے میں دیر مت لگائیں۔۔

  2. #2
    Site Managers

    Join Date
    Apr 2008
    Location
    Qatar
    Posts
    31,749
    Blog Entries
    16
    Mentioned
    46 Post(s)
    Tagged
    6 Thread(s)
    بہت ہی اچھی اور قابل عمل باتیں ہیں۔
    سب کو ہی عمل کرنا چاہیے۔
    * خسرو *

Tags for this Thread

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •