Thanks Thanks:  0
Likes Likes:  0
Page 1 of 19 12311 ... LastLast
Results 1 to 15 of 272

Thread: کالم/مضمون/نان فکشن تحاریر کا مقابلہ

  1. #1
    Member

    Join Date
    Jul 2010
    Posts
    98
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    کالم/مضمون/نان فکشن تحاریر کا مقابلہ

    السلام علیکم اچھے ساتھیو۔ امید ہے خیریت سے ہونگے۔

    رائیٹرز سوسائیٹی کی جانب سے ایک چھوٹا سا اور مختلف انداز کا مقابلہ حاضر ہے۔ اس میں لکھنے کا دورانیہ قلیل اور موضوع کی کچھ پابندی ہے۔ اور اسی طرح اس میں الفاظ کی پابندی بھی ہے۔

    ذیل میں مقابلہ کی تمام شرائط درج ہیں

    تمام ممبران ایک ہی تحریر مقابلے کے لیے دے سکتے ہیں۔

    تحریر کا موضوع ہمارے سماجی ایشوز یا مسائل اور انکا حل ہوگا۔ کسی ایک مسئلے کو اچھی طرح سے سٹڈی کرکے اس کو پیش کرنا ہے۔

    تحریر میں الفاظ کی تعداد کم از کم ایک ہزار ہونی جاہیے۔ زیادہ کی قید نہیں ہے۔ ورڈ کاونٹ مائیکروسوفٹ ورڈ میں آ جاتا ہے۔ آپ اپنے کسی ساتھی سے اس کا طریقہ معلوم کر سکتے ہیں۔

    مقابلہ آج مورخہ آٹھ جولائی کو شروع ہو کر اٹھارہ جولائی کو اختتام پذیر ہوگا۔

    تمام اینٹریز کو مقابلہ میں شرکت کے لیے 1000 نکات شکریہ کے طور پر پیش کیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ تین بہتریں اینٹریز کو 10000 نکات دیے جائیں گے۔

    بہتریں اینٹریز اول دوم سوم نہیں ہوں گی بلکہ اپنی تحریر کے اوور آل خوبیوں کی مدد سے جانچی جائیں گی۔ اور تمام ہی بہترین ہوں گی۔ اس سلسلہ میں سات تحاریر کے لیے ایک جج، پندرہ تحاریر کے لیے دو اور اس سے زیادہ تحاریر کے لیے تیں افراد کو ججمنٹ کی مدد کے لیے کہا جائے گا۔ ججز کا فیصلہ فائینل ہوگا۔

    بہتریں اینٹری کو جانچنے کے لیے ان نکات کو پیش نظر رکھا جائے گا۔

    تحریر نے اپنے موضوع سے کتنا انصاف کیا ہے۔ یعنی مسئلے کو کتنی تفصیل، محنت سے اجاگر کیا گیا ہے، تمام پہلووں کو کوور کیا گیا ہے وغیرہ۔

    مسئلہ کا کیا اور کتنا قابل عمل حل پیش کیا گیا ہے۔

    اس کے علاوہ تحریری خوبیوں کو بھی جانچا جائے گا کہ الگ الگ نکات کو کیسے مختلف پیراگرافس میں پیش کیا گیا ہے۔ زبان کتنی غیر مبہم، صاف ہے۔ املا کی اغلاط اور پروف ریڈنگ کیسے کی گئی ہے۔

    خیالات کا الجھاو اور نکات کا ایک انبار طلب نہیں کیا جارہا اور اپنے سورسز سے براہ راست کاپی پیسٹ بھی نہ کریں۔ بلکہ ان ریفرینسز کو اپنی معلومات بڑھانے کے کیے استعمال کریں اس کے بعد ترتیب وار پیش کریں۔

    سورس کا ریفرینس بھی دیں۔ کوٹیشن بھی استعمال کر سکتے ہیں لیکن بہت زیادہ کوٹیشن کا استعمال آپکی تحریر کے منفی نکات میں شمار ہوگا۔



    اس مقابلہ میں آپکی میزبان ماھم ہیں تمام اینٹریز براہ راست ان کو پی ایم کر دیں۔ اور وہ بغیر نام کے پوسٹ ہونگی۔



  2. #2
    Senior Member

    Join Date
    Sep 2008
    Posts
    1,546
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: کالم/مضمون/نان فکشن تحاریر کا مقابلہ

    السلام علیکم معزز ممبران،

    انسان احساسات و جذبات کے مرقع ہے۔ وہ ہر شے کو دیکھتا سنتا اور محسوس کرتا ہے۔ اور یہی احساسات انسان کی سوچ میں ڈھل کر الفاظ کی شکل پاتے ہیں۔ نوک قلم انہی الفاط کے موتیوں کو ایک لڑی میں پرو کر تسبیح کی شکل دیتی ہے۔ اور اسی لڑی کو ہم تحریر کا نام دیتے ہیں۔


    پہلی تحریر:

    فریادی اور فریبی
    کوثر بیگ

    دوسری تحریر:

    شارٹ کٹ

    کائنات

    تیسری تحریر:

    اردو زبان

    ابن رشد

    چوتھی تحریر:

    وطن عزیز میں بجلی کا بحران اور ہماری ذمہ داری

    سلمان سلو

    پانچویں تحریر:

    بند کمرے کی آوازیں

    فوزان

    چھٹی تحریر:

    کچھ تو کمی ہے، مگر کیا؟


    ساتویں تحریر:

    شادی یا "؟؟؟"


    آٹھویں تحریر:

    جنسی بے راہ روی

    ماہم

    نویں تحریر:

    جھوٹ، مکر و فریب

    ناعمہ آصف

    دسویں تحریر:

    محبت

    فارس

    گیارہویں تحریر:

    مانگنا؟ کمانا؟

    میم

    بارہویں تحریر:

    کل اور آج

    روزبیہ خواجہ

    تیرہویں تحریر:

    قصہ درد سناتے ہیں کہ مجبور ہیں ہم

    سندس

    چودہویں تحریر:

    بڑی تصویر اور چھوٹی تفصیلات

    رافعہ خان

    پندرہویں تحریر:

    بھکاری

    پرنس اعجاز


    سولہویں تحریر:

    Addiction
    لت۔۔۔۔۔ نشہ یا عادت

    سعدیہ محمد
    سترہویں تحریر:

    دنیا کی گرتی ہوئی معیشت اور دل کی آواز

    شیخ فہد

    اٹھارہویں تحریر:

    سنہرے لوگ


    رزلٹ

  3. #3
    Senior Member

    Join Date
    Sep 2008
    Posts
    1,546
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: کالم/مضمون/نان فکشن تحاریر کا مقابلہ

    انسانی سوچ کا عمل بہت ہی پیچیدہ ہے دماغ ایک سیکنڈ میں ایک چیز سوچتا ہے تو اس کے دوسرے سیکنڈ میں ہی اس سے بالکل مختلف بات اس کے اندر گردش کرنے لگتی ہے۔ کسی موضوع کو لیکر لکھنے بیٹھیں تو بہت سی مثبت و منفی سوچیں دماغ کو گھیرے لے لیتی ہیں، ان سوچوں کو لفظوں کی لڑی میں پرونا، حقایات کو سامنے رکھتے ہوئے ترتیب دینا ہر انسان کے بس کی بات نہیں۔ اس کے لیے خوبصورت تخیل ضرورت ہوتی ہے۔
    ایسے ہی جادوبیاں اور قطرہ نیساں کو گوہر میں تبدیل کر دینے والے کرشمہ سازوں کی تلاش کے لیے سوسائٹی نے یہ مقابلہ منعقد کیا ہے۔




    تحریر کا موضوع کوئی ایک سماجی مسئلہ اور اس کا حل ہے۔ موضوع بہت ہی وسیع ہے، ان شاءاللہ بہت کچھ نیا پڑھنے کو ملے گا۔

    مقابلہ ان شاءاللہ آج 8 جولائی سے 18 جولائی تک چلے گا۔

    شرائط اور گریڈنگ کے متعلق پہلی پوسٹ میں بہت وضاحت سے بتا دیا گیا ہے۔

    آپ لوگوں کی بھرپور شرکت ہمارے لئے باعثِ مسرت اور عزت افزائی ہوگی۔
    امید ہے آپ سب لوگ بھرپور حصہ لیں گے۔


    لاسٹ دیٹ 18 جولائی کردی گئی ہے۔۔

  4. #4
    Sisters Society

    Join Date
    Feb 2008
    Location
    CA, USA
    Posts
    16,003
    Blog Entries
    2
    Mentioned
    2 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: کالم/مضمون/نان فکشن تحاریر کا مقابلہ

    بہت خوب

    رائٹرز سوسائٹی کی مستعدی قابل تعریف ہے اور رافعہ سس کے مرہون منت ۔۔۔۔ ماھم آپ کے لکھے خوش آمدیدی جملے لکھنے والوں کیلئے معیار قائم کر رہے ہیں ۔۔۔۔ امید ہے کہ بہت اچھی تحاریر پڑھنے کو ملیں گی۔





    The most common way people give up their power


    is by thinking they don't have any.


    ~ Alice Walker ~


    Courage is like a muscle.


    We strengthen it with use.


    ~ Ruth Gordon ~

  5. #5
    Senior Member

    Join Date
    Sep 2008
    Posts
    1,546
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: کالم/مضمون/نان فکشن تحاریر کا مقابلہ

    بہت بہت شکریہ فوزان آپی

    پر پتا نہیں ہمارے لکھاری چپ سے ہیں، شاید کشتاج کے دیئے گئے پینز میں سیاہی ختم ہوگئی۔ ;d
    جلدی کریں نا سب، وقت کم ہے پورا دن گزر گیا فٹافٹ ہاتھ چلائیں۔۔۔

  6. #6
    Senior Member

    Join Date
    May 2011
    Posts
    1,892
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: کالم/مضمون/نان فکشن تحاریر کا مقابلہ

    السلام علیکم

    ماہم جی کچھ بات سمجھ نہیں آئی۔ کس طرح کا مضمون ہونا چاہیے؟

    مضمون ہونا چاہیے یا کہانی؟؟

  7. #7
    Senior Member

    Join Date
    Sep 2008
    Posts
    1,546
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: کالم/مضمون/نان فکشن تحاریر کا مقابلہ

    روز۔۔ نان فکشن مطلب تمہیں کوئی سچا واقعہ جو تم نے دیکھا
    اس کو لکھنا ہے
    جیسے کالجز میں essay نہیں لکھواتے بس اسی مضمون کی شرائط کو مدِ نظر رکھتے ہوئے لکھ دو۔
    کوئی خیالی چیز نہیں ہونی چاہیے۔۔
    جیسے آجکل کراچی کے حالات بہت خراب ہیں تم اس پر لکھ سکتی ہو۔۔
    اور ساتھ میں حل بتا سکتی ہو۔۔ کہ کیا ہونا چاہیے کہ یہ سب ہونا بند ہو
    بس کہانی کیطرح لکھ دو۔۔ پر حقیقت پر مبنی۔۔ تم کوئی سورس جیسے اخبار وغیرہ استعمال کرنا چاہتی ہو شواہد دینا چاہتی ہو تو وہ بھی ساتھ میں لکھو۔۔ پر اپنے الفاظ میں
    جب اپنی تحریر ختم کرلو تو اینڈ میں
    جس جس اخبار سے تم نے مدد حاصل کی جس ویڈیو سے مدد حاصل کی۔۔ اس کو نیچے لکھ دو۔۔

  8. #8
    Junior Member

    Join Date
    May 2011
    Posts
    12
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: کالم/مضمون/نان فکشن تحاریر کا مقابلہ

    مقابلہ کافی دلچسپ ہوگا،کیونکہ موضوع ایک ہے لیکن
    اس موضوع کی شاخیں بہت کثیر تعداد میں پائی جاتی
    ہیں،میں انشاءاللہ بہت جلد اپنی تحریر لکھ کر آپ کو
    پی ایم کر دونگا۔

  9. #9
    Senior Member Sabih's Avatar

    Join Date
    Jun 2009
    Posts
    10,466
    Blog Entries
    11
    Mentioned
    19 Post(s)
    Tagged
    1 Thread(s)

    Re: کالم/مضمون/نان فکشن تحاریر کا مقابلہ

    Quote Originally Posted by Fozan View Post
    بہت خوب

    رائٹرز سوسائٹی کی مستعدی قابل تعریف ہے۔


  10. #10
    Senior Member

    Join Date
    Sep 2008
    Posts
    1,546
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: کالم/مضمون/نان فکشن تحاریر کا مقابلہ

    السلام علیکم
    تین دنوں کے انتظار کے بعد آخر کار ایک تحریر آنپہنچی۔۔ ابھی حاضر کرتی ہوں۔

  11. #11
    Sisters Society

    Join Date
    Feb 2008
    Location
    CA, USA
    Posts
    16,003
    Blog Entries
    2
    Mentioned
    2 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: کالم/مضمون/نان فکشن تحاریر کا مقابلہ

    سٹو سٹو۔۔۔۔۔





    The most common way people give up their power


    is by thinking they don't have any.


    ~ Alice Walker ~


    Courage is like a muscle.


    We strengthen it with use.


    ~ Ruth Gordon ~

  12. #12
    Senior Member

    Join Date
    Sep 2008
    Posts
    1,546
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: کالم/مضمون/نان فکشن تحاریر کا مقابلہ



    فریادی اورفریبی






    آج اس خبر کے پڑھنے کے بعد ناجانے کتنی باتیں ایک ساتھ گڈمڈ ہونے لگی۔افف یہ محلہ جس کی کبھی ہر گلی ہر گھر ہر بچہ، بڑا ،ہر عورت، اور مرد سب ہی سے میں واقف تھی کوئی بھی ایسا تو نہ تھےجس کو نہ پہچانتی ہوں ۔ سب ہی ایمان کو جان سے زیادہ عزیز رکھتے اس محلہ کے مسلمان اپنے وعدہ، عقیدہ، اور ایک دوسرے کے لئے جان دینے تیار رہتے۔ میں اس اخبار کی سرخی سے آنکھ چرائے آنکھیں بند کرلیں تو ذہن نے مجھے آج سے تین دہائیوں پیچھے کی باتیں یاد دیلانے لگا۔ بابا ملازمت سے سبکدوش ہونے کے بعد زیادہ وقت عبادت میں مشغول رہتے فجر اور عصر کے بعد اپنے آپ کو خدمتِ خلق میں مصروف رکھتےلوگوں کو اخلاص سے پڑھی ہوئی دعا سے فائدہ بھی ہوتا بعد میں بہت لوگ آنے لگےجن میں عورتیں بھی ضرورت مند تھی بابا نے امی کو راضی کیا قرآنی آیات کس مرض کو کونسے پڑھی جائے یاد کروائی اور عورتوں کو امی سے رجوع کروایا۔ اس طرح دونوں ملکر خدمتِ خلق میں لگ گئے بڑی سے بڑی شکایت کے دور ہونے پر کوئی میٹھائی لاتے تو کہتے کے اللہ شفاء دیا اس کا شکریہ ادا کرو ہم کون کچھ کرنے والے، ہم سے زیادہ خوشی تم کو ہوئی اس لئےمیٹھائی تم کو تمہارے گھر والوں کو کھانا چاہیےکہہ کر واپس کردیتے اکثرلوگ پیسوں کی بھی پیش کش کرتے تو کہتے کے یہ لی ناہمارا مقصد نہیں ہے ہم اللہ کی خوشی کے لئے اس کے بندوں کی مدد کرتے ہیں ہم تو صرف اس کا اتارا ہوا قرآن پڑھتے ہیں اس کی برکت سےاللہ مدد کرتا ہے اگر دینا ہے تو دعا دو جو پیسوں سے بھی کئی گنا مہنگی ہوتی ہے۔ اللہ جھوٹ نہ بلوائے ایسا کہتے وقت گھر میں صرف دال چاول کے کچھ نہ ہوتا تھا۔ مگر جو عزت، جو محبت، جو اخلاص، اورجو دعا اس خدمت کے عوض ملتی تھی وہ کہی نہیں جاسکتی کوئی قرآن پڑھنے والے ہوتے تو انہی کو پڑھنے بتاتے اگر وہ آپ ہی پڑھے کہے تو کہتے کے تمہارے پیٹ میں درد ہو تو تم اجوائن کھاؤ گے یا میں کھاؤں تو کم ہو گا؟



    جس دن سے اپنا فقیرانہ چھٹ گیا
    شاہی تو مل گئی دلِ شاہانہ چھٹ گیا



    پھر میرے شادی کے بعد بہت سے ایسے لوگوں سے ملاقات اور بات چیت ہوتی جو روحانی علاج کی مخالفت کرتے میں حیران ہوتی کہ یہ کیسے غلط ہوسکتا ہے جتنی ممکن ہو بحث بھی کرتی پھر زندگی ایسے ہی رواں رہی۔ کچھ لوگوں نے میرے میاں کی حق گوئی کا بدلہ لینے ایک دن ایسے وقت جب پوری فیملی ملکر سفر پر نکلی تھی تو ایکسیڈنٹ کروا دیا اب اللہ جس کو رکھے اس کو کون چکھے۔ اس مصیبت سے بچ نکلے ت وجسمانی تکلیف دینے لگے ۔ لو میں کہنا کیا چاھتی تھی اور کن سوچوں میں بہنے لگی اور کہاں سے کہاں پنہچ گئی ۔پچھلے سال جب میں اپنے وطن گئی تو ایسے ایسے میرے ایمان کے دشمنوں سے ملی جو بظاہر مجھے اپنا دوست کہتے تھےبہت سے دھوکہ باز عامل، جادوگروں کے پتہ بتائے گئے۔ کس کس کو منع کریں آوےکا آوا بگڑا ہوا ہے کچھ لوگ بیوقوف بنا رہے ہیں اور کچھ بن رہے ہیں۔ میرے پاس کام کرنے والی عورت جس کا حال اسی کے زبانی کچھ ایسا تھا آپ بھی سنیے۔ اس کا بیٹا انڑمیڈیٹ کا طالب علم تھا پچھلے چند دنوں سے اس کی دماغی حالت درست نہیں تھی۔ اس ملازمہ نے اور اس کے میاں نے اپنے دوست کے مشورہ پر ایک جادوگر سے رجوع کیا جو کالا جادو کرنے کا دعویٰ رکھتا تھا۔ جادوگر نے اس سے بیٹے کی تصویر اور2600روپے طلب کئے اور بیٹے کے بال کے ساتھ آنے کہا۔ جادوگر نے ایک کاغذ پ رکچھ تحریر کرکے بال اس کاغذ میں لپیٹ دئیے اور ایک بوتل میں ڈال دیا اور ان سے کہا قبرستان میں دفن کردیں، انہوں نے ایسے ہی کیا۔ اگلے دن پھر جادوگر کے پاس گیا تو اس نے پھولوں کا کملا دیا جس میں ریت، کوئلا وغیرہ جیسے چیزیں دیے اور پانچ دن تک رکھنے کی ہدایت دی۔ مدت ختم ہونے کے بعد جب دوبارہ اس کے پاس پہنچے توجادوگر نے کہا کہ وہ بال کو جلا نہیں پایا لہذا منتر دوبارہ پڑنا پڑےگا۔اس نے دوبارا منتروں کے ساتھ بال کاغذ میں لپیٹ کر قبرسان میں دفن کرنے کی ہدایت دی۔ ۔اس طرح وہ کبھی جانور کی خشک کھال۔ناخن،دال،اگربتی کابنڈل،چاقو،چھری،تیل،لیمو منگواتے رہا۔اپنے چمچہ کے ساتھ ملکر مسلسل دھوکہ دیتے رہاکچھ فائدہ نہ ہونا تھا نا ہوا غریب عورت مقروض ہوگئی۔ پھر سے اس نے پیسے مانگے تو اس نےجانا چھور دیا پہلے کے پیسے ہی وہ صبح سے شام تک کئی گھر کام کرکے چکا رہی تھی نہ جانے اس کی طرح کتنے لوگ شکار ہیں دھوکے باز جادوگروں اورڈھونگی باباوں کےبھولے بھالے لوگوں کو دھوکہ دہی کے ذریعہ پھانستے ہیں اور رقم وصول کرتے ہیں اور ان کے مسائل کے حل کرنے کا دعویٰ کرتے ہیں آپ سب سے اپیل ہے کہ مافوق الفطرت کالا جادو اور شیطانی عمل پر یقین نہ کریں۔اگر کوئی شخص کالا جادو کے نام پر ظلم واستحصال کاشکار ہوا ہے تو مددکے لئے پولیس سے رجوع کریں۔میری نوکرانی مسلم نہیں تھی۔لیکن ہم مسلم ہیں ہمارے لئے ایسی خبر بہت افسوس ناک ہے اس طرح کی خرکت کرنے والوں میں حیات سے حیاچلی جاتی ہے اور ایمان بھی۔ یہ مسئلہ نہایت ہی سنگین ہےاخبارات ،ٹیلویژن چینلس کی کوشش سے کچھ نہیں ہوتا ۔اپنےاور اپنوں کے مالی اور ایمانی نقضان سےبچنے خودآگے بڑے انہیں روکےان کے پاس جانے سے اللہ کا خوف دیلایےغلط ثابت کرنے کی کوشش کریے،دھوکے باز بابا کوپولیس کے حوالے کریے ۔


    کتنی افسوس کی بات ہےپہلے بیٹی ساس نند کی شکایت بھی ماں سے کریے تو ماں ڈانٹ کر کہتی تھی کہ اچھی بیٹی سسرال کی باتیں میکہ میں نہیں کرتی اب جینا مرنا سب انہیں کے ساتھ ہے۔اور آج کی ماں عامل کے پاس لیے جاتی ہے کے داماد کوہاتھ میں رکھے ساس کچھ نہ کہیے ان کا منہ بندرہیے پہلے کی ماں اچھے اخلاق اور خدمت سے سب کے دل جیتنے کاگر سکھتی تھی۔بیمار ہوتو منجانب اللہ سمجھے ڈاکٹر کے باس جائےڈاکٹر کا علم اوردوا میں شفاءبھی اللہ ہی کی دیی ہوئی ہوتی ہے ساتھ دعا کریےوہ ہی چاہیے توسب ہوتا ہے۔ اور آج ہم سب کو۔کیا کررہے ہیں ا للہ کو چھوڑکراللہ اور ہمارے دشمن غیرمسلم سے مدد طلب کررہیے ہیں ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ہم کو بدلنا پڑےگا اس سے پہلے کے عذابِ الہی آجائے




    تقدیر کے قاضی کا یہ فتویٰ ہے ازل سے
    ہے جرم ضعیفی کی سزا مرگ مفاجات



    آج ہر کام کی جلدی ہےیہ راکٹ،کمپیوٹرکا دور ہے۔ سب کوجلد سےجلد چٹکی بجاتےچیزیں چاہیےہوتی ہیں۔ مگر ان کو یہ نہیں معلوم کے صحت،محبت ، عزت، ایمان پیسے خرچنے سے نہیں ملتا۔اب انہیں کیسے بتایے کون بتایےیہ اپنے اچھےاعمال سے ملتا ہےجیسا کروگے ویسے بھروگے۔

  13. #13
    Sisters Society

    Join Date
    Feb 2008
    Location
    CA, USA
    Posts
    16,003
    Blog Entries
    2
    Mentioned
    2 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: کالم/مضمون/نان فکشن تحاریر کا مقابلہ

    Quote Originally Posted by فارس View Post


    انکل سرگم کے شو میں ایک ڈیڈ کاؤ ہوتی تھی جو کہا کرتی تھی "مینو چکر پے آؤندے نے" ۔ وہ یاد آ گی ۔۔۔۔





    The most common way people give up their power


    is by thinking they don't have any.


    ~ Alice Walker ~


    Courage is like a muscle.


    We strengthen it with use.


    ~ Ruth Gordon ~

  14. #14
    Sisters Society

    Join Date
    Feb 2008
    Location
    CA, USA
    Posts
    16,003
    Blog Entries
    2
    Mentioned
    2 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: کالم/مضمون/نان فکشن تحاریر کا مقابلہ

    فریادی اورفریبی

    بہت ہی بہترین موضوع اور تحریر ۔۔۔۔ ایک ایسا معاشرتی مسئلہ جس کی زد میں اکثر لوگ آ جاتے ہیں ، کبھی اپنی بے بسی کے ہاتھوں مجبور ہو کر اور کبھی لاعلمی اور ضعیف العتقادی کی وجہ ۔۔۔۔ تحریر کی روانی اور سادگی توجہ ہٹنے نہیں دیتی ۔۔۔۔ مقابلے کی پہلی اور اتنی اچھی تحریر پر مصنف/مصنفہ کو مبارکباد۔۔۔۔ ( جان تو ہم سب ہی گئے ہیں کہ یہ ہر دلعزیز ممبر کون ہیں





    The most common way people give up their power


    is by thinking they don't have any.


    ~ Alice Walker ~


    Courage is like a muscle.


    We strengthen it with use.


    ~ Ruth Gordon ~

  15. #15
    Senior Member

    Join Date
    Sep 2008
    Posts
    1,546
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: کالم/مضمون/نان فکشن تحاریر کا مقابلہ

    لیں فوزان سس تکا مارا بھی تو ڈھکے چھپے انداز میں۔۔
    نام ہی لے دیں نا۔۔۔۔


    اور واقعی بہتتتتتتتت ہی عمدہ تحریر اندازِ بیاں کمال کا ہے۔

Page 1 of 19 12311 ... LastLast

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •