Thanks Thanks:  0
Likes Likes:  0
Results 1 to 9 of 9

Thread: [Week 08] : پیر 13 جولائی 2009 تا اتوار 19 جولائی 2009

  1. #1
    Administrators

    Join Date
    Oct 2006
    Posts
    15,175
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    [Week 08] : پیر 13 جولائی 2009 تا اتوار 19 جولائی 2009

    اس ھفتے کے 2 اھداف
    1۔ اپنے گھر میں عبادت کے لیے ایک جگہ مخصوص کر دیں۔
    2۔ اپنی ذاتی لائبریری بنانا شروع کر دیں۔


    ھر گھر میں ایک اچھا سا کچن ضرور موجود ھوتا ھے اور ھونا بھی چاھیے کہ یہ ھماری جسمانی ضروریات کا تقاضا ھے لیکن ھم صرف جسم ھی تو نہیں ھیں۔ ھماری شخصیت کے دو اھم حصے اور بھی ھیں۔ ان کی خوراک کے لیے بھی اگر کوئی جگہ مخصوص ھو جائے تو زندگی میں نمایاں تبدیلی آ سکتی ھے۔


    اپنے گھر میں عبادت کے لیے ایک جگہ مخصوص کر دیں
    عبادت کے لیے ایک جگہ مخصوص کرنا نہایت ضروری ھے۔ اگر ھمارا ذھن کسی روٹین کا عادی ھو جائے تو پھر جلد فوکس کر کے مطلوبہ نتائج حاصل کیے جا سکتے ھیں۔ ھم ھمیشہ عبادت کے محتاج ھیں اور مشکل اوقات میں محتاج تر۔ اس لیے اگر آپ ایک گوشہ یا ایک کمرہ صرف عبادت کے لیے مخصوص کر دیں اور آپ کچھ عرصہ عبادت کریں تو آپ کو اس میں زیادہ مزہ بھی آنا شروع ھو جائے گا اور زندگی کے مشکل ترین لمحات میں یہ سجدہ گاہ آپ کے لیے ایک پناہ گاہ کا کام بھی کرے گی۔


    اپنی ذاتی لائبریری بنانا شروع کر دیں۔
    نئی اور مفید معلومات ذھن کی خوراک ھیں۔ ھر اچھے گھر میں ایک لائبریری ضرور ھونی چاھیے۔ ھر کامیاب انسان اپنے پیچھے کافی ساری مفید کتابوں کا ذخیرہ چھوڑ کر جاتا ھے۔ اپنی ذاتی لائبریری کی تشکیل آج سے ھی شروع کر دیں۔ اگر آپ کمپیوٹر پر کتب پڑھ سکتے ھیں تو ڈیجیٹل ذخیرہ بھی بنا لیں لیکن پرنٹڈ کتب کی ایک الماری بھی ضرور رکھیں۔ اور بعد میں اگر ممکن ھو تو ایک علیحدہ ریڈنگ روم بھی بنا لیں۔ مطالعہ زندگی سنوارنے میں نہایت مفید کردار ادا کر سکتا ھے۔
    Thanks.

  2. #2
    Senior Member

    Join Date
    May 2008
    Posts
    4,943
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: [Week 08] : پیر 13 جولائی 2009 تا اتوار 19 جولائی 2009

    شہزاد بھئی کیا خوب یاد دلایا ۔ ان دونوں باتوں کی مدت سے خواہش ھے۔ لیکن ازلی سستی کی وجہ سے لیٹ ھو رھا ھے۔ گھر شفٹ کئے ایک سال سے زائد ھوگیا ھے۔ اور کتابیں ابھی تک بوری میں بند گیلری میں بڑی ھیں اور ریک بنوانے کی سستی ھے۔ انشاء اللہ اسی ہفتے دونوں کام پورے کروں گا۔
    [SIGPIC][/SIGPIC]

  3. #3
    Section Managers

    Join Date
    Aug 2007
    Posts
    22,601
    Mentioned
    1 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: [Week 08] : پیر 13 جولائی 2009 تا اتوار 19 جولائی 2009

    حسب معمول اچھے اہداف ہیں۔
    الگ کمرا تو نہیں لیکن جگہ مخصوص ہی ہے نماز وغیرہ کی۔اور لائبریری کے نام پر یہاں فقط ایک الماری سمجھ لیں ہے۔یہاں تو چھوٹے گھر ہوتے ہیں اس لیے مشکل ہے۔ہاں پاکستان میں ہے۔

  4. #4
    Senior Member

    Join Date
    Nov 2008
    Posts
    5,552
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: [Week 08] : پیر 13 جولائی 2009 تا اتوار 19 جولائی 2009

    اسلام علیکم۔بہت اچھے اہداف ہیں ایک لائیبریری بنانے کی بڑی پرانی خواہش ہے۔امی کے گھر ایک کتا بو ں کا بھرا سوٹ کیس رکھ آئی ہوئی ہوں۔اب امی جب بھی سٹور کی صفائی کرتی ہیں تو فون کر کے مجھے پوچھتی ہہیں کہ یہ کتابیں کسی لائیبریری کو ڈونیٹ کردوں۔اور میں ہر دفعہ ترلے منتیں کر کے ان کو فورس کرتی ہوں کہ بس کچھ سال یہ اپنے سٹور میں برداشت کر لیں۔جب پاکستان آؤں گی تو انشاللہ اپنے گھر میں لائیبریری ضرور بنواؤں گی۔یہاں پردیس میں وہی بات کہ گھروں میں اتنے زیادہ کمرے نہیں ہوتے کہ ایک پورا کمرا عبادت کے لیے مختص کیا جا سکے۔اسلئے میں نے لونگ روم کا ایک کارنر مخصوص کیا ہوا ہےجہاں سارا دن جاء نماز بچھا رہتا ہےاور سائیڈ ٹیبل پر تسبیح اورقران پاک رکھا رہتا ہے۔بچوں کو یہں بیٹھ کر درس قران دیتی ہوں۔اورجب کوئی پریشانی ہوتی ہے تو اس جگہ بیٹھ کر دعا کرتے اللہ کےقریب ہونے کا احساس ببت سکون دیتا ہے۔

  5. #5
    Section Managers

    Join Date
    Aug 2007
    Posts
    22,601
    Mentioned
    1 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: [Week 08] : پیر 13 جولائی 2009 تا اتوار 19 جولائی 2009

    ٹیم بھائی نئے اہداف۔۔۔۔۔۔۔۔؟~

  6. #6
    Durre Nayab
    Guest

    Re: [Week 08] : پیر 13 جولائی 2009 تا اتوار 19 جولائی 2009

    بہت اچھے اہداف ہیں اور ماشااللہ میرے گھر میں چھوٹی سی لائبریری اور عبادت کے لئے مخصوص جگہ موجود ہے۔

  7. #7
    Section Managers

    Join Date
    Sep 2008
    Posts
    6,239
    Mentioned
    1 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: [Week 08] : پیر 13 جولائی 2009 تا اتوار 19 جولائی 2009

    اس ہفتے کے اہداف اب تک کیوں نہ آئے ٹیم بھائِ؟
    اس قدر پیار سے اے جان جہاں رکھا ہے
    دل کے رخسار پے اس وقت تیری یاد نے ہاتھ
    یوں گماں ہوتا ہے گرچہ ہے ابھی صبح فراق
    ڈھل گیا ہجر کا دن آ بھی گئی وصل کی رات

  8. #8
    Senior Member

    Join Date
    Jan 2007
    Posts
    4,687
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: [Week 08] : پیر 13 جولائی 2009 تا اتوار 19 جولائی 2009

    ٹیم بھائی کیا مثبت تبدیلیاں لکھ لکھ کر تھک گئے ؟
    یہ مثبت کام کرنا کتنا مشکل کام ھے یار ۔۔۔۔۔۔۔۔۔;d

    ابھی تک راستے کے پیچ و خم سے دل دھڑکتا ھے
    میرا ذوقِ طلب شاید ابھی تک خام ھے ساقی

  9. #9
    Administrators

    Join Date
    Oct 2006
    Posts
    15,175
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: [Week 08] : پیر 13 جولائی 2009 تا اتوار 19 جولائی 2009

    جی کچھ دنوں کا وقفہ چل رھا ھے۔ آپ پچھلی والی دھرا لیں ناں۔ آپ کا وقت ضائع نہیں ھو گا۔ میں چند دن بعد زیادہ بہتر انداز میں تحریر کر سکوں گا۔
    Thanks.

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •