Thanks Thanks:  0
Likes Likes:  0
Results 1 to 7 of 7

Thread: سعودی خاندان ’جن‘ کے خلاف عدالت میں

  1. #1
    Senior Member

    Join Date
    Sep 2008
    Posts
    2,559
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    سعودی خاندان ’جن‘ کے خلاف عدالت میں

    ایک سعودی خاندان نے ایک ’جن‘ پر چوری اور ہراساں کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے عدالت سے رجوع کیا ہے۔
    سعودی اخبار الوطن کے مطابق مدینہ سے تعلق رکھنے والے خاندان کا کہنا ہے کہ جن انہیں دھمکیاں دیتا ہے، ان پر پتھر پھینکتا ہے اور ان کے موبائل فون چرا لیتا ہے۔
    متاثرہ سعودی خاندان پندرہ برس کے ایک ہی گھر میں مقیم تھا تاہم ان کا کہنا ہے کہ انہیں حال ہی میں جن کی موجودگی کا احساس ہوا اور انہیں اپنا وہ گھر چھوڑنا پڑا۔
    اس خاندان کے سربراہ نے اپنی شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ’ہمیں عجیب و وغریب آوازیں سنائی دینے لگیں۔ ابتداء میں ہم نے ان پر غور نہ کیا لیکن پھرعجیب چیزیں رونما ہونے لگیں اور بچے اس وقت بہت خوفزدہ ہوئے جب جن نے پتھر بھینکنے شروع کر دیے‘۔
    خاندان کے سربراہ کے مطابق ’پہلے ایک زنانہ اور پھر ایک مردانہ آواز نے ہمیں گھر سے نکل جانے کو کہا‘۔
    مقامی عدالت کے مطابق ’اگرچہ یہ انتہائی مشکل کام ہے‘ تاہم وہ ان دعوؤں کے حقیقت جاننے کی کوشش کر رہے ہیں۔
    خیال رہے کہ اسلام میں ’جنوں‘ کی موجودگی کا تصور موجود ہے اور اسلامی تعلیمات کے مطابق جن اللہ کی مخلوقات میں سے ہیں۔

  2. #2
    Senior Member

    Join Date
    Apr 2008
    Posts
    2,286
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: سعودی خاندان ’جن‘ کے خلاف عدالت میں

    بالکل جناب اسلام سے جنوں کی موجودگی ثابت ہے اور یہاں بہت سے ایسے واقعات ہیں جنہیں ایک عام انسان کی عقل شاید تسلیم کرنے سے قاصر ہو ۔

    جدہ شہر میں ایک رہائشی پراجیکٹ جس کا نام اسکان ہے بننا شروع ہوئے تو کوئی نہیں جانتا تھا کہ یہاں پر انسانوں سے پہلے جنات قبضہ کرلیں گے ۔ یہ پراجیکٹ جدہ کا سب سے پڑا رہائشی اپارٹمنٹ کا پراجیکٹ تھا ۔ خیر پراجیکٹ مکمل ہوا لیکن اس میں آکر رہنے سے لوگ قاصر رہے کیونکہ اس پراجیکٹ میں رہنے والوں کو جن اتنا تنگ کرتے تھے کہ یہاں کوئی بس ہی نہین پاتا تھا ـ ایک خاص بات جو سعودی عرب کی ہے وہ یہ کہ یہاں پر گلی کوچوں میں آپ کو روحانی علاج کرنے والے نہیں ملیں گے بلکہ کچھ مخصوص لوگ حکومت کی اجازت سے یہ کام کرتے ہیں ـ انہیں حضرات کی مدد لی گئی اور انہوں نے باقاعدہ جنوں سے ملاقات کرکے اس مسئلے کا حل نکالا اور عمارتوں کو جنوں کے قبضہ سے خالی کروایا ـ اس کے بعد سے اب تک یہ اپارٹمنٹ الحمداﷲ آباد ہیں ـ اب دیکھتے ہیں کہ چور جنوں سے سامان کیسے حکومت دستیاب کرواتی ہے ـ

  3. #3
    Senior Member

    Join Date
    Sep 2008
    Posts
    2,559
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: سعودی خاندان ’جن‘ کے خلاف عدالت میں

    السلام علیکم ورحمت اللہ وبرکاتہ

    سورۃالبقرہ کی مسلسل تلاوت سے" شیطان جن" بھاگ جاتے ھیں
    اسکے علاوہ" منزل "نام کی ایک کتاب جوقرآنی آیتوں سے ترتیب دی
    گئی ھے اسکی بھی تلاوت کرسکتے ھیں۔ اور یہ بآسانی مل جاتی ھے
    کراچی کے کسی بھی بک شاب سے طلب کرسکتے ھیں۔

    مزید جاننے کیلیے یہاں کلک کریں

  4. #4
    Senior Member

    Join Date
    Apr 2008
    Posts
    2,286
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: سعودی خاندان ’جن‘ کے خلاف عدالت میں

    Quote Originally Posted by mqali View Post
    السلام علیکم ورحمت اللہ وبرکاتہ

    سورۃالبقرہ کی مسلسل تلاوت سے" شیطان جن" بھاگ جاتے ھیں
    اسکے علاوہ" منزل "نام کی ایک کتاب جوقرآنی آیتوں سے ترتیب دی
    گئی ھے اسکی بھی تلاوت کرسکتے ھیں۔ اور یہ بآسانی مل جاتی ھے
    کراچی کے کسی بھی بک شاب سے طلب کرسکتے ھیں۔

    مزید جاننے کیلیے یہاں کلک کریں
    بالکل درست فرمایا ـ سورۃ البقرہ اگر کسی جگہ یا گھر میں سنی جائے تو تین دن تک شیاطین اس گھر یا جگہ میں نہیں آتے ہیں ـ اس لئے کوشش کرنی چاہیے کہ لازم دن میں ایک بار اپنے گھر یا آفس میں اسے سنا جائے ـ آج کل باآسانی کیسٹس اور سی ڈیز دستیاب ہیں اگر پڑھ نہ سکیں تو سننا تو چاہیے ہی ہے ـ

  5. #5
    Junior Member

    Join Date
    Jan 2008
    Posts
    26
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: سعودی خاندان ’جن‘ کے خلاف عدالت میں

    Quote Originally Posted by خرد View Post
    بالکل جناب اسلام سے جنوں کی موجودگی ثابت ہے اور یہاں بہت سے ایسے واقعات ہیں جنہیں ایک عام انسان کی عقل شاید تسلیم کرنے سے قاصر ہو ۔

    جدہ شہر میں ایک رہائشی پراجیکٹ جس کا نام اسکان ہے بننا شروع ہوئے تو کوئی نہیں جانتا تھا کہ یہاں پر انسانوں سے پہلے جنات قبضہ کرلیں گے ۔ یہ پراجیکٹ جدہ کا سب سے پڑا رہائشی اپارٹمنٹ کا پراجیکٹ تھا ۔ خیر پراجیکٹ مکمل ہوا لیکن اس میں آکر رہنے سے لوگ قاصر رہے کیونکہ اس پراجیکٹ میں رہنے والوں کو جن اتنا تنگ کرتے تھے کہ یہاں کوئی بس ہی نہین پاتا تھا ـ ایک خاص بات جو سعودی عرب کی ہے وہ یہ کہ یہاں پر گلی کوچوں میں آپ کو روحانی علاج کرنے والے نہیں ملیں گے بلکہ کچھ مخصوص لوگ حکومت کی اجازت سے یہ کام کرتے ہیں ـ انہیں حضرات کی مدد لی گئی اور انہوں نے باقاعدہ جنوں سے ملاقات کرکے اس مسئلے کا حل نکالا اور عمارتوں کو جنوں کے قبضہ سے خالی کروایا ـ اس کے بعد سے اب تک یہ اپارٹمنٹ الحمداﷲ آباد ہیں ـ اب دیکھتے ہیں کہ چور جنوں سے سامان کیسے حکومت دستیاب کرواتی ہے ـ

    ہاں،الاسکان میں ابھی بھی اتنے لوگ نہیں رھتے جتنی بڑی عمارتیں ھیں اوراسکےمشرقی
    حصے میں عموماً کم ہی لوگ آباد ھیں
    "I fall upon the thorns of life; I bleed"

  6. #6
    Senior Member

    Join Date
    Feb 2008
    Posts
    150
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: سعودی خاندان ’جن‘ کے خلاف عدالت میں

    شکریہ

  7. #7
    Senior Member

    Join Date
    Jun 2011
    Posts
    319
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: سعودی خاندان ’جن‘ کے خلاف عدالت میں

    nice info for me
    [SIGPIC][/SIGPIC]
    یہ بھی ممکن ہے اس کو ابھی تک کسی نے بتایا نہ ہو
    کوئی سورج کو دے آئے جا کے خبر دن نکلتا نہیں

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •