Thanks Thanks:  0
Likes Likes:  0
Results 1 to 15 of 15

Thread: مزید مثبت تبدیلیوں کی فہرست

  1. #1
    Senior Member

    Join Date
    Jan 2008
    Posts
    29,003
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    ایک تجویز

    ایک تجویز ھے کہ کیوں نہ ھم ایک چارٹ بن لیں جس میں ھم تمام مثبت تبدیلیوں کی ایک فہرست مرتب کریں اور پھر دیکھیں کہ ھم نے اپنے آپ کو کتنا بدلا ھے__
    ھر مثبت تبدیلی پر مارکس رکھ لیتے ھیں پھر ھفتے یا مہینے بعد اپنا جائزہ لیں کہ ھم نے کتنے فی صد مارکس لیے ھیں اس سے اندازہ ھو گا ھم کس رفتار سے اچھی باتوں کو اپنا رھے ھیں__ان تبدیلیوں مین مختلف کیٹیگریز بنائی جا سکتی ھیں جیسے ریڈنگ،ورزش،صحت اور صفائی وغیرہ وغیرہ

    وہ چارہ گر مرے زخموں کو چھیڑنے والا
    دوا کو چھوڑ کے دینے لگا دعائیں مجھے

  2. #2
    Administrators

    Join Date
    Oct 2006
    Posts
    15,175
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    مزید مثبت تبدیلیوں کی فہرست

    مثبت تبدیلیوں کی فہرست شئیر کیجیے
    یہاں ھم مزید مثبت تبدیلیوں کی فہرست بنا سکتے ھیں۔ یوں ھم سب کو بہت سی کام کی تبدیلیوں میں سے انتخاب کرنے کا موقع مل جائے گا۔


    آپ کی تجویز کردہ تبدیلیوں میں مندرجہ ذیل خصوصیات ھونی چاھییں۔
    1۔ ان پر عمل درامد آسان اور کم خرچ ھو
    2۔ ان پر عمل فرد اور معاشرے کے لیے مفید ھو
    3۔ ان پر آپ نے خود عمل کر کے فائدہ محسوس کیا ھو۔
    4۔ ان کی تعداد 104 سے زیادہ نہ ھو
    Thanks.

  3. #3
    Durre Nayab
    Guest

    Re: مزید مثبت تبدیلیوں کی فہرست

    بھائی جی جیسا کہ سیب کھانے کے بہت فائدے ہیں ایسے پان، سپاری کھانے کے بہت نقصانات ہیں۔ اور اس کے چھوڑنے سے بہت سے فائدوں میں کچھ یہ ہیں

    ۔ پان سپاری نہ کھانے سے سیب اپنی تاثیر صحیح طریقے سے دکھا سکے گا۔
    ۔ جو پیسے پان سپاری میں خرچ کر رہے ہیں وہ ہی سیب، پھل میں خرچ ہوں گے۔
    ۔ دانت محفوظ رہیں گے۔
    ۔ موذی مرض کا خطرہ کم ہوجائے گا۔
    ۔ گھر اور محلہ گندگی سے محفوظ رہے گا۔
    ۔صحت اچھی رہے گی۔
    ۔زندگی میں مثبت تبدیلی آئی گی۔
    وغیرہ وغیرہ
    امید ہے آپ اس کا ھدف بھی رکھیں گے اور یہ کوئی ایسی مشکل عادت نہیں کہ چھوٹ نہ سکے۔
    جن کا کاروبار پان سپاری کا ہے ان سے معذرت کے ساتھ۔

  4. #4
    Senior Member

    Join Date
    Sep 2008
    Posts
    215
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: مزید مثبت تبدیلیوں کی فہرست

    اگلے ہفتوں کے لئے دو تبدلیاں میری طرف سے
    1، ہر کسی سے مسکراتے ہوئے ملیں گے
    2، ہر ملنے والے کا زبانی طور پر شکریہ ادا کریں گے

  5. #5
    Senior Member

    Join Date
    Jan 2008
    Posts
    12,232
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: مزید مثبت تبدیلیوں کی فہرست

    الٹے مت سوئیں اسلام میں اس سے منع کیا گیا ہے اور میں نے کہیں پڑھا تھا کہ سائنس نے بھی اسے غلط کہا ہے دائیں کروٹ سونے کی عادت ڈالیں

  6. #6
    Diya
    Guest

    Re: مزید مثبت تبدیلیوں کی فہرست

    اسلام علیکم۔۔۔۔
    ایک دو آراء میری طرف سے بھی۔۔
    1) حتی الوسع کوشش کی جاے کے جان پہچان والے،اور جنہیں نہیں بھی جانتے ان سے سلام کرنے میں پہل کی جاے۔۔
    2)اپنے کمرے سے اگر 5 منٹ کیلیے بھی باہر جایئں تو لائٹ اور پنکھا آف کر کے جائیں۔۔
    3)کسی بھی قسم کا ریپر وغیرہ چاھے روڈ پہ ھوں یا گھر ،آفس میں ھمیشہ ڈسٹبن میں ڈالیں۔
    DilDiyaDehleez

  7. #7
    Senior Member

    Join Date
    Apr 2008
    Posts
    22,615
    Mentioned
    1 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: مزید مثبت تبدیلیوں کی فہرست

    السلام علیکم
    شہزاد بھائی میں بھی کچھ آئڈیاز شیئر کرنا چاھتی ھوں۔


    ھمیشہ دائیں ھاتھ سے کھائیں۔
    پانی ھمیشہ بیٹھ کر دائیں ھاتھ سے اور رک رک کر پیئں۔


    میں نے بہت سے لوگ یا مسلم ایسے دیکھے ھیں جو نائف اینڈ فورک کا ستعمال کرتے ھیں اور اور ظاھر ھے فورک لیفٹ ھینڈ میں ھی پکرا

    جاتا ھے۔
    اور یہ بھی دیکھا ھے کہ اگر وہ چائے، کافی کے ساتھ کچھ کھا رھے ھوں تو کھانے والی چیز دائیں ھاتھ میں اور چائے، کافی کا مگ بائیں

    ھاتھ میں۔
    ایک بائٹ اور ایک چُسکی
    دونوں کام ساتھ ساتھ یہ نہیں کہ ایک دفعہ بائٹ لے کر چیز واپس پلیٹ میں رکھیں اور پھر دائیں ھی ھاتھ سے مگ استعمال کریں۔
    اس سے یہ ھو گا کہ روز کی ایک سنت زندہ ھو گی تو نہ صرف مثبت تبدیلی آئے گی بلکہ اجر بھی ملے گا۔ انشاءاللہ
    کچھ اور بھی ھیں ابھی تھوڑی دیر میں لسٹ سے دیکھ کر لکھتی ھوں یہاں۔
    مسز تنویر
    [SIGPIC][/SIGPIC]

    جب ہم سے ملو گے تو ہمیں پاؤ گے مخلص
    ہر چند کہ اخلاص کا دعویٰ نہیں کرتے

  8. #8
    Senior Member

    Join Date
    May 2008
    Posts
    4,943
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: مزید مثبت تبدیلیوں کی فہرست

    اپنے گھر کے سامنے گلی کو بھی صاف رکھیں۔

    بہت سے لوگ گھر کو اندر سے تو بہت خوبصورت اور صاف ستھرا رکھتے ہیں۔ لیکن گلی کا خیال نہیں رکھتے ۔ شاندار گھر اور گلی گندگی

    سے بھری ھوئی
    Sajjad_Sarwar
    [SIGPIC][/SIGPIC]

  9. #9
    Senior Member

    Join Date
    Apr 2008
    Posts
    22,615
    Mentioned
    1 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: مزید مثبت تبدیلیوں کی فہرست

    اگر کسی کو ایس ایم ایس کریں تو aoa کی بجائے پورا سلام لکھیں
    برتن میں ھمیشہ اینٹی کلاک وائز چمچ چلائیں۔ یعنی دائیں سے بائیں۔

    میں پہلے کلاک وائز چمچ چلایا کرتی تھی کھانا پکاتے ھوئے یا پھر چائے میں شوگر مکس کرتے ھوئے۔
    آج سے کچھ سال پہلے ھمارے گھر میں پاکستاں سے آئی ھوئی جماعت کے ایک مولانا اپنی بیوی کے ساتھ ٹھہرے تھے۔اور الحمدللہ ھمیں

    ان کی خدمت کرنے کا موقع ملا تھا۔
    ایک دن میں ان کی بیوی کے لئے چائے بنا رھی تھی لیکن شوگر مکس نہیں کی۔ ان سے پوچھا انھوں نے بتایا کہ کتنی شوگر ڈالوں۔(ابھی

    یاد نہیں کہ کتنی شوگر ڈالی تھی۔)
    جب میں مکس کر رھی تھی تو انھوں نے آھستگی سے میرا ھاتھ پکڑ کر کہا ایسے نہیں ایسے چمچ چلائیے۔
    تب سے میں اینٹی کلاک وائز ھی چمچ چلاتی ھوں۔ اور دوسروں کو بھی انھی کی طرح نرمی سے ٹوک دیتی ھوں۔
    مسز تنویر
    [SIGPIC][/SIGPIC]

    جب ہم سے ملو گے تو ہمیں پاؤ گے مخلص
    ہر چند کہ اخلاص کا دعویٰ نہیں کرتے

  10. #10
    Site Managers

    Join Date
    Jun 2007
    Location
    پاکستان
    Posts
    54,986
    Mentioned
    42 Post(s)
    Tagged
    3 Thread(s)

    Re: مزید مثبت تبدیلیوں کی فہرست

    کچھ تجاویز میری طرف سے بھی:

    ۱۔ جب بھی کسی کو مشکل میں یا تکلیف میں دیکھیں تو اس کی مدد یہ سوچ کر کریں کہ اگر میں اس کی جگہ ہوتا تو مجھ پہ کیا بیت رہی

    ہوتی اور کس طرح کی مدد مجھے ملتی تو اچھا ہوتا۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ یہ اس لئے کہ بعض اوقات کسی کی مدد مالی شکل میں کرنے کی ضرورت

    ہوتی ہے تو بعض اوقات کسی سے صرف ہنس کر بات کر لینا یا اس کی بات سن لینا ہی اس کی مدد ہوتی ہے۔

    ۲۔ ربِ زدنی علما" ،،،، یہ دعا کرنا اپنے معمول میں شامل کریں۔

    ۳۔ کھانا ہمیشہ ٹھنڈا کر کے کھائیں اور پانی زیادہ ٹھنڈا نہ پئیں۔

    ۴۔ جب بھی کسی کو کوئی چیز دیں یا لیں تو ہمیشہ دائیں ہاتھ سے دیں۔

    Yazghil
    (اے اللہ! میرے علم میں اضافہ فرما)۔
    میرا بلاگ: بے کار باتیں

  11. #11
    Senior Member

    Join Date
    Apr 2008
    Posts
    22,615
    Mentioned
    1 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: مزید مثبت تبدیلیوں کی فہرست

    آپ نے اپنی پوسٹ میں لکھا تھا کہ تبدیلیاں ایسی ھوں جن پر عمل کرنا سب کے لئے آسان ھو اور جو مفید بھی ھوں۔

    یازغل بھائی نے اپنی پوسٹ میں جو تجاویز دیں ھیں انھی کو آگے بڑھاتی ھوں۔

    کہ
    جب بھی اونچائی،بلندی کی طرف جائیں
    چاھے سیڑھیاں چڑھ کر، یا کسی ھِلی روڈ پر واک کرتے ھوئے یا گاڑی میں ھی اونچائی کی طرف جاتے ھوئے تو
    3 بار اللہ اکبر پڑھیں۔
    اور جب نیچے کی طرف سفر ھو تو 3 بار سبحان اللہ پڑھیں۔
    جب بھی ٹوائلٹ میں جائیں تو
    سر ڈھک لیں اور پاؤں میں جوتا پہنیں۔

    یہاں گھروں میں ٹوائلٹس میں بھی کارپٹ یا لائنو (پلاسٹک کا گتہ) ھوتا ھے۔ کچھ گھروں میں ووڈن فلور اور آج کل ٹائلز بھی فیشن میں ھیں۔

    تو لوگ پرواہ نہیں کرتے جوتے پہننے کی۔
    اس طرح اگر ان باتوں پر ایک ھفتہ لگاتار عمل کریں تو یہ مثبت تبدیلی ان میں آئے گی اور سنت پر بھی عمل ھو گا۔یعنی یہاں پوائنٹس اور

    آخرت میں بھی اجر۔
    انشاءاللہ
    ابھی لمبی لسٹ ھے۔
    مسز تنویر
    [SIGPIC][/SIGPIC]

    جب ہم سے ملو گے تو ہمیں پاؤ گے مخلص
    ہر چند کہ اخلاص کا دعویٰ نہیں کرتے

  12. #12
    Senior Member

    Join Date
    May 2008
    Posts
    2,961
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: مزید مثبت تبدیلیوں کی فہرست

    ھمم سب ساتھیوں کی تجاویز اچھی ہے لیکن میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ
    ہر آنے والے ھفتے کے لیے8 یا 10 تجاویز کا حد رکھ لیا جائے اور ایک ساتھی دو ہی تجاویز شیئر کرے تو اچھا ہوگا کیونکہ اس طرح ایک لمبی

    فہرست بن جایا کرے گی اس ھفتے کا انتخاب تو ہو جائے گا لیکن کئی اچھی تجاویز بیک پر چلی جائیں گی۔ ابھی تو سٹارٹ ہے بعد مٰیں

    یقیناً
    مسئلہ ہوگا اتنے سارے پیجز کنگالنا مشکل کام ہوگا۔
    اور دوسری بات یہ کہ ایسی تجویز شیئر کریں جو کہ بہت سمپل ہو ہر بندہ آسانی سے اس پر عمل درآمد کر سکتا ہو۔
    جیسے ساتھیوں نے شیئر کی ہے، یاد سے بسمِ اللہ پڑھ کر کھانا اور رائیٹ ھینڈ سے کھانا۔ پانی بیٹھ کر پینا، کمرے کی لائیٹ وغیرہ بند

    کرکے جانا۔ یا ایک دعائیہ کلمہ یاد کرنا وغیرہ
    ابھی سٹارٹ ہے نا ۔۔۔۔ مشکل بعد میں، تب تک ہم ان تبدیلیوں کے عادی ہوتے جائے گے اور آسانی سے مشکل حدف بھی حاصل کر سکیں

    گے
    کوئی ایسی تجویز جس میں کسی چیز کا اگر خریدنے کا زکر ہو تو یاد سے امیر غریب دونوں کا سوچھ کے شیئر کرنا۔ کیونکہ آپ جیسے امیر

    لوگوں کے ساتھ ہم جیسے غریب بھی یہاں ہیں
    اور ایک اور ضروری بات پان ،چالیا سیگریٹ ، نسوار اور اس قسم کی دوسری چیزیں جو ڈرگز کے زمرے میں آتی ہیں ان کا زکر یہاں مناسب

    نہیں، کیونکہ ایک تو یہ ایسی کوشش سے کوئی نہیں چھوڑتا،ھاں ان سے یہ ھوگا کہ ایسے ساتھی جن کا ان چیزوں کے بغیر گزارا نہیں۔ان

    کی دلچسپی یہاں کم ھو جائے گی۔
    اور آخر میں سب سے ضروری بات جو یہ ہے کہ جو ساتھی مرد/عورت شادی شدہ ہے وہ اپنے میاں بیوی اور بچوں کی حد تک تو ضرور یہی

    دو مثبت تبدیلیوں والا عمل شروع کرے اپنے گھر میں،اعمال یہی کاپی کرے چاہے خود سے سوچھ بیچار کرکے۔ آپ کا خاندان آگے سنورتا

    جائے گا
    askk

  13. #13
    Sisters Society

    Join Date
    Feb 2008
    Location
    CA, USA
    Posts
    16,003
    Blog Entries
    2
    Mentioned
    2 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: مزید مثبت تبدیلیوں کی فہرست

    صبح کے ٹائم یا دن میں کسی بھی وقت باہر خاموشی میں آنکھیں بند کر کے چند سیکنڈ یا منٹ بیٹھ کر اپنے ارد گرد کی آوازیں سننے کی کوشش کریں- پہلے قریب کی ، پھر دور کی- کچھ عرصے میں آپکو اندازہ ہو گا کے آپکی سننے کی حس بڑھ گئی ہے یا یوں کہنا مناسب ہو گا کے آوازوں کو سمجھنے کی حس بڑھ گئی ہے-

    یہی عمل آپ سونگھنے کیلئے بھی کر سکتے ہیں-

    یہ عمل آپکو فوکسڈ رہنے میں مدد دے گا اور آہستہ آہستہ آپکو اندازہ ہو گا کہ قدرت کی کیسی کیسی چیزوں پر ہم غور کیے بغیر گزر جاتے ہیں-





    The most common way people give up their power


    is by thinking they don't have any.


    ~ Alice Walker ~


    Courage is like a muscle.


    We strengthen it with use.


    ~ Ruth Gordon ~

  14. #14
    Section Managers

    Join Date
    Aug 2007
    Posts
    22,601
    Mentioned
    1 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: مزید مثبت تبدیلیوں کی فہرست

    شہزاد بھائی آپ نے کہا کہ ایسے اہداف لکھیں جو خود کر کے فائدہ اٹھایا ہو تو میں بھی اپنے آزمودہ بتاتی ہوں۔
    1:کبھی غصے میں فیصلہ نہ کریں۔شیطان بے قابو کرنے کی پوری کوشش کرتا ہے لیکن اس سے الٹ کریں ۔غصے میں کسی کو مار یا برا بھلا یا سخت فیصلہ کرنے کیلئے شیطان بہت اکساتا ہے ،قابو بہت مشکل ہوتا ہے لیکن چند دن کی پریکٹس سے ایک زبردست خوبی آپ میں پیدا ہو جائے گی۔تو ہمیشہ جب غصہ آئے تو خود پر یہ قانون لاگو کریں کہ تین دن بعد فیصلہ کریں گے ۔تین دن بعد غصہ ٹھنڈا ہو جائے گا اور ایک اچھا فیصلہ کر سکیں گے۔
    2:ہمیشہ مسکرائیں۔

    فوائد:ہمیشہ غلط فیصلوں سے بچ جائیں گے۔
    مسکرانا ایک ٹانک ہے،آزما کے دیکھیں۔

  15. #15
    Senior Member

    Join Date
    Sep 2008
    Posts
    380
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: مزید مثبت تبدیلیوں کی فہرست

    سلام

    بہت اچھا سلسلہ ھے دیکھ کے بہت خوشی ھوئی تو میں بھی کچھ تجاویز دیتی ھوں

    دانت برش کرتے ھاتھ یا برتن دھوتے وغیرہ پانی کا نلکا بند کر لیا کریں کہ پانی ضایع نا ھو

    ایسے ھی کھانا بھی اتنا نکالنا چاھیے جتنا کھایا جا سکے کہ کہیں بچوں کا بچا ھوا کھانا ماوؤں کو کھانا پڑ جاتا ھے جو کہ وزن میں اضافہ کا سبب بنتا ھے
    کیہں ھے کہ پلیٹ میں بچا ھوا کھانا ضایع کر دیا جاتا ھے تو بہت دل دکھتا ھے کہ کچھ لوگ 2 وقت کے کھانے کے لیے کتنی مخنت کرتے ھیں اور ھم ایسے ھی پھینک دیتے ھیں

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •