Thanks Thanks:  0
Likes Likes:  0
Results 1 to 10 of 10

Thread: [Week 06] : پیر 29 جون 2009 تا اتوار 05 جولائی 2009

  1. #1
    Administrators

    Join Date
    Oct 2006
    Posts
    15,175
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    [Week 06] : پیر 29 جون 2009 تا اتوار 05 جولائی 2009

    اس ھفتے کے 2 اھداف
    1۔ ھر روز ایک فالتو چیز ضائع یا عطیہ کرنی ھے۔
    2۔ ھر روز اپنے سے نچلے سماجی درجے کے کسی ایک انسان کو تھوڑا سا احترام دینا ھے۔



    فالتو چیزوں کو ضائع یا عطیہ کرنے کے فوائد
    ھمارے اردگرد پڑی ھوئی فالتو چیزیں ھماری توانائی کم کرتی ھیں۔ ان سے چھٹکارا حاصل کر کے ھم اپنی زندگی زیادہ منظم کر سکتے ھیں۔ اور اگر وہ چیز کسی اور کے استعمال میں آ سکتی ھو تو اس سے زیادہ بہتر بات کیا ھو سکتی ھے۔ چنانچہ کوشش کریں کہ ھر روز کوئی نہ کوئی فالتو چیز ، کوئی ڈائری ، کوئی کاغذ ، کوئی پین یا کوئی گاڑی اپنی حدود سے نکال دیں اس سے آپ کی توانائی اور خوشیوں میں اضافہ ھو گا۔

    اپنے سے نچلے درجے کے انسانوں سے محبت کیجیے کچھ احترام دیجیے
    اچھی روحیں دیگر انسانوں کے اندر خدا کو دیکھتی ھیں۔
    انساں کی کسی طور بھی تحقیر نہ کرنا
    پھرتا ھے زمانے میں خدا بھیس بدل کر

    بری روح کوئی نہیں ھوتی صرف اسے بھول گیا ھوتا ھے کہ وہ اچھی روح ھے۔ چنانچہ اچھی روحوں کو دیکھ کر میں نے بھی کچھ اچھی عادتیں اپنا لی ھیں۔ انہی میں سے ایک عادت اپنے سے کمتر درجے کے انسانوں کے ساتھ محبت ، خلوص اور احترام کا سلوک ھے۔ یہ دلیل دی جا سکتی ھے کہ کوئی انسان ھم سے کمتر نہیں لیکن معاشرے کی عملی سیڑھی اسی طرح ھے کچھ ھم سے نیچے اور کچھ اوپر۔

    ایک مرتبہ صبح کے وقت میں کہیں سے واپس آ رھا تھا کہ میں نے دیکھا ایک بوڑھی عیسائی عورت کوڑے کی ریڑھی بڑی مشکل سے بھر کے لے جا رھی ھے۔ میں حیران رہ گیا کہ اتنی صبح یہ بیچارے شہر کو صاف کرنے میں لگے ھوئے ھیں اور اوپر سے لوگ انہیں گھٹیا بھی سمجھتے ھیں۔ میں نے اس کے پاس گاڑی لے جا کر ایک بڑا نوٹ اس کے ھاتھ میں تھما دیا اور کہا ماں جی دعا کیجیے گا۔ اس کے چہرے کے جو تاثرات تھے ان سے تو ایسا لگتا تھا کہ آدھا گھنٹہ اسے اس بات کا یقین بھی نہیں آیا ھو گا۔ میں کہیں بھی جاؤں چھوٹے ملازمین کا خاص خیال کرتا ھوں اور جس طرح وہ حیرت سے چونک جاتے ھیں اس سے مجھے کچھ دکھ بھی ھوتا ھے

    بھلا کیوں؟

    اس لیے کہ دوسرے انسان انہیں انسان نہیں سمجھتے۔ سارا دن اگنور ھو ھو کے انہیں اس کی عادت ھو گئی ھوتی ھے اس لیے جب کوئی ان سے شفقت کرتا ھے ان کا حال پوچھتا ھے تو انہیں حیرت ھوتی ھے۔ چنانچہ اپنے سے چھوٹے انسانوں سے شفقت کیجیے۔ اچھے طریقے سے سلام دعا ، پرخلوص شکریہ یا پھر ایک چھوٹا نوٹ ان کو پورے دن کے لیے خوش کر سکتا ھے۔ باس کو خوش کرنا کتنا مشکل کام ھے۔
    Thanks.

  2. #2
    Senior Member

    Join Date
    May 2008
    Posts
    4,943
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: [Week 06] : پیر 29 جون 2009 تا اتوار 05 جولائی 2009

    دونوں اھداف بہت ھی آسان ھیں اور ساتھ میں بہت ھی خوبصورت بھی ہیں۔ پہلے بھی کوشش کرتا ھوں ۔ اب اور زیادہ توجہ سے انہیں پورا کروں۔
    [SIGPIC][/SIGPIC]

  3. #3
    Senior Member

    Join Date
    Feb 2008
    Posts
    4,419
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: [Week 06] : پیر 29 جون 2009 تا اتوار 05 جولائی 2009

    بہت ہی اچھے اہداف ہیں۔ انشااللہ ضرور عمل کروں گا۔

  4. #4
    Senior Member

    Join Date
    Feb 2008
    Posts
    4,289
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: [Week 06] : پیر 29 جون 2009 تا اتوار 05 جولائی 2009

    بہت اچھے اہداف ہیں بھائی
    انشاء اللہ پورا عمل کریں گے

    Never explain yourself. Your friends don’t need it and your enemies won’t believe it.


    [SIGPIC][/SIGPIC]

  5. #5
    Senior Member

    Join Date
    May 2009
    Posts
    435
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: [Week 06] : پیر 29 جون 2009 تا اتوار 05 جولائی 2009

    انشاء اللہ پورا عمل کروںگی

  6. #6
    Senior Member

    Join Date
    Nov 2008
    Posts
    2,365
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: [Week 06] : پیر 29 جون 2009 تا اتوار 05 جولائی 2009

    شہزاد بھائی آپکے دوسرے ھدف سے اشفاق احمد کی بات یا د آگئی جس میں وہ کہتے ھین کہ ایکبار وہ اپنے علاقے کے پولیس سٹیشن میں عید کی مبارک دینے چلے گیئے اور جب چھوٹے رینک کے افسر کو اس بات کا پتہ لگا تو پہلے تو اسکو یقین ھی نا آیا کہ کوئی اسکو عید مبارک کہنے آیا ھے اور پھر وہ رو پڑا کہ آج تک لوگ ھمیں برا بھلا ھی کہتے رھے ھیں- کبھی کسی کو اس سے ھٹ کر ھمارا خیال نہیں آیا -
    ھمارے معاشرتی رویوں کے چوکھٹے بڑے مضبوط ھیں -ایک بار کوئی کسی کم درجے کے خانے میں فٹ ھو جائے تو اس کو ھم اس سے باھر آنے کی اجازت نہیں دیتے-

  7. #7
    Section Managers

    Join Date
    Aug 2007
    Posts
    22,601
    Mentioned
    1 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: [Week 06] : پیر 29 جون 2009 تا اتوار 05 جولائی 2009

    بہت ہی اچھے اہداف ہیں ۔اور الحمد للہ عمل پہلے سے ہی کرتی ہوں۔اب مزید کرونگی کہ روزانہ عطیہ تو نہیں کرتی لیکن اکثر ہی ہٹاتی ہوں۔یہاں اکثر ہی لیف لیٹ آتے ہیں کپڑوں وغیرہ کے عطیے کا تو میں جمع کرتی رہتی ہوں اور جب خوب وزنی ہو جائے تو دیدیتی ہوں۔

  8. #8
    Senior Member

    Join Date
    Jul 2007
    Posts
    10,284
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: [Week 06] : پیر 29 جون 2009 تا اتوار 05 جولائی 2009

    بہت ہی اچھے اور آسان اہداف ہیں جنہیں پورا کرنے میں کوئی مشکل نہیں ہے ۔اگر ہم سب مل کر ایسے اچھے کام کریں تو دنیا جنت بن سکتی ہے ۔انشاء اللہ میں یہ دونوں اہداف کو پورا کرنے کی کوشش کروں گا ۔ ٹیم بھائی رہنمائی کابہت بہت شکریہ

  9. #9
    Section Managers

    Join Date
    Aug 2007
    Posts
    22,601
    Mentioned
    1 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: [Week 06] : پیر 29 جون 2009 تا اتوار 05 جولائی 2009

    پہلے پر عمل کیا اور دوسرے کیلئے موقع نہیں آیا کہ گھر میں کوئی ایسا آیا نہیں ~اور باہر میں بہت کم گئی۔

  10. #10
    Durre Nayab
    Guest

    Re: [Week 06] : پیر 29 جون 2009 تا اتوار 05 جولائی 2009

    مجھے اپنی چیزوں سے ایک طرح کا اموشنل اٹیچمنٹ ہوجاتا ہے اور میں اپنی پسندیدہ چیزیں چاہے پرانی اور بیکار ہی کیوں نہ ہو ضائع نہیں کرتی۔ ٹیم بھاءی کے اس ہدف نے مجھے سوچنے پر مجبور کر دیا۔
    اور اس سے پہلے کے میرا ارادہ بدل جاتا میں نے ایک ہفتے کا کام ایک ہی دن یعنی میری ساری پرانی اور فالتو چیزیں اپنی میڈ کو دے دی ہے۔ ابھی تو مجھے اپنی چیزوں سے دست بردار ہونے کا غم ہے لیکن اب میرے ڈرا اور وارڈروب میں اتنی ساری خالی جگہ دیکھ کر سوچ رہی ہوں کہ تھوڑی شاپنگ ہوجانی چاہیئے۔ ۔ ۔ ۔


    دوسرے ھدف کی بھی میں نے پوری کوشش کی ہے لہذا مرے پورے پوائنٹس بنتے ہیں بلکہ پوائنٹس تھوڑے زیادہ دئے جاءیں تاکہ میری خالی درازوں کا غم کم ہو۔

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •