Thanks Thanks:  2
Likes Likes:  2
Page 2 of 2 FirstFirst 12
Results 16 to 25 of 25

Thread: آج کی دعا

  1. #1
    Senior Member
    Points: 8,117, Level: 60
    Level completed: 84%, Points required for next Level: 33
    Overall activity: 50.0%
    Achievements:
    Tagger Second ClassVeteran5000 Experience Points


    Join Date
    Apr 2008
    Posts
    345
    Points
    8,117
    Level
    60
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    آج کی دعا

    بسم اللہ الرحمن الرحیم

    ساری مخلوق کا چاہنا صرف چاہنا ہے

    اللہ کا چاہنا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ہو جانا ہے
    دعا
    اللہ تعالی کا فرمان ہے۔
    اُدْعُوْنِيْٓ اَسْتَجِبْ لَكُمْ
    یعنی اے بندو ! مجھ سے دعائیں مانگو میں تمہاری دعاؤں کو قبول کروں گا۔
    حضورِ اکرم صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم نے بھی دعاؤں کی اہمیت اور ان کے فوائد کا ذکرفرماتے ہوئے اپنی امت کو دعائیں مانگنے کی ترغیب دلائی اور فرمایا کہ
    لَيْسَ شَيْيٌ اَکْرَمَ عَلَي اللّٰهِ مِنَ الدُّعَآءِ
    ﷲ تعالیٰ کے نزدیک دعا سے بڑھ کر عزت والی کوئی چیز نہیں ہے۔
    دعاؤں کی فضیلت و اہمیت کا اظہار فرماتے ہوئے یہاں تک ارشاد فرمایا کہ
    اَلدُّعَآءُ مُخُّ الْعِبَادَةِ
    یعنی دعا عبادت کا مغز ہے۔
    دین میں دعا اور بالخصوص نبی صلی اللہ علیہ وسلم اور قرآن کی سکھائی ہوئی دعاؤں کی ایک خاص اہمیت ہے۔
    قرآن میں کہیں نهیں فرمایا گیا که صرف نیک لوگوں کی دعا قبول هو گی اور عام لوگوں کی دعا قبول نهیں هوگی۔
    دعا ایک ایسا دروازه هے جو خاص اور عام هر ایک کے لئے کھلا هوا هے - بس شرط هےکه دروازے پر مسلسل دستک دی جائے۔

    پوچھا گیا : " دعا کے لیے کیا ضروری ہے ؟"
    کہا : " دھیان!"
    پوچھا : " دھیان کیسے ملے ؟"
    کہا : " وجدان سے !"
    پوچھا : " وجدان کیا ہے ؟"
    کہا : " سارے وجود کا ایک نقطے پر مرتکز ہو جانا!"
    پوچھا : " کوئی مثال ؟
    کہا : " کسی ماں سے اس کا بچہ اوجھل کردو , اسے بچے کی گمشدگی کی اطلاع دے کراسے اتنا کہہ دو کہ بس اب دعا کر۔ پھر دیکھو کہ ماں کا سارا وجود کیسے دعا میں ڈھل جاتا ہے!"

    وَإِذَا سَأَلَکَ عِبَادِیْ عَنِّیْ فَإِنِّیْ قَرِیْبٌ أُجِیْبُ دَعْوَۃَ الدَّاعِ إِذَا دَعَانِ فَلْیَسْتَجِیْبُواْ لِیْ وَلْیُؤْمِنُواْ بِیْ لَعَلَّہُمْ یَرْشُدُونَ۔(البقرۃ: )
    اور جب میرے بندے میرے بارے میں تم سے پوچھیں تو (انھیں کہہ دو کہ) میں قریب ہوں پکارنے والے کی پکار کا جواب دیتا ہوں، جبکہ وہ مجھے پکارتا ہے تو انھیں چاہئے کہ وہ میراحکم مانیں اور مجھ پر ایمان لائیں تاکہ وہ ہدایت پائیں۔

    حضورِ اقدس صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جو شخص صبح و شام کو تین مرتبہ یہ دعا پڑھے گا تو اس کو دنیا کی کوئی چیز نقصان نہیں پہنچائے گی۔
    بِسْمِ اللّٰهِ الَّذِيْ لَا یَضُرُّ مَعَ اسْمِهٖ شَيْئٌ فِي الْاَرْضِ وَ لَا فِي السَّمَآءِ وَ هُوَ السَّمِيْعُ الْعَلِيْمُ
    اس اللہ کے نام سے کہ جس کے نام سے زمین و آسمان کی کوئی چیز نقصان نہیں پہنچاتی اور وہی ذات سننے والی اور جاننے والی ہے۔

    ربَّنا تَقَبَّل مِنّا ۖ إِنَّكَ أَنتَ السَّميعُ العَليمُ
    اے ہمارے رب، قبول کر ہم سے ۔ بےشک تو سننے والا جاننے والا ہے۔

  2. #16
    Senior Member
    Points: 8,117, Level: 60
    Level completed: 84%, Points required for next Level: 33
    Overall activity: 50.0%
    Achievements:
    Tagger Second ClassVeteran5000 Experience Points


    Join Date
    Apr 2008
    Posts
    345
    Points
    8,117
    Level
    60
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    رَبَّنا وَءاتِنا ما وَعَدتَنا عَلىٰ رُسُلِكَ وَلا تُخزِنا يَومَ القِيٰمَةِ ۗ إِنَّكَ لا تُخلِفُ الميعادَ
    اے پروردگار تو نے جن جن چیزوں کے ہم سے اپنے پیغمبروں کے ذریعے سے وعدے کیے ہیں وہ ہمیں عطا فرما اور قیامت کے دن ہمیں رسوا نہ کرنا کچھ شک نہیں کہ تو خلاف وعدہ نہیں کرتا

    یعنی پیغمبروں کی زبانی، ان کی تصدیق کرنے پر جو وعدے آپ نے کئے ہیں (مثلًا دنیا میں آخر کار اعداء اللہ پر غالب و منصور کرنا اور آخرت میں جنت و رضوان سے سرفراز فرمانا) ان سے ہم کو اس طرح بہرہ اندوز کرنا کہ قیامت کے دن ہماری کسی قسم کی ادنیٰ سے ادنیٰ رسوائی بھی نہ ہو۔
    یعنی آپ کے ہاں تو وعدہ خلافی کا احتمال نہیں، ہم میں احتمال ہے کہ مبادا ایسی غلطی نہ کر بیٹھیں جو آپ کے وعدوں سے مستفید نہ ہو سکیں ۔ اس لئے درخواست ہے کہ ہم کو ان اعمال پر مستقیم رہنے کی توفیق دینا جن کی آپ کے وعدوں سے متمتع ہونے کے لئے ضرورت ہے۔

  3. #17
    Senior Member
    Points: 8,117, Level: 60
    Level completed: 84%, Points required for next Level: 33
    Overall activity: 50.0%
    Achievements:
    Tagger Second ClassVeteran5000 Experience Points


    Join Date
    Apr 2008
    Posts
    345
    Points
    8,117
    Level
    60
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    رَبَّنا ءامَنّا فَاكتُبنا مَعَ الشّٰهِدينَ

    اے پروردگار ہم ایمان لے آئے تو ہم کو ماننے والوں میں لکھ لے

  4. #18
    Senior Member
    Points: 8,117, Level: 60
    Level completed: 84%, Points required for next Level: 33
    Overall activity: 50.0%
    Achievements:
    Tagger Second ClassVeteran5000 Experience Points


    Join Date
    Apr 2008
    Posts
    345
    Points
    8,117
    Level
    60
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    رَبَّنا أَنزِل عَلَينا مائِدَةً مِنَ السَّماءِ تَكونُ لَنا عيدًا لِأَوَّلِنا وَءاخِرِنا وَءايَةً مِنكَ ۖ وَارزُقنا وَأَنتَ خَيرُ الرّٰزِقينَ

    ے ہمارے پروردگار! ہم پر آسمان سے خوان نازل فرما کہ ہمارے لیے (وہ دن) عید قرار پائے یعنی ہمارے اگلوں اور پچھلوں (سب) کے لیے اور وہ تیری طرف سے نشانی ہو اور ہمیں رزق دے تو بہتر رزق دینے والا ہے۔


  5. #19
    Senior Member
    Points: 8,117, Level: 60
    Level completed: 84%, Points required for next Level: 33
    Overall activity: 50.0%
    Achievements:
    Tagger Second ClassVeteran5000 Experience Points


    Join Date
    Apr 2008
    Posts
    345
    Points
    8,117
    Level
    60
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)
    ساری مخلوق کا چاہنا صرف چاہنا ہے
    اللہ کا چاہنا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ہو جانا ہے

    رسو ل اللہ ﷺ نے فرمایا
    جب تم کوئی چیز مانگو تو صرف اللہ سے مانگو، جب تم مدد چاہو تو صرف اللہ سے مدد طلب کرو
    اور یہ بات جان لو کی اگر ساری امت بھی جمع ہو کر تمہیں کچھ نفع پہچانا چاہےتو وہ تمہیں اس سے زیادہ کچھ نفع نہیں پہنچا سکتی جو اللہ نے تمھارے لئے لکھ دیا ہے، اور وہ اگر تمہیں نقصان پہنچانے کے کئے جمع ہو جائے وہ تمہیں اس سے زیادہ کچھ نفع نقصان نہیں پہنچا سکتی جو اللہ نے تمھارے لئے لکھ دیا ہے، قلم اٹھا لئے گئے اور(تقدیر کے)صحیفے خشک ہو گئے ہیں

    حضرت معاذ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ایک آدمی نے اللہ سے صبر کی دعا کی تو رسولؐ اللہ نے فرمایا: کیا تو اللہ سے ابتلا و آزمایش مانگ رہا ہے؟اگر سوال کرنا ہے تو اللہ سے عافیت کا سوال کر، لہٰذا جس نے اللہ سے صبر کا سوال کیا تو اسے یہ معلوم ہونا چاہیے کہ صبر مشقت کے بغیر نہیں اور جس نے مشقت مانگی تو گویا اس نے ابتلا و آزمایش مانگی، اس لیے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ نصیحت کی کہ جب بھی اللہ سے اس کے فضلِ عظیم کا سوال کرو تو عافیت کا سوال کرو۔

    یا اللہ ہم ایک ایک چیز میں تیرے محتاج ہیں ۔ ہم اپنی ضرورتوں اور حاجتوں سے خود بھی واقف نہیں تو ہماری ساری ضرورتوں کو جانتا ہیے۔ پس ہمیں دنیا اور آخرت کی ساری بھلائیاں عطا فرما اور ساری مضروتوں سے حفاظت فرما۔ آمین
    ۔
    رَبَّنا ظَلَمنا أَنفُسَنا وَإِن لَم تَغفِر لَنا وَتَرحَمنا لَنَكونَنَّ مِنَ الخٰسِرينَ
    پروردگار ہم نے اپنی جانوں پر ظلم کیا اور اگر تو ہمیں نہیں بخشے گا اور ہم پر رحم نہیں کرے گا تو ہم تباہ ہو جائیں گے


  6. #20
    Senior Member
    Points: 8,117, Level: 60
    Level completed: 84%, Points required for next Level: 33
    Overall activity: 50.0%
    Achievements:
    Tagger Second ClassVeteran5000 Experience Points


    Join Date
    Apr 2008
    Posts
    345
    Points
    8,117
    Level
    60
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    رَبَّنا لا تَجعَلنا مَعَ القَومِ الظّٰلِمينَ
    اے ہمارے پروردگار ہمیں ظالم لوگوں کے ساتھ شامل نہ کرنا

  7. #21
    Senior Member
    Points: 8,117, Level: 60
    Level completed: 84%, Points required for next Level: 33
    Overall activity: 50.0%
    Achievements:
    Tagger Second ClassVeteran5000 Experience Points


    Join Date
    Apr 2008
    Posts
    345
    Points
    8,117
    Level
    60
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    قَدِ افتَرَينا عَلَى اللَّهِ كَذِبًا إِن عُدنا فى مِلَّتِكُم بَعدَ إِذ نَجّىٰنَا اللَّهُ مِنها ۚ وَما يَكونُ لَنا أَن نَعودَ فيها إِلّا أَن يَشاءَ اللَّهُ رَبُّنا ۚ وَسِعَ رَبُّنا كُلَّ شَيءٍ عِلمًا ۚ عَلَى اللَّهِ تَوَكَّلنا ۚ رَبَّنَا افتَح بَينَنا وَبَينَ قَومِنا بِالحَقِّ وَأَنتَ خَيرُ الفٰتِحينَ

    اگر ہم اس کے بعد کہ خدا ہمیں اس سے نجات بخش چکا ہے تمہارے مذہب میں لوٹ جائیں تو بےشک ہم نے خدا پر جھوٹ افتراء باندھا۔ اور ہمیں شایاں نہیں کہ ہم اس میں لوٹ جائیں ہاں خدا جو ہمارا پروردگار ہے وہ چاہے تو (ہم مجبور ہیں)۔ ہمارے پروردگار کا علم ہر چیز پر احاطہ کیے ہوئے ہے۔ ہمارا خدا ہی پر بھروسہ ہے۔ اے پروردگار ہم میں اور ہماری قوم میں انصاف کے ساتھ فیصلہ کردے اور تو سب سے بہتر فیصلہ کرنے والا ہے۔

  8. #22
    Senior Member
    Points: 8,117, Level: 60
    Level completed: 84%, Points required for next Level: 33
    Overall activity: 50.0%
    Achievements:
    Tagger Second ClassVeteran5000 Experience Points


    Join Date
    Apr 2008
    Posts
    345
    Points
    8,117
    Level
    60
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    وَما تَنقِمُ مِنّا إِلّا أَن ءامَنّا بِـٔايٰتِ رَبِّنا لَمّا جاءَتنا ۚ رَبَّنا أَفرِغ عَلَينا صَبرًا وَتَوَفَّنا مُسلِمينَ

    اور اس کے سوا تجھ کو ہماری کون سی بات بری لگی ہے کہ جب ہمارے پروردگار کی نشانیاں ہمارے پاس آگئیں تو ہم ان پر ایمان لے آئے۔ اے پروردگار ہم پر صبرواستقامت کے دہانے کھول دے اور ہمیں (مارنا) مسلمان ہی مارنا


  9. #23
    Senior Member
    Points: 8,117, Level: 60
    Level completed: 84%, Points required for next Level: 33
    Overall activity: 50.0%
    Achievements:
    Tagger Second ClassVeteran5000 Experience Points


    Join Date
    Apr 2008
    Posts
    345
    Points
    8,117
    Level
    60
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    فَقالوا عَلَى اللَّهِ تَوَكَّلنا رَبَّنا لا تَجعَلنا فِتنَةً لِلقَومِ الظّٰلِمينَ
    وَنَجِّنا بِرَحمَتِكَ مِنَ القَومِ الكٰفِرينَ

    کہا انھوں نے کہ ہم اللہ ہی پر بھروسہ رکھتے ہیں۔ اے ہمارے پروردگار ہم کو ظالم لوگوں کے ہاتھ سے آزمائش میں نہ ڈالنا
    اور نجات دے ہم کو ان کافر لوگوں سے
    یعنی ان کی غلامی اور محکومیت سے ہم کو نجات دے اور دولت آزادی سے مالا مال فرما۔

  10. #24
    Site Managers
    Points: 65,079, Level: 100
    Level completed: 0%, Points required for next Level: 0
    Overall activity: 99.8%
    Achievements:
    SocialCreated Blog entryVeteranOverdriveTagger First Class


    Join Date
    Apr 2008
    Location
    قطر
    Posts
    20,300
    Points
    65,079
    Level
    100
    Blog Entries
    12
    Mentioned
    44 Post(s)
    Tagged
    6 Thread(s)

    ‏ آج کی دعا

    اے میرے پروردگار !! ہماری پریشانیوں
    کو دور فرما ۔۔
    ہمیں دلی سکون عطا فرما کر اپنی
    محبت کا غلام بنا دے ۔۔

    اے میرے مالک !! ہماری نادانیوں نافرمانیوں
    اور گناہوں کو معاف فرما ۔۔
    بیشک تو بڑا رحیم ھے ۔۔

    اے ہمارے رب !!! ہمارے قدموں کو اپنی
    رضا کی جانب موڑ دے ۔۔
    ہم سے راضی ھو جا ۔۔
    ہم پہ کرم فرما ۔۔
    ہم پہ رحم فرما ۔۔

    ہماری بخشش فرما ۔۔
    ہمارے گناہ معاف فرما۔
    ہم کو آنے والی پریشانیوں سے بچا ۔۔

    بہ وسیلہِ کریم آقا حبیبِ خدا
    محمد مصطفیٰ صلیٰ اللہ علیہ والہ وسلم
    اس دعا کو ہم سب کے حق میں قبول فرما ۔۔
    آمین ثم آمین یاربَ العالمین ۔۔۔۔

    خوب پردہ ہے کہ چلمن سے لگے بیٹھے ہیں
    صاف چھپتے بھی نہیں، سامنے آتے بھی نہیں

  11. #25
    Site Managers
    Points: 65,079, Level: 100
    Level completed: 0%, Points required for next Level: 0
    Overall activity: 99.8%
    Achievements:
    SocialCreated Blog entryVeteranOverdriveTagger First Class


    Join Date
    Apr 2008
    Location
    قطر
    Posts
    20,300
    Points
    65,079
    Level
    100
    Blog Entries
    12
    Mentioned
    44 Post(s)
    Tagged
    6 Thread(s)
    اﮮ ﺍﻟﻠﮧ ﮨﻤﯿﮟ ﺍﭘﻨﯽ ﺑﺎﺭﮔﺎﮦ ﺳﮯ ﻋﻠﻢ ﻧﺎﻓﻊ ، ﺻﺤﺖ ﮐﺎﻣﻞ ، ﺍﻭﻻﺩ ﺻﺎﻟﺢ ، ﺭﺯﻕ ﺣﻼﻝ ، ﻣﻘﺎﻡ ﻋﺒﺪﯾﺖ ﻋﻄﺎ ﮐﺮ ،
    ﯾﺎ ﺭﺣﯿﻢ ﮨﻢ ﭘﺮ ﺭﺣﻢ ﮐﺮ ، ﮨﻤﯿﮟ ﮐﻔﺮ ، ﺷﺮﮎ ، ﺷﯿﻄﺎﻥ ﺍﻭﺭ ﺍﭘﻨﯽ ﻣﺨﻠﻮﻕ ﮐﮯ ﺷﺮ ﺳﮯ ﺍﭘﻨﯽ ﭘﻨﺎﻩ ﻣﯿﮟ ﺭﮐھ .
    ﺍﮮ ﮨﻤﺎﺭﮮ ﭘﺮﻭﺭﺩﮔﺎﺭ۔۔!
    ﮨﻤﯿﮟ ﺩﻧﯿﺎ ﻣﯿﮟ ﺑﮭﯽ ﺑﮭﻼﺋﯽ ﻋﻄﺎ ﻓﺮﻣﺎ, ﺍﻭﺭ ﺁﺧﺮﺕ ﻣﯿﮟ ﺑﮭﯽ ﺑﮭﻼﺋﯽ ﺳﮯ ﻧﻮﺍﺯ, ﺍﻭﺭ ﮨﻤﯿﮟ ﺩﻭﺯﺥ ﮐﮯ ﻋﺬﺍﺏ ﺳﮯ ﻣﺤﻔﻮﻅ ﺭﮐھ ۔
    ﯾﺎ ﺍﻟﻠﻪ ﻣﯿﺮﯼ ﺍﺱ ﺩﻋﺎ ﮐﻮ ﻣﺠﮫ ﺳﻤﯿﺖ ﮨﺮ ﻣﺴﻠﻤﺎﻥ ﮐﮯ ﺣﻖ ﻣﯿﮟ ﻗﺒﻮﻝ ﻓﺮﻣﺎ۔
    آمین ثم آمین

    خوب پردہ ہے کہ چلمن سے لگے بیٹھے ہیں
    صاف چھپتے بھی نہیں، سامنے آتے بھی نہیں

Page 2 of 2 FirstFirst 12

Tags for this Thread

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •