Thanks Thanks:  0
Likes Likes:  0
Page 1 of 11 123 ... LastLast
Results 1 to 15 of 165

Thread: [week 01] : پیر 25 مئی 2009 تا اتوار 31 مئی 2009

  1. #1
    Administrators

    Join Date
    Oct 2006
    Posts
    15,175
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    [week 01] : پیر 25 مئی 2009 تا اتوار 31 مئی 2009

    اس ھفتے کے 2 اھداف
    1 ایک سیب روزانہ کھانا ھے۔
    2۔ کاغذ اور پین پاس رکھنا ھے۔




    پوائنٹس دینے کا فارمولا
    آپ ھر دن اس ھدف کو انجام دینے پر دس پوائنٹس شمار کر لیں۔ چنانچہ اگر پورا ھفتہ ایک سیب روزانہ کھا سکیں تو 70 پوائنٹس دیں۔ اسی طرح پورا ھفتہ کاپی ، پین ساتھ رکھا ھو تو 70 پوائنٹس دیں۔ اگلی اتوار کو یہاں اپنے پوائنٹس تحریر فرما دیں پھر دوسرے آپ کے لیے شکریہ کا بٹن دبائیں گے اور آپ کو 140 پوائنٹس مل جائیں گے۔ اگر کسی کو کم ملے تو میں پورے کر دوں گا۔

    دوسروں کو دکھانے کی خاطر پورے پوائنٹس نہ دیں۔ اپنے آپ سے ایمانداری برتیں ۔ چنانچہ اگر پورا ھفتہ ان پر عمل نہیں کر سکے تو صفر پوائنٹس لکھنے میں کیا حرج ھے؟

    ایک سیب روزانہ کھانے کے فوائد
    انگریزی مقولہ ھے این ایپل آ ڈے کیپس دا ڈاکٹر اوے۔ تازہ سیب میں بہت سے مفید اجزا ھوتے ھیں جو ھماری اھم جسمانی ضروریات کو پورا کرنے میں مدد دیتے ھیں چنانچہ ایک سیب روزانہ کھانا نہایت مفید ھے۔

    کاپی ، پین ساتھ رکھنے کے فوائد
    ھمیں زندگی میں روز نئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ھے اور بہتری کے لیے نئی تجاویز کی ضرورت پڑتی ھے۔ ان مشکلات کے حل کے لیے نئی ، اچھوتی اور بہترین ترکیبیں اس وقت ذھن میں آتی ھیں جب ھم کسی اور کام میں مصروف ھوتے ھیں۔ اکثر افراد یہ غلطی کرتے ھیں کہ ان کو اس وقت تحریر میں نہیں لاتے کہ بعد میں غور کر لیں گے مگر بعد میں وہ خیالات ھماری دسترس سے باھر ھو جاتے ھیں۔ بے شمار ماھرین نے کامیابی کا یہ فارمولا بتایا ھے کہ جو بھی مفید خیال آئے اسے فورا تحریر کر لیا جائے۔ اگر آپ کے پاس وائس ریکارڈنگ کی سہولت موجود ھے جو کہ اکثر موبائلز میں ھوتی ھے تو اسے ریکارڈ بھی کیا جا سکتا ھے۔ کاپی کا ھونا ضروری نہیں ایک چھوٹا سا کاغذ بھی کافی ھے لیکن مفید خیالات کو فورا قیدی بنا لینا شرط ھے۔
    Thanks.

  2. #2
    Section Managers

    Join Date
    Jul 2007
    Posts
    27,433
    Mentioned
    1 Post(s)
    Tagged
    1 Thread(s)

    Re: ھدف نمبر 1 : پیر 25 مئی 2009 تا اتوار 31 مئی 2009

    مجاجنی جی پھر وہ اگلے ہفتے کا انتظار کریں
    [SIGPIC][/SIGPIC]

  3. #3
    Administrators

    Join Date
    Oct 2006
    Posts
    15,175
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: ھدف نمبر 1 : پیر 25 مئی 2009 تا اتوار 31 مئی 2009

    Quote Originally Posted by majajani_kurri View Post
    شہزاد بھائ وہ کیا کرین جن کی زندگی مین آلریڈی یہ چیزین شامل ھین۔۔۔
    سیب کھانے کی اب تو عادت سی ھے مجھکو۔۔اور مین کرمنل کی ترجمان کے طور
    پر بھی کام کرتی ھون اسلئے باقی دونون چیزون کے بغیر بھی گزارہ نھی۔۔۔
    واؤ یہ تو بڑی اچھی بات ھے۔ ایک دو ھفتوں کے بعد فہرست بڑی ھوتی جائے گی تو کئی اھداف میں یہ مسئلہ پیش آئے گا کہ ان پر عمل درامد ممکن نہیں ھو گا یا پھر پہلے سے ھو رھا ھو گا اس صورت میں کسی گزشتہ ھدف پر عمل کیا جائے تاکہ عادت پختہ ھو سکے۔ آپ اس ھفتے آرام کریں اور کوئی مزید اچھی عادت یا مثبت تبدیلی مجھے میسیج کر دیں۔
    Thanks.

  4. #4
    Senior Member Ahmed Lone's Avatar

    Join Date
    Oct 2007
    Location
    سعودی عرب
    Posts
    10,580
    Blog Entries
    21
    Mentioned
    12 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: ھدف نمبر 1 : پیر 25 مئی 2009 تا اتوار 31 مئی 2009

    ہمممم
    سیب تو میں روز صبح کھاتا ہوں کبھی ایک سے زائد کبھی اس کے ساتھ کچھ اور بھی
    کیا ایک ہی کھانا ہے اور اس کے ساتھ کچھ نہیں کھا سکتے؟
    باقی مجھے کاپی اور صحفے والی بات سے بھی اتفاق ہے
    میرے پاس ایک ڈائری ہے جو کہ تقریبا دس سال پرانی ہے
    میں اپنے تجربات اور روزمرہ کے کاموں میں پیش آنے والے اچھوتے خیالات باتیں وغیرہ اس پر لکھتا ہوں
    اپنے ٹیچرز کے لیکچرز میں انوکھی باتیں اور بہت کچھ لکھ چھوڑا ہے
    ویسے آپ کا اچھا آئیڈیا ہے
    مجھے بہت پسند آیا
    یہ ہم ہی ہیں کہ کسی کے اگر ہوئے تو ہوئے
    تمھارا کیا ہے کوئی ہو گا، کوئی تھا، کوئی ہے
    https://thumbs.gfycat.com/HeartyBest...restricted.gif

  5. #5
    Senior Member

    Join Date
    Mar 2009
    Posts
    4,437
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: ھدف نمبر 1 : پیر 25 مئی 2009 تا اتوار 31 مئی 2009

    hmmmm
    team bhai copy pen wali baat say to itefaq hay......
    per rozana apple....jab tak mosam tha daily ai lay latey they....ab to yeh out of season hay...phir?
    محمّد کی محبت دین حق کی شرط اول ہے
    اس میں ہو اگر خامی تو ایمان نامکمل ہے

  6. #6
    Administrators

    Join Date
    Oct 2006
    Posts
    15,175
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: ھدف نمبر 1 : پیر 25 مئی 2009 تا اتوار 31 مئی 2009

    Quote Originally Posted by gadit View Post
    hmmmm
    team bhai copy pen wali baat say to itefaq hay......
    per rozana apple....jab tak mosam tha daily ai lay latey they....ab to yeh out of season hay...phir?
    ارے مارکیٹ میں مل تو رھے ھیں۔ ھو سکتا ھے فریزر کے ھوں لیکن کھائے جا سکتے ھیں۔
    Thanks.

  7. #7
    Senior Member

    Join Date
    Jan 2008
    Posts
    12,232
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: ھدف نمبر 1 : پیر 25 مئی 2009 تا اتوار 31 مئی 2009

    پہلا ھدف ہی مشکل
    روز ایک سیب نہیں کھا سکتی مٰیں ہاں کھلا سکتی ہوں

    اور کاپی تو نہیں دس بارہ صفحوں کی ڈائری اور پین ہمیشہ میرے بیگ میں ہوتا ہے

  8. #8
    Section Managers

    Join Date
    Jan 2008
    Posts
    10,406
    Mentioned
    1 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: ھدف نمبر 1 : پیر 25 مئی 2009 تا اتوار 31 مئی 2009

    سیب کھا تو لیتی ہوں لیکن چھلکوں سمیت کھانے کی شرط تو نہیں ہے نا؟
    کیونکہ امی کہتی ہیں سیب کے چھلکے اتار کر کھانے کا کیا فیدہ؟
    ~
    [SIGPIC][/SIGPIC]




  9. #9
    Section Managers

    Join Date
    Aug 2007
    Posts
    22,601
    Mentioned
    1 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: ھدف نمبر 1 : پیر 25 مئی 2009 تا اتوار 31 مئی 2009

    سیب کھانے کا بالکل شوق نہیں لیکن اب کھاؤنگی ان شاء اللہ۔
    اور پین اور ڈائری تو ہوتے ہی ہیں لیکن کبھی پاس کبھی دور یعنی بیڈ کی سائیڈ ٹیبل میں ہوتے ہیں۔اب ہاتھ میں لیکر کام کیسے کرونگی؟تو کیا اس طرح :ٹھیک ہے یا ساتھ کچن میں لے جانا بھی ضروری ہے۔

  10. #10
    Senior Member

    Join Date
    Nov 2008
    Posts
    4,460
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: ھدف نمبر 1 : پیر 25 مئی 2009 تا اتوار 31 مئی 2009

    میں انشاء اللہ خود بھی کوشش کروں گی کہ سیب کھاوں اور بچوں کو بھی کھلاوں گی اچھا ہے اب زیادہ یاد سے یہ کام کیا جاے گا میں تو پھل بہت کم کھاتی ہوں اسی لیے بیچارے بچے بھی نہیں کھاتے

  11. #11
    Durre Nayab
    Guest

    Re: ھدف نمبر 1 : پیر 25 مئی 2009 تا اتوار 31 مئی 2009

    بھائی جی یہاں سیب آجکل تو آرہے ہیں وہ بھی ساوتھ افریقہ سے امپورٹ ہورہے ہیں لیکن صرف سیزن میں ہی ملتے ہیں۔ یہاں سیب اگتا ہی نہیں ہے ۔ شاید جب تک سیزن ہے کھالوں اس کے بعد دوسرے پھلوں سے ہی گزارا کرنا پڑے گا۔ یا اگر کوئی الٹرنیٹ پھل ہو جو سیب کی ہی تاثیر رکھتا ہو تو بتائیں؟

    جب باہر جاتی ہوں تب پین اور ڈائری تو ہر وقت ساتھ ہوتی ہے۔ مگر گھر میں کام کے بیچ اگر کوءی بات یاد آتی ہے تو میں آس پاس کہیں پڑے ہوئے کاغذ کے ٹکڑے پر اس آئیڈیا کے مین پواءنٹ لکھ لیتی ہوں۔

    ویسے یہ ہر ہفتے ایک ھدف والا آئیڈیا ایکسلینٹ ہے۔ آپ کو کیسے ذہن میں آیا، کیا اس وقت آپ کے پاس کاپی پنسل تھی اس آئیڈیا کو نوٹ کر نے کے لئے؟

  12. #12
    Administrators

    Join Date
    Oct 2006
    Posts
    15,175
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: ھدف نمبر 1 : پیر 25 مئی 2009 تا اتوار 31 مئی 2009

    ابھی تو سات دن کی ھی فرمائش ھے سات دن کھا لیں باقی جب تک ملتا رھے اپنی مرضی کے مطابق نوش فرمائیں۔

    کورا کاغذ اور بال پین تو ھمیشہ پاس رکھتا ھوں۔ آخر شعر بھی تو لکھنے ھوتے ھیں ناں۔
    یہ آئیڈیا تین ھفتے پہلے آیا تھا۔ کچھ فورا لکھ لیا باقی اپنے بلاگ میں تفصیل بنا کر لکھ لی پھر جو سوال پیدا ھوئے ان کو حل کر کے آج شروع کرنے کے قابل ھو سکا۔ مثبت فیڈ بیک سے لگتا ھے کہ یہ بہت مشہور فیچر بن جائے گا۔
    Thanks.

  13. #13
    Section Managers

    Join Date
    Aug 2007
    Posts
    22,601
    Mentioned
    1 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: ھدف نمبر 1 : پیر 25 مئی 2009 تا اتوار 31 مئی 2009

    Quote Originally Posted by Durre Nayab View Post
    بھائی جی یہاں سیب آجکل تو آرہے ہیں وہ بھی ساوتھ افریقہ سے امپورٹ ہورہے ہیں لیکن صرف سیزن میں ہی ملتے ہیں۔ یہاں سیب اگتا ہی نہیں ہے ۔ شاید جب تک سیزن ہے کھالوں اس کے بعد دوسرے پھلوں سے ہی گزارا کرنا پڑے گا۔ یا اگر کوئی الٹرنیٹ پھل ہو جو سیب کی ہی تاثیر رکھتا ہو تو بتائیں؟

    جب باہر جاتی ہوں تب پین اور ڈائری تو ہر وقت ساتھ ہوتی ہے۔ مگر گھر میں کام کے بیچ اگر کوءی بات یاد آتی ہے تو میں آس پاس کہیں پڑے ہوئے کاغذ کے ٹکڑے پر اس آئیڈیا کے مین پواءنٹ لکھ لیتی ہوں۔

    ویسے یہ ہر ہفتے ایک ھدف والا آئیڈیا ایکسلینٹ ہے۔ آپ کو کیسے ذہن میں آیا، کیا اس وقت آپ کے پاس کاپی پنسل تھی اس آئیڈیا کو نوٹ کر نے کے لئے؟
    نایاب کہتے ہیں کہ بیر سیب کا نعم البدل ہے۔یعنی وہی سارے فوائد ہیں اس لیے بیر کو غریبوں کا سیب بھی کہتے ہیں۔یہ اللہ پاک کی قدرت ہے کہ سب کو فائدہ ملے۔تو بیر ہوں تو کھا لیا کرو۔

  14. #14
    Durre Nayab
    Guest

    Re: ھدف نمبر 1 : پیر 25 مئی 2009 تا اتوار 31 مئی 2009

    جی ہاں انشاللہ ضرور یہ فیچر مشہور بھی ہوگا اور مثبت تبدیلیاں بھی لائے گا۔ کسی بھی چیز کی عادت ڈالنے کے لئے اس کا کچھ عرصے تک باقاعدگی سے کرنا بہت ضروری ہوتا ہے اور اس سے ڈسپلن بھی آتا ہے۔ ایک چھوٹی سی مثال دوں گی کہ میں کچن میں کچھ پکاتی تھی تو پکانے سے پہلے بسمہ اللہ نہ پڑھنے پر بہت ڈانٹ کھاتی تھی اس کے بعد امی باقاعدہ میرے کچن میں گھسنے سے پہلے ہی باآواز بلند یاد دلاتی تھیں۔ اب تو جہاں پین چولہے پر چڑھایا فورا یاد آجاتا ہے۔ مثبت تبدیلی بھی انفورس کرنی پڑتی ہے کچھ عرصہ تک تاکہ پکی عادت بن جائے۔

  15. #15
    Durre Nayab
    Guest

    Re: ھدف نمبر 1 : پیر 25 مئی 2009 تا اتوار 31 مئی 2009

    Quote Originally Posted by ہما جاوید View Post
    نایاب کہتے ہیں کہ بیر سیب کا نعم البدل ہے۔یعنی وہی سارے فوائد ہیں اس لیے بیر کو غریبوں کا سیب بھی کہتے ہیں۔یہ اللہ پاک کی قدرت ہے کہ سب کو فائدہ ملے۔تو بیر ہوں تو کھا لیا کرو۔
    ہما بیر بھی نہیں ملتا۔ لیکن کچھ ٹراپیکل پھل اچھے ملتے ہیں۔ یہاں پر آموں کا موسم بھی دسمبر میں شروع ہوتا ہے۔ لیکن پئرز، ناشپاتی مل جاتی ہے اور میرے خیال میں وہ سیب سے قریب ترین ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ بھی بہت سارے پھل ملتے ہیں۔

Page 1 of 11 123 ... LastLast

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •