Thanks Thanks:  7
Likes Likes:  11
Page 1 of 43 12311 ... LastLast
Results 1 to 15 of 644

Thread: میں نے یہ کتاب پڑھ لی ہے

  1. #1
    Site Managers

    Join Date
    Jun 2007
    Location
    پاکستان
    Posts
    54,986
    Mentioned
    42 Post(s)
    Tagged
    3 Thread(s)

    میں نے یہ کتاب پڑھ لی ہے

    میں نے یہ کتاب پڑھ لی ہے

    یہ عنوان تجویز کیا گیا ہے اس نئے تھریڈ کا ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔ ۔ ۔ جس میں ہم سب اس کتاب کے بارے میں بتائیں گے جو کہ حال ہی میں پڑھ لی ہو۔
    اگرچہ اس سے پہلے اس سے ملتا جلتا ایک ٹاپک موجود ہے یعنی
    آپ آج کل کون سی کتاب کا مطالعہ کر رھے ھیں؟

    لیکن اس میں ایک مسئلہ تھا کہ ممبران اس کتاب کا بتاتے تھے جو کہ وہ پڑھنا شروع کر رہے ہیں یا پڑھ رہے ہیں۔
    اس وقت نہ تو وہ خود اس کتاب کے بارے میں اچھی طرح سے رائے دے سکتے تھے اور نہ ہی ان سے اس بارے میں سوال و جواب کر کے کچھ سیکھا یا جانا جا سکتا تھا۔

    لیکن اب اس ٹاپک میں ہم کسی بھی کتاب کو مکمل کرنے کے بعد یہاں بتاتے جائیں گے۔ اس سے یہ فائدہ ہو گا کہ باقی ممبران اس کتاب کے بارے میں سوال و جواب بھی کر سکیں گے اور متعلقہ ممبر ان سوالات کا جواب دینے کی بہتر پوزیشن میں ہو گا۔ نیز یہ کہ کتاب مکمل کرنے کے بعد متعلقہ ممبر خود سے بھی اس کے بارے میں بہتر تبصرہ کر سکے گا۔

    امید ہے کہ اس ٹاپک سے سب استفادہ کرتے اور کراتے رہیں گے اور ہمیں نئی نئی کتابوں کے بارے میں آگاہی ملتی رہے گی۔
    پوسٹ نمبر 2 میں پڑھی جانے والی کتابوں کی ایک فہرست بھی مرتب کرنے کی کوشش کریں گے جس میں کتاب، پڑھنے والے ممبر کا نام اور اس پہ چیدہ چیدہ کمنٹس کے لنکس شامل کرتے رہیں گے۔ اگرچہ فی الوقت اس محنت کا کچھ خاص فائدہ نظر نہیں آ رہا، لیکن شاید اس سے کسی کو فائدہ ہو جائے۔

    آپ سب کی شرکت کا انتظار رہے گا۔
    شکریہ
    (اے اللہ! میرے علم میں اضافہ فرما)۔
    میرا بلاگ: بے کار باتیں

  2. #2
    Site Managers

    Join Date
    Jun 2007
    Location
    پاکستان
    Posts
    54,986
    Mentioned
    42 Post(s)
    Tagged
    3 Thread(s)

    Re: میں نے یہ کتاب پڑھ لی ہے

    پڑھی جانے والی کتابوں کی فہرست

    (اس کو مینٹین کرنے کا وعدہ نہیں کیا جا سکتا، تاہم کوشش ضرور کرتے رہیں گے)۔



    (اے اللہ! میرے علم میں اضافہ فرما)۔
    میرا بلاگ: بے کار باتیں

  3. #3
    Site Managers

    Join Date
    Jun 2007
    Location
    پاکستان
    Posts
    54,986
    Mentioned
    42 Post(s)
    Tagged
    3 Thread(s)

    Re: میں نے یہ کتاب پڑھ لی ہے

    شروعات میں ہی کر دوں۔
    میں نے حال ہی میں ڈین براؤن کے دو ناولز پڑھ ڈالے ہیں۔
    Deception Point
    The Lost Symbol


    اور یوں میں نے ڈین براؤن کے پانچوں ناولز کا سیٹ مکمل کر لیا ہے۔ اور ایک دلچسپ بات یہ ہے کہ سب ناولز پی ڈی ایف فارمیٹ میں پڑھے گئے۔ ان پانچوں ناولز کے ترتیب سے نام یہ ہیں۔
    Digital Fortress
    Deception Point
    Angels and Demons
    The Da Vinci Code
    The Lost Symbol


    ان میں ڈاونشی کوڈ بلاشبہ سب سے بہترین ناول تھا، جو کہ دو سال بیسٹ سیلر رہا۔
    ڈین براؤن کے آخری تینوں ناولز کا مرکزی کردار ایک ہی ہے جس کا نام رابرٹ لینگڈم ہے۔ جو کہ سمبالوجی کا ماہر ہے۔ اسی سے یہ بھی اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ تینوں ناولز کی تھیم بھی کسی حد تک ملتی جلتی ہے یعنی ان میں کہانی مختلف مقامات پہ موجود حقیقی سمبلز کے گرد گھومتی ہے۔

    ڈاونشی کوڈ میں کہانی کا مین پلاٹ لیونارڈو داونشی کی پینٹنگز میں موجود سمبلز کے ساتھ لنکڈ ہے جن کی مدد سے ہولی گریل کا سراغ لگانے کی کوشش کی جاتی ہے۔

    اینجلز اینڈ ڈیمنز میں الیومیناٹی نامی برادرہڈ اور ویٹیکن سٹی اور روم میں مختلف سمبلز کے اردگرد کہانی کا پلاٹ بنا ہے۔

    جبکہ دی لوسٹ سمبل میں امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں کیپیٹول ہل میں ساری کہانی رونما ہوتی ہے اور وہیں مختلف سمبلز اور آرکیٹیکچر کے بارے میں کافی کچھ جاننے کو ملتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ اس میں فری میسن برادرہڈ کے بارے میں بھی کافی تفصیل پتا چلتی ہے۔
    (اے اللہ! میرے علم میں اضافہ فرما)۔
    میرا بلاگ: بے کار باتیں

  4. #4
    Senior Member

    Join Date
    May 2009
    Posts
    17,348
    Blog Entries
    4
    Mentioned
    4 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: میں نے یہ کتاب پڑھ لی ہے

    یاز غل بھائی آپ نے ڈین براؤن کو پڑھنے کے لیے کیوں چنا؟

  5. #5
    Site Managers

    Join Date
    Jun 2007
    Location
    پاکستان
    Posts
    54,986
    Mentioned
    42 Post(s)
    Tagged
    3 Thread(s)

    Re: میں نے یہ کتاب پڑھ لی ہے

    اب کچھ بات Deception Point کی۔

    یہ ڈین براؤن کا دوسرا ناول تھا جو کہ تقریبا' دس سال پہلے آیا تھا۔ ویسے ڈاونشی کوڈ کے بعد مجھے سب سے اچھا ناول یہی لگا۔ جس کی سب سے بڑی وجہ شاید اس کی لوکیشن سیٹنگ اور اس کی مین تھیم تھی۔
    اس میں پلاٹ کچھ یوں ہے کہ امریکی خلائی تحقیق کا ادارہ ناسا گرین لینڈ میں قطبِ شمالی کے قریب کچھ اس طرح کا انتظام کرتا ہے کہ پوری دنیا کو یہ ثبوت دکھایا جا سکے کہ ناسا کے سائنسدانوں نے ایکسڑا ٹیریٹوریل لائف دریافت کر لی ہے۔
    اور اس ثبوت کو ایسا پرفیکٹ طریقے سے بہت سے ماہر سائنسدانوں کو دکھایا گیا کہ انہوں نے بھی تحقیق کر کے اس کی تصدیق کر دی۔
    لیکن پھر ایک چھوٹی سی بات سے کچھ ماہرین کو شک پڑا کہ اس پلاٹ میں کچھ جھول ہے اور پھر سراغ در سراغ لگتے گئے جس سے پتا چلا کہ ناسا کو چونکہ بے تحاشا فنڈز کی ضرورت رہتی تھی جس کی وجہ سے وہ میڈیا اور پبلک میں زیرِ عتاب ہی ہوتا تھا تو انہوں نے ایک بریک تھرو دکھانے کے چکر میں یہ ناٹک کر ڈالا۔

    ناول میں ابتدا میں تو بے تحاشا تھرل ہے، لیکن ایک ہی کمزوری ہے کہ مصنف نے اصل تھرل کافی جلدی ختم کر دیا جس کے بعد بس کہانی کی جزئیات باقی رہ گئیں۔ یعنی پانچ سو سے اوپر صفحات کے ناول میں تقریبا" ایک سو کے قریب آخری صفحات پڑھتے ہوئے آپ اس تھرل سے لطف اندوز نہیں ہو پاتے جو کہ اس سے پہلے تھا۔

    اس ناول میں مصنف نے جس طرح سے جیالوجی، زوالوجی اور گلیشیالوجی وغیرہ کے بارے میں گاہے بگاہے بتایا ہے، اس پہ مصنف کی تحقیق کی داد دینی پرتی ہے۔
    اگر ایک اچھا تھرلنگ ناول پڑھنا ہو تو یہ ایک ریکمنڈڈ آپشن ہے۔
    (اے اللہ! میرے علم میں اضافہ فرما)۔
    میرا بلاگ: بے کار باتیں

  6. #6
    Site Managers

    Join Date
    Jun 2007
    Location
    پاکستان
    Posts
    54,986
    Mentioned
    42 Post(s)
    Tagged
    3 Thread(s)

    Re: میں نے یہ کتاب پڑھ لی ہے

    Quote Originally Posted by SeharAzad View Post
    یاز غل بھائی آپ نے ڈین براؤن کو پڑھنے کے لیے کیوں چنا؟
    ڈاونشی کوڈ کی وجہ سے۔

    میرے ایک دوست نے اس کی تعریف کی اور وہ دوست بھی ایسا تھا کہ جس کی رائے کو سخت سیریئس لیا جانا چاہئے۔
    اور جب ڈاونشی کوڈ کے پہلے ساٹھ ستر صفحات پڑھ چکا تو تقریبا" طے تھا کہ اب اس مصنف کے تمام ناولز پڑھ کے چھوڑنے ہیں۔

    اور ہاں یہ بیان کرتا چلوں کہ یہ سب ناولز لیپ ٹاپ سکرین پہ پڑھے گئے ہیں، نہ کہ ہارڈ کاپی سے~۔ یہ بھی کافی مشکل کام ہے۔
    (اے اللہ! میرے علم میں اضافہ فرما)۔
    میرا بلاگ: بے کار باتیں

  7. #7
    Senior Member

    Join Date
    May 2009
    Posts
    17,348
    Blog Entries
    4
    Mentioned
    4 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: میں نے یہ کتاب پڑھ لی ہے

    Quote Originally Posted by Yazghil View Post
    ڈاونشی کوڈ کی وجہ سے۔

    میرے ایک دوست نے اس کی تعریف کی اور وہ دوست بھی ایسا تھا کہ جس کی رائے کو سخت سیریئس لیا جانا چاہئے۔
    اور جب ڈاونشی کوڈ کے پہلے ساٹھ ستر صفحات پڑھ چکا تو تقریبا" طے تھا کہ اب اس مصنف کے تمام ناولز پڑھ کے چھوڑنے ہیں۔

    اور ہاں یہ بیان کرتا چلوں کہ یہ سب ناولز لیپ ٹاپ سکرین پہ پڑھے گئے ہیں، نہ کہ ہارڈ کاپی سے~۔ یہ بھی کافی مشکل کام ہے۔
    ہاں میں جانتا ہوں کافی کتابیں میں بھی ایسے پڑھ چکا ہوں۔

    اس رائٹر کی سب سے اچھی خصوصیت کیا ہے؟

  8. #8
    Site Managers

    Join Date
    Jun 2007
    Location
    پاکستان
    Posts
    54,986
    Mentioned
    42 Post(s)
    Tagged
    3 Thread(s)

    Re: میں نے یہ کتاب پڑھ لی ہے

    Quote Originally Posted by SeharAzad View Post
    ہاں میں جانتا ہوں کافی کتابیں میں بھی ایسے پڑھ چکا ہوں۔

    اس رائٹر کی سب سے اچھی خصوصیت کیا ہے؟
    ڈین براؤن کی دو باتیں بہت ہی شاندار ہیں۔
    ایک تو اس کا بہت ہی تفصیلی ریسرچ ورک ہے۔ اور میرے خیال سے اس کی بڑی وجہ زودگوئی سے پرہیز ہے یعنی ہر دو ناولز کے درمیان تین چار سال سے زیادہ کا وقفہ ہے۔
    ایک بہت اچھی بات جو شاید کچھ لوگوں کو بورنگ بھی لگے، وہ یہ ہے کہ کہانی میں جہاں کہیں کسی اہم یا نئی چیز کا ذکر آئے تو مصنف اس کا تفصیل سے ذکر کرتا ہے، جس سے بہت کچھ جاننے کو اور سیکھنے کو ملتا ہے۔

    دوسری بات یہ کہ کہانی کے پلاٹ میں حقیقی اشیاء یا شواہد کا عمل دخل اتنا زیادہ ہے کہ شاید ہی کسی قاری کو اندازہ ہو سکے کہ کہاں حقیقت ختم ہوئی اور کہاں افسانہ شروع ہو گیا۔ اس کی مثال یوں سمجھئے کہ ڈاونشی کوڈ میں کہانی کے اندر استعمال ہونے والے بہت سے اہم ثبوت لیونارڈو ڈاونشی کی تصاویر میں موجود سمبلز کی مدد سے ڈھونڈے گئے اور یہ سمبلز حقیقت میں بھی موجود ہیں۔
    اسی طرح ڈاونشی کوڈ میں ہی نیوٹن کی قبر پہ موجود کسی سمبل سے بھی سراغ رسانی کی گئی، لیکن پیچھے کہانی میں اتنا کچھ اصل جاننے کو مل چکا ہوتا ہے کہ اب قاری یہ اندازہ لگانے سے ہی قاصر ہو جاتا ہے کہ کیا یہ والا سمبل واقعی نیوٹن کی قبر پہ موجود ہو گا یا یہ افسانہ ہے۔

    مختصر بات یہ کہ مجھے تو ڈین براؤن کے ناولز پڑھ کر بہت سی ایسی چیزوں کے بارے میں معلومات ملی ہے جن کے بارے میں اس سے پہلے کہیں نہیں پڑھا۔ خصوصا" سمبالوجی اور مغربی آرٹ کے بارے میں۔
    (اے اللہ! میرے علم میں اضافہ فرما)۔
    میرا بلاگ: بے کار باتیں

  9. #9
    Senior Member

    Join Date
    May 2009
    Posts
    17,348
    Blog Entries
    4
    Mentioned
    4 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: میں نے یہ کتاب پڑھ لی ہے

    کیا ڈین براؤن نے سمبالکز سے نتائج اخذ کرنے کا وہی طریقہ اپنا یا ہے جو کہ روایتی مصر تہذیبی پر لکھنے والے استعمال کرتے ہیں یا اس میں کوئی فرق ہے؟

  10. #10
    Site Managers

    Join Date
    Jun 2007
    Location
    پاکستان
    Posts
    54,986
    Mentioned
    42 Post(s)
    Tagged
    3 Thread(s)

    Re: میں نے یہ کتاب پڑھ لی ہے

    Quote Originally Posted by SeharAzad View Post
    کیا ڈین براؤن نے سمبالکز سے نتائج اخذ کرنے کا وہی طریقہ اپنا یا ہے جو کہ روایتی مصر تہذیبی پر لکھنے والے استعمال کرتے ہیں یا اس میں کوئی فرق ہے؟
    یہ کچھ مشکل سوال ہے احسان بھائی~۔
    کیونکہ مصر والے کیسے کرتے تھے، یہ تو مجھے بھی علم نہیں۔ اور دوسرا ان ناولز میں بھی جو جو نتائج کیسے کیسے اخذ کئے گئے، ان کی تفصیل بہت ہی لمبی ہو جائے گی۔
    (اے اللہ! میرے علم میں اضافہ فرما)۔
    میرا بلاگ: بے کار باتیں

  11. #11
    Senior Member

    Join Date
    May 2009
    Posts
    17,348
    Blog Entries
    4
    Mentioned
    4 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: میں نے یہ کتاب پڑھ لی ہے

    Quote Originally Posted by Yazghil View Post
    یہ کچھ مشکل سوال ہے احسان بھائی~۔
    کیونکہ مصر والے کیسے کرتے تھے، یہ تو مجھے بھی علم نہیں۔ اور دوسرا ان ناولز میں بھی جو جو نتائج کیسے کیسے اخذ کئے گئے، ان کی تفصیل بہت ہی لمبی ہو جائے گی۔
    مصریات پر لکھنے والوں کو بھی پڑھیں۔ کمال لکھتے ہیں۔

    اگلا سوال:۔ اس کتب میں ایسی کون سی باتیں ہوں گی۔ جن کے بارے میں آپ سمجھتے ہیں کہ ان کو اس کتاب میں نہیں ہونا چاہیے گا۔ یعنی بندہ اگر اس کتاب کو پڑھے تو اس چیز کا اثر نہ لے۔

  12. #12
    Site Managers

    Join Date
    Jun 2007
    Location
    پاکستان
    Posts
    54,986
    Mentioned
    42 Post(s)
    Tagged
    3 Thread(s)

    Re: میں نے یہ کتاب پڑھ لی ہے

    Quote Originally Posted by SeharAzad View Post
    مصریات پر لکھنے والوں کو بھی پڑھیں۔ کمال لکھتے ہیں۔

    اگلا سوال:۔ اس کتب میں ایسی کون سی باتیں ہوں گی۔ جن کے بارے میں آپ سمجھتے ہیں کہ ان کو اس کتاب میں نہیں ہونا چاہیے گا۔ یعنی بندہ اگر اس کتاب کو پڑھے تو اس چیز کا اثر نہ لے۔
    او کے جی ان شاءاللہ اس پہ بھی کچھ ملا تو پڑھوں گا۔

    اور ہاں ویری گڈ، یہ سوال بہت عمدہ اور اچھا ہے۔
    مختصر جواب یوں ہے کہ کہانی کی تھرل اور سسپنس اچھا ہونا ایک الگ بات ہے لیکن کہانی میں کافی ایسی باتیں ضرور آتی ہیں، جن کو پڑھ کے ان کا اثر نہ لینا زیادہ بہتر ہے یا کم از کم ان سے متاثر نہیں ہونا چاہئے۔
    مثلا" اینجلز اینڈ ڈیمنز میں ایک طریقہ بیان کیا گیا ہے کہ ویٹیکن سٹی میں جب پرانا پوپ فوت ہو جائے تو نئے کو کیسے چنا جاتا ہے۔
    اگرچہ کہ مصنف نے اس طریقہ کار کو بھی کہانی کے پلاٹ کے حساب سے پلاٹ میں یوز کیا ہے، لیکن اس کو کہانی کے حصے کے طور پہ ہی قبول کیا جانا چاہئے، نہ کہ ان سے متاثر ہوا جائے کہ واہ جی کیا زبردست اور شاندار سسٹم ہے نیا پوپ چننے کا۔

    اسی طرح دی ڈاونشی کوڈ میں بھی کافی باتیں ایسی ہیں جو کہ کہانی کی حد تک ناول کا بہت دلچسپ حصہ ہیں، لیکن ضروری نہیں کہ ان کو سچ بھی تسلیم کر لیا جائے۔ جیسے حضرت عیسٰی علیہ السلام یا ان کے کچھ حواریوں کے بارے میں کچھ باتیں ہیں۔
    (اے اللہ! میرے علم میں اضافہ فرما)۔
    میرا بلاگ: بے کار باتیں

  13. #13
    Senior Member

    Join Date
    May 2009
    Posts
    17,348
    Blog Entries
    4
    Mentioned
    4 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: میں نے یہ کتاب پڑھ لی ہے

    آپ اس کتاب کو عمر کے کس حصے میں پڑھنے کو تجویز کرتے ہیں؟

  14. #14
    Site Managers

    Join Date
    Jun 2007
    Location
    پاکستان
    Posts
    54,986
    Mentioned
    42 Post(s)
    Tagged
    3 Thread(s)

    Re: میں نے یہ کتاب پڑھ لی ہے

    Quote Originally Posted by SeharAzad View Post
    آپ اس کتاب کو عمر کے کس حصے میں پڑھنے کو تجویز کرتے ہیں؟
    ہمم۔
    یہ بھی اچھا سوال ہے۔
    میرے خیال سے پچیس کے قریب عمر مناسب رہے گی۔
    ویسے کچھ کم والے بھی پڑھ لیں تو حرج نہیں۔

    اس کے ساتھ ہی مجھے اجازت دیجئے۔ ملتے ہیں چھوٹی سی بریک کے بعد۔
    کسی بھی دوست کا کوئی بھی سوال ہو تو یہاں لکھ سکتے ہیں، میں آ کے جواب دے دوں گا۔
    اللہ حافظ
    (اے اللہ! میرے علم میں اضافہ فرما)۔
    میرا بلاگ: بے کار باتیں

  15. #15
    Section Managers

    Join Date
    Aug 2007
    Posts
    477
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: میں نے یہ کتاب پڑھ لی ہے

    Angel and Demons
    The Da Vinci Code

    پر موویز بھی منظر عام پر آ چکی ہیں۔


    قسمت کو دو پل میں بدل سکتا ہے انسان
    جو انسان کو بدل دے وہ قسمت نہیں ہوتی


    اپنی قسمت پر روتا ہے وہی شخص
    جس کو سجدوں میں رونے کی عادت نہیں ہوتی

Page 1 of 43 12311 ... LastLast

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •