Thanks Thanks:  0
Likes Likes:  2
Results 1 to 3 of 3

Thread: کتابی گفتگو سیکشن کے اغراض و مقاصد

  1. #1
    Administrators

    Join Date
    Oct 2006
    Posts
    15,175
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    کتابی گفتگو سیکشن کے اغراض و مقاصد

    محترم ون اردو ممبر السلام علیکم اور خوش آمدید
    ھماری آرزو ھے کہ یہ پیام آپ کو بہترین حال میں ملے



    اھداف
    اس سیکشن کا مقصد کتاب اور کتاب خوانی پر تبادلہ خیال ھے۔


    ممکنہ موضوعات
    مندرجہ ذیل موضوعات پہلے سے تجویز شدہ ھیں۔ مزید بھی حسب ضرورت تخلیق کیے جا سکتے ھیں۔

    حاصل ِمطالعہ
    یہ پہلے میں نے یہ کتاب پڑھ لی ھے کے عنوان سے جاری ھے۔ حاصل مطالعہ مختصر نام ھے۔ تھریڈ کا موضوع کچھ یوں بنے گا۔
    حاصل مطالعہ ۔ شہاب نامہ
    حاصل مطالعہ ۔ آواز ِ دوست

    مطالعاتی ھدف
    اس میں اپنی وش لسٹ دے سکتے ھیں۔ کہ حسب فرصت اور امکان میں یہ کتابیں پڑھنا چاھوں گی/گا۔

    میری مطالعے کی عادت/دلچسپی
    اس میں اپنی مطالعے کی عادت ، طریقے پر روشنی ڈال سکتے ھیں۔ دلچسپ ھونے کے ساتھ ساتھ کارآمد نکات پتہ چلنے سے اپنی مطالعے کی عادات میں بہتری لائی جا سکتی ھے۔
    مثلا ان سوالات کے جوابات دئیے جا سکتے ھیں
    کیا آپ ٹی وی آن یا آف کر کے مطالعہ کرتے ھیں۔
    مطالعے کے دوران کیا کھانا پسند ھے۔
    آپ کا کتب خریداری کا ماھانہ بجٹ کتنے فیصد ھے۔
    کتاب کاغذ پر پڑھتے ھیں یا اسکرین پر۔
    ایک ماہ/سال میں کتنی کتب پڑھ لیتے ھیں۔
    پسندیدہ موضوعات کیا ھیں۔
    مطالعے کی عادت کیسے پڑی۔

    فلاں کتاب کیسی کتاب ھے
    اس میں ھم کسی کتاب کو پڑھنے سے پہلے دوسروں کی رائے معلوم کر کے فیصلہ کر سکتے ھیں کہ کتاب کو پڑھنا بھی چاھیے یا نہیں۔ تھریڈ کا موضوع کچھ یوں بنے گا۔
    شہاب نامہ کیسی کتاب ھے

    اس موضوع/مصنف کا مطالعہ کہاں سے شروع کیا جائے۔
    ایسے تھریڈز میں ھم دوسروں سے کسی مصنف یا موضوع میں داخلے کا بہترین راستہ معلوم کرنے کے ساتھ ساتھ اس کی خامیوں ، مشکلات سے پیشگی آگاہ ھو سکتے ہیں۔ یوں جو افراد پہلے سے اس کا مطالعہ کر چکے ھیں ان کی مدد سے وقت ، توانائی اور وسائل کا بہتر استعمال ھو سکتا ھے۔
    تھریڈ کے موضوع کی مثال کچھ یوں بنے گی۔
    علامہ اقبال کا مطالعہ کہاں سے شروع کیا جائے۔
    اردو تنقید کا مطالعہ کہاں سے شروع کیا جائے۔


    حسب سابق چھوٹے اور نئے تھریڈز پر زور ھے
    ایک ھی تھریڈ میں ساری باتیں لکھنے کی بجائے ھر نئی کتب کے لیے الگ تھریڈ بنائیں تاکہ
    ایک تو فہرست میں باآسانی ڈھونڈا جا سکے۔
    دوسرے ٹاپک پر گفتگو مکمل ھونے پر اس کو لاک کیا جا سکے۔


    سیکشن تجویز کنندہ : یازغل



    ھمیشہ خوش رھیے
    اگر ھم آپ کی کچھ بھی مدد کر سکیں تو ضرور حُکم کیجیے گا
    بصد خلوص
    انتظامیہ
    ون اردو ڈاٹ کام
    Thanks.

  2. #2
    Sisters Society Rose's Avatar

    Join Date
    Feb 2008
    Location
    Karachi
    Posts
    34,592
    Blog Entries
    24
    Mentioned
    15 Post(s)
    Tagged
    3 Thread(s)

    Re: کتابی گفتگو سیکشن کے اغراض و مقاصد

    ہممم اچھی تجویز ہے،کتب بینی کا شوق بہت حد تک کم ہوتا جا رہا ہے اس طرح کی مفید بحث سے دلچسپی میں اضافہ ہو گا اور پڑھنے کا رحجان بھی بڑھے گا۔
    کہاں میں اور کہاں یہ آبِ کوثر سے دُھلی خلقت ؟
    میرا تو دَم گُھٹ رھا ھے ، اِن پارساؤں میں

  3. #3
    Site Managers

    Join Date
    Jun 2007
    Location
    پاکستان
    Posts
    54,986
    Mentioned
    42 Post(s)
    Tagged
    3 Thread(s)

    Re: کتابی گفتگو سیکشن کے اغراض و مقاصد

    بہت شکریہ جناب ایک نیا فورم بنانے کا۔
    میرے خیال میں ون اردو پہ اس قبیل کے فورم کی اشد ضرورت تھی۔

    امید ہے کہ یہ فورم کتب کے شوقین ممبران کے لئے بھی منفعت کا باعث بنے گا اور اس کے ساتھ ساتھ غیر شوقین ممبران میں بھی کتب بینی کے رجحان میں اضافے کا سبب بنے گا۔
    (اے اللہ! میرے علم میں اضافہ فرما)۔
    میرا بلاگ: بے کار باتیں

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •