Thanks Thanks:  8
Likes Likes:  30
Page 1 of 2 12 LastLast
Results 1 to 15 of 29

Thread: لمحہ فکریہ، ایک سوال

  1. #1
    Senior Member

    Join Date
    Apr 2008
    Posts
    1,391
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    لمحہ فکریہ، ایک سوال



    اینٹوں کے بھٹے پر کام کرنے والا عیسائی مزدور انتہائی بے چارگی سے اپنی بیوی سے کہنے لگا۔ ”دیکھ پریشان نہ ہو، مسلمانوں کا یہ مقدس مہینہ گزر جانے دے ساری چیزیں پھر سے سستی ہوجائیں گی۔

    ایک سوال ہے۔ آپ سے درخواست ہے کہ آپ بھی اپنے طور پر جواب دینے کی کوشش کریں۔شکریہ
    سوال ۔۔۔۔ میں کلمہ گو ہوں۔۔۔مسلمان ہوں تو کیا میں اچھا انسان بھی ہوں؟؟


  2. #2
    Site Managers Meem's Avatar

    Join Date
    Mar 2008
    Location
    Bora Bora
    Posts
    51,071
    Mentioned
    22 Post(s)
    Tagged
    1 Thread(s)
    اچھا انسان اور اچھا مسلمان۔۔۔ کیا دو الگ چیزیں ہیں؟
    ایک مسلمان ایک اچھا انسان یقینا ہوتا ہے۔۔
    ایک انسان اچھا مسلمان ہوتا ہے۔۔۔؟
    یہ سوال کیا جاسکتا ہے۔۔

    If you start believing that you're happy, you'll be happy forever

  3. #3
    Senior Member

    Join Date
    Dec 2007
    Location
    Dammam
    Posts
    2,584
    Mentioned
    9 Post(s)
    Tagged
    1 Thread(s)
    Quote Originally Posted by Meem View Post
    اچھا انسان اور اچھا مسلمان۔۔۔ کیا دو الگ چیزیں ہیں؟
    ایک مسلمان ایک اچھا انسان یقینا ہوتا ہے۔۔
    ایک انسان اچھا مسلمان ہوتا ہے۔۔۔؟
    یہ سوال کیا جاسکتا ہے۔۔

    every one who say kalma is muslman,
    but if he is not following islam, he is not good human.

    e.g. in above example, hoarding is strictly forbidden in islam, if a muslim is doing it he is not practicing muslim hence not a good human.

  4. #4
    Site Managers Meem's Avatar

    Join Date
    Mar 2008
    Location
    Bora Bora
    Posts
    51,071
    Mentioned
    22 Post(s)
    Tagged
    1 Thread(s)
    یہ بھی عجیب بات ہے نا پریکٹسنگ مسلم۔ یا پریکٹسنگ اسلام۔۔
    حضرت محمد ﷺ پہلے پریکٹس کر کے بتاتے تھے۔۔ پھر کرنے کو کہتے تھے۔۔
    یعنی اسلام عین عمل ہے۔۔
    اللہ ہم سب کو سیدھے راستے پہ رکھے۔۔۔
    ہم کسی کو جج نہیں کرسکتے۔۔

    اور میں نے پڑھا تھا
    اگلے زمانے میں کوئی ایک بھی امربالمعروف و نہو عن المنکر کے دس درجے میں سے ایک بھی پہ عمل کرے گا۔۔ تو اس کا درجہ اس زمانے کے ولی جیسا ہوگا۔۔
    یعنی برے کو برا تو کہہ ہی سکتے ہیں۔
    نہیں؟
    یا کسی کی کا دل دکھے گا۔۔ اس ڈر سے یہ بھی نہیں کہنا چاہئے۔۔؟

    If you start believing that you're happy, you'll be happy forever

  5. #5
    Senior Member

    Join Date
    Aug 2016
    Posts
    1,461
    Blog Entries
    3
    Mentioned
    19 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)
    سوال خود ہی وضاحت طلب ہے؟
    انسانیت ، مسلمانیت سے نتھی کب ہوئی بھلا؟
    !!!!موہے رنگ دو لال
    ناگفتہ

  6. #6
    Sisters Society Rose's Avatar

    Join Date
    Feb 2008
    Location
    Karachi
    Posts
    32,584
    Blog Entries
    24
    Mentioned
    15 Post(s)
    Tagged
    3 Thread(s)
    اسلام تو سکھاتا ہی مکمل ضابطہ حیات ہے،،،،،،،جب اسلام کو فالو کریں گے تو اچھا انسان تبھی کہلائیں گے،،،،،،ہو یہ رہا ہے کہ ہم مسلمان تو ضرور ہیں لیکن اسلام کو یا تو مکمل فالو نہیں کر رہے یا جزوی طور پر وہاں تک عمل کرتے ہیں جہاں تک ہماری سہولت ہوتی ہے،،،،،،،اور جہاں ضرورت پڑے یا تو اس پر عمل ہی نہیں کرتے یا پھر اپنی مرضی کے معنی دے کر اسلام میں ایسی چیزیں شامل کر دیتے ہیں جن کا ہمارے مذہب سے دور دور تک کا تعلق نہیں ہوتا۔
    میں نے پچھلے دنوں ایک بلاگ پوسٹ کیا تھا دنیا میں ہر شخص انسان ہے لیکن کیا وہ اشرف المخلوقات بھی ہے،،،،،اسلام نے ہمیں بتایا ہے کہ کن باتوں پر عمل کر کے انسان ممتاز حثیت اختیار کر سکتا ہے،،،،،اور یہی ہمارا امتحان ہے۔
    بعض اوقات تو سچائی کی حَد کر دیتا ہوں
    اپنے آپ کو دیکھتا ہوں اور رَد کر دیتا ہوں

  7. #7
    Senior Member

    Join Date
    Aug 2016
    Posts
    1,461
    Blog Entries
    3
    Mentioned
    19 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)
    وہی پُرانی باتیں وہی پُرانے قصے!!
    !!!!موہے رنگ دو لال
    ناگفتہ

  8. #8
    Site Managers

    Join Date
    Jun 2007
    Location
    پاکستان
    Posts
    54,986
    Mentioned
    42 Post(s)
    Tagged
    3 Thread(s)
    جو اچھا انسان نہیں، وہ مسلمان ہی کیسے ہو سکتا ہے؟
    اچھا یا برا مسلمان ہونے کی بحث تو اس کے بعد کی ہے
    (اے اللہ! میرے علم میں اضافہ فرما)۔
    میرا بلاگ: بے کار باتیں

  9. #9
    Senior Member

    Join Date
    Apr 2008
    Posts
    1,391
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)
    Quote Originally Posted by Meem View Post
    اچھا انسان اور اچھا مسلمان۔۔۔ کیا دو الگ چیزیں ہیں؟
    ایک مسلمان ایک اچھا انسان یقینا ہوتا ہے۔۔
    ایک انسان اچھا مسلمان ہوتا ہے۔۔۔؟
    یہ سوال کیا جاسکتا ہے۔۔
    اوّل تو اچھا انسان ہی اچھے مسلمان ہونے کے لیے کافی ہے۔
    اچھا انسان اور اچھا مسلمان۔۔۔ یقینا دونوں اایک ہی ہونے چاہئے لیکن اب ایسا نہیں ہے۔
    ایک مسلمان ایک اچھا انسان یقینا ہوتا تھا کہ جن کے پاس موت بھی اجازت لے کر آتی تھی۔
    لیکن اب بقول شاعر
    کہنے کو ہر اک شخص مسلمان ہے لیکن
    دیکھو تو کہیں نام کا کردار نہیں ہے
    مکاری و عیاری و غداری و ہیجان
    اب بنتا ہے ان چار عناصر سے مسلمان

  10. #10
    Senior Member

    Join Date
    Apr 2008
    Posts
    1,391
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)
    Quote Originally Posted by Abdullah View Post
    سوال خود ہی وضاحت طلب ہے؟
    انسانیت ، مسلمانیت سے نتھی کب ہوئی بھلا؟
    انسانیت ،مسلمانیت سے اس وقت نتھی ہوئی جب پہلا انسان پیدا ہوا بلکہ اس سے بھی پہلے

    ابھی آدم کے فرزند اپنے والدین کی پیٹھوں میں ہی تھے کہ خدا نے ان سے اپنے وجود کے بارے میں گواہی لی اور انہوں نے گواہی دی۔( سورہ اعراف آیت ۱۷۲)
    انسان کی فطرت خدا کی آشنائی ہے اور وہ اپنی فطرت کی گہرائی میں خدا کو پہچانتا ہے اور اس کے وجود سے آگاہ ہے تمام شکوک و شبہات اور افکار انسانی فطرت سے انحراف اور بیماریاں ہیں۔

    اسلامی تصور کائنات میں انسان کی ایک عجیب داستان سامنے آتی ہے اسلامی نکتہ نگاہ سے وہ صرف ایک راست قامت چلنے پھرنے اور بولنے والا انسان ہی نہیں قرآن حکیم کی نظر اس کی حقیقت اس سے کہیں زیادہ گہری اور پراسرار ہے قرآن حکیم میں انسان کی توصیف بھی بیان کی گئی ہے اور مذمت بھی۔
    اللہ نے انسان کو صرف اس لئے پیدا کیا کہ وہ دنیا میں صرف اپنے اللہ کی عبادت اور اس کے احکام کی پابندی کرے پس اس کی ذمہ داری امر خدا کی اطاعت ہے۔
    تو اپنا چہرہ دین کی طرف رکھ وہی جو خدائی فطرت ہے اور اس نے سب لوگوں کو اسی پر پیدا کیا ہے۔( سورہ روم آیت ۴۳)

    انسان اللہ کی عبادت اور اس کی یاد کے بغیر اپنے آپ کو نہیں پا سکتا اگر وہ اللہ کو بھول جائے تو اپنے آپ کو بھی بھول جاتا ہے اور نہیں جانتا کہ وہ کون ہے اور کس لئے ہے؟ اور یہ کہ وہ کیا کرے؟ اسے کیا کرنا چاہئے؟ اور کہاں جانا چاہئے؟

    انسان اپنی استعدادی قوت کی بناء پر تمام کمالات کا حامل ہے اور اس کو لازم ہے کہ وہ ان کمالات کو قوت سے فعل میں لائے اور یہ خود انسان ہی ہے جو اپنی ذات کا معمار ہے۔ انسان کے ان کمالات تک پہنچنے کی اصل شرط ”ایمان“ ہے۔

    قرآن حکیم میں ایسی بھی آیات ہیں جن سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ انسان جو خدا پر ایمان نہیں رکھتا انسان حقیقی نہیں ہے اگر انسان اس حقیقت یگانہ سے تعلق قائم کر لے جس کی یاد سے دل آرام پاتا ہے تو وہ کمالات کا حامل ہے اور اگر وہ اس حقیقت یگانہ یعنی خدا سے جدا ہو جاتا ہے تو وہ ایک ایسے درخت کی مانند ہے جو اپنی جڑوں سے جدا ہو چکا ہے۔
    ذیل میں آیات بطور نمونہ ہیں
    والعصر ان الانسان لفی خسر الا الذین آمنوا و عملو الصالحات وتواصوا بالحق وتواصوا باالصبر
    قسم ہے زمانے کی! بے شک انسان خسارے میں ہے مگر جو لوگ ایمان لائے اور جنہوں نے نیک عمل کئے اور ایک دوسرے کو حق کی تاکید کرتے اور صبر و استقامت کی تاکید کرتے رہے۔ (سورہ عصر)
    قرآن کی نگاہ میں انسان میں یہ قوت ہے کہ وہ قوائےعالم کو مسخر کر سکتا ہے اور فرشتوں سے بھی کام لے سکتا ہے لیکن اس کے برعکس وہ اپنے برے اعمال کی پاداش میں اسفل السافلین میں بھی گر سکتا ہے۔
    کیا اتنی وضاحت کافی ہے؟ عبداللہ

  11. #11
    Sisters Society Rose's Avatar

    Join Date
    Feb 2008
    Location
    Karachi
    Posts
    32,584
    Blog Entries
    24
    Mentioned
    15 Post(s)
    Tagged
    3 Thread(s)

    ہم نے تو یہی سنا اور پڑھا ہے کہ جو پہلے اچھے نہ تھے وہ مسلمان ہو کر اچھے ہو گئے۔
    کئی مثالیں تو اسلام کے اوائل کے مطالعہ سے ہی مل جائیں گی۔

    Quote Originally Posted by Ahsan_Yaz View Post
    جو اچھا انسان نہیں، وہ مسلمان ہی کیسے ہو سکتا ہے؟
    اچھا یا برا مسلمان ہونے کی بحث تو اس کے بعد کی ہے
    بعض اوقات تو سچائی کی حَد کر دیتا ہوں
    اپنے آپ کو دیکھتا ہوں اور رَد کر دیتا ہوں

  12. #12
    Senior Member

    Join Date
    Aug 2016
    Posts
    1,461
    Blog Entries
    3
    Mentioned
    19 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)
    اپنی کم عقلی کے لئے معذرت خواہ ہوں جی۔
    لیکن یقین مانیں ککھ پلے نہیں جے پیا۔۔۔
    !!!!موہے رنگ دو لال
    ناگفتہ

  13. #13
    Senior Member

    Join Date
    Aug 2016
    Posts
    1,461
    Blog Entries
    3
    Mentioned
    19 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)
    Quote Originally Posted by Rose View Post

    ہم نے تو یہی سنا اور پڑھا ہے کہ جو پہلے اچھے نہ تھے وہ مسلمان ہو کر اچھے ہو گئے۔
    کئی مثالیں تو اسلام کے اوائل کے مطالعہ سے ہی مل جائیں گی۔
    پڑھا تو اور بھی بہت کچھ ہوگا-
    کچھ فی زمانہ دیکھے پر بھی ارشاد کریں-
    !!!!موہے رنگ دو لال
    ناگفتہ

  14. #14
    Site Managers

    Join Date
    Jun 2007
    Location
    پاکستان
    Posts
    54,986
    Mentioned
    42 Post(s)
    Tagged
    3 Thread(s)
    فی زمانہ صرف قصے ہی ہوں گے یقیناً
    (اے اللہ! میرے علم میں اضافہ فرما)۔
    میرا بلاگ: بے کار باتیں

  15. #15
    Senior Member

    Join Date
    Aug 2016
    Posts
    1,461
    Blog Entries
    3
    Mentioned
    19 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)
    @Ahsan_Yaz; بھائی، حمیرا بہن کی پوسٹ کو ڈی کوڈ تو کردیں۔
    میں متعدد بار پڑھ چُکا لیکن پھر بھی کسی نتیجے پر پہنچے سے قاصر ہوں۔۔۔
    !!!!موہے رنگ دو لال
    ناگفتہ

Page 1 of 2 12 LastLast

Tags for this Thread

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •