Thanks Thanks:  0
Likes Likes:  22
Results 1 to 9 of 9

Thread: دنیا کو پڑھنے کا ایک سال

  1. #1
    Senior Member

    Join Date
    Aug 2016
    Posts
    1,461
    Blog Entries
    3
    Mentioned
    19 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    دنیا کو پڑھنے کا ایک سال

    اگر آپ اس عجیب و دلچسپ عنوان کو دیکھ کر یہاں پر آ ہی گئے تو قصہ کچھ یوں ہے کہ عرصہ 6-7 ماہ قبل (کم و بیشتر) ٹیڈ ٹالک سنتے سنتے ایک دلچسپ ٹالک سامنے آئی۔
    جسکا عنوان کچھ یوں تھا
    A Year of reading the world
    (ویسے دھاگے کا عنوان اور یہ عنوان پڑھ کر یہ بات تو واضح ہو جانی چاہئیے کہ دھکے نال اردو کرن دا کوئی فیدہ نہیں)

    بہرکیف جب ہم نے یہ دلچسپ عنوان والا ٹیڈ ٹالک کھولا تو ایک این مورگن نامی ایک موصوفہ یہ بتاتے ہوئے پائی گئی ایک دن جب انہوں نے اپنی کتابوں کے شیلف پر نظر ڈالی تو معلوم پڑا کہ ان کی پڑھ گئی زیادہ تر کتابیں برطانوی یا جنوبی امریکن لکھاریوں کی تھیں۔ اور یہ کہ پھر کیسے اس نے دنیا کہ 196 ممالک کی کم از کم ایک یا زائد کتب پڑھنے کا اردہ کیا۔ اور کس طرح یہ مشن پایہ تکمیل کو پہنچا۔
    انہوں نے جن ممالک کی اور جو جو کتب پڑھی وہ حروف تہجی کے اعتبار سئ انکی تٖفصیل یہاں موجود
    مجھے یہ مشن ذاتی طور پر بہت اچھا لگا اور میں نے اسکو شروع کرنے کی بھی کوشش کی ہوا کچھ یوں کہ آپ میری لنکا سے محبت سے تو واقف ہی ہیں
    تو اسلئے میں نے سوچا کہ چلو پہلے لنکا سے شروع کرتے ہیں لیکن شومئی قسمت کے مجھے مذکور کتاب ای بُک کی شکل میں نہ ملی۔
    یوں یہ مشن شروع ہونے سے قبل ہی دم توڑ گیا۔
    لیکن میرے ذہن میں مسلسل اسکے متعلق خیالات آتے رہتے۔
    ابھی اسی سے جڑی دلچسپ بات بتلاؤں کہ جب میں نے وطن عزیز کی فہرست دیکھی تو وہاں موجود ناموں کو دیکھ کر شرمندگی سے محسوس ہوئی کہ انکو پڑھنا کیا بلکہ اکثر کے نام تک سے واقف نہ تھا۔ اسلئے بھی تحریک ہوئی کہ اس مشن پر کام کرنا چاہئیے۔

    بہرکیف اب یہاں اسکو شئیر کرنے کا مقصد کچھ یوں ہے کہ چونکہ فورم پر مختلف ممالک سے لوگ موجود ہیں اور یقیناً انکے حلقہ احباب و گردونواح میں مزید دوسرے ممالک کے لوگ ہونگے۔ تو انکے توسط سے اس فہرست میں سے جتنی ہو سکیں کتابوں کے پی ڈی ایف لنک شئیر کئے جائیں۔ اور یہ بھی اگر کوئی اور ممبر اس مشن پر عمل پیرا ہونا چاہے یا پھر ویسے ہی اس فہرست سے اٹھا کر کوئی کتاب پڑھے تو اس دھاگے کے ساتھ ساتھ یہاں بھی اپنے خیالات کہ اظہار کرے۔

    این مورگن کی ٹیڈ ٹالک یہاں سنی جا سکتی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔یوٹیوب لنک۔
    انکے بلاگ "دنیا کو پڑھنے کا ایک سال" کا لنک۔
    !!!!موہے رنگ دو لال
    ناگفتہ

  2. #2
    Site Managers

    Join Date
    Jun 2007
    Location
    پاکستان
    Posts
    54,986
    Mentioned
    42 Post(s)
    Tagged
    3 Thread(s)
    بہت خوب جناب

    ٹیڈ کی چند ایک ہی ٹاک سنی ہیں۔ ہمیشہ شرمساری سی ہی ہوئی کہ دنیا میں لوگ کیا کیا سوچ رہے ہیں، کس کس زاویے سے چیزوں کو دیکھتے، ان کا مشاہدہ اور تجزیہ کرتے ہیں۔

    اور ہمارے مسائل ہی کچھ اور ہیں
    بجلی چلی گئی
    بجلی آ گئی
    بجلی جانے والی ہے
    واپڈا والوں کا بیڑا غرق
    وغیرہ
    (اے اللہ! میرے علم میں اضافہ فرما)۔
    میرا بلاگ: بے کار باتیں

  3. #3
    Site Managers

    Join Date
    Jun 2007
    Location
    پاکستان
    Posts
    54,986
    Mentioned
    42 Post(s)
    Tagged
    3 Thread(s)
    خیر یہ لسٹ کافی عمدہ لگ رہی ہے۔ اس پہ کچھ کرنا ہی پڑے گا۔
    تمام ممالک کی کتب تو ممکن ہی نہیں۔
    پاکستان سے ہی شروعات کا ارادہ بن رہا۔

    علی سیٹھی کی وش میکر بیٹنگ آرڈر میں ٹاپ پہ ابھی تک۔

    اوپر سے محسن حامد کی نئی کتاب بھی آ چکی۔ وہ بھی پڑھنی پڑے گی۔
    (اے اللہ! میرے علم میں اضافہ فرما)۔
    میرا بلاگ: بے کار باتیں

  4. #4
    Senior Member

    Join Date
    Aug 2016
    Posts
    1,461
    Blog Entries
    3
    Mentioned
    19 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    جی جی وہی تو اس لئے میں اب زیادہ ٹیڈ ٹالک سننے سے گریز ہی کرتا۔
    ویسے خوب والی کیا بات بھئی۔ صرف سوچا ہی ہے کیا تو ابھی ککھ بھی نئیں۔ باقی ممالک تو الگ رہے پاکستان کی فہرست سے صرف جمیل احمد صاحب کی ایک کتاب "دی وینڈرنگ فالکن"پڑھی جبکہ بپسا سادھوی صاحبہ کی "واٹر" پڑھی جو اس فہرست میں موجود نہیں۔۔۔
    امید ہے اب آپ کچھ رہنمائی و تعاون فرمائینگے۔ اس سلسلے میں بھی۔

    Quote Originally Posted by Ahsan_Yaz View Post
    بہت خوب جناب

    ٹیڈ کی چند ایک ہی ٹاک سنی ہیں۔ ہمیشہ شرمساری سی ہی ہوئی کہ دنیا میں لوگ کیا کیا سوچ رہے ہیں، کس کس زاویے سے چیزوں کو دیکھتے، ان کا مشاہدہ اور تجزیہ کرتے ہیں۔

    اور ہمارے مسائل ہی کچھ اور ہیں
    بجلی چلی گئی
    بجلی آ گئی
    بجلی جانے والی ہے
    واپڈا والوں کا بیڑا غرق
    وغیرہ
    !!!!موہے رنگ دو لال
    ناگفتہ

  5. #5
    Site Managers

    Join Date
    Jun 2007
    Location
    پاکستان
    Posts
    54,986
    Mentioned
    42 Post(s)
    Tagged
    3 Thread(s)
    Quote Originally Posted by Abdullah View Post

    جی جی وہی تو اس لئے میں اب زیادہ ٹیڈ ٹالک سننے سے گریز ہی کرتا۔


    ارے بھائی! یہ ظلم نہ کیجئو۔ آپ نے محسوس کیا ہو یا نہ کیا ہو، لیکن میں دعوے سے کہہ سکتا ہوں کہ جب سے آپ نے ٹیڈ گردی شروع کی ہے، آپ کی سوچ کے انداز میں مزید بہتر تبدیلی آئی ہے۔
    میں خود بھی انشاءاللہ پھر سے سلسلہ بحال کرنے والا ہوں۔ کسی ایک آدھ شوق کی قربانی دینی پڑے گی کچھ عرصے کے لئے۔

    میرے خیال میں بہت ضروری ہے کہ ہم اپنی اور اپنے گردوپیش والوں کی عینک سے ہٹ کر بھی دنیا کو اس انداز سے دیکھیں، جیسے باقی دنیا کے لوگ دیکھتے ہیں۔

    ایک عدد غیرمتعلق سی مثال پیش ہے، امید بلکہ یقین ہے کہ آپ اس کو بخوبی سمجھ جائیں گے۔

    پوری دنیا میں ہماری قوم واحد ہے جس کو یقینِ کامل ہے کہ ایبٹ آباد میں اسامہ نام کا بندہ تھا ہی نہیں۔ امریکی سازش وغیرہ
    اور پوری دنیا میں ہم ہی واحد قوم ہے جس کو علم ہے کہ ہمارا سپہ کسی رینکنگ میں نمبر ون آیا ہے۔ ہماری جاسوس ایجنسی دنیا میں نمبر ون ہے۔
    باقی دنیا کی پچانوے فیصد آبادی کو شاید ان کا نام تک نہ پتا ہو۔
    ایسی اور بے شمار مثالیں ہیں۔

    اس کی وجہ کیا ہے؟
    اس کی وجہ ہماری عینک ہے۔
    اس کو اتارنا ہو گا۔ کبھی کبھار ہی سہی
    (اے اللہ! میرے علم میں اضافہ فرما)۔
    میرا بلاگ: بے کار باتیں

  6. #6
    Senior Member

    Join Date
    Aug 2016
    Posts
    1,461
    Blog Entries
    3
    Mentioned
    19 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)
    اس فہرست دانیال معین الدین کی
    "IN Other Rooms Other Wonder"
    اپنے انجام کو پہنچی۔
    !!!!موہے رنگ دو لال
    ناگفتہ

  7. #7
    Senior Member

    Join Date
    Sep 2016
    Posts
    179
    Blog Entries
    2
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)
    بہت اچھا تھریڈ ہے۔ میں بھی ان شاءاللہ اس میں اپنا حصہ ڈالوں گی۔ ٹیڈ ٹالک آنکھیں کھولنے، نئے نظریات , آئیڈیاز جاننے اور سیکھنے کا بہت اچھا ذریعہ بھی بلکہ "میں، ہم، ہماری قوم" سے نکلنے کی ایک کاوش بھی۔
    A Smile is the universal language of kindness.

  8. #8
    Senior Member

    Join Date
    Aug 2016
    Posts
    1,461
    Blog Entries
    3
    Mentioned
    19 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)
    جی جی وہی تو! اُمید ہے آئندہ بھی آپ اپنے خیالات و گزارشات سے نوازتے رہینگے۔ شکریہ

    Quote Originally Posted by Paasha View Post
    بہت اچھا تھریڈ ہے۔ میں بھی ان شاءاللہ اس میں اپنا حصہ ڈالوں گی۔ ٹیڈ ٹالک آنکھیں کھولنے، نئے نظریات , آئیڈیاز جاننے اور سیکھنے کا بہت اچھا ذریعہ بھی بلکہ "میں، ہم، ہماری قوم" سے نکلنے کی ایک کاوش بھی۔
    !!!!موہے رنگ دو لال
    ناگفتہ

  9. #9
    Senior Member

    Join Date
    Aug 2016
    Posts
    1,461
    Blog Entries
    3
    Mentioned
    19 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)
    وش میکر پی ڈی ایف میں تو مل نہیں رہی، علی صاب کا گانا ہی سماعت فرمائیں ۔ تے لنک لبھ کے دیو۔


    Quote Originally Posted by Ahsan_Yaz View Post
    علی سیٹھی کی وش میکر بیٹنگ آرڈر میں ٹاپ پہ ابھی تک۔

    !!!!موہے رنگ دو لال
    ناگفتہ

Tags for this Thread

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •