Thanks Thanks:  2
Likes Likes:  6
Results 1 to 9 of 9

Thread: احساس ۔۔۔ انجان رشتہ

  1. #1
    Senior Member

    Join Date
    Apr 2008
    Posts
    1,397
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    احساس ۔۔۔ انجان رشتہ

    دفتر کے قریب فٹ پاتھ پر بیٹھے اس بوڑھے سے آتے جاتے جوتے پالش کروانا اس کا معمول تھا، مگر عجیب بات جو میں گزشتہ کئی دنوں سے نوٹ کر رہا تھا وہ یہ تھی کے وہ ھر بار جوتا پالش کروانے کے بعد اس بزرگ سے الجھتا کے پالش ٹھیک نہیں کی سو دوبارہ کرو، اور حیرت کی بات یہ کہ دو بار پالش کروانے کا معاوضہ بھی دو بار ادا کرتا، جبکہ جوتا وہ محنتی بزرگ پہلی بار بھی بہت اچھے سے چمکاتا...میرے دوست کے اعتراض پر وہ ہلکی سی مسکراہٹ کے ساتھ جوتے پھر سے پالش کر کے اپنائیت سے اس کے پاؤں میں پہناتا... میں نے آج اپنے دوست سے اسکے اس فعل کی وجہ پوچھی تو وہ گویا ہوا !
    "جو شخص اس عمر میں محنت سے کما رہا ھو وہ بہت خودار ھوتا ھے، میں اسکی محنت کا ڈبل معاوضہ دینے کی خاطر جھوٹ موٹ کا نقص نکالتا ھوں تاکہ اسکی کچھ مدد ھو سکے "
    میں اپنے دوست کی سوچ سے متاثر ھوئے بغیر نا رہ سکا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    آج دفتر سے واپسی پر میں اکیلا تھا... فٹ پاتھ کے قریب سے گزرا تو دیکھا کہ اس بزرگ کی بوڑھی نگاھیں میرے ساتھ میرے دوست کو تلاش رہی ھیں ، میں پلٹ کر اسکے پاس گیا اور کہا :
    "آج آپ میرے جوتے پالش کر دیں...پالش ھوئے جوتے پاؤں میں ڈالتے وقت میں نے جیب سے 5 روپے کا سکہ بوڑھے کیطرف بڑھایا تو وہ سکہ دیکھ کر بولا
    "بیٹا 5 نہيں 10 روپے معاوضہ لیتا ھوں پالش کا"
    میں نے حیرت سے پوچھا:
    "مگر میرے دوست سے تو آپ روز ایک بار پالش کے 5 روپے لیتے ھیں جبکہ وہ ھمیشہ پہلی بار آپکی محنت پر اعتراض بھی کرتا ھے"
    بزرگ نے مسکراتے ھوئے میری طرف دیکھا اور جواب دیا :
    میں جانتا ھوں تمہارا دوست پہلی بار اعتراض اس لئے کرتا ھے تاکہ وہ دوسری بار جوتا پالش کروا کر مجھے دوہری اجرت دے کر میری کچھ مدد کر سکے ، اور اسی لیے میں اس سے پہلی بار میں آدھی اجرت وصول کر تا ھوں "
    بوڑھے کا جواب سن کر میں نے 10 رویے اسکی ہتھیلی پر رکھتے ھوئے حیرت بھری مسکراہٹ کیساتھ اسکی آنکھوں میں جھانکا ، جن میں خوداری کی چمک کیساتھ ساتھ احساس کا رنگ بھی نمایاں تھا،بےشک احساس ایک ایسا انجان رشتہ ھے جو احساس کی ڈور سے ھی جڑا ھو ھے۔

  2. #2
    Site Managers

    Join Date
    Jun 2007
    Location
    پاکستان
    Posts
    54,986
    Mentioned
    42 Post(s)
    Tagged
    3 Thread(s)
    زبردست۔ بلاشبہ خودداری بڑی چیز ہے۔
    (اے اللہ! میرے علم میں اضافہ فرما)۔
    میرا بلاگ: بے کار باتیں

  3. #3
    Sisters Society

    Join Date
    Dec 2016
    Posts
    325
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)
    بہت اچھے.....
    السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہُ

  4. #4
    Site Managers

    Join Date
    Apr 2008
    Location
    Qatar
    Posts
    31,749
    Blog Entries
    16
    Mentioned
    46 Post(s)
    Tagged
    6 Thread(s)
    واقعی خوددار آدمی دوسروں کا احسان کم ہی لیتا ہے۔
    سبق آموز تحریر۔ شیئر کرنے کا شکریہ۔
    * خسرو *

  5. #5
    Site Managers

    Join Date
    Apr 2008
    Posts
    52,406
    Blog Entries
    3
    Mentioned
    16 Post(s)
    Tagged
    1 Thread(s)
    عمدہ شیئرنگ۔ شکریہ سس

    ***

    گفتگو کرنے کا کچھ اُس میں ہُنر ایسا تھا
    وہ مری بات کا مفہوم بدل دیتا تھا
    ***

  6. #6
    Senior Member

    Join Date
    Aug 2016
    Posts
    297
    Blog Entries
    1
    Mentioned
    4 Post(s)
    Tagged
    1 Thread(s)
    وہ کیا خوب حساس کے رشتہ کا ذکر کیا ہے دونوں ایک دوسرے کے جذبات کو کیا جانتے ہیں واہ ۔۔۔۔بہت خوب خودداری کا درس ملا ہے ۔عمدہ شیئرنگ

  7. #7
    Senior Member

    Join Date
    Sep 2008
    Posts
    2,077
    Mentioned
    3 Post(s)
    Tagged
    1 Thread(s)
    بہت ہی خوب،

  8. #8
    Site Managers Rubab's Avatar

    Join Date
    Jun 2007
    Posts
    13,943
    Blog Entries
    6
    Mentioned
    24 Post(s)
    Tagged
    2 Thread(s)
    بہت عمدہ شیئرنگ

    جو اللّٰہ کا حکم



  9. #9
    Senior Member Ahmed Lone's Avatar

    Join Date
    Oct 2007
    Location
    سعودی عرب
    Posts
    10,579
    Blog Entries
    21
    Mentioned
    12 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)
    نائس شئیرنگ
    یہ ہم ہی ہیں کہ کسی کے اگر ہوئے تو ہوئے
    تمھارا کیا ہے کوئی ہو گا، کوئی تھا، کوئی ہے
    https://thumbs.gfycat.com/HeartyBest...restricted.gif

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •