Thanks Thanks:  1
Likes Likes:  2
Results 1 to 4 of 4

Thread: عید کارڈز۔۔ پرانی یادیں

  1. #1
    Site Managers

    Join Date
    Apr 2008
    Location
    Qatar
    Posts
    31,749
    Blog Entries
    16
    Mentioned
    46 Post(s)
    Tagged
    6 Thread(s)

    عید کارڈز۔۔ پرانی یادیں

    عید کارڈ بھیجنے اورعیدکارڈ ملنے کے لمحات بھیجنے والے اور وصول کرنے والے دونوں کے لئے مسرت کا باعث ہوا کرتے تھے ،ماہ رمضان شروع ہوتے ہی یہ پریشانی شروع ہو جاتی تھی کہ کب کارڈ لینے جائیں گے اور کب بھیجیں گے، ٹیچرز، دوستوں، انکلز آنٹیز اور کزنز کی فہرست بنتی تھی جو ڈاک سے جانے ہوتے تھے۔ رمضان المبارک کے شروع ہوتے ہی رنگ برنگے عید کارڈز کی فروخت کے لیے مارکیٹوں میں خصوصی سٹالز سج جاتے تھے اور محکمہ ڈاک ان عید کارڈز کی ترسیل کے لیے خصوصی انتظامات کیا کرتا تھا، اب صورتحال بہت بدل گئی ہے۔ موبائل فون اور سوشل میڈیا کا دور آ گیا ہے۔ اب عید کے روز ملنے جلنے والوں کو ٹیکسٹ کر دیا جاتا ہے اور بہت قریبی لوگوں کو فون کر کے عید مبارک کہہ دی جاتی ہے، لیکن اس میں وہ مزہ اور جوش نہیں ہے جو ان کارڈز میں ہوتا تھا۔
    عید کارڈ پر لکھے جانے والے کچھ اشعار پیش خدمت ہیں

    چاند نے چاندنی سے کہا عید کب آئے گی
    چاندنی نے کہا جب میری دوست مسکرائے گی
    --------------------------------------------
    عید عید کرتے ہو عید بھی آ جائے گی
    پہلے رمضان کے روزے رکھو عقل ٹھکانے آ جائے گی۔
    --------------------------------------------
    ڈبے میں ڈبہ ڈبے میں کیک
    میرا دوست لاکھوں میں ایک
    --------------------------------------------
    عید عید نہ کر عید آ جائے گی
    چوں چوں نہ کر بلی کھا جائے گی
    --------------------------------------------
    گرم گرم روٹی توڑی نہیں جاتی
    آپ سے دوستی چھوڑی نہیں جاتی
    --------------------------------------------
    سویاں پکی ہیں سب نے چکھی ہیں
    یار تم کیوں روتے ہو تمہارے لئے بھی رکھی ہیں
    --------------------------------------------
    عید آئی ہے زمانے میں
    میری سہیلی گر پڑی غسل خانے میں
    --------------------------------------------
    چڑیاں بولتی ہیں صبح آنے سے پہلے
    تم مجھے یاد کرنا عید منانے سے پہلے
    --------------------------------------------
    پھول تو ہیں مگر گلاب جیسا نہیں
    دوست تو ہیں مگر آپ جیسا نہیں
    --------------------------------------------
    چھوٹی سی چڑیا گاتی ہے گانا
    عید کی نماز پڑھ کر ہمارے گھر آنا
    --------------------------------------------
    یہ تو وہ کچھ اشعار ہیں جو مجھے یاد ہیں کیا آپ کو بھی کوئی شعر یاد ہے۔۔۔؟

    آپ بھی اپنی یادیں شیئر کریں۔







    * خسرو *

  2. #2
    Senior Member Amir Shahzad's Avatar

    Join Date
    Nov 2010
    Posts
    19,142
    Mentioned
    21 Post(s)
    Tagged
    2 Thread(s)
    ہائے کیا یاد کرا دیا
    اور کسی سپیشل جگہ پہنچانے کے لیے تو بہت پاپڑ بیلنے پڑتے تھے
    اسی گھبرو پنجابی دل جدے نال لایئے اونوں چھڈ کے نا جایئے نی
    جدوں کر لیئے پیار سارے قول قرار پورے کر کے وکھایئے نی

  3. #3
    Site Managers

    Join Date
    Apr 2008
    Location
    Qatar
    Posts
    31,749
    Blog Entries
    16
    Mentioned
    46 Post(s)
    Tagged
    6 Thread(s)
    Quote Originally Posted by Amir Shahzad View Post
    ہائے کیا یاد کرا دیا
    اور کسی سپیشل جگہ پہنچانے کے لیے تو بہت پاپڑ بیلنے پڑتے تھے
    اب تو بس یادیں ہی ہیں

    ذرا ان پاپڑوں کی تفصیل بھی عنایت فرمائیں جو "سپیشل جگہ" پہنچانے کے لئے آپ نے بیلیں۔
    * خسرو *

  4. #4
    Senior Member Amir Shahzad's Avatar

    Join Date
    Nov 2010
    Posts
    19,142
    Mentioned
    21 Post(s)
    Tagged
    2 Thread(s)
    Quote Originally Posted by Khusroo View Post
    اب تو بس یادیں ہی ہیں

    ذرا ان پاپڑوں کی تفصیل بھی عنایت فرمائیں جو "سپیشل جگہ" پہنچانے کے لئے آپ نے بیلیں۔
    اب تفصیل جان کر کیا کریں گے قبلہ
    اب تو خلاصہ جاننے کا وقت ہے
    اور خلاصہ یہ ہے کہ اب ان کے بھی دو ، دو، تین ، تین بچے ہیں
    اسی گھبرو پنجابی دل جدے نال لایئے اونوں چھڈ کے نا جایئے نی
    جدوں کر لیئے پیار سارے قول قرار پورے کر کے وکھایئے نی

Tags for this Thread

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •