Thanks Thanks:  0
Likes Likes:  0
Page 1 of 2 12 LastLast
Results 1 to 15 of 23

Thread: [week 02] : پیر 1 جون 2009 تا اتوار 7 جون 2009

  1. #1
    Administrators

    Join Date
    Oct 2006
    Posts
    15,175
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    [week 02] : پیر 1 جون 2009 تا اتوار 7 جون 2009

    اس ھفتے کے 2 اھداف
    1۔ صبح اٹھتے ھی بستر پر ھی 90 سیکنڈ سجدہ شکر ادا کرنا ھے۔
    2۔ اپنی زندگی کے 7 اھم ترین اھداف کاغذ پر لکھنے ھیں۔

    علیٰ الصبح سجدہ ء شکر کرنے کے فوائد
    عام طور پر جب ھم صبح اٹھتے ھیں تو زندگی کی دوڑ میں جلدی سے شامل ھونا پڑتا ھے اور اس بھاگ دوڑ میں ھم ان ساری نعمتوں کو بھول جاتے ھیں جو پروردگار نے ھمیں عنایت کی ھوئی ھیں۔ ھمارا ذھن صرف ان چیزوں کے متعلق سوچ رھا ھوتا ھے جو ھمیں نہیں ملیں۔ اس سے کچھ دیر کے لیے ھی سہی مگر ھمارا تعلق کمزور پڑ جاتا ھے۔ شکر کرنے سے ھم زیادہ مثبت ھو کر زندگی میں شامل ھو سکتے ھیں۔ سجدہ اور پھر صبح اٹھتے ھی سجدہ کرنے کے بہت سارے دیگر فوائد بھی ھیں جن میں سے ایک ذھن اور جسم میں بھرپور طاقت اور واضح پن محسوس کرنا ھے۔ آپ سات دن ایسا کیجیے ان شااللہ آپ زیادہ فوائد محسوس کرنے والے گروہ میں شامل ھوں گے۔ 90 سیکنڈ کا حساب کرنے کے لیے 90 سے لے کر 1 تک گنتی گن سکتے ھیں۔ اور خدا کی نعمتوں کو یاد کرتے رھنا بھی ضروری ھے۔

    زندگانی کے 7 اھداف کاغذ پر لکھنے کے فوائد
    زندگی کے اھم ترین اھداف کاغذ پر تحریر کرنے سے ھمارا ذھن انہیں حاصل کرنے کے لیے بہتر کام کر سکتا ھے اور ھم ان پر فوکس کر سکتے ھیں۔ ایک یونیورسٹی کے فارغ التحصیل طلبہ سے پوچھا گیا کہ کیا ان کے پاس تحریر شدہ اھداف موجود ھیں۔ صرف 3 فیصد لوگوں کے پاس تحریر شدہ اھداف موجود تھے۔ 20 سال بعد اسی گروپ کو دوبارہ اکٹھا کر کے ان کا جائزہ لیا گیا۔ ان 3 فیصد افراد کی مجموعی دولت باقی 97 فیصد افراد سے زیادہ تھی۔ صرف اھداف کاغذ پر لکھ لینے سے ھی ھم ان 3 فیصد خوش نصیبوں میں شامل ھو سکتے ھیں۔ روز ایک ھدف سوچیں اور سات دن میں سات اھم ترین اھداف کو لکھ لیں۔ اب ان کو ان کی اھمیت کے لحاظ سے ترتیب لگا لیں۔ جو اھم ترین ھو اس کو پہلے نمبر پر بعد والے کو دوسرے نمبر پر۔ یہ آپ کی لائف ڈاکومنٹ ھے اور ان شااللہ بہت کام آئے گی۔ کیونکہ یہ بہتری کی بنیادی اساس ھے۔
    Thanks.

  2. #2
    Administrators

    Join Date
    Oct 2006
    Posts
    15,175
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: ھدف نمبر 2 : پیر 1 جون 2009 تا اتوار 7 جون 2009

    اب آپ اس ھفتے کے اھداف پر کام شروع کر سکتے ھیں۔
    Thanks.

  3. #3
    Section Managers

    Join Date
    Jul 2007
    Posts
    27,433
    Mentioned
    1 Post(s)
    Tagged
    1 Thread(s)

    Re: ھدف نمبر 2 : پیر 1 جون 2009 تا اتوار 7 جون 2009

    پہلا ہدف تو بہت اچھا ہے، یہ تو میں ضرور کروں گی، لیکن یہ کیسے پتہ چلے کہ نوے سیکنڈ ہو گئے ہیں؟ اور ٹائم کنسیڈر کرنے لگو تو توجہ سجدے کی بجائے ٹائم کی طرف ہو جائے گی۔
    اینی وے، سجدے والی بات نئی ہے پر دل کو لگی۔

    لیکن دوسرا میرے لیئے تو نہیں، باقیوں کو شاید اس سے کوئی فائدہ ہو۔ ۔۔۔ ۔ ۔
    شکریہ
    [SIGPIC][/SIGPIC]

  4. #4
    Administrators

    Join Date
    Oct 2006
    Posts
    15,175
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: ھدف نمبر 2 : پیر 1 جون 2009 تا اتوار 7 جون 2009

    Quote Originally Posted by Wish View Post
    پہلا ہدف تو بہت اچھا ہے، یہ تو میں ضرور کروں گی، لیکن یہ کیسے پتہ چلے کہ نوے سیکنڈ ہو گئے ہیں؟ اور ٹائم کنسیڈر کرنے لگو تو توجہ سجدے کی بجائے ٹائم کی طرف ہو جائے گی۔
    اینی وے، سجدے والی بات نئی ہے پر دل کو لگی۔

    لیکن دوسرا میرے لیئے تو نہیں، باقیوں کو شاید اس سے کوئی فائدہ ہو۔ ۔۔۔ ۔ ۔
    شکریہ
    آپ 90 سے ایک تک الٹی گنتی گن سکتی ھیں۔ اس سے ٹائم کا اندازہ ھو سکتا ھے اور اس دوران خدا کی دی ھوئی نعمتوں کی تصاویر ذھن میں ساتھ ساتھ چل سکتی ھیں۔ دوسرا ھدف تو ھر کسی کے لیے ھونا چاھیے۔ آپ بھی لکھیں آپ کا تو پسندیدہ لفظ ھی وش ھے۔
    Thanks.

  5. #5
    Section Managers

    Join Date
    Jul 2007
    Posts
    27,433
    Mentioned
    1 Post(s)
    Tagged
    1 Thread(s)

    Re: ھدف نمبر 2 : پیر 1 جون 2009 تا اتوار 7 جون 2009

    Quote Originally Posted by TeamUrdu View Post
    آپ 90 سے ایک تک الٹی گنتی گن سکتی ھیں۔ اس سے ٹائم کا اندازہ ھو سکتا ھے اور اس دوران خدا کی دی ھوئی نعمتوں کی تصاویر ذھن میں ساتھ ساتھ چل سکتی ھیں۔ دوسرا ھدف تو ھر کسی کے لیے ھونا چاھیے۔ آپ بھی لکھیں آپ کا تو پسندیدہ لفظ ھی وش ھے۔

    ہیں تو سجدے میں کیا سبحان ربی العالیٰ نہیں کہنا یا کوئی ثنائی الفاظ ؟
    ???
    بس سجدہ ٹھیک ہے نا بھائی، اس میں گنتی کی بجائے بندہ بس دل سے اللہ سے رابطر کر لے طویل یا مختصر اپ ٹو یو۔ ۔ ۔
    یہ یہاں لکھنا اس لیئے ضروری سمجھا کے ایک ہفتے بعد رپورٹ بھی تو دینی ہو گی نا، تو پلیز آپ ٹائم لمٹ ہٹا دیں۔

    اور نہیں میں بس جو ملتا ہے یا جو میرے سامنے آتا ہے اس کو بھرپور گزارنے کی قائل ہوں۔ ۔ ۔پلین اور وشز بہت کم کرتی ہوں، ہاں خود وش ہوں وہ ایک الگ بات ہے۔ ۔ ۔
    [SIGPIC][/SIGPIC]

  6. #6
    Senior Member

    Join Date
    Apr 2008
    Posts
    5,200
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: ھدف نمبر 2 : پیر 1 جون 2009 تا اتوار 7 جون 2009

    Quote Originally Posted by TeamUrdu View Post
    اس ھفتے کے 2 اھداف
    1۔ صبح اٹھتے ھی بستر پر ھی 90 سیکنڈ سجدہ شکر ادا کرنا ھے۔
    2۔ اپنی زندگی کے 7 اھم ترین اھداف کاغذ پر لکھنے ھیں۔

    علیٰ الصبح سجدہ ء شکر کرنے کے فوائد
    عام طور پر جب ھم صبح اٹھتے ھیں تو زندگی کی دوڑ میں جلدی سے شامل ھونا پڑتا ھے اور اس بھاگ دوڑ میں ھم ان ساری نعمتوں کو بھول جاتے ھیں جو پروردگار نے ھمیں عنایت کی ھوئی ھیں۔ ھمارا ذھن صرف ان چیزوں کے متعلق سوچ رھا ھوتا ھے جو ھمیں نہیں ملیں۔ اس سے کچھ دیر کے لیے ھی سہی مگر ھمارا تعلق کمزور پڑ جاتا ھے۔ شکر کرنے سے ھم زیادہ مثبت ھو کر زندگی میں شامل ھو سکتے ھیں۔ سجدہ اور پھر صبح اٹھتے ھی سجدہ کرنے کے بہت سارے دیگر فوائد بھی ھیں جن میں سے ایک ذھن اور جسم میں بھرپور طاقت اور واضح پن محسوس کرنا ھے۔ آپ سات دن ایسا کیجیے ان شااللہ آپ زیادہ فوائد محسوس کرنے والے گروہ میں شامل ھوں گے۔ 90 سیکنڈ کا حساب کرنے کے لیے 90 سے لے کر 1 تک گنتی گن سکتے ھیں۔ اور خدا کی نعمتوں کو یاد کرتے رھنا بھی ضروری ھے۔

    زندگانی کے 7 اھداف کاغذ پر لکھنے کے فوائد
    زندگی کے اھم ترین اھداف کاغذ پر تحریر کرنے سے ھمارا ذھن انہیں حاصل کرنے کے لیے بہتر کام کر سکتا ھے اور ھم ان پر فوکس کر سکتے ھیں۔ ایک یونیورسٹی کے فارغ التحصیل طلبہ سے پوچھا گیا کہ کیا ان کے پاس تحریر شدہ اھداف موجود ھیں۔ صرف 3 فیصد لوگوں کے پاس تحریر شدہ اھداف موجود تھے۔ 20 سال بعد اسی گروپ کو دوبارہ اکٹھا کر کے ان کا جائزہ لیا گیا۔ ان 3 فیصد افراد کی مجموعی دولت باقی 97 فیصد افراد سے زیادہ تھی۔ صرف اھداف کاغذ پر لکھ لینے سے ھی ھم ان 3 فیصد خوش نصیبوں میں شامل ھو سکتے ھیں۔ روز ایک ھدف سوچیں اور سات دن میں سات اھم ترین اھداف کو لکھ لیں۔ اب ان کو ان کی اھمیت کے لحاظ سے ترتیب لگا لیں۔ جو اھم ترین ھو اس کو پہلے نمبر پر بعد والے کو دوسرے نمبر پر۔ یہ آپ کی لائف ڈاکومنٹ ھے اور ان شااللہ بہت کام آئے گی۔ کیونکہ یہ بہتری کی بنیادی اساس ھے۔
    بہت شکریہ ٹیم بھائی آپ نے بہت عمدہ اھداف کا انتخاب کیا ہے اس ہفتے ،انشاءاللہ پوری کوشش کرونگا کہ اس کو حاصل کروں۔۔۔ویسے صبح سویرے سجدہ شکر والی ھدف، تو کیا یہ سجدہ بستر پر لیٹے لیٹے ہی ادا کرنا ہے؟۔۔یا بستر سے اٹھ کر فرش پر سجدہ ریز ہونا ہے؟۔۔ویسے بہت سے لوگ صبح کی نماز قضا کردیتے ہیں اللہ معاف کرے اور توفیق دے جن میں ،میں بھی شامل ہوں ۔تو اس صبح سویرے والے سجدہ شکر کو لوگ کہی صبح کی نماز کا قائم مقام نہ کردے یعنی کہ بس سجدہ شکر ہوگیا اب نغوز باللہ نماز پڑھنے کی ضرورت نہیں ۔۔۔۔آپ براہ مہرانی حدف میں اس کاذکر کر لو تو اچھا ہوگا کہ یہ دونوں الگ الگ چیزیں ہیں۔تاکہ شیطان کسی کی کان میں یہ بات نہ ڈال سکے۔۔۔۔

  7. #7
    Administrators

    Join Date
    Oct 2006
    Posts
    15,175
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: ھدف نمبر 2 : پیر 1 جون 2009 تا اتوار 7 جون 2009

    اور نہیں میں بس جو ملتا ہے یا جو میرے سامنے آتا ہے اس کو بھرپور گزارنے کی قائل ہوں۔ ۔ ۔پلین اور وشز بہت کم کرتی ہوں، ۔ ۔ ۔
    اس طرح کی باتیں تو بہت پہنچے ھوئے بزرگوں سے ھی سنی ھیں تاھم یہ بہت طاقتور نظریہ محسوس ھوتا ھے۔

    تو اس صبح سویرے والے سجدہ شکر کو لوگ کہی صبح کی نماز کا قائم مقام نہ کردے یعنی کہ بس سجدہ شکر ہوگیا اب نغوز باللہ نماز پڑھنے کی ضرورت نہیں
    ارے نہیں بھائی یہ مختصر سا بے وضو سجدہ نماز کی جگہ کیسے لے سکتا ھے۔ کیونکہ اگر اس کی کوئی معمولی شرعی حیثیت بھی دیکھی جائے تو زیادہ سے زیادہ ایک مستحب یا نفلی عمل بن سکتا ھے اور اس کی خاطر واجب کو چھوڑنا حرام ھے۔ اس لیے اس کی کوئی شرعی حیثیت نہیں۔ اس طرح کی بات تو کوئی بڑے سے بڑا مفتی بھی نہیں کر سکتا میں کیا چیز ھوں۔ میں بسا اوقات صبح کی نماز پڑھ کے ھی سوتا ھوں اس لیے جب دس ، گیارہ بجے اٹھنا ھوتا ھے تو نماز قضا ھونے کا خیال نہیں ھوتا اس صورت میں یہ اضافی بونس بن سکتا ھے۔ مگر نماز کی معافی تو کسی کو بھی کسی صورت نہیں ھے۔
    صبح اٹھتے ھی بستر پر ھی کرنا ھے۔ اس میں کچھ کچھ نہار منہ والی بات ھے۔ ھمارا جسم اور دماغ ایک خاص کیفیت میں ھوتا ھے اسی میں خدا کا شکر کرنا ھے۔ اگر کوئی اور بات یاد نہیں آ رھی تو کم از کم اس دن ملنے والی نئی زندگی کا تو ھم شکر ادا کر ھی سکتے ھیں۔
    Thanks.

  8. #8
    Senior Member

    Join Date
    Jan 2008
    Posts
    29,003
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: ھدف نمبر 2 : پیر 1 جون 2009 تا اتوار 7 جون 2009

    مکمل متفق ھوں

    وہ چارہ گر مرے زخموں کو چھیڑنے والا
    دوا کو چھوڑ کے دینے لگا دعائیں مجھے

  9. #9
    Senior Member

    Join Date
    Oct 2007
    Posts
    1,771
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: ھدف نمبر 2 : پیر 1 جون 2009 تا اتوار 7 جون 2009

    السلام علیکم

    جزاک اللہ ۔ بہت اچھے اہداف ہیں ۔

    بھر پور کوشش ہوگی کہ ان مثبت تبدیلیوں کو زندگی میں شامل کرلوں۔

    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

  10. #10
    Senior Member

    Join Date
    May 2008
    Posts
    4,943
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: ھدف نمبر 2 : پیر 1 جون 2009 تا اتوار 7 جون 2009

    میں متفق ھوں

  11. #11
    Senior Member

    Join Date
    Sep 2008
    Posts
    1,964
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: ھدف نمبر 2 : پیر 1 جون 2009 تا اتوار 7 جون 2009

    ۔ صبح اٹھتے ھی بستر پر ھی 90 سیکنڈ سجدہ شکر ادا کرنا ھے۔

    السلام علیکم
    میں نے ایک دفعہ اپنے لوکل موسک کے مولانا کے جمعہ کے خطبے سے پہلے کے بیان میں سنا تھا کہ بغیر وضو سجدہ کرنا گناہ ھے۔ یہ انھوں نے ان دنوں بتایا تھا جب کسی مسلم پلیئر نے گراؤنڈ میں جیتنے کے بعد سجدہ کیا تھا۔ اور پھر دوسری بات ھے کہ بستر پر ھی سجدہ کرنے سے پہلے ھمیں یہ خیال بھی رکھنا ھے کہ بستر پاک ھو اور ھم خود بھی پاک ھوں کیونکہ کبھی کبھی انسان نیند کی حالت مین ھی ناپاک ھو جاتا ھے۔ تو میرا کہنے کا مبصد یہ ھے کہ پہلے کسی دین کو بہتر سمجھنے والے سے اس کے بارے میں پوچھ لیا جائے اور پھر اس پر عمل کیا جائے۔
    اگر کوئی بات بری لگی ھو کسی کو تو میں معافی چاھتی ھوں لیکن بتائے بنا بھی چین نہ ملتا اس لئے بتا دیا۔

  12. #12
    Section Managers

    Join Date
    Aug 2007
    Posts
    22,601
    Mentioned
    1 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: ھدف نمبر 2 : پیر 1 جون 2009 تا اتوار 7 جون 2009

    میں نے بھی یہ پڑھا ہے ۔اور میرا ارادہ تھا کہ اس کی جگہ کلمہ پڑھ کر اٹھنا زیادہ بہتر ہو گا۔میں یہ کرتی اور کرتی بھی ہوں ہاں کبھی چوک بھی جاتی ہوں۔

  13. #13
    Administrators

    Join Date
    Oct 2006
    Posts
    15,175
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: ھدف نمبر 2 : پیر 1 جون 2009 تا اتوار 7 جون 2009

    Quote Originally Posted by Rukhma Ali View Post
    ۔ صبح اٹھتے ھی بستر پر ھی 90 سیکنڈ سجدہ شکر ادا کرنا ھے۔

    السلام علیکم
    میں نے ایک دفعہ اپنے لوکل موسک کے مولانا کے جمعہ کے خطبے سے پہلے کے بیان میں سنا تھا کہ بغیر وضو سجدہ کرنا گناہ ھے۔ یہ انھوں نے ان دنوں بتایا تھا جب کسی مسلم پلیئر نے گراؤنڈ میں جیتنے کے بعد سجدہ کیا تھا۔ اور پھر دوسری بات ھے کہ بستر پر ھی سجدہ کرنے سے پہلے ھمیں یہ خیال بھی رکھنا ھے کہ بستر پاک ھو اور ھم خود بھی پاک ھوں کیونکہ کبھی کبھی انسان نیند کی حالت مین ھی ناپاک ھو جاتا ھے۔ تو میرا کہنے کا مبصد یہ ھے کہ پہلے کسی دین کو بہتر سمجھنے والے سے اس کے بارے میں پوچھ لیا جائے اور پھر اس پر عمل کیا جائے۔
    اگر کوئی بات بری لگی ھو کسی کو تو میں معافی چاھتی ھوں لیکن بتائے بنا بھی چین نہ ملتا اس لئے بتا دیا۔
    سبحان اللہ! کتنی عمدہ راھنمائی فرمائی ھے آپ نے۔ وضو کرنے میں بمشکل چند لمحے ھی لگیں گے کیونکہ اکثر لوگوں کے پاس اٹیچڈ واش روم ھوتا ھے ۔ اب اس کے ساتھ قبلہ رخ ھونا اور پاکیزہ جائے نماز کو بھی شامل کر لیا جائے تو روحانی تاثیر انتہائی زیادہ بڑھ جائے گی۔ مجھے آپ کی بات بہت پسند آئی ھے۔ آپ کا شکریہ
    Thanks.

  14. #14
    Senior Member

    Join Date
    Sep 2008
    Posts
    1,964
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: ھدف نمبر 2 : پیر 1 جون 2009 تا اتوار 7 جون 2009

    شکریہ کہ اپ نے برا نہیں مانا۔ لیکن اگر یہ سب کرنا ھی ھے تو سیدھا سادا یہ ھی لکھ دیا جائے کہ فجر کی نماز پڑھنا ھی ھدف ھے تو کیا زیادہ اچھا نہیں۔ میرے خیال سے پاکستان کے میجارٹی گھروں میں اٹیچد باتھرومز نہین ھیں۔ ویسے یہ پاکستان میں رھنے والے ھی بتا سکتے ھیں۔البتہ یہاں ھر گھر مین اٹیچد باتھرومز نہیں ھیں۔

  15. #15
    Senior Member

    Join Date
    Jan 2007
    Posts
    4,687
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: ھدف نمبر 2 : پیر 1 جون 2009 تا اتوار 7 جون 2009

    اگر مفت کی ایکسر سائز ہی کرنی ھے تو فجر کی نماز میں بھی سجدہءشکر بڑی عمدگی سے ادا ہو سکتا ھے ، ٹیم بھائی نے شاید ان ڈائریکٹ طریقے سے اسی طرف راغب کیا ھے ۔

    ابھی تک راستے کے پیچ و خم سے دل دھڑکتا ھے
    میرا ذوقِ طلب شاید ابھی تک خام ھے ساقی

Page 1 of 2 12 LastLast

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •