Thanks Thanks:  0
Likes Likes:  0
Results 1 to 10 of 10

Thread: [Week 05] : پیر 22 جون 2009 تا اتوار 28 جون 2009

  1. #1
    Administrators

    Join Date
    Oct 2006
    Posts
    15,175
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    [Week 05] : پیر 22 جون 2009 تا اتوار 28 جون 2009

    اس ھفتے کے 2 اھداف
    1۔ اپنے وقت کی بہترین مینجمنٹ پر غور کریں۔
    2۔ پہلے بات سمجھیں پھر سمجھانے کی کوشش کریں۔



    وقت کے بہترین استعمال کے فوائد اور تفصیل
    وقت کے بہترین استعمال کے فوائد لکھنے کی تو ضرورت محسوس نہیں ھو رھی۔ ھمارا وقت ھی ھماری زندگی ھے۔ اس لیے سونے چاندی سے بھی زیادہ وقت کی قیمت ھے کیونکہ ھم سونا خرچ کر کے بھی مزید وقت حاصل نہیں کر سکتے جبکہ اس کے برعکس کیا جا سکتا ھے۔ ماھرین نے وقت کو بہترین طور پر استعمال کرنے کے لیے کئی مفید ترکیبیں بتائی ھیں جن میں سے ایک آپ کے ساتھ شئیر کر رھا ھوں۔ اس ھفتے اگر آپ اس پر غور کر سکیں تو کافی ھو گا۔
    ھم کاموں کو فوری اور اھم کے لحاظ سے تقسیم کر سکتے ھیں۔ اس لحاظ سے تمام کاموں کی چار قسمیں بن جائیں گی۔
    فوری اور اھم
    فوری اور غیر اھم
    غیر فوری اور غیر اھم
    غیر فوری اور اھم

    فوری اور اھم کام
    یہ وہ کام ھیں جنہیں ایمرجینسی بھی کہتے ھیں انہیں ھر حال میں اسی وقت انجام دینا ھوتا ھے اور اس میں کسی کو انتخاب کا حق نہیں ھے۔

    فوری اور غیر اھم کام

    یہ وہ کام ھیں جو ھیں تو ابھی ابھی کرنے والے مگر ان کی اھمیت نہیں ھے۔ جیسے کسی کا غیر ضروری فون۔ اگر ابھی ابھی جواب نہ دیا گیا تو فون کٹ جائے گا۔ لیکن آپ کو پتہ ھے کہ یہ غیر ضروری ھے جیسے ٹیلی مارکیٹنگ والوں کا فون یا کسی وقت ضائع کرنے والے ساتھی کا فون۔ ایسے کام عام طور پر دوسروں کی طرف سے بھی ھماری گردن پر لادے جاتے ھیں۔ ناکام اور بیوقوف افراد اپنا بہت سا وقت ایسے کاموں میں خرچ کر دیتے ھیں۔

    غیر فوری اور غیر اھم کام

    یہ وہ کام ھیں جنہیں کبھی بھی کیا جا سکتا ھے اور ان کی اھمیت بھی کوئی نہیں ھے۔ کیا ایسے کام ھمیں کرنے چاھییں۔ اس کی فہرست طویل ھو سکتی ھے بعض اوقات ٹی وی دیکھنا اور انٹرنیٹ پر چپکے رھنا بھی اسی زمرے میں آتا ھے۔ آپ اپنے غیر فوری اور غیر اھم کاموں کی فہرست خود بنائیے کیونکہ کسی دوسرے کی فہرست شاید آپ کی ترجیحات کے مطابق نہ ھو۔

    غیر فوری اور اھم کام
    یہ وہ کام ھیں جن پر ھمارا اور ھمارے پیاروں کے مستقبل کا دارومدار ھے۔ یہ اھم ھیں لیکن بدقسمتی یا خوش قسمتی سے فوری نہیں ھیں۔ ایک طالبعلم کے لیے اس کی پڑھائی آج نہ کی کل کر لی۔ پرسوں پر ٹال دیا۔ لیکن اس کا مستقبل اسی پر منحصر ھے اور ایسے کاموں کو ٹالنے والے افراد ناکام افراد ھیں اور ایسے کاموں کو اھمیت دینے والے افراد کامیاب افراد ھیں۔ چنانچہ کوشش کرنی چاھییے کہ ایمرجینسی کے بعد ھمارا تمام تر وقت اسی طرح کے کاموں میں صرف ھو اور اگر ایسا ھو گیا تو ایمرجینسیز کی تعداد بھی بہت کم ھوتی جائے گی۔
    چنانچہ اس ھفتے کوئی بھی کام کرتے وقت صرف یہ کرنا ھے کہ اس کام کی قسم کا تعین کرنا ھے کہ ان چار میں سے اس کام کی کون سی قسم ھے۔


    پہلے بات سمجھنے کی کوشش کرنے کے فوائد
    دنیا کے معروف مینجمنٹ ایکسپرٹ اسٹیفن کوی نے اپنی کتاب پراثر لوگوں کی سات عادات میں چھٹی اھم خصوصیت کے طور پر اس بات کا ذکر کیا ھے۔ ھم میں سے ھر ایک کو اسی بات کا شکوہ رھتا ھے کہ ھماری بات نہیں سمجھی گئی اور یہی شکوہ بہت سے روابط کے ٹوٹنے یا کمزور ھونے کا باعث بنتا ھے۔ مگر اسٹیفن کا کہنا ھے کہ ھمیں بات پہلے سمجھنے کی کوشش کرنی چاھیے اور پھر سمجھانے کی۔ اس سلسلے میں اس نے ایک دلچسپ واقعہ بھی بیان کیا ھے۔

    ایک مرتبہ ایک ائرپورٹ لاؤنج میں ایک شخص اپنے چار بچوں کے ساتھ داخل ھوا اور خود ایک طرف ھو کر بیٹھ گیا مگر اس کے بچے انتہائی درجے کے شرارتی تھے۔ انہوں نے سب کو تنگ کرنا شروع کر دیا۔ کسی کے سامان کو چھیڑ رھے ھیں۔ کسی کے بچوں کو تنگ کر رھے ھیں اور اونچی اونچی شور مچا رھے ھیں۔

    کچھ دیر تک یہ حالت دیکھ کر ایک شخص سے رھا نہ گیا اس نے اٹھ کر اس شخص کے پاس جا کر کہا جناب آپ کے بچوں نے طوفان سر پہ اٹھایا ھوا ھے اور آپ انہیں کچھ کہہ نہیں رھے۔ اس آدمی نے سر اوپر اٹھایا اور رونے والی آواز میں کہا :
    ان بچوں کی ماں ابھی ابھی فوت ھو گئی ھے۔ ھم اسپتال سے ھی آ رھے ھیں۔ مجھے خود سمجھ نہیں آ رھی کہ کیا کروں اور انہیں بھی کیسے بتاؤں۔
    اس بات کے پتہ چلنے سے لاؤنج کی فضا بدل گئی۔ وہ لوگ جو ان بچوں کو نفرت اور غصے سے دیکھ رھے تھے ایک دم بدل گئے۔ کسی نے انہیں پاس بٹھا کر کہانیوں کی کتاب خرید کر دے دی۔ کسی نے انہیں ٹافیاں خرید کر دیں۔
    تو عرض کرنے کا مقصد یہی تھا کہ ھر شخص کے پاس اس کے کام کی کوئی دلیل ھو سکتی ھے پہلے اسے سمجھنے کی کوشش کریں تو بہت سے مسائل حل ھو سکتے ھیں۔ مگر ھم ایسا نہیں کرتے۔
    شاید اسٹیفن کوی کی یہ کتاب سائبر لائبریری پر اردو میں بھی دستیاب ھو۔
    Thanks.

  2. #2
    Section Managers

    Join Date
    Aug 2007
    Posts
    22,601
    Mentioned
    1 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: [Week 05] : پیر 22 جون 2009 تا اتوار 28 جون 2009

    دونوں اہداف اچھے ہیں۔اور مثال بڑی اچھی دی ہے آپ نے۔واقعی ہم اتنا غور نہیں کرتے جھٹ الزام دھر لیتے ہیں۔

  3. #3
    Senior Member Ahmed Lone's Avatar

    Join Date
    Oct 2007
    Location
    سعودی عرب
    Posts
    10,580
    Blog Entries
    21
    Mentioned
    12 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: [Week 05] : پیر 22 جون 2009 تا اتوار 28 جون 2009

    بہت اچھے بھائی جی
    وقت کے بہترین استعمال کا میں بھی قائل ہوں
    آپ کی دوسری بات کو میں پہلے سے ہی اپنایا ہوا ہے
    بزنس کے متعلق ساری شکایات میرے پاس ہی آتی ہیں
    مجھے چاہے کتنا ہی غصہ کیوں نہ ہو
    اگلا بندہ بے شک غلط ہی ہو
    میں اس کی پوری بات ایک بار ضرور سنتا ہوں
    اس کا فائدہ یہ ہوتا ہے کہ زیادہ تر عربی وہ بھی مصری یا شامی ہی پھڈا کرتے ہیں جب میں ان کو توجہ سےسنتا ہوں اور ان کو پہلے بولنے کی عزت دیتا ہوں تو آدھا مسئلہ ویسے ہی حل ہو جاتا ہے
    یہ ہم ہی ہیں کہ کسی کے اگر ہوئے تو ہوئے
    تمھارا کیا ہے کوئی ہو گا، کوئی تھا، کوئی ہے
    https://thumbs.gfycat.com/HeartyBest...restricted.gif

  4. #4
    Administrators

    Join Date
    Oct 2006
    Posts
    15,175
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: [Week 05] : پیر 22 جون 2009 تا اتوار 28 جون 2009

    ھدف کی تحریر اپ ڈیٹ کی گئی ھے۔
    Thanks.

  5. #5
    Durre Nayab
    Guest

    Re: [Week 05] : پیر 22 جون 2009 تا اتوار 28 جون 2009

    Quote Originally Posted by TeamUrdu View Post
    اس ھفتے کے 2 اھداف
    1۔ اپنے وقت کی بہترین مینجمنٹ پر غور کریں۔
    2۔ پہلے بات سمجھیں پھر سمجھانے کی کوشش کریں۔


    فوری اور غیر اھم کام
    یہ وہ کام ھیں جو ھیں تو ابھی ابھی کرنے والے مگر ان کی اھمیت نہیں ھے۔ جیسے کسی کا غیر ضروری فون۔ اگر ابھی ابھی جواب نہ دیا گیا تو فون کٹ جائے گا۔ لیکن آپ کو پتہ ھے کہ یہ غیر ضروری ھے جیسے ٹیلی مارکیٹنگ والوں کا فون یا کسی وقت ضائع کرنے والے ساتھی کا فون۔ ایسے کام عام طور پر دوسروں کی طرف سے بھی ھماری گردن پر لادے جاتے ھیں۔ ناکام اور بیوقوف افراد اپنا بہت سا وقت ایسے کاموں میں خرچ کر دیتے ھیں۔

    غیر فوری اور غیر اھم کام
    یہ وہ کام ھیں جنہیں کبھی بھی کیا جا سکتا ھے اور ان کی اھمیت بھی کوئی نہیں ھے۔ کیا ایسے کام ھمیں کرنے چاھییں۔ اس کی فہرست طویل ھو سکتی ھے بعض اوقات ٹی وی دیکھنا اور انٹرنیٹ پر چپکے رھنا بھی اسی زمرے میں آتا ھے۔ آپ اپنے غیر فوری اور غیر اھم کاموں کی فہرست خود بنائیے کیونکہ کسی دوسرے کی فہرست شاید آپ کی ترجیحات کے مطابق نہ ھو۔
    بھاءی جی،پہلے حدف کو کرنے سے میرا ون اردو پر ایکٹویٹی لیول مزید نیچے گر گیا ہے اگر پوری طرح عمل درآمد کیا تو شاید یہاں آنا ہی کبھی کبھار ہو۔
    میں بہت بہترین لسٹنر بھی ہوں لہذا بات سمجھ جاتی ہوں۔ سمجھانے کی کوشش صرف اس وقت کرتی ہوں جب مجھے یقین ہو کہ سامنے والا میری بات کو صحیح طور پر سمجھ جاءے گا ورنہ کوشش ہی نہیں کرتی۔

  6. #6
    Administrators

    Join Date
    Oct 2006
    Posts
    15,175
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: [Week 05] : پیر 22 جون 2009 تا اتوار 28 جون 2009

    جی انٹرنیٹ اور ٹی وی مطلق برے نہیں ان کا غیر مفید استعمال برا ھے اگر ون اردو کا بھی کوئی فائدہ نہیں ھو رھا تو اسے چھوڑنا ھی بہتر ھے۔
    Thanks.

  7. #7
    Durre Nayab
    Guest

    Re: [Week 05] : پیر 22 جون 2009 تا اتوار 28 جون 2009

    Quote Originally Posted by TeamUrdu View Post
    جی انٹرنیٹ اور ٹی وی مطلق برے نہیں ان کا غیر مفید استعمال برا ھے اگر ون اردو کا بھی کوئی فائدہ نہیں ھو رھا تو اسے چھوڑنا ھی بہتر ھے۔
    بھاءی جی بات چونکہ ٹاءم مینیجمنٹ کے حوالے سے ہورہی ہے۔ اسی لئے ایکٹویٹی لیول کم ہے۔ اور چھوڑنا تو نہیں کیونکہ بہرحال اس کا فائدہ تو ہوا ہی ہے۔ لیکن سارا دن بھی انٹر نیٹ پر نہیں گزارنا چاہیئے۔

  8. #8
    Senior Member

    Join Date
    Feb 2008
    Posts
    4,419
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: [Week 05] : پیر 22 جون 2009 تا اتوار 28 جون 2009

    بالکل ٹیم بھائی یہ تو وہ مثبت تبدیلیاں ہیں جو کہ ہر کسی میں موجود ہونی چاہیئیں۔
    جہاں تک میرا تعلق ہے تو الحمداللہ میں ان باتوں پر کافی عرصہ سے عمل پیرا ہوں۔
    کیونکہ پہلے ٹیچنگ کرتا رہا تو بچوں کو بھی یہی سکھاتا تھا کہ چھٹیان نہیں کرو اور وقت پر آیا کرو۔
    ہوم ورک کا ٹائم مینجمنٹ سکھانا وغیرہ۔
    اب الحمداللہ ایڈمن آفیسر بن گیا ہوں تو ایڈمن میں تو مینیجمنٹ کی بہت ضرورت ہوتی ہے ہر کام کو پوری ایمانداری کے ساتھ اور دیکھ بھال کر کے پوری پلاننگ کے ستاھ کرنا پڑتا ہے۔
    تمام اسٹاف کے ساتھ میٹنگز میں ان باتوں کو ضرور دیکھنا پڑتا ہے کہ دوسرا بندہ کیا کہہ رہا ہے اور ہم اسے کیا سمجھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
    تمام لوگون کا واسطہ ہم سے ہی پڑتا ہے تو ہمیں خود کو اتنا اچھا لسنر بنانا پڑتا ہے کہ دوسرا بندے کی دل کی بھڑاس جب تک نا نکل جائے خاموشی سے سننا پڑتا ہے اور اس کے بعد جب ہم سمجھاتے ہیں تو اللہ کا شکر ہے آسانی سے سمجھ جاتے ہیں۔
    انشاءاللہ میں پوری کوشش کروں گا آئندہ بھی ان باتوں پر عمل کرتا رہوں۔

  9. #9
    Section Managers

    Join Date
    Aug 2007
    Posts
    22,601
    Mentioned
    1 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: [Week 05] : پیر 22 جون 2009 تا اتوار 28 جون 2009

    میں نے دونوں اہداف پر عمل کرنے کی پوری کوشش کی ہے۔
    :اگلے اہداف نہیں لکھے آپ نےشہزاد بھائی؟

  10. #10
    Durre Nayab
    Guest

    Re: [Week 05] : پیر 22 جون 2009 تا اتوار 28 جون 2009

    بھاءی جی میں نے اس ہفتے کے ٹاءم منجمنٹ کا ہدف پورا کیا ہے اور یہ کام مجھے بہت ہی مشکل لگا۔

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •