Thanks Thanks:  0
Likes Likes:  0
Results 1 to 13 of 13

Thread: اختتام جان لینے سے کہانی کا لطف دوبالا

  1. #1
    Site Managers Meem's Avatar

    Join Date
    Mar 2008
    Location
    Bora Bora
    Posts
    51,071
    Mentioned
    22 Post(s)
    Tagged
    1 Thread(s)

    اختتام جان لینے سے کہانی کا لطف دوبالا

    اختتام جان لینے سے کہانی کا لطف دوبالا

    ایک تحقیق کے مطابق کسی بھی کتاب کو پڑھنے سے پہلے اس کے اختتام سے واقف ہوجانا قارئین کے اشتیاق میں اضافہ کر سکتا ہے۔

    امریکہ میں یونیورسٹی آف سین ڈیاگو کی ایک تحقیق میں شامل ہونے والے افراد کو بارہ افسانوں کے تین ورژن پڑھنے کو دیے گئے جن میں سے دو کے اختتام پڑھنے والوں کو پہلے سے بتا دیے گئے جبکہ تیسرے کا اختتام عیاں نہیں کیا گیا۔
    ساری کہانیوں میں سے قارئین کو وہ کہانی سب سے زیادہ پسند آئی جس میں کہانی کا اختتام لکھا ہوا تھا۔
    اگرچہ یہ تو نہیں بتایا جا سکا کہ ایسا کیوں ہوا لیکن ہو سکتا ہے کہ انسانی ذہن کے لیے ایسی کہانی کو سمجھنا زیادہ آسان ہوتا ہے جس کے اختتام سے اسے پہلے سے واقفیت ہو۔
    سماجی علمِ نفسیات کے پروفیسر اور تحقیق کے بانی نکولس کرسٹن فیلڈ کا کہنا ہے ’یہ ایسا ہے جیسے چیزوں کے بارے میں کسی کو پہلے سے معلومات ہو۔ ایسا ہونے سے انھیں سمجھنا آسان ہو جاتا ہے۔‘
    تحقیق کرنے والے جانتھن لیوٹ کے بقول ’ہو سکتا ہے کہ کہانی کے اختتام کے بارے میں پہلے سے واقفیت ہونے سے قارئین کے لیے کہانی کی معلومات کو ذہن میں رکھنا آسان ہو جاتا ہو اور اس وجہ سے وہ کہانی کے کسی گہرے مطلب پر زیادہ توجہ دے پاتے ہوں۔‘
    نکولس کرسٹن فیلڈ کا کہنا تھا کہ کئی مرتبہ لوگ ایک ہی کہانی یا فلم کو بار بار پڑھتے یا دیکھتے ہیں اور اس سے ان کو لطف ملتا ہے۔
    تحقیق میں اگاتھا کرسٹی، جان اپڈائک اور اینٹون چیخوف کی کہانیاں قارئین کو پڑھنے کے لیے دی گئیں اور تحقیق کو ستمبر کے ’سائیکولاجیکل سائنس جرنل‘ میں شائع کیا جائے گا۔

    http://www.bbc.co.uk/urdu/science/20..._ruin_tf.shtml

    If you start believing that you're happy, you'll be happy forever

  2. #2
    Senior Member

    Join Date
    Jan 2008
    Posts
    3,485
    Mentioned
    1 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: اختتام جان لینے سے کہانی کا لطف دوبالا

    ھممممممم صحیح بات ھے
    ویسے میں بھی ھمیشہ کوئی بھی سٹوری پڑھنے سے پہلے اسکا اینڈ پڑھتی ھوں
    اور اگر لگتا ھے کہ یہ اینڈ اچھا اور ھیپی ھے تو کہانی پڑھتی ھوں لیکن اگر رونے بسورنے والا اینڈ ھو تو ٹاٹا بائے بائے
    اک پل پھول کی عمر یہاں پر نت کانٹوں کی دنیا
    تھوڑا جینا ! لیکن پیارے کانٹے مت بن جانا
    ھاشم ھنس کر گلے ملو اور پل بھر کا مسکانا

  3. #3
    Senior Member

    Join Date
    Feb 2007
    Posts
    483
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: اختتام جان لینے سے کہانی کا لطف دوبالا

    لیکن میں اس بات سے اتفاق نہیں کرتا۔ اگر کسی کتاب کا اختتام المیہ ہے تو کس کا دل چاہے گا کہ وہ پوری کتاب کر پڑھے۔ شاید کسی کا نہیں۔ لیکن اگر کسی کا اختتام پیرِ کامل صلی اللہ علی و سلم کی طرح کا ہو۔۔ تو ظاہر ہے ہر کسی کا دل چاہے گا، یا پھر عشق کا شین، حصہ اول کی طرح کا ہو۔۔۔ تو کون کافر ایسی کتاب کو پڑھنے سے انکار کرے گا۔۔۔کوی بھی نہینَ
    لیکن اگر کسی نے ہیر رانجھا، یا سسی پنوں کی کہانی نہیں سنی ہوئی یا نہیں پڑھی تو اسکو اینڈ پڑھ کر کیا مزا آئے گا اگر کوئی پاکستانی پڑھے گا۔تو کبھی بھی ایسے اختتام کو جس میں ہیرو ہیروئین کی موت کا پڑھ کر نہیں پڑھے گا۔ شاید ہی کوئی 10 فیصد لوگ پڑھیں تو پڑھیں۔
    تو میرا مفت مشورہ تو یہ ہے کہ کتاب کو اسکے ٹائٹل سے شروع کریں۔ قیمت سے ، پبلشر سے لیکر، دیباچہ سے شروع کریں۔۔ اور تب اختتام تک پہنچیں، پھر افسوس کریں کہ کیوں وقت ضائع کیا;d۔
    اور اللہ پر بھروسہ کرو، اللہ سب امور کے لیے کافی ہے۔۔
    میری کتاب "الوداع"۔

    میرا بلاگ

  4. #4
    Site Managers Meem's Avatar

    Join Date
    Mar 2008
    Location
    Bora Bora
    Posts
    51,071
    Mentioned
    22 Post(s)
    Tagged
    1 Thread(s)

    Re: اختتام جان لینے سے کہانی کا لطف دوبالا

    ہاں تو پتا لگ جاتا ہے نا پڑھی جائے یا نہیں۔
    اس لیے میں بھی ان لوگوں میں ہوں جو کبھی کبھی اینڈ میں جھانک لیتے ہیں۔

    If you start believing that you're happy, you'll be happy forever

  5. #5
    Senior Member

    Join Date
    Aug 2008
    Posts
    1,598
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: اختتام جان لینے سے کہانی کا لطف دوبالا

    ویسے شاید اسی لئے آجکل کافی کہانیوں کا اینڈ پہلے اتا ہے اور سٹارٹ بعد میں شاید سسپنس کریٹ کرنے ک لئے ٹکی ریدرس دلچسپی سی پڑھیں

  6. #6
    Senior Member

    Join Date
    Jul 2007
    Posts
    10,284
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: اختتام جان لینے سے کہانی کا لطف دوبالا

    جہاں تک میرا خیال ہے ۔ کہانی کا اینڈ اگر پہلے پھ لیا جائے تو پھر کہانی پڑھنے کا سارا مزہ کرکرا ہوجاتا ہے ۔کہانی میں موجود سسپنس ،ایڈوانچر وغیرہ نہیں رہتا ۔ مثال کے طور پر ایک کہانی کا اینڈ آپ نے پہلے پڑھ لیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ ہیرو اور ہیروئن کی آپس میں شادی ہوجاتی ہے۔ اور جب آپ کہانی پڑھنے لگیں گے تو جو مصنف نے کہانی کو گھمایا پھرایا ہے ۔جس میں ولن ہیرو پر حاوی ہوتا نظر آتا ہے اور پتا چلتا ہے کہ ولن ہیروئن کو لے اڑے گا ۔لیکن آپ نے اینڈ پہلے پڑھ رکھا ہے تو پھر کیا کہانی پڑھنے کا خاک مزہ آئے گا ۔

    اور ویسے بھی ضروری نہیں ہے کہ جو انگریز جس پر بھی تحقیق کرلیں وہ حرف آخر ہو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    انسانی ذہن کو سمجھنا کسی انسان کے بس کا روگ ہے ہی نہیں ۔

  7. #7
    Site Managers Meem's Avatar

    Join Date
    Mar 2008
    Location
    Bora Bora
    Posts
    51,071
    Mentioned
    22 Post(s)
    Tagged
    1 Thread(s)

    Re: اختتام جان لینے سے کہانی کا لطف دوبالا

    Quote Originally Posted by Anber View Post
    ویسے شاید اسی لئے آجکل کافی کہانیوں کا اینڈ پہلے اتا ہے اور سٹارٹ بعد میں شاید سسپنس کریٹ کرنے ک لئے ٹکی ریدرس دلچسپی سی پڑھیں
    درست کہا اس کی مثال من و سلوٰی ہے اور اس نے پوری کہانی پڑھوادی شاید نو اقساط تک۔
    رائے دہی کے لیے شکریہ۔

    Quote Originally Posted by Dilpasand View Post
    ہیروئن کی آپس میں شادی ہوجاتی ہے۔ اور جب آپ کہانی پڑھنے لگیں گے تو جو مصنف نے کہانی کو گھمایا پھرایا ہے ۔جس میں ولن ہیرو پر حاوی ہوتا نظر آتا ہے اور پتا چلتا ہے کہ ولن ہیروئن کو لے اڑے گا ۔لیکن آپ نے اینڈ پہلے پڑھ رکھا ہے تو پھر کیا کہانی پڑھنے کا خاک مزہ آئے گا ۔

    اور ویسے بھی ضروری نہیں ہے کہ جو انگریز جس پر بھی تحقیق کرلیں وہ حرف آخر ہو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    انسانی ذہن کو سمجھنا کسی انسان کے بس کا روگ ہے ہی نہیں ۔
    آپ کی بات بھی درست ہے دل بھائی۔
    ہیرو ہروئن کی شادی ہونا تو لازمی ہوتا ہے مگر کن حالات سے گزرے ایسا تجسس تو رہتا ہے نا۔ ورنہ انجام تو پڑھے بغیر بھی علم میں ہوتا ہے۔
    جیسے اس بار کے سسپنس میں "ٹارگٹ کلنگ" آئی ہے۔

    If you start believing that you're happy, you'll be happy forever

  8. #8
    Senior Member

    Join Date
    Jul 2007
    Posts
    10,284
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: اختتام جان لینے سے کہانی کا لطف دوبالا

    Quote Originally Posted by Meem View Post
    ۔

    وہی تو۔۔۔۔۔

    آپ کے پاس نیا سسپنس پہنچ بھی گیا ؟ کیا جاسوسی پبلی کیشن کے تمام رسالوں کی پہلی کاپی آپ کو ہی مہیا کی جاتی ہے ؟

    حالانکہ میں چار سال تک اخترکالونی میں رہنے کے باوجود بھی اتنی جلدی ان کے رسالے حاصل نہیں کرسکا تھا ۔ جبکہ میری رہائش تیسرے فلیٹ میں ہی تھی تڑکا لگا کے ;d;d

  9. #9
    Senior Member

    Join Date
    Aug 2008
    Posts
    25,159
    Mentioned
    1 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: اختتام جان لینے سے کہانی کا لطف دوبالا

    اففففففففففف نہیں میم بالکل نہیں
    میں ایسی غلطی بالکل نہیں کرتی
    میرا تو فلم یا کتاب پڑھنے کا مزہ ہی خراب ہو جاتا ہے اگر کوئی اینڈ بتا دے۔ سوچتی ہوں اب پڑھنے یا دیکھنے کا کیا فائدہ؟
    اب تو پتہ ہی چل گیا کیا ہوا ہو گا~۔ اب وقت کیوں ضائع کرنا اس پر۔۔۔
    "There is no market for emotions.
    So,
    Never advertise feelings,
    Just display attitude"

  10. #10
    Site Managers Meem's Avatar

    Join Date
    Mar 2008
    Location
    Bora Bora
    Posts
    51,071
    Mentioned
    22 Post(s)
    Tagged
    1 Thread(s)

    Re: اختتام جان لینے سے کہانی کا لطف دوبالا

    Quote Originally Posted by Dilpasand View Post
    وہی تو۔۔۔۔۔

    آپ کے پاس نیا سسپنس پہنچ بھی گیا ؟ کیا جاسوسی پبلی کیشن کے تمام رسالوں کی پہلی کاپی آپ کو ہی مہیا کی جاتی ہے ؟

    حالانکہ میں چار سال تک اخترکالونی میں رہنے کے باوجود بھی اتنی جلدی ان کے رسالے حاصل نہیں کرسکا تھا ۔ جبکہ میری رہائش تیسرے فلیٹ میں ہی تھی تڑکا لگا کے ;d;d

    جی پہنچ گیا ہے۔ مگر سسپنس تو 15 کو اتا ہے اب اور مجھے 16 کو ملا۔
    یہ اختر کالونی کہاں ہے۔
    آپ بک اسٹال سے لیا کیجیے۔

    If you start believing that you're happy, you'll be happy forever

  11. #11
    Site Managers Meem's Avatar

    Join Date
    Mar 2008
    Location
    Bora Bora
    Posts
    51,071
    Mentioned
    22 Post(s)
    Tagged
    1 Thread(s)

    Re: اختتام جان لینے سے کہانی کا لطف دوبالا

    Quote Originally Posted by Noor-ul-Ain Sahira View Post
    اففففففففففف نہیں میم بالکل نہیں
    میں ایسی غلطی بالکل نہیں کرتی
    میرا تو فلم یا کتاب پڑھنے کا مزہ ہی خراب ہو جاتا ہے اگر کوئی اینڈ بتا دے۔ سوچتی ہوں اب پڑھنے یا دیکھنے کا کیا فائدہ؟
    اب تو پتہ ہی چل گیا کیا ہوا ہو گا~۔ اب وقت کیوں ضائع کرنا اس پر۔۔۔
    پہلے میرے ساتھ بھی ایسا ہوتا تھا کہ پلیز پلیز مت بتانا کچھ نہیں تو مزہ نہیں رہےگا۔
    حالانکہ میں نے " سلیپ لیس ان سیٹل" پوری اسٹوری سنی تھی دل بھی مرجھا گیا تھا کہ اب کیا دیکھنا۔
    مگر جب دیکھی تو اس کا الگ مزہ تھا۔
    اور آج تک پسندیدہ ہے وہ مووی۔

    If you start believing that you're happy, you'll be happy forever

  12. #12
    Senior Member

    Join Date
    Jul 2007
    Posts
    10,284
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: اختتام جان لینے سے کہانی کا لطف دوبالا

    Quote Originally Posted by Meem View Post
    جی پہنچ گیا ہے۔ مگر سسپنس تو 15 کو اتا ہے اب اور مجھے 16 کو ملا۔
    یہ اختر کالونی کہاں ہے۔
    آپ بک اسٹال سے لیا کیجیے۔
    اختر کالونی ڈینفس فیز ۲ کے سامنے ہے ۔درمیان میں کورنگی روڈ ہے اور سامنے ہی جاسوسی پبلی کیشن ہے اور کتابستان کا فلیٹ ہے اور یہی جاسوسی کے تمام ڈائجسٹ چھپ کر پوری دنیا میں بھیجے جاتے ہیں تڑکا لگا کے ۔

    میں پہلے جب جاسوسی میں خط لکھتا تھا تو ڈرائیکٹ دفتر میں ہی کظ پہنچا آتا تھا تڑکا لگا کے ;d;d

  13. #13
    Senior Member

    Join Date
    Sep 2007
    Posts
    19,176
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: اختتام جان لینے سے کہانی کا لطف دوبالا

    میں تو اس تحقیق کو کسی حد تک صحیح مانوں گی۔ اگر میسر ہو تو میں اینڈ پہلے پڑھنا پسند کرتی ہوں۔ لیکن کُچھ رائٹرز ایسے بھی ہوتے ہیں جن کا انداز جانا پہچانا ہوتا ہے تو اینڈ پڑھنے کی زحمت نہیں کرتی۔ پتا ہوتا ہے کہ اینڈ کیسا ہوگا۔
    کُچھ ناول/کہانیاں/کتابیں شروع سے ہی اس قدر دلچسپی کے حامل ہوتے ہیں کہ اینڈ تک جلدی چھلانگ لگانے کا خیال ہی نہیں آتا۔
    http://i53.tinypic.com/sb4i7q.png

    ************************************************** ************

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •