محترم ممبران السلام علیکم
خواھش ھے میرا یہ پیغام آپ کو بہتر سے بہتر حال میں ملے




ھر ھفتے دو مثبت تبدیلیوں کا نیا سیکشن لے کر آپ کی خدمت میں حاضر ھوا ھوں۔


اس کا خیال کیسے آیا
میڈیا اور سیاسی جماعتیں جن مسائل کے حل کی طرف توجہ دے رھے ھیں وہ بہت بڑے ھیں اور ان کو حل کرنے کے لیے بہت زیادہ محنت اور معاشرتی تبدیلی درکار ھے۔ جیسے کرپشن کا خاتمہ ، مسلم امہ کی بیداری ، غریبوں کی فلاح و بہبود کافی بڑے کام ھیں اور ان کی راہ میں کافی بڑی رکاوٹیں حائل ھیں۔

لیکن اگر وہ چند دن کسی چھوٹے سے مسئلے کی طرف توجہ دیں تو وہ ھمیشہ کے لیے حل ھو سکتا ھے۔ جیسے قطار بنائیے، شاپنگ بیگ کا استعمال کم کریں، وغیرہ

چنانچہ جو کام ھو سکتا ھے اس پر بھی کچھ توجہ دینی چاھیے۔ وہ اس کام کو جب بھی کریں یہ ان پر منحصر ھے۔

آئیے ھم اپنی اسی چھوٹی سی دنیا میں مثبت تبدیلیوں کا آغاز کرتے ھیں۔



اس کے فوائد
1۔ ھر ھفتے دو مثبت تبدیلیوں سے ھمیں آگے بڑھتے رھنے کا احساس ھو گا۔
2۔ زندگی کی باقی کامیابیوں کے ساتھ ساتھ ھم سال کے بعد 104 مثبت تبدیلیوں پر عمل کر چکے ھوں گے۔
3۔ ان میں سے کئی تبدیلیاں ھماری زندگی میں مستقل طور پر شامل ھو جائیں گی۔
4۔ چند ھزار افراد کے ان مثبت باتوں پر توجہ دینے سے معاشرے میں کچھ نہ کچھ مثبت تبدیلی ضرور آئے گی۔


اس شخصیت ساز کھیل کے اصول مندرجہ ذیل ھیں۔
1۔ ھر ھفتے صرف دو تبدیلیوں کی درخواست کی جائے گی۔
2۔ پورا ھفتہ ھم سب ان مثبت تبدیلیوں پر عمل کرنے کی کوشش کریں گے۔
3۔ ھفتے کے بعد اگر کوئی اپنے مثبت خیالات شئیر کرنا چاھے تو ایسا کر سکتا ھے ورنہ نیا ھفتہ اور نئی تبدیلیاں۔
4۔ ھفتے کا آغاز پیر سے اتوار تک شمار کیا جائے گا۔


تبدیلیوں میں مندرجہ ذیل خصوصیات ھونی چاھییں۔
1۔ ان پر عمل درامد آسان ھو
2۔ ان پر عمل ھمارے اور دوسروں کے لیے مفید ھو


مثبت تبدیلیوں کی فہرست شئیر کیجیے
میرے پاس کچھ فہرست موجود ھے۔ تاھم اگر آپ کے پاس بھی کچھ اچھے آئیڈئیے ھوں تو مجھے میسیج کر کے شئیر کر سکتے ھیں اس شرط پر کہ اگر آپ کے آئیڈئیے پر غور نہ کیا گیا تو آپ ناراض نہیں ھوں گے۔


کوڈ نیم : ھدف
اس کھیل کا کوڈ نیم ھدف (ھفتہ وار دو فضیلتیں) ھے۔ کوڈ نیم سے ھمیں آپس میں ایک دوسرے کو پوچھنے میں آسانی رھے گی کہ بھئی ھدف پر کام ھو رھا ھے یا نہیں۔


اگر میں آپ کی کچھ اور مدد کر سکوں تو حُکم کیجیے گا
بصد خلوص
شہزاد قیس
(ٹیم اُردو کا ایک ممبر)
سائٹ ایڈمنسٹریٹر
وَن اُردو ڈاٹ کام