Thanks Thanks:  0
Likes Likes:  0
Page 1 of 22 12311 ... LastLast
Results 1 to 15 of 316

Thread: افسانہ نگاری کا مقابلہ

  1. #1
    Member

    Join Date
    Jul 2010
    Posts
    98
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    افسانہ نگاری کا مقابلہ

    السلام علیکم اچھے ساتھیو۔ امید ہے خیریت سے ہونگے۔

    رائیٹرز سوسائیٹی کی جانب سے ایک بار پھر سے افسانہ نگاری کا مقابلہ حاضر خدمت ہے۔ ون اردو افسانہ نگاری کے مقابلے ہمیشہ سے بہت پسندیدہ رہے ہیں۔ لیکن اس بار مقابلے میں موضوع کی کچھ پابندی ہے۔ اور اسی طرح اس میں الفاظ کی پابندی بھی ہے۔

    موضوع "مثبت پاکستان" ہے۔ افسانے کے موضوعات کے لیے مثبت پاکستان کے تھریڈ سے بھی موضوع لیا جا سکتا ہے۔ لیکن یہ افسانے کا عنوان نہیں ہے۔ تحریر میں اس لفظ کی موجودگی، یا پاکستان، قومی پرچم یا ترانے اور ایسی ہی دوسری چیزون کی موجودگی بالکل بھی ضروری نہیں ہے۔ یہ صرف اور صرف امید، امن اور انسانی کوشش کے کسی عمل یا خواب کے بارے میں ہے جو وہ اپنے اور اپنے ساتھیوں کے لیے دیکھتا ہے۔ زندگی کو کسی طور بہتر بنانے کی کوشش کرتا ہے۔ پاکستان کو کسی طور بہتر بنانے کی کوشش کرتا ہے۔ کیا آپ ایسے کسی عمل، کسی خواب کو تحریر کر سکتے ہیں ؟؟

    ذیل میں مقابلہ کی تمام شرائط درج ہیں

    تمام ممبران ایک ہی تحریر مقابلے کے لیے دے سکتے ہیں۔

    موضوع "مثبت پاکستان" ہے۔

    تحریر میں الفاظ کی تعداد کم از کم پانچ سو ہونی جاہیے۔ زیادہ کی قید نہیں ہے۔ لیکن آئیڈیل دو ہزار ہے۔ ورڈ کاونٹ مائیکروسوفٹ ورڈ میں آ جاتا ہے۔ آپ اپنے کسی ساتھی سے اس کا طریقہ معلوم کر سکتے ہیں۔

    مقابلہ چودہ اگست کو اختتام پذیر ہوگا۔

    تمام اینٹریز کو مقابلہ میں شرکت کے لیے 2000 نکات شکریہ کے طور پر پیش کیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ تین بہتریں اینٹریز کو 10000 نکات دیے جائیں گے۔

    بہتریں اینٹریز اول دوم سوم نہیں ہوں گی بلکہ اپنی تحریر کے اوور آل خوبیوں کی مدد سے جانچی جائیں گی۔ اور تمام ہی بہترین ہوں گی۔ اس سلسلہ میں سات تحاریر کے لیے ایک جج، پندرہ تحاریر کے لیے دو اور اس سے زیادہ تحاریر کے لیے تیں افراد کو ججمنٹ کی مدد کے لیے کہا جائے گا۔ ججز کا فیصلہ فائینل ہوگا۔


    اس مقابلہ میں آپکے میزبان نادم بھائی ہیں تمام اینٹریز براہ راست ان کو پی ایم کر دیں۔ اور وہ بغیر نام کے پوسٹ ہونگی۔

  2. #2
    Senior Member

    Join Date
    Mar 2011
    Posts
    633
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: افسانہ نگاری کا مقابلہ



    اورجناب مقابلے کے میزبان کی جانب سے بھی سب دوستوں کی خدمت میں السلام علیکم۔

    افسانہ نگاری دراصل کیا ہے؟ یا صرف افسانے کی کیا تعریف ہے؟ وکیپیڈیا کے اردو ورژن کا اس ضمن میں کہنا ہے کہ:

    افسانہ اردو ادب کی نثری صنف ہے۔ لغت کے اعتبار سے افسانہ جھوٹی کہانی کو کہتے ہیں لیکن ادبی اصطلاح میں افسانہ زندگی کے کسی ایک واقعے یا پہلو کی وہ خلّاقانہ اور فنی پیش کش ہے جو عموماً کہانی کی شکل میں پیش کی جاتی ہے۔ ایسی تحریر جس میں اختصار اور ایجاز بنیادی حیثیت رکھتے ہیں۔ وحدتِ تاثر اس کی سب سے اہم خصوصیت ہے۔ ناول زندگی کا کل اور افسانہ زندگی کا ایک جز پیش کرتا ہے۔ جبکہ ناول اور افسانے میں طوالت کا فرق بھی ہے۔


    افسانہ اور کہانی کی دیگر اصناف میں فرق


    داستان، ناول، ڈراما اور افسانہ بنیادی طور پر کہانی ہونے کے باوجود تکنیک کے اصول و قواعد کے اعتبار سے ایک دوسرے سے مختلف ہیں۔ داستان میں تخیل اور تصور کی رنگینی، ڈرامے میں کوئی نہ کوئی کش مکش، ناول میں زندگی کی وسعت اور گہرائی اور افسانہ میں موضوع کی اکائی، یہ امتیازی اور انفرادی خصوصیات ہیں۔

    وحدتِ تاثر

    افسانہ دوسری طرح کی کہانیوں سے اسی لحاظ سے منفرد اور ممتاز ہے کہ اس میں واضح طور پر کسی ایک چیز کی ترجمانی اور مصوری ہوتی ہے۔ ایک کردار، ایک واقعہ، ایک ذہنی کیفیت، ایک جذبہ، ایک مقصد، مختصر یہ کہ افسانے میں جو کچھ بھی ہو، ایک ہو۔ افسانے کی یہ خاصیت کہ یہ اپنے اختتام پر قاری کے ذہن پر واحد تاثر قائم کرتا ہے، وحدتِ تاثر کہلاتی ہے۔

    اسی کے بعد وہاں مزید دیکھیے کی ذیل میں افسانچہ اور طویل مختصر افسانہ کے عنوان سے دو مختصر اور پاکستانی افسانہ کے نام سے ایک قدرے طویل مضمون ہے جو سب کا سب ہی پڑھنے، سمجھنے اور یاد رکھنے کے قابل مواد ہے؛ خاص کر ان کے لیے جو افسانہ نگاری کے میدان میں طبع آزمائی کررہے ہوں یا کرنے کے خواہش مند ہوں۔

    یہ محفل ایسے ہی تمام نوآموز اور پختہ کار مصنفین کےمشترکہ اعزاز میں سجائی جارہی ہے۔ رائٹرز سوسائٹی کے کم و بیش سب ممبران کی کاوشیں تو یقیناً اس کا مقابلے کا حصہ ہوں گی ہی، امید واثق و وافر ہے کہ گزشتہ مقابلوں کی مانند دیگر ڈھیروں ساتھی بھی چپکے سے اپنی اپنی تخلیقات نادم بھائی کو پی ایم کرکے اس مقابلے کی وساطت سے اپنے افسانہ نگاری کے کیریئر کا آغاز کردیں گے۔

    کام کوئی مشکل نہیں ہے جی۔ نرا ایک افسانہ ہی تو لکھنا ہے جس کی تعریف بھی سمجھ آگئی اور موضوع بھی سامنے ہے۔ بس ذرا سا ذہن لڑائیے اور پاکستان کے چونسٹھویں یومِ آزادی تک مثبت پاکستان پر ایک پھڑکتا ہوا افسانہ لکھ بھیجیے۔ کسی بھی طرح کی کوئی الجھن ہو تو بندہ اس تھریڈ میں اور پی ایم پر بھی دستیاب ہے۔ میرے پاس نقاط حسبِ معمول بہت تھوڑے سے ہیں، فقیر منش لوگوں کو دھن دولت سے کم ہی کچھ لینا دینا ہوتا ہے، لیکن جو بھی ہیں۔۔۔۔ اور مخیر حضرات و خواتین کے تعاون سے آخری وقت تک جتنا بھی مزید مال جمع ہوا۔۔۔ سوسائٹی کے اعلان کردہ انعامات کے علاوہ وہ سب بھی مقابلے کے تمام شرکاء میں متوازی تقسیم کردیا جاوے گا۔

    اس کے ساتھ ہی مقابلے کا آغاز ہوتا ہے۔ خدا میرا اور آپ سب کا حامی و ناصر ہو۔

    پاکستان ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ زندہ و پائندہ باد۔


    مقابلے میں شامل افسانے


    1) ترک وفا اتنا آسان نہیں

    تبصرے
    ۱، ۲، ۳، ۴، ۵، ۶، ۷، ۸, ۹، ۱۰

    2) ہم تھے جن کے سہارے

    تبصرے
    ۱، ۲، ۳، ۴، ۵، ۶، ۷، ۸، ۹، ۱۰

    3) دیئے جلائے رکھنا

    تبصرے
    ۱، ۲، ۳، ۴، ۵، ۶، ۷، ۸، ۹، ۱۰

    4) سیڑھیاں

    تبصرے
    ۱، ۲، ۳، ۴، ۵، ۶، ۷، ۸، ۹، ۱۰

    5) اپنے حصے کی کوئی شمع جلائے جاؤں

    تبصرے
    ۱، ۲، ۳، ۴، ۵، ۶، ۷، ۸، ۹، ۱۰

    6) یہ ہے میرا پاکستان

    تبصرے
    ۱، ۲، ۳، ۴، ۵، ۶، ۷، ۸، ۹، ۱۰

    7) پاکستان زندہ باد

    تبصرے
    ۱، ۲، ۳، ۴، ۵، ۶، ۷، ۸، ۹، ۱۰

    8 ) نوروز

    تبصرے
    ۱، ۲، ۳، ۴، ۵، ۶، ۷، ۸، ۹، ۱۰










  3. #3
    Senior Member

    Join Date
    Apr 2009
    Location
    کراچی
    Posts
    25,110
    Blog Entries
    3
    Mentioned
    5 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: افسانہ نگاری کا مقابلہ

    Asslamoalikum
    inshAllah zror hissa longi nmezban to bht hi khoob hain...:-)

  4. #4
    Senior Member Sabih's Avatar

    Join Date
    Jun 2009
    Posts
    10,466
    Blog Entries
    11
    Mentioned
    19 Post(s)
    Tagged
    1 Thread(s)

    Re: افسانہ نگاری کا مقابلہ

    واہ جی۔
    مقابلہ شروع ہو گیا آخر۔ اور اختتامی تاریخ بھی چودہ اگست رکھی۔
    امید ہے کہ بہت سی اچھی اچھی تحاریر پڑھنے کو ملیں گی اور ان پر نادم بھائی کے تبصرے بھی۔

  5. #5
    Site Managers Meem's Avatar

    Join Date
    Mar 2008
    Location
    Bora Bora
    Posts
    51,071
    Mentioned
    22 Post(s)
    Tagged
    1 Thread(s)

    Re: افسانہ نگاری کا مقابلہ

    ارے واہ جی واہ گڈ۔
    میرا بڑا موڈ ہے کہ کچھ نئے مصنفین نکل کر آئیں اور بہترین ہو سب۔
    ویسے جو دل چاہے لکھیں اس کو افسانہ کہہ سکتے ہیں کیا؟
    یا مروجہ رواج پر ہی چلنا ہوگا۔۔

    If you start believing that you're happy, you'll be happy forever

  6. #6
    Senior Member

    Join Date
    Mar 2011
    Posts
    633
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: افسانہ نگاری کا مقابلہ

    Quote Originally Posted by MK Mano View Post
    Asslamoalikum
    inshAllah zror hissa longi nmezban to bht hi khoob hain...:-)

    جی جی مِس کلام۔ اب ذرا جلدی سے انٹری آجائے آپ کی تو خوب سے خوب تر والا معاملہ ہوجائے۔ ہیں جی۔

  7. #7
    Senior Member

    Join Date
    Mar 2011
    Posts
    633
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: افسانہ نگاری کا مقابلہ

    Quote Originally Posted by فارس View Post
    واہ جی۔
    مقابلہ شروع ہو گیا آخر۔ اور اختتامی تاریخ بھی چودہ اگست رکھی۔
    امید ہے کہ بہت سی اچھی اچھی تحاریر پڑھنے کو ملیں گی اور ان پر نادم بھائی کے تبصرے بھی۔

    بہت سی اچھی تحاریر ملنے کی امید تو مجھے بھی ہے لیکن نادم بھائی کے تبصروں کے لیے جج پھر مقابلہ نظم والوں کو بنانا پڑے گا۔ تاکہ مقابلہ ختم ہونے کے دس پندرہ دن بعد الٹم میٹم دے کر بیس بائیس دن بعد تبصرے شروع کیے جاسکیں۔ ویسے اب یہ بھی تو مسئلہ ہے کہ رائٹرز کا علم ہوگا جب تو پھر شرما حضوری میں ہلکا ہاتھ رکھنا پڑے گا۔ ایسے میں بات کہاں بنے گی بھیا۔

  8. #8
    Senior Member

    Join Date
    Mar 2011
    Posts
    633
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: افسانہ نگاری کا مقابلہ

    Quote Originally Posted by Meem View Post
    ارے واہ جی واہ گڈ۔
    میرا بڑا موڈ ہے کہ کچھ نئے مصنفین نکل کر آئیں اور بہترین ہو سب۔
    ویسے جو دل چاہے لکھیں اس کو افسانہ کہہ سکتے ہیں کیا؟
    یا مروجہ رواج پر ہی چلنا ہوگا۔۔

    بالکل بالکل۔ ہر طرح کے تجربات کرنےکی کھلی چھوٹ ہے جناب۔ کوئی اور نہیں کہتا تو نہ کہے، میں تو شریک ہونے والی ہر انٹری کو افسانہ ہی کہوں گا۔ رسم و رواج کے چکر میں پڑ کر پہلے ہی امت بہت نقصان اٹھا چکی ہے۔

  9. #9
    Senior Member

    Join Date
    Apr 2009
    Location
    کراچی
    Posts
    25,110
    Blog Entries
    3
    Mentioned
    5 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: افسانہ نگاری کا مقابلہ

    Quote Originally Posted by Naadim! View Post

    جی جی مِس کلام۔ اب ذرا جلدی سے انٹری آجائے آپ کی تو خوب سے خوب تر والا معاملہ ہوجائے۔ ہیں جی۔
    bilkul bilkul..inshAllah

  10. #10
    Senior Member Sabih's Avatar

    Join Date
    Jun 2009
    Posts
    10,466
    Blog Entries
    11
    Mentioned
    19 Post(s)
    Tagged
    1 Thread(s)

    Re: افسانہ نگاری کا مقابلہ

    Quote Originally Posted by Naadim! View Post

    بہت سی اچھی تحاریر ملنے کی امید تو مجھے بھی ہے لیکن نادم بھائی کے تبصروں کے لیے جج پھر مقابلہ نظم والوں کو بنانا پڑے گا۔ تاکہ مقابلہ ختم ہونے کے دس پندرہ دن بعد الٹم میٹم دے کر بیس بائیس دن بعد تبصرے شروع کیے جاسکیں۔ ویسے اب یہ بھی تو مسئلہ ہے کہ رائٹرز کا علم ہوگا جب تو پھر شرما حضوری میں ہلکا ہاتھ رکھنا پڑے گا۔ ایسے میں بات کہاں بنے گی بھیا۔
    ;d;d
    ارے نادم بھائی ان جیسے جج آج کل روز روز کہاں ملتے ہیں جو ان سے بکثرت فیض یاب ہوا جا سکے۔

    ہاں یہ رائٹرز والی بات ٹھیک کہی۔ لیکن ان سے پہلے ہی معذرت طلب کر لیجیے گا نا۔
    جیسے ہم لوگ مریض سے آپریشن کانسینٹ لیتے ہیں۔
    ;d

  11. #11
    Senior Member

    Join Date
    Feb 2007
    Posts
    483
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: افسانہ نگاری کا مقابلہ

    ٍُِّّ±ُّالسلام علیکم۔
    افسانہ بھی لکھنا پڑے گا، اب یہ زمانہ بھی دیکھنا پڑا۔ تیرا کیا ہو گا اعجاز میاں۔۔۔ کیا کیا تجربے کرتے پھرو گے۔ بھرو اب اور پانی، ورنہ بھینس گئی پانی میں۔
    ویسے 14 اگست کو اگر نتیجہ اناﺅنس ہو جاتا تو کیا بہتر نہیں تھا۔ کیونکہ اگر یہ تاریخ افسانے جمع کرانے کی آخری رکھی ہے تو پھر تو نتیجہ کا اللہ ہی حافظ ہے۔ ناد م بھائی نادم تو نہیں ہوں گے نہ میرے افسانے پر ؟ سوال کرتی ہوئی سمائیلی۔۔۔
    اور اللہ پر بھروسہ کرو، اللہ سب امور کے لیے کافی ہے۔۔
    میری کتاب "الوداع"۔

    میرا بلاگ





  12. #12
    Senior Member

    Join Date
    Jul 2007
    Posts
    10,284
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: افسانہ نگاری کا مقابلہ

    تحریر میں الفاظ کی تعداد کم از کم پانچ سو ہونی جاہیے۔ زیادہ کی قید نہیں ہے۔ لیکن آئیڈیل دو ہزار ہے۔ ورڈ کاونٹ مائیکروسوفٹ ورڈ میں آ جاتا ہے۔ آپ اپنے کسی ساتھی سے اس کا طریقہ معلوم کر سکتے ہیں۔


    گویا کہ الفاظ دوہزار سے تجاوز کرتے ہوئے دس ہزار کا فگر بھی کراس کر جائیں تو اعتراض نہیں ہوگا نا ۔ ؟ تڑکا لگا کے



  13. #13
    Senior Member

    Join Date
    Mar 2011
    Posts
    633
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: افسانہ نگاری کا مقابلہ

    Quote Originally Posted by فارس View Post
    ;d;d
    ارے نادم بھائی ان جیسے جج آج کل روز روز کہاں ملتے ہیں جو ان سے بکثرت فیض یاب ہوا جا سکے۔

    ہاں یہ رائٹرز والی بات ٹھیک کہی۔ لیکن ان سے پہلے ہی معذرت طلب کر لیجیے گا نا۔
    جیسے ہم لوگ مریض سے آپریشن کانسینٹ لیتے ہیں۔
    ;d

    اچھا خیال ہے جناب۔ چلیں کوئی مریض آتا ہے تو اس سے پوچھتے ہیں کہ بتا تیری کیا رضا ہے بیچ اِس مسئلے کے۔

    مار دیا جائے یا چھوڑ دیا جائے
    بول تیرے ساتھ کیا سلوک کیا جائے۔

  14. #14
    Senior Member

    Join Date
    Mar 2011
    Posts
    633
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: افسانہ نگاری کا مقابلہ

    Quote Originally Posted by Prince Ijaz View Post
    ٍُِّّ±ُّالسلام علیکم۔
    افسانہ بھی لکھنا پڑے گا، اب یہ زمانہ بھی دیکھنا پڑا۔ تیرا کیا ہو گا اعجاز میاں۔۔۔ کیا کیا تجربے کرتے پھرو گے۔ بھرو اب اور پانی، ورنہ بھینس گئی پانی میں۔
    ویسے 14 اگست کو اگر نتیجہ اناﺅنس ہو جاتا تو کیا بہتر نہیں تھا۔ کیونکہ اگر یہ تاریخ افسانے جمع کرانے کی آخری رکھی ہے تو پھر تو نتیجہ کا اللہ ہی حافظ ہے۔ ناد م بھائی نادم تو نہیں ہوں گے نہ میرے افسانے پر ؟ سوال کرتی ہوئی سمائیلی۔۔۔

    شہزادے بھائی آپ بے جھجک اور بلا تردد افسانہ بھیج دیں۔ نادم بھائی نادم ہرگز نہ ہوں گے بلکہ بیحد مشکور و ممنون ہوں گے۔ جہاں تک بھینس کو پانی میں جانے سے بچانے کا سوال ہے تو اس حوالے سے ایک مخصوص آلہ موسیقی کا استعمال خاصا کارگر پایا گیا ہے۔ چاہیں تو آپ بھی آزما کردیکھ لیں
    ۔

  15. #15
    Senior Member

    Join Date
    Mar 2011
    Posts
    633
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: افسانہ نگاری کا مقابلہ

    Quote Originally Posted by Dilpasand View Post
    تحریر میں الفاظ کی تعداد کم از کم پانچ سو ہونی جاہیے۔ زیادہ کی قید نہیں ہے۔ لیکن آئیڈیل دو ہزار ہے۔ ورڈ کاونٹ مائیکروسوفٹ ورڈ میں آ جاتا ہے۔ آپ اپنے کسی ساتھی سے اس کا طریقہ معلوم کر سکتے ہیں۔


    گویا کہ الفاظ دوہزار سے تجاوز کرتے ہوئے دس ہزار کا فگر بھی کراس کر جائیں تو اعتراض نہیں ہوگا نا ۔ ؟ تڑکا لگا کے



    دس ہزار کے بعد بھی مزید تڑکا لگانے کا ارادہ ہے؟؟؟

    ذرا سا خیال کرلیں جناب۔ ایسا مت کردیجیے گا کچھ کہ طولِ شب فراق کو بجائے زلفِ لیلٰی کے، افسانہِ دلپسند سے دو چار ہاتھ کم کہا جانے لگے۔


Page 1 of 22 12311 ... LastLast

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •