Thanks Thanks:  3
Likes Likes:  7
Results 1 to 12 of 12

Thread: !پانچ مفت کتابیں جو آپ کی زندگی بدل دیں گی

  1. #1
    Senior Member Amir Shahzad's Avatar

    Join Date
    Nov 2010
    Posts
    19,142
    Mentioned
    21 Post(s)
    Tagged
    2 Thread(s)

    !پانچ مفت کتابیں جو آپ کی زندگی بدل دیں گی

    !پانچ مفت کتابیں جو آپ کی زندگی بدل دیں گی


    ۔۔۔۔۔** تحریر : عمران خوشحال راجہ **۔۔۔۔۔

    کامیابی کیلئے علم سے زیادہ عمل درکار ہوتا ہے، مگر کیا ہی بات ہے اگر عمل کرنیوالے کو علم بھی ہو کے وہ کیا کر رہا ہے اور وہ کیا کرنا چاہتا ہے، یوں تو زندگی بدلنے کیلئے بعض اوقات کسی کا کہا ہوا ایک جملہ بھی کافی ہوتا ہے لیکن اکثر اوقات ہمیں کامیابی و کامرانی کیلئے بہت وسیع تجربے کی ضرورت پڑتی ہے۔انسانی زندگی مختصر ہے اور کسی ایک انسان کیلئے ممکن نہیں کہ وہ اس مختصر وقت میں زندگی کے تمام اسباق پڑھ لے اور ہر طرح کا تجربہ حاصل کرلے، اسی لئے ہم کتابیں پڑھتے ہیں، ایک کتاب میں ایک لکھاری اپنی زندگی کے کئی ابواب کا احاطہ کرتا ہے، وہ اپنی زندگی کے تجربات سے جو سیکھتا ہے، اسے پڑھنے والے کی نذر کرتا ہے اور یوں ایک عقلمند قاری بہت سارے لوگوں کی زندگی کے مشاہدات اور تجربات سے واقف ہوکر وہ غلطیاں کرنے سے باز رہتا ہے جو اوروں نے کی ہوتی ہیں اور وہ عمل اختیار کرتا ہے جس سے اسے کامیابی حاصل ہوتی ہے۔ذیل میں 5 ایسی کتابیں ہیں جو آپ کے علم کو وسیع کرتے ہوئے آپ پر نئی حقیقتوں کو آشکار کریں گی، اگر آپ آنے والے 10 مہنیوں میں 2 ماہ میں ایک کتاب کی رفتار سے ان ساری کتابوں کا مطالعہ کرنے میں کامیاب ہوجاتے ہیں تو آپ خود محسوس کریں گے کہ آپ آج کے مقابلے میں کتنے مضبوط، مثبت اور کامیاب ہیں۔(The magic of thinking big) نمبر 1۔ دی میجک آف تھنکنگ بگ
    ڈیوڈ جے شوارٹز کی یہ تصنیف خود اعتمادی اور خود یقینی کے ذریعے آپ کو ہر اس کامیابی کو حاصل کرنے کی دعوت دیتی ہے جس کی آپ خواہش کرتے ہیں، بڑا سوچنا ہر انسان کے بس میں نہیں ہوتا لیکن یہ حقیقت ہے کہ آگے وہی لوگ نکلتے ہیں جو بڑا سوچتے ہیں گویا بڑی سوچ اپنی ذات میں جادوئی اثر رکھتی ہے، اگر آپ اپنی زندگی بدلنا چاہتے ہیں اور خود کو کامیاب دیکھنا چاہتے تو یقیناً یہ کتاب آپ کی بہترین رہنما ثابت ہوسکتی ہے۔(Never Eat Alone) نمبر 2۔ نیور ایٹ الونکیتھ فرازی کی یہ تصنیف آپ کو فوراً عمل کی طرف راغب کرتی ہے، یہ مقولہ شاید آپ نے سُنا یا پڑھا ہو کہ ’’یہ اہم نہیں کہ آپ کیا کھاتے ہیں یہ اہم ہے کہ آپ کس کے ساتھ کھاتے ہیں‘‘۔ دوسروں کے ساتھ کھانے کی عادت آپ کی سماجی زندگی کیلئے انتہائی اہم ہے، جہاں اس سے ایک طرف آپ میں مل بانٹ کر کھانے کا جذبہ پیدا ہوتا ہے وہیں دوسری طرف آپ کا دوسرے لوگوں سے تعلق مضبوط ہوتا ہے اور آپ کبھی بھی اکیلا محسوس نہیں کرتے۔ یہ کتاب آپ کو ایک چھوٹے سے عمل سے بہت بڑی تبدیلی کی طرف لے کر جاسکتی ہے ضرور پڑھیے۔

    ( Think and Grow Rich) نمبر 3۔ تھنک اینڈ گرو ریچ
    اس کتاب کے مصنف نپولین ہل کئی ایک کروڑ اور ارب پتی لوگوں سے ملنے کے بعد یہ جاننے میں کامیاب ہوئے کہ یہ انتہائی امیر لوگ باقی لوگوں سے مختلف کس طرح ہیں؟، یہ کس طر ح سے معاشی فکر سے آزاد ہیں اور ان کی کامیابی کا راز کیا ہے؟ اگر آپ بھی معاشی فکر سے آزاد ہونے کی جدوجہد میں مصروف ہیں تو یہ کتاب ایک بہترین آغاز ہوسکتی ہے کیونکہ اس کتاب کے مطالعے سے آپ نہ صرف کامیاب لوگوں کی عادات کے بارے جان پائیں گئے بلکہ آپ اپنی عادات کو بدلنے کیلئے بھی اس کتاب کو استعمال کرسکیں گے۔
    (The Charisma Myth) نمبر 4۔ دی کرزما میتھآپ نے سُنا ہوگا کہ فلاں شخص بڑی کرشماتی یا مقناطیسی شخصیت کا مالک ہے، لوگ اس سے مل کر اس کے مداح ہو جاتے ہیں، وغیرہ وغیرہ۔ آپ نے یہ بھی سنا ہوگا کہ کرشمہ ایک ایسی خصوصیت ہے جو ہر کسی میں نہیں ہوتی اور جس کسی میں ہو یہ پیدائشی ہوتی ہے، وغیرہ وغیرہ۔ اس کتاب میں اولیویا فاکس نے دراصل اسی خرافات کو غلط ثابت کرتے ہوئے یہ بتانے کی کوشش کی ہے کہ کوئی بھی کرشماتی اور مقناطیسی شخصیت پا سکتا ہے۔ شرط صرف یہ ہے کہ اس کتاب میں بیان کی گئی چند ایک انتہائی اہم خوبیوں کو اپنایا جائے۔(Managing Oneself) نمبر 5۔ مینجنگ ون سیلفڈان ویسٹرن نے اپنے ایک آرٹیکل میں پیٹر ایف ڈرکر کی اس کتاب کو شخصیت سازی کا بادشاہ کہا ہے، اس سے فرق نہیں پڑتا کہ آپ نے کتنی دیر کے بعد اپنے آپ کو بہتر بنانے کی کوشش کرنا شروع کی ہے اور آپ ایک بہترین شخصیت کے حصول کے سفر میں کہاں پر ہیں، یہ کتاب دراصل اس سفر کی منزل تک پہنچنے کا راستہ ہے، صرف اور صرف اپنی ذات پر مکمل اختیار سے آپ اس منزل کو پا سکیں گے۔ اس لئے اس کتاب کو ایک بار ضرور پڑھیں
    اسی گھبرو پنجابی دل جدے نال لایئے اونوں چھڈ کے نا جایئے نی
    جدوں کر لیئے پیار سارے قول قرار پورے کر کے وکھایئے نی

  2. #2
    Senior Member Amir Shahzad's Avatar

    Join Date
    Nov 2010
    Posts
    19,142
    Mentioned
    21 Post(s)
    Tagged
    2 Thread(s)

    (Managing Oneself) نمبر 5۔ مینجنگ ون سیلفڈان ویسٹرن نے اپنے ایک آرٹیکل میں پیٹر ایف ڈرکر کی اس کتاب کو شخصیت سازی کا بادشاہ کہا ہے، اس سے فرق نہیں پڑتا کہ آپ نے کتنی دیر کے بعد اپنے آپ کو بہتر بنانے کی کوشش کرنا شروع کی ہے اور آپ ایک بہترین شخصیت کے حصول کے سفر میں کہاں پر ہیں، یہ کتاب دراصل اس سفر کی منزل تک پہنچنے کا راستہ ہے، صرف اور صرف اپنی ذات پر مکمل اختیار سے آپ اس منزل کو پا سکیں گے۔ اس لئے اس کتاب کو ایک بار ضرور پڑھیں۔

    اسی گھبرو پنجابی دل جدے نال لایئے اونوں چھڈ کے نا جایئے نی
    جدوں کر لیئے پیار سارے قول قرار پورے کر کے وکھایئے نی

  3. #3
    Senior Member

    Join Date
    Jun 2008
    Posts
    7,798
    Mentioned
    3 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)
    نائس شئیرنگ
    زندگی میں کچھ پانے کے لیے سب سے پہلے اپنے آپ کو اندر سے مضبوط کرنا اور ہر دوصورتوں (کامیابی و ناکامی) کے لیے اپنے آپ کو تیار رکھنا ضروری ہے اور اس کے ساتھ ساتھ کسی بھی کام کے لیے پلان اے کے ساتھ پلان بی بھی ہونا چاہیے۔
    ​The Quraan breaks hard hearts and heals broken hearts.

    Grow
    where you are planted

  4. #4
    Senior Member

    Join Date
    Dec 2007
    Location
    Dammam
    Posts
    2,584
    Mentioned
    9 Post(s)
    Tagged
    1 Thread(s)
    Quote Originally Posted by Taaliah View Post
    نائس شئیرنگ
    زندگی میں کچھ پانے کے لیے سب سے پہلے اپنے آپ کو اندر سے مضبوط کرنا اور ہر دوصورتوں (کامیابی و ناکامی) کے لیے اپنے آپ کو تیار رکھنا ضروری ہے اور اس کے ساتھ ساتھ کسی بھی کام کے لیے پلان اے کے ساتھ پلان بی بھی ہونا چاہیے۔
    in my opinion, the day we start making/thinking plan B or alternative,
    we started moving toward failure.

    by studying the habits of business families in pakistan & abroad, i learn they think a lot before making a decision, once they took first step they didnt think/plan/talk about alternate, and 90% cases i see them getting success, early or late but they make it

  5. #5
    Sisters Society

    Join Date
    Aug 2016
    Location
    U.K.
    Posts
    2,307
    Blog Entries
    1
    Mentioned
    13 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)
    Quote Originally Posted by Sajidcompk View Post
    in my opinion, the day we start making/thinking plan B or alternative,
    we started moving toward failure.

    by studying the habits of business families in pakistan & abroad, i learn they think a lot before making a decision, once they took first step they didnt think/plan/talk about alternate, and 90% cases i see them getting success, early or late but they make it
    agreed
    i never make any plan B
    i always stick to my plans/decisions
    keeping plan b in your mind will never let u focus on your targets
    make a target and u know sar dhar ki bazi laga do to get it
    no compromises!!!!

  6. #6
    Senior Member Ahmed Lone's Avatar

    Join Date
    Oct 2007
    Location
    سعودی عرب
    Posts
    10,582
    Blog Entries
    21
    Mentioned
    12 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)
    یہ جو بیرون ملک رہتے ہیں
    یہ پاکستان آنا چاہتے ہیں بزنس کرنا چاہتے ہیں اور ساتھ ہی پلان بی بھی ہوتا ہے
    نتیجہ پاکستان کا پلان ہی فیل یا کی گئی ہوئی انوسٹمنٹ ڈوب جاتی ہے


    بقلم خود شاہد ہوں
    یہ ہم ہی ہیں کہ کسی کے اگر ہوئے تو ہوئے
    تمھارا کیا ہے کوئی ہو گا، کوئی تھا، کوئی ہے
    https://thumbs.gfycat.com/HeartyBest...restricted.gif

  7. #7
    Senior Member

    Join Date
    Dec 2007
    Location
    Dammam
    Posts
    2,584
    Mentioned
    9 Post(s)
    Tagged
    1 Thread(s)
    Quote Originally Posted by Ahmed Lone View Post
    یہ جو بیرون ملک رہتے ہیں
    یہ پاکستان آنا چاہتے ہیں بزنس کرنا چاہتے ہیں اور ساتھ ہی پلان بی بھی ہوتا ہے
    نتیجہ پاکستان کا پلان ہی فیل یا کی گئی ہوئی انوسٹمنٹ ڈوب جاتی ہے


    بقلم خود شاہد ہوں
    ahmed Bahi, you are doing bussiness,

    this issue not only for expats, it also with locals, every where in world.
    i am Finance person, involved in few startups/ in Pakistan & out of country, same rule apply everywhere,
    your concentration and efforts counts

  8. #8
    Senior Member Ahmed Lone's Avatar

    Join Date
    Oct 2007
    Location
    سعودی عرب
    Posts
    10,582
    Blog Entries
    21
    Mentioned
    12 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)
    میں ویسے اپنے خاندان کے تجربے کے لحاظ سے کہہ رہا تھا

    ٹھیک کہہ رہیں ہیں ہر جگہ ہی ایسا ہوتا ہے

    بس جو بھی کریں پیچھے مڑ کر مت دیکھیں
    یہ ہم ہی ہیں کہ کسی کے اگر ہوئے تو ہوئے
    تمھارا کیا ہے کوئی ہو گا، کوئی تھا، کوئی ہے
    https://thumbs.gfycat.com/HeartyBest...restricted.gif

  9. #9
    Senior Member

    Join Date
    Sep 2007
    Location
    Lahore
    Posts
    7,335
    Blog Entries
    2
    Mentioned
    7 Post(s)
    Tagged
    1 Thread(s)
    ارے واہ۔ اے کتھوں ملن دیاں پاء جی
    کس نے کس کا ۔۔۔سکون لوٹا
    آؤ بیٹھیں! حساب کرتے ہیں




  10. #10
    Senior Member Amir Shahzad's Avatar

    Join Date
    Nov 2010
    Posts
    19,142
    Mentioned
    21 Post(s)
    Tagged
    2 Thread(s)
    Quote Originally Posted by Armaans View Post
    ارے واہ۔ اے کتھوں ملن دیاں پاء جی
    اے بھاٹی چوک توں لوہاری ول نوں آندیاں سجے پاسے اردو بازار اے اوتھوں
    ہاہاہاہاہاہا
    کمال دی گل کر دے او تسی وی
    یار نیٹ پر ہی ملیں گی کہیں سرچ کر لیں نہیں تو میں ہوں نہ
    یہ نہ نا والا ہی سمجھنا
    ہاہاہاہاہاہا
    اسی گھبرو پنجابی دل جدے نال لایئے اونوں چھڈ کے نا جایئے نی
    جدوں کر لیئے پیار سارے قول قرار پورے کر کے وکھایئے نی

  11. #11
    Sisters Society

    Join Date
    Mar 2009
    Posts
    1,450
    Mentioned
    4 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)
    نائس شئیرنگ ۔۔۔۔۔۔
    Maryam sameer

  12. #12
    Senior Member

    Join Date
    Sep 2007
    Location
    Lahore
    Posts
    7,335
    Blog Entries
    2
    Mentioned
    7 Post(s)
    Tagged
    1 Thread(s)
    Quote Originally Posted by Amir Shahzad View Post
    اے بھاٹی چوک توں لوہاری ول نوں آندیاں سجے پاسے اردو بازار اے اوتھوں
    ہاہاہاہاہاہا
    کمال دی گل کر دے او تسی وی
    یار نیٹ پر ہی ملیں گی کہیں سرچ کر لیں نہیں تو میں ہوں نہ
    یہ نہ نا والا ہی سمجھنا
    ہاہاہاہاہاہا

    میں ڈھونڈھ لاں گا
    کوئی ضرورت نئیں مینوں تاڈا احسان لین دی
    آہو
    لنک سینڈ کر دو پلییییییز
    کس نے کس کا ۔۔۔سکون لوٹا
    آؤ بیٹھیں! حساب کرتے ہیں




Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •