Thanks Thanks:  0
Likes Likes:  0
Page 1 of 46 12311 ... LastLast
Results 1 to 15 of 680

Thread: اردو نظم کا مقابلہ

  1. #1
    Member

    Join Date
    Jul 2010
    Posts
    98
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    اردو نظم کا مقابلہ

    السلام علیکم

    امید ہے سب ساتھی خیریت سے ہونگے۔ رائیٹرز سوسائیٹی کی طرف نظم کا مقابلہ حاضر خدمت ہے۔ موضوع ہے "تغیر" ۔ یہ موضوع نہ تو لازمی عنوان ہے نہ ہی اس لفظ کا نظم میں ہونا ضروری ہے۔ لیکن نظم کو اس مرکزی خیال کو لے کر لکھا جائے۔ نظم پابند بھی ہو سکتی ہے، معرا و آزاد بھی اور نثری بھی۔

    مقابلہ کے میزبان فارس ہیں۔ اور نظمیں انہی کو بھیجی جائیں گی جو نام کے بغیر پوسٹ کی جائیں گی۔ مقابلے کے عمومی اصولوں کے تحت حصہ لینے والے افراد اپنی شناخت نہیں ظاہر کریں گے۔ اس ضمن میں اپنا تخلص یا کوئی بھی قابل شناخت الفاظ استعمال مت کریں

    ذیل کے رولز بھی نگاہ میں رکھیں

    نظم آپ کی ذاتی لکھی گئی ہو۔
    صرف اُردو میں لکھی گئی تحاریر ہی شاملِ مُقابلہ ہوں گی۔
    ایک ممبر ایک ہی تحریر شامل کر سکتا ہے۔
    ججز کا فیصلہ حتمی اور ناقابلِ اعتراض ہو گا۔

    انعامات کی تفصیل اس طرح ہے:

    پہلی پوزیشن۔۔۔۔۔۔۔10،000 سلور پوائنٹس
    دوسری پوزیشن۔۔۔۔8,000 سلور پوائنٹس
    تیسری پوزیشن----6،000 سلور پوائنٹس
    چوتھی پوزیشن----4،000 سلور پوائنٹس
    پانچویں پوزیشن---2،000 سلوار پوائنٹس


    نظم جمع کروانے کی آخری تاریخ پانچ جون ہے


  2. #2
    Senior Member Sabih's Avatar

    Join Date
    Jun 2009
    Posts
    10,466
    Blog Entries
    11
    Mentioned
    19 Post(s)
    Tagged
    1 Thread(s)

    Re: اردو نظم کا مقابلہ

    السلام علیکم

    شاعری۔ ۔ ۔ ۔ الفاظ کا وہ خوبصورت پیرہن جو انسان خود میں ڈوب کر اپنے جذبات اور تخیل کو پہناتا ہے۔ جیسے کسی نے خوب کہا تھا


    "وہ بہار کی اولیں صبح ھو یا محبوب سے جدائی کی پہلی شام۔ کرب ذات کا کوئی جاں شکن مرحلہ ھو یا شعور حیات کا کوئی کشا منظر۔ علم و آگہی کا کوئی لمحہِ مستنیر ھو یا ضبط آرزو کی کوئی نازک گھڑی ھو۔ سبھی لمحے تخلیق شعر کے لمحے ھو سکتے ہيں۔ اس لئے کہ زندگی کے ہر سچے تجربے کی باطن میں تخلیق کا بے بہا گوہر موجود ھوتا ہے۔ لیکن یہ گوہر نفس انسانی کی زمینوں میں کب اور کس طرح بویا جاتا ہے اور کس وقت فنی اظہار کا اکھوا بن کر پھوٹتا ہے۔ اس کے بارے میں نہ کوئی قاعدہ کلیہ مرتب کیا جا سکتا ہے اور نہ کوئی پیش گوئی کی جا سکتی ہے۔"


    ہر لمحہ اپنے اندر تخلیق کا جوہر لیے ہوتا ہے۔ ضرورت ہوتی ہے تو صرف ایک ایسے جادوگر کی جو اس میں سے الفاظ و معانی کشید کر سکے۔ شاعر ایک ماہر تیشہ گر کی مانند الفاظ کا پیکر تراشتا ہے۔ بے رنگ حروف کو جذبات اور تخیل کے رنگ عطا کرتا ہے۔ اور یہ پیکر کبھی غزل بن کر سامنے آتا ہے تو کبھی نظم کی صورت جلوہ نما ہوتا ہے۔

    ہماری خوش قسمتی کہ ایسے ہی کئی جادوگر ہماری اس چھوٹی سی دنیا میں بھی بھرے پڑے ہیں۔ بہت سے اس جوہر کو پا چکے اور بہت سے ایسے ہیں جو ابھی دریافت کی منازل طے کر رہے ہیں۔

    لیکن ان کی صلاحیتوں سے انکار ممکن نہیں۔

    جو بھائی اور بہنیں شاعری کے سمندر میں غوطہ زن ہو چکے وہ تو خود کو اس مقابلے میں شامل ہی سمجھیں کیونکہ ان کی عدم شمولیت کی تو گنجائش ہی نہیں۔ اور جو لوگ ابھی اس سمندر کے کنارے کھڑے پانی کے ٹھنڈا ہونے پر غور کر رہے ہیں انہیں بھی دعوتِ عام ہے بلکہ پرزور درخواست ہے کہ اپنے خوبصورت خیالات کو زیبِ قرطاس کریں اور ہمیں ارسال کریں۔


    اور شاعری پڑھنے کے شوقین ممبرز سے بھی پرزور اپیل ہے کہ اپنے ساتھیوں کی کاوشیں پڑھنا اور ان پر کمنٹ کرنا مت بھولیے گا۔ بعض اوقات تحسین کے چند الفاظ کسی نوآموز کے لیے بہت معنی رکھتے ہیں وہیں تنقید کے چند فقرے بسااوقات کسی منجھے ہوئے شاعر کو بھی نکھارنے کا باعث بن جاتے ہیں۔


    آپ سب کی بھرپور شمولیت ہمارے لیے باعثِ مسرت اور عزت افزائی ہو گی۔


    مقابلے میں شامل ہونے والی پہلی پانچ نظموں کو میری جانب سے خصوصی پوائنٹی تحفہ پیش کیا جائے گا۔


    نظموں کے لنک میں یہیں اپڈیٹ کرتا رہوں گا۔

    مقابلے میں شامل منظومات۔ ۔ ۔

    نفس کی زور آوری ہے

    تغیر

    سوگوار حسن

    تقدیر بھون

    دیکھو جاناں


    حال بے حال


    تغیر

    زیادہ دیر مت کرنا

    مجھے اسی راہ چلنا ہے

    ویرانی

    بن کے نام


    احساس

    بوندوں کو برسنے دو


    اک آئینہ


    سوچ کے بازار میں


    سکوتِ جاں



    یہ دنیا دارِ فانی ہے


    نارسائی


    ارتقاء انساں


    تغیر آ ہی جاتا ہے۔ ۔


    اسی کا نام تغیر ہے


    اک حرفِ دعا


    تلاش


    ہے تغیر کو ثبات اس زمانے میں


    موئن جو دڑو


    خسارہ

  3. #3
    Senior Member Sabih's Avatar

    Join Date
    Jun 2009
    Posts
    10,466
    Blog Entries
    11
    Mentioned
    19 Post(s)
    Tagged
    1 Thread(s)

    Re: اردو نظم کا مقابلہ

    [FONT="Arial"]السلام علیکم
    رزلٹ آ چکا ہے۔
    اور سب سے پہلے تمام مینیجمنٹ کئ بی ہاف پر میں تمام شاعر حضرات اور دیگر قدردانوں سے تاخیر کے لیے بہت بہت معذرت طلب کرتا ہوں۔
    امید ہے کہ آپ ہماری کوتاہیوں سے صرف نظر کریں گے۔

    اب رزلٹ بغیر کسی مزید تاخیر کے۔ ۔ ۔

    پہلی پوزیشن۔ ۔ ۔ ۔



    موئن جو دڑو:
    19=10+9


    شاعر: نادم


    دوسری پوزیشن:


    یہ دنیا دارِ فانی ہے:

    16.5=8.5+8

    شاعر: ندا سلیمان

    تیسری پوزیشن


    تغیر آ ہی جاتا ہے۔ ۔:

    15=9+6

    شاعر: کشتاج

    چوتھی پوزیشن



    نارسائی:

    14.5=6+8.5

    شاعر: ماظق


    سکوتِ جاں:

    14.5=7.5+7

    شاعر: فارس

    پانچویں پوزیشن


    تلاش:

    14=9+5

    شاعر: خسرو




    چھٹی پوزیشن
    تقدیر بھون:
    13.5=5+8.5

    شاعر: مونا

    ساتویں پوزیشن

    زیادہ دیر مت کرنا:
    13=6+7

    شاعر: خلیل


    احساس:
    13=7+6

    شاعر: سندس



    سوچ کے بازار میں:

    13=6+7

    شاعر: فوزان

    آٹھویں پوزیشن


    تغیر:
    12.5=6+6.5

    شاعر: شہزاد قیس

    ارتقاء انساں:

    12.5=5+7.5

    شاعر: رضوان

    نویں پوزیشن
    مجھے اسی راہ چلنا ہے:
    12=5+ 7

    شاعر: کائنات

    اسی کا نام تغیر ہے:

    12=4+8

    شاعر: فاطمہ نور

    دسویں پوزیشن


    دیکھو جاناں:
    11.5=5+6.5

    شاعر: طاہر جاوید


    اک حرفِ دعا:

    11.5=5+6.5

    شاعر : کاشفین


    گیارہویں پوزیشن


    نفس کی زور آوری ہے:
    11=5+ 6

    شاعر: سحر آزاد


    بارہویں پوزیشن



    بن کے نام:
    10.5=6+4.5

    شاعر: جوئیان


    تیرہویں پوزیشن


    سوگوار حسن:
    10=4+ 6

    شاعر: پرنس اعجاز

    چودہویں پوزیشن


    ویرانی:
    9.5=5+4.5

    شاعر: ماہوی


    پندرھویں پوزیشن



    حال بے حال:
    8.5=3+5.5

    شاعر: امان


  4. #4
    Senior Member

    Join Date
    May 2011
    Posts
    1,892
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: اردو نظم کا مقابلہ

    و علیکم السلام

    صبیح بھیا۔ ۔ ۔ آپ کے چند منٹ تو طویل ہوتے جا رہے ہیں۔

    جلدی کریں نا۔

  5. #5
    Senior Member Sabih's Avatar

    Join Date
    Jun 2009
    Posts
    10,466
    Blog Entries
    11
    Mentioned
    19 Post(s)
    Tagged
    1 Thread(s)

    Re: اردو نظم کا مقابلہ

    بہت معذرت روز سس
    ایک ٹیکنیکل مسئلہ کی وجہ سے تھوڑی دیر ہو رہی ہے۔



  6. #6
    Senior Member Sabih's Avatar

    Join Date
    Jun 2009
    Posts
    10,466
    Blog Entries
    11
    Mentioned
    19 Post(s)
    Tagged
    1 Thread(s)

    Re: اردو نظم کا مقابلہ

    شاعر حضرات۔ ۔ ۔ ۔
    پلیز توجہ فرمائیں۔ ۔ ۔
    اس مقابلے کے اختتام تک مقابلے میں شامل افراد کی شناخت ظاہر نہیں کی جائے گی تاکہ جانبداری کا مسئلہ نہ ہو۔
    اس لیے تمام شعرا سے بھی درخواست ہے کہ وہ اپنی منظومات میں تخلص کا استعمال نہ کریں۔
    ~

  7. #7
    Senior Member Sabih's Avatar

    Join Date
    Jun 2009
    Posts
    10,466
    Blog Entries
    11
    Mentioned
    19 Post(s)
    Tagged
    1 Thread(s)

    Re: اردو نظم کا مقابلہ

    مقابلے کی پہلی نظم



    نفس کی زور آوری ہے
    صبر کا بند کمزور سا
    دروازے کے باہر بلائیں ہیں
    اور زندگی ہے شور سا
    پسند‘ کا لبادہ اوڑھ کر
    نفس حاوی ہو رہا ہے
    غیرت و حیا کی ریت پر
    قفس حاوی ہو رہا ہے
    حقیقت سے ناتہ توڑ کر
    عکس حاوی ہو رہا ہے
    دم میرا ہے گھٹ رہا
    حبس حاوی ہو رہا ہے
    نفس کی زور آوری ہے
    صبر کا بند کمزور سا
    دروازے کے باہر بلائیں ہیں
    اور زندگی ہے شور سا
    کل جس کو سراب کہتے تھے
    آج ایک ٹھوس حقیقت ہے
    کل تک جو راحت عام تھی
    آج رائج الوقت مصیبت ہے
    کل تک جو طلب چاہت تھی
    آج وہ ہی سامان عزیت ہے
    کل فخر زن تھا پردہ بدن
    آج تن سجائی رفاقت ہے
    نفس کی زور آوری ہے
    صبر کا بند کمزور سا
    دروازے کے باہر بلائیں ہیں
    اور زندگی ہے شور سا
    اظہار کے طریق کو
    زنجیر کر کے دیکھ لو
    دست آزاد کا سارا پانی
    تبخیر کر کے دیکھ لو
    ظلم کی کوئی بھی اور
    تدبیر کر کے دیکھو لو
    ابر رحمت برسے گی
    تصویر کر کے دیکھ لو
    نفس کی زور آوری ہے
    صبر کا بند کمزور سا
    دروازے کے باہر بلائیں ہیں
    اور زندگی ہے شور سا



  8. #8
    Senior Member

    Join Date
    May 2011
    Posts
    1,892
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: اردو نظم کا مقابلہ

    Quote Originally Posted by فارس View Post
    مقابلے کی پہلی نظم

    نفس کی زور آوری ہے
    صبر کا بند کمزور سا
    دروازے کے باہر بلائیں ہیں
    اور زندگی ہے شور سا
    آج وہ ہی سامان عزیت ہے



    واہ واہ۔ ۔ ۔ بہت خوب۔ ۔ ۔

    مجھے کیوں لگ رہا ہے کہ یا تو یہ آزاد بھائی کی ہے یا پھر مانو سس کی۔ ۔ ۔ ???

    اذیت کو عزیت لکھا ہے یا وقعی عزیت کوئی لفظ ہے؟؟؟؟

  9. #9
    Senior Member Sabih's Avatar

    Join Date
    Jun 2009
    Posts
    10,466
    Blog Entries
    11
    Mentioned
    19 Post(s)
    Tagged
    1 Thread(s)

    Re: اردو نظم کا مقابلہ

    Quote Originally Posted by روزبیہ خواجہ View Post

    واہ واہ۔ ۔ ۔ بہت خوب۔ ۔ ۔

    مجھے کیوں لگ رہا ہے کہ یا تو یہ آزاد بھائی کی ہے یا پھر مانو سس کی۔ ۔ ۔ ???

    اذیت کو عزیت لکھا ہے یا وقعی عزیت کوئی لفظ ہے؟؟؟؟

    ہیں کواکب کچھ نظر آتے ہیں کچھ


    یہ تو جی رزلٹ کے بعد شاعر سے ہی پوچھیے گا۔
    ???

  10. #10
    Senior Member

    Join Date
    Sep 2008
    Posts
    1,546
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: اردو نظم کا مقابلہ

    بہت عمدہ نظم۔۔
    یا تو ندا سلیمان کی ہے یا کائنات آپی کی۔۔ پکا پکا۔۔

  11. #11
    Senior Member

    Join Date
    Jan 2008
    Posts
    29,003
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: اردو نظم کا مقابلہ

    بہت خوبصورت نظم ہے۔
    Quote Originally Posted by فارس View Post


    نفس کی زور آوری ہے
    صبر کا بند کمزور سا
    دروازے کے باہر بلائیں ہیں
    اور زندگی ہے شور سا
    پسند‘ کا لبادہ اوڑھ کر
    نفس حاوی ہو رہا ہے
    غیرت و حیا کی ریت پر
    قفس حاوی ہو رہا ہے
    حقیقت سے ناتہ توڑ کر
    عکس حاوی ہو رہا ہے
    دم میرا ہے گھٹ رہا
    حبس حاوی ہو رہا ہے


    وہ چارہ گر مرے زخموں کو چھیڑنے والا
    دوا کو چھوڑ کے دینے لگا دعائیں مجھے

  12. #12
    Senior Member

    Join Date
    Aug 2008
    Posts
    16,115
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: اردو نظم کا مقابلہ

    Quote Originally Posted by فارس View Post
    مقابلے کی پہلی نظم



    نفس کی زور آوری ہے
    صبر کا بند کمزور سا
    دروازے کے باہر بلائیں ہیں
    اور زندگی ہے شور سا
    پسند‘ کا لبادہ اوڑھ کر
    نفس حاوی ہو رہا ہے
    غیرت و حیا کی ریت پر
    قفس حاوی ہو رہا ہے
    حقیقت سے ناتہ توڑ کر
    عکس حاوی ہو رہا ہے
    دم میرا ہے گھٹ رہا
    حبس حاوی ہو رہا ہے
    نفس کی زور آوری ہے
    صبر کا بند کمزور سا
    دروازے کے باہر بلائیں ہیں
    اور زندگی ہے شور سا
    کل جس کو سراب کہتے تھے
    آج ایک ٹھوس حقیقت ہے
    کل تک جو راحت عام تھی
    آج رائج الوقت مصیبت ہے
    کل تک جو طلب چاہت تھی
    آج وہ ہی سامان عزیت ہے
    کل فخر زن تھا پردہ بدن
    آج تن سجائی رفاقت ہے
    نفس کی زور آوری ہے
    صبر کا بند کمزور سا
    دروازے کے باہر بلائیں ہیں
    اور زندگی ہے شور سا
    اظہار کے طریق کو
    زنجیر کر کے دیکھ لو
    دست آزاد کا سارا پانی
    تبخیر کر کے دیکھ لو
    ظلم کی کوئی بھی اور
    تدبیر کر کے دیکھو لو
    ابر رحمت برسے گی
    تصویر کر کے دیکھ لو
    نفس کی زور آوری ہے
    صبر کا بند کمزور سا
    دروازے کے باہر بلائیں ہیں
    اور زندگی ہے شور سا



    بہت عمدہ جی۔
    بہت اچھی ابتداء ہے۔



  13. #13
    Senior Member Sabih's Avatar

    Join Date
    Jun 2009
    Posts
    10,466
    Blog Entries
    11
    Mentioned
    19 Post(s)
    Tagged
    1 Thread(s)

    Re: اردو نظم کا مقابلہ

    حاضرین و متاثرینِ ون اردو۔ ۔ ۔ ۔

    اپنی اپنی عینکیں سنبھال لیجیے۔ ۔ ۔ پان کی گلوریاں منہ میں رکھ لیجیے۔(اگالدان قریب ہی رکھیےگا۔ میں نے چند دن قبل ہی نیا کارپٹ ڈلوایا ہے)~
    ایک اور نظم مقابلے کو چار چاند لگانے آ رہی ہے۔


  14. #14
    Senior Member

    Join Date
    May 2011
    Posts
    1,892
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: اردو نظم کا مقابلہ

    Quote Originally Posted by فارس View Post
    حاضرین و متاثرینِ ون اردو۔ ۔ ۔ ۔

    اپنی اپنی عینکیں سنبھال لیجیے۔ ۔ ۔ پان کی گلوری منہ میں رکھ لیجیے۔
    ایک اور نظم مقابلے کو چار چاند لگانے آ رہی ہے۔

    منتظر ہیں جی۔8)

  15. #15
    Senior Member Sabih's Avatar

    Join Date
    Jun 2009
    Posts
    10,466
    Blog Entries
    11
    Mentioned
    19 Post(s)
    Tagged
    1 Thread(s)

    Re: اردو نظم کا مقابلہ

    السلام علیکم
    بہت معذرت جی۔
    لگتا ہے نظم نے چار چاند جلانے کے لیے میرے ہی ایریا کی لائٹ پر قبضہ کر لیا تھا۔

    شاعر حضرات۔ ۔ ۔

    ایک اور اہم نکتہ۔ ۔ ۔ جسے میں خود بھی نظرانداز کر گیا۔ کہ نظم کے ساتھ نظم کا عنوان بھی ضرور بھیجیں۔
    ~

Page 1 of 46 12311 ... LastLast

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •