اصول و ضوابط:۔

مشہور شخصیات کے انٹرویوز ارسال کرتے وقت اس چیز پر
دھیان دیجیئے کہ انٹرویو کسی ایسی شخصیت کا ہو جس میں ذیادہ سے ذیادہ لوگ دلچسپی لے سکیں۔

انٹرویو جس سائٹ یا میگزین سے لیئے جائیں وہاں کی پالیسی
کو ضرور مدِ نظر رکھا جائے اگر شکایت آئی تووہ انٹرویوڈیلیٹ کردیا جائے گا۔

ایسے انٹرویوز جن میں کچھ باتیں ایسی بھی ہوں کہ پڑھنے والا بور ہوجائے ایسے سوالات و جوابات کو انٹرویوز کا حصہ نا بننے دیں۔مثلا ً اگر کسی کھلاڑی کا انٹرویو ہے تو اس میں بہت ذیادہ کرکٹ ریکارڈز کی باتیں یا پھر اگر کسی سیاسی شخصیت کا انٹرویو ہے تو سیاست سے بھرپور سوالات و جوابات ریموو(مٹادیں) کہ وہ انٹرویو کو خشک نا بنادیں۔

انٹرویوز جن سائٹس یا میگزینز وغیرہ سے لیئے جائیں انکا شکریہ ضرور ادا کریں۔

انٹرویوز اردو میں ٹائپ کرکے ارسال کیجیئے۔

اس بات کا خیال رکھیں کہ انٹرویو سے ایسی باتیں ریمووکردی
جائیں جو کسی بھی قسم کے جھگڑے کا باعث بنیں۔

شکریہ