اسلام علیکم!
میرے شوہر نے خواب میں دیکھا کہ
"کوئی گمبھیر مئسلہ ہے اسلامی اور نان اسلامی سب لوگ اسی مئسلے کو ڈسکس کر رہے ہیں اور جدید ترین دور ہے لیکن کوئی بھی بندہ دوسرے بندے کو مطمئن نہیں کر پارہا۔ ٹی وی پر بھی لائیو یہ ہی مباحثہ چل رہا ہے۔ مئسلہ کیا ہے یہ پتا نہیں چلتا۔ ہماری بھی ساری فیملی بیٹھی ٹی وی پر مباحثہ دیکھ رہی ہے۔سب لوگ پریشان ہیں اتنے میں آواز آتی ہے "محمد عربی صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لا رہے ہیں۔ میں جب نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف دیکھتا ہوں تو کیا دیکھتا ہوں کے انتہائی حسین و جمیل سی شخصیت ہے میں فوراٰ اپنی نظریں نیچی
کر لیتا ہوں اور دل میں سوچتا ہوں کہ بھلا میری گناہ گار آنکھوں میں اتنی سکت کہاں ہے کہ میں
آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا چہرہ مبارک دیکھوں۔ حد ادب مانع ہے۔ میں نے دیکھا کہ نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم نے کالے رنگ کا لمبا کرتا پہنا ہوا ہے اور کالے ہی رنگ کی چادر کاندھوں پر اوڑھ رکھی تھی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ بہت سارے صحابی بھی تھے۔ سب نے کالے کرتے پہن رکھے تھے۔
اب سارا مئسلہ نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے پیش ہے کسی کو بھی زبان سے کچھ کہنے کی ضرورت نہیں تھی نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم جواب میں عربی میں کچھ بولتے ہیں۔ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی زبان مبارک سے الفاظ ادا ہوتے ہیں ایسا لگتا ہے کہ جیسے لائوڈ اسپیکر سے آواز آرہی ہے آواز مبارک چاروں طرف سے یکساں آتی ہوئی محسوس ہوتی ہے پھر نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم اپنےمبارک ہاتھوں سے کاغذ کے
تھیلوں میں کوئی چیز ہے جو ڈال ڈال کے مجھے دے رہے ہیں اور میں آگے بانٹ رہا ہوں
اتنے میں مئسلہ بھی حل ہو جاتا ہے اور سب مطمئن ہو کر بیٹھ جاتے ہیں اور میز کھانے پینے کی چیزوں سے بھرے ہوئے ہیں اور سب خوشی خوشی کھا پی رہے ہیں۔اس وقت بھی نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم مجھے مسلسل تھیلے دیتے جا رہے ہیں اور میں ان کو بانٹ رہا ہوں۔ لیکن میری نظر اوپر نہیں اٹھ رہی میں بیت خوشی محسوس کر رہا ہوں۔ اور سب کھاتے پیتے لوگوں میں سے ایک عورت بھی بیٹھی ہے جس کے دونوں ہاتھ نہیں ہے اور وہ پلیٹ میں منہ ڈال کر کھانا کھا رہی ہے۔
ان دنوں میرے بچے میڈیا میں جانے کا سوچ رہے ہیں اور میں بھی ہر وقت یہی سوچ رہا ہوتا ہوں کہ یہ کام کرنے دوں یہ نا کرنے دوں۔ اب آپ جناب سے گزارش ہے کہ مجھے اس خواب کی تعبیر بتا کر شکریہ کا موقع دیں۔ اللہ تعالیٰ آپ کو جزائے خیر دے (آمین)