Thanks Thanks:  0
Likes Likes:  6
Results 1 to 6 of 6

Thread: قطرہ آب

  1. #1
    Senior Member

    Join Date
    Apr 2008
    Posts
    1,415
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    قطرہ آب

    حکایت کسی شخص کا ایک دیوانہ سے سوال کرنا

    کسی آدمی نے ایک دیوانے سے سوال کیا کہ دونوں جہانوں کی حقیقت کیا ہے ؟
    دیوانے نے اسے جواب دیا کہ دونوں جہان با وجود بلندیوں اور پستیوں کے پانی کا ایک قطرہ ہیں ۔ نہ ان کا ہست میں شمارہو تا ہے اور نہ نیست میں ، یعنی نہ انہیں موجود کہا جا سکتا ہے اور نہ معدوم ۔سب سے پہلے یہ قطرہ آب سے ظاہر ہو ئے، یعنی اپنے نقش ونگار کے با وجود ان کی حقیقت پا نی کا ایک قطرہ ہی تو ہے ۔ جس عمارت کی بنیاد پا نی پر رکھی گئی ہو خواہ وہ عمارت لو ہے کی بھی ہو ٓاخر کار خراب اور بر باد ہو جائے گی ، کوئی چیز لو ہے سے سخت نہیں ہو تی اس کا انجام بھی پا نی میں فنا ہی ہو تا ہے ذرا غور تو کرو لہذا پانی پر کھڑی کی گئی عمارت محض خواب وخیال ہی ہو تی ہے ۔ جب خود پانی پا ئیدار نہیں ہو تا تو عمارت پا نی پر کھڑی کی جا ئے گی اس کا کیا حشر ہو گا ؟(منطق الطیر)


  2. #2
    Site Managers

    Join Date
    Apr 2008
    Location
    Qatar
    Posts
    31,749
    Blog Entries
    16
    Mentioned
    46 Post(s)
    Tagged
    6 Thread(s)
    دیوانے کی بات میں کافی وزن ہے۔
    اللہ ہمیں سمجھنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین
    * خسرو *

  3. #3
    Site Managers

    Join Date
    Jun 2007
    Location
    پاکستان
    Posts
    54,986
    Mentioned
    42 Post(s)
    Tagged
    3 Thread(s)
    کمال کی بات ہے جی دیوانے کی۔ سبحان اللہ
    بقول ساغر صدیقی
    یہ جو دیوانے سے دو چار نظر آتے ہیں
    ان میں کچھ صاحبِ اسرار نظر آتے ہیں
    (اے اللہ! میرے علم میں اضافہ فرما)۔
    میرا بلاگ: بے کار باتیں

  4. #4
    Senior Member

    Join Date
    Apr 2008
    Posts
    1,415
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)
    صاحبِ اسرار کے بارے میں علامہ اقبال یوں کہتے ہیں

    یہ غازی یہ تیرے پر اسرار بندے
    جنہیں تو نے بخشا ہے ذوق خدائی

    دو نیم ان کی ٹھوکر سے صحرا و دریا
    سمٹ کر پہاڑ ان کی ہیبت سے رائی

    دو عالم سے کرتی ہے بیگانہ دل کو
    عجب چیز ہے لذت آشنائی

  5. #5
    Senior Member

    Join Date
    Aug 2016
    Posts
    297
    Blog Entries
    1
    Mentioned
    4 Post(s)
    Tagged
    1 Thread(s)
    کیا پتہ کی بات بتائی ہے دیوانے نے واہ

  6. #6
    Senior Member Ahmed Lone's Avatar

    Join Date
    Oct 2007
    Location
    سعودی عرب
    Posts
    10,580
    Blog Entries
    21
    Mentioned
    12 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)
    واہ واہ بہت خوب جی
    یہ ہم ہی ہیں کہ کسی کے اگر ہوئے تو ہوئے
    تمھارا کیا ہے کوئی ہو گا، کوئی تھا، کوئی ہے
    https://thumbs.gfycat.com/HeartyBest...restricted.gif

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •