Thanks Thanks:  1
Likes Likes:  5
Results 1 to 4 of 4

Thread: اصل کنجی

  1. #1
    Senior Member

    Join Date
    Apr 2008
    Posts
    1,410
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    اصل کنجی

    اصل کنجی
    تین نوجوان ملک سے باہر سفر پر جاتے ہیں
    اور وہاں ایک ایسی عمارت میں ٹھرتے ہیں جو 75 منزلہ ہے
    انکو 75ویں منزل پر کمرہ ملتا ہے
    ان کو عمارت کی انتظامیۃ باخبر کرتے ہویے کہتی ہے
    ہمارے یہاں کا نظام آپ کے ملک کے نظام سے تھوڑا مختلف ہے یہاں کے نظام کے مطابق راات کے 10 بجے کے بعد لفٹ کے دروازے بند کر دیے جاتے ہیں
    لھذا ہر صورت آپ کوشش کیجیے کے دس بجے سے پہلے آپ کی واپسی ممکن ہو
    کیونکہ اگر دروازے بند ہوجاییں تو کسی بھی کوشش کے باوجود لفٹ کھلوا نا ممکن نا ہوگا
    پہلے دن وہ تینوں سیر و سیاحت کے لیے نکلتے ہیں مگر رات 10 بجے سے پہلے واپس لوٹ آتے ہیں
    مگر دوسرے دن وہ لیٹ ہوجاتے ہیں اور 10:5 پر عمارت میں داخل ہوتے ہیں اب لفٹ کے دروازے بند ہو چکے تھے
    اب ان تینوں کو کوئی راہ نظر نا آئی کیسے اپنے کمرے تک پہنچا جایے
    جبکہ کمرہ 75 منزل پر ہے
    ؟؟؟؟؟؟
    اب تینون نے فیصلہ کیا کہ سیڑھیوں کے علاوہ کویی دوسرا راستہ نہیں ہے
    تو یہاں سے ہی ابتداء کرنی پڑے گی
    ان میں سے ایک نے کہا کہ میرے پاس ایک تجویز ہے
    انھوں نے پوچھا وہ کیا ؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
    اس نے کہا کے یہ سیڑھیاں ایسے چڑتے ہویے ہم سب تھک جاییں گے
    تو ایسا کرتے ہیں کہ اس طویل راستے میں ہم باری باری ایک دوسرے کو قصے سناتے ہویے چلتے ہیں۔

    فلور25 تک میں کچھ قصے سناوں گا
    اس کے بعد باقی 25 فلور دوسرا ساتھی قصے سنایے گا
    اور پھر باقی 25 فلور تیسرا ساتھی

    اس طرح ہمیں تھکاوٹ کا زیادہ احساس نہیں ہوگا اور راستہ بھی کٹ جایے گا
    اس پر تینوں متفق ہوگیے
    اب پہلے دوست نے کہا کہ میں تمہیں لطیفے اور مزاحی قصے سناتا ہوں جس سے تم سب انجویے کروگے
    اب تینوں ہنسی مزاق کرتے ہویے چلتے رہے

    جب 25 منزل آگئی تو دوسرے ساتھی نے کہا کہ اب میں تمہیں قصے سناتا ہوں
    مگر میرے قصے سنجیدہ اور حقیقت ہونگے تینوں اس پر متفق ہو گیے
    اب 25 منزل تک وہ سنجیدہ اور حقیقی قصے سنتے ہویے چلتے رہے
    جب 50 منزل تک پہنجے تو تیسرے ساتھی نے کہا کہ اب میں تم لوگوں کو کچھ غمگین اور دکھ بھرے قصے سناتا ہوں
    جس پر پھر سب متفق ہوگیے
    اور غم بھرے قصے سنتے ہویے باقی منزل بھی طے کرتے رہے
    یہاں تک کے تینوں تھک تھک کر جب دروازے تک پہنچے
    تو
    ایک ساتھی نے کہا
    کہ میری زندگی کا سب سے بڑا غم بھرا قصہ یہ ہے کہ ہم کمرے کی چابی نیچے استقبالیہ پر ہی چھوڑ آیے ہیں
    یہ سن کر تینوں پر غشی طاری ہوگیی

    مگر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    ٹہریئے
    ابھی بات مکمل نہیں ہویی
    اس قصہ میں عبرت ہے
    کیسے ؟َ؟؟؟
    دیکھیں

    ہم لوگ جو کہ اپنی زندگی کے 25 سال ہنسی مزاق کھیل کود اور لہو لعب میں لگا جاتے ہیں
    پھر باقی کے 25 سال شادی ، بچے رزق کی تلاش ، نوکری جیسی سنجیدہ زندگی میں پھسے رہتے ہیں
    اور جب اپنی زندگی کے 50 سال مکمل کر چکے ہوتے ہیں تو
    باقی زندگی کے آخری 25 سال
    جیسے کے حدیث سے ثابت ہے کہ
    (میری امت کی زندگی 60 سے 70 کے درمیان رکھی گئی ہے )
    بوڑھاپے میں مشاکل ،بیماریوں ہوسپیٹلز کے چکر ِ، بچوں کے غم اور ایسی ہی ہزار مصیبتوں کے ساتھ گزارتے ہیں
    یھاں تک کے
    جب موت کے دروازے پر پہنچتے ہیں تو ہمیں یااد آتا ہے
    کہ
    چابی اصل کنجی تو ہم ساتھ لانا ہی بھول گیے
    اس
    جنت کی چابی
    جس کو ہم اپنی منزل سمجھتے ہویے یہ زندگی گزارتے رہتے ہیں

    اللہ تعالیٰ ہمیں آخرت کی فکر کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین۔

    حدیث
    حدثنا الحسن بن عرفة حدثني عبد الرحمن بن محمد المحاربي عن محمد بن عمرو عن أبي سلمة عن أبي هريرة أن رسول الله صلى الله عليه و سلم قال أعمار أمتي ما بين الستين إلى السبعين وأقلهم من يجوز ذلك۔(ابن ماجة)
    مفہوم حدیث یہ ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا کہ میری امت کی عمریں 60 سے 70 سال کے درمیان ہونگی۔اور بہت کم لوگ ہونگے جو اس عمر سے تجاوز کریں گے۔(یعنی ان کی عمر ساٹھ یاستر سال سے زیادہ ہوجائے گی)۔واللہ اعلم

  2. #2
    Site Managers

    Join Date
    Jun 2007
    Location
    پاکستان
    Posts
    54,986
    Mentioned
    42 Post(s)
    Tagged
    3 Thread(s)
    بہت عمدہ اور سبق آموز۔
    (اے اللہ! میرے علم میں اضافہ فرما)۔
    میرا بلاگ: بے کار باتیں

  3. #3
    Senior Member

    Join Date
    Dec 2007
    Location
    Dammam
    Posts
    2,584
    Mentioned
    9 Post(s)
    Tagged
    1 Thread(s)
    almost true for majority of us, first of all for me

  4. #4
    Senior Member Ahmed Lone's Avatar

    Join Date
    Oct 2007
    Location
    سعودی عرب
    Posts
    10,580
    Blog Entries
    21
    Mentioned
    12 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)
    جزاک اللہ خیر
    یہ ہم ہی ہیں کہ کسی کے اگر ہوئے تو ہوئے
    تمھارا کیا ہے کوئی ہو گا، کوئی تھا، کوئی ہے
    https://thumbs.gfycat.com/HeartyBest...restricted.gif

Tags for this Thread

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •