Thanks Thanks:  0
Likes Likes:  0
Results 1 to 11 of 11

Thread: کتب و مصنفین نیوز

  1. #1
    Site Managers

    Join Date
    Jun 2007
    Location
    پاکستان
    Posts
    54,986
    Mentioned
    42 Post(s)
    Tagged
    3 Thread(s)

    کتب و مصنفین نیوز

    بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

    اس دھاگے کا غرض و مقصد فقط یہی ہے کہ جیسے ہم دیگر موضوعات پہ کہیں نہ کہیں سے تازہ ترین خبروں سے مستفیض ہوتے رہتے ہیں، اسی طرح سے مختلف مصنفین اور ان کی کتب کے بارے میں بھی تازہ خبروں کو سب سے شیئر کیا جا سکے۔

    اس موضوع پہ ایک عدد دھاگے کی ضرورت دیگر موضوعات سے بھی زیادہ شدید اس وجہ سے بھی ہے کہ دیگر موضوعات جیسے شوبز، سپورٹس وغیرہ کی تازہ ترین تو بہت سی جگہوں سے ملتی رہتی ہے۔ تمام چینلز، اخبارات، بلاگز وغیرہ میں زیادہ انہی کا تذکرہ ملتا ہے، لیکن ادب اور ادباء سے متعلق خبریں شاذ و نادر ہی سننے یا دیکھنے کو ملتی ہیں۔

    اس کی ایک مثال گبریل گارشیا مارکیز کی وفات ہے۔ تمام دنیا کے ادبی حلقے اس بابت متفق ہوں گے کہ گبریل گارشیا مارکیز عہدِ حاضر کے عظیم ترین ناول نگار تھے۔ ان کی وفات چند ہفتے قبل ہوئی ہے، لیکن ادب کے چنیدہ شائقین کے علاوہ شاید ہی کسی کو اس خبر کی بابت علم بھی ہوا ہو، یا کسی اخبار یا چینل نے اس خبر کو ایک اہم خبر کے طور پہ پیش کیا ہو۔

    اس تمہید کے بعد بس یہی گزارش ہے کہ ادب اور مصنفین سے متعلق کوئی خبر سب سے شیئر کرنے کے لائق جانیں تو یہاں ضرور شیئر کریں۔

    شکریہ
    (اے اللہ! میرے علم میں اضافہ فرما)۔
    میرا بلاگ: بے کار باتیں

  2. #2
    Senior Member

    Join Date
    Sep 2008
    Posts
    11,169
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: کتب و مصنفین نیوز

    استاد جی اس تھریڈ میں پاؤلو کاؤلو کے بلاگ کا بھی چرچا ہو سکتا کیا:۔
    اے شمع تیری عمرِ طبیعی ہے ایک رات​
    ہنس کر گزار یا اسے رو کر گزار دے​

  3. #3
    Site Managers

    Join Date
    Jun 2007
    Location
    پاکستان
    Posts
    54,986
    Mentioned
    42 Post(s)
    Tagged
    3 Thread(s)

    Re: کتب و مصنفین نیوز

    سب سے پہلے تو گبریل گارشیا مارکیز کی ہی بات شیئر کرتا ہوں۔

    گیبریل گارشیا مارکیز تقریبا" ایک ماہ قبل یعنی 17 اپریل 2014 کو انتقال کر گئے۔ وہ جنوبی امریکہ کے ملک کولمبیا میں انیس سو ستائیس میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے کئی کتب اور ناول تحریر کئے، لیکن دو مشہور ترین ناول درج ذیل تھے
    One Hundred Years of Solitude (1967)
    Love in the Time of Cholera (1985)

    ان کی وفات کی خبر ایک اخبار کی سائٹ سے ذیل میں کاپی کر رہا ہوں۔

    دنیا کے عظیم ترین فکشن نگار گابرئیل گارشیا مارکیز انتقال کر گئے، جنگ اور وباء کے دنوں میں محبت کی کہانیاں لکھیں، اپنی زندگی میں ہی دنیا کے سب سے بڑے ادیب مانے جاتے تھے۔گابرئیل گارشیا مارکیز اپنے انتقال کے وقت دنیا کے سب سے بڑے اور معروف ادیب مانے جاتے تھے۔ شاید یہ درجہ ٹالسٹائی کے بعد شاید یہ درجہ کسی ادیب کو اس کی زندگی میں نہیں ملا۔ مارکیز کی شہرت کی ابتداء ان کے ناول "تنہائی کے سو سال" سے ہوئی۔ اس ناول نے دنیا بھر میں نہ صرف مارکیز، بلکہ لاطینی امریکا کے ادب کا بھی ذوق و شوق پیدا کر دیا۔ 1982ء میں انھیں ادب کے نوبل انعام سے نوازا گیا۔ تین برس بعد انھوں نے "وبا کے دنوں میں محبت" کے عنوان سے محبت کی انتہائی دل فریب کہانی تحریر کی۔ مارکیز کی تحریروں میں حقیقت نگاری کے ساتھ ساتھ ماورائے عقل واقعات بھی بہت فطری طریقے سے آتے ہیں۔ ان کے طرز تحریر کے باعث جادوئی حقیقت نگاری کی اصطلاح نے مزید شہرت پائی۔ مارکیز تیسری دنیا کے ملک کولمبیا سے تعلق رکھتے تھے اور ان کی تحریروں میں جو معاشرہ نظر آتا ہے اس میں پاکستانی معاشرے سے حیرت انگیز مشابہت پائی جاتی ہے۔ اندرونی خانہ جنگی، غیرت کے نام پر قتل اور اس سب کے درمیان محبت، مارکیز کے یہ موضوعات کسی بھی پاکستانی کے لیے انوکھے نہیں۔ مارکیز کے اردو ترجمے بھی ہو چکے ہیں اور ان کی تحریریں پاکستان میں بھی بہت پسند کی جاتی ہیں۔

    (اے اللہ! میرے علم میں اضافہ فرما)۔
    میرا بلاگ: بے کار باتیں

  4. #4
    Site Managers

    Join Date
    Jun 2007
    Location
    پاکستان
    Posts
    54,986
    Mentioned
    42 Post(s)
    Tagged
    3 Thread(s)

    Re: کتب و مصنفین نیوز

    Quote Originally Posted by عبداللہ View Post
    استاد جی اس تھریڈ میں پاؤلو کاؤلو کے بلاگ کا بھی چرچا ہو سکتا کیا:۔
    جناب! اس کا الگ تھریڈ بنا لیں تو زیادہ فیض پہنچنے کا احتمال ہے۔
    (اے اللہ! میرے علم میں اضافہ فرما)۔
    میرا بلاگ: بے کار باتیں

  5. #5
    Site Managers

    Join Date
    Jun 2007
    Location
    پاکستان
    Posts
    54,986
    Mentioned
    42 Post(s)
    Tagged
    3 Thread(s)

    Re: کتب و مصنفین نیوز

    چند خبریں جو کہ اب زیادہ تازہ ترین تو نہیں رہیں، وہ بھی شیئر کرتا چلوں

    مشہور پاکستانی ناول نگار محسن حامد کا تیسرا ناول چند ماہ قبل شائع ہو گیا ہے، جس کا نام ہے۔
    How to Get Filthy Rich in Rising Asia





    اس سے قبل محسن حامد کے دو ناول یعنی موتھ سموک اور دی ریلکٹنٹ فنڈامنٹلسٹ شائع ہو چکے تھے۔ دی ریلکٹنٹ فنڈامنٹلسٹ نے خصوصا" عالمگیر شہرت پائی تھی اور محسن حامد کو اس پہ کئی ایوارڈز بھی مل چکے ہیں۔


    (اے اللہ! میرے علم میں اضافہ فرما)۔
    میرا بلاگ: بے کار باتیں

  6. #6
    Site Managers

    Join Date
    Jun 2007
    Location
    پاکستان
    Posts
    54,986
    Mentioned
    42 Post(s)
    Tagged
    3 Thread(s)

    Re: کتب و مصنفین نیوز

    ڈاونشی کوڈ، اینجلز اینڈ ڈیمنز اور دی لوسٹ سیمبل وغیرہ سے عالمگیر شہرت پانے والے مشہورِ زمانہ ناول نگار ڈین براؤن کا نیا ناول "انفرنو" کے نام سے شائع ہو چکا ہے۔ یہ بھی رابرٹ لینگڈم سیریز ہی کا تسلسل ہے۔





    یہ ناول میں نے بھی اولین فرصت میں پڑھ ڈالا تھا۔ تاہم اس پہ تبصرہ متعلقہ تھریڈ میں ہی شیئر کروں گا۔
    (اے اللہ! میرے علم میں اضافہ فرما)۔
    میرا بلاگ: بے کار باتیں

  7. #7
    Site Managers

    Join Date
    Jun 2007
    Location
    پاکستان
    Posts
    54,986
    Mentioned
    42 Post(s)
    Tagged
    3 Thread(s)

    Re: کتب و مصنفین نیوز

    دی کائٹ رنر سے شہرت پانے والے افغانی امریکن ناول نگار خالد حسینی کا نیا ناول "اینڈ دی ماؤنٹین ایکو'ڈ" بھی چند ماہ قبل شائع ہو چکا ہے۔





    میں نے یہ ناول ابھی نہیں پڑھا۔ عبداللہ بھائی پڑھ چکے ہیں شاید۔
    (اے اللہ! میرے علم میں اضافہ فرما)۔
    میرا بلاگ: بے کار باتیں

  8. #8
    Senior Member

    Join Date
    Sep 2008
    Posts
    11,169
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: کتب و مصنفین نیوز

    جی پاء جی پڑھ لیا ہے۔
    اے شمع تیری عمرِ طبیعی ہے ایک رات​
    ہنس کر گزار یا اسے رو کر گزار دے​

  9. #9
    Sisters Society

    Join Date
    Mar 2012
    Location
    مسلم ہیں ہم وطن ہے سارا جہاں ہمارا
    Posts
    6,019
    Mentioned
    26 Post(s)
    Tagged
    2 Thread(s)

    Re: کتب و مصنفین نیوز

    بھیا جی اگر کہیں سے ڈاؤنلوڈ لنکس بھی عنایت فرما دیتے تو اچھا ہو جاتا ~۔

    اتنے بھی نادان نہیں ہم ۔۔۔ ہم کو پڑھنا آتا ہے
    کونسا لہجہ دل کی دنیا ۔۔۔ کونسا دنیا داری ہے

  10. #10
    Senior Member

    Join Date
    Sep 2008
    Posts
    11,169
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: کتب و مصنفین نیوز

    میں نے ہارڈ کاپی میں پڑھا تھا۔
    اے شمع تیری عمرِ طبیعی ہے ایک رات​
    ہنس کر گزار یا اسے رو کر گزار دے​

  11. #11
    Site Managers

    Join Date
    Jun 2007
    Location
    پاکستان
    Posts
    54,986
    Mentioned
    42 Post(s)
    Tagged
    3 Thread(s)

    Re: کتب و مصنفین نیوز

    Quote Originally Posted by Shaista Zia View Post
    بھیا جی اگر کہیں سے ڈاؤنلوڈ لنکس بھی عنایت فرما دیتے تو اچھا ہو جاتا ~۔
    اس مقصد کے لئے ایک عدد تھریڈ الگ سے بنانے پہ غور جاری ہے۔ امید ہے کہ جلد ہی اس سلسلے میں رسمِ افتتاح کا انعقاد کیا جائے گا۔
    (اے اللہ! میرے علم میں اضافہ فرما)۔
    میرا بلاگ: بے کار باتیں

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •