Thanks Thanks:  2
Likes Likes:  2
Results 1 to 3 of 3

Thread: *"ھ" اور "ہ" میں کیا فرق ہے؟*

  1. #1
    Senior Member
    Points: 7,690, Level: 58
    Level completed: 70%, Points required for next Level: 60
    Overall activity: 89.0%
    Achievements:
    Veteran5000 Experience PointsCreated Blog entrySocialTagger Second Class


    Join Date
    Oct 2008
    Posts
    602
    Points
    7,690
    Level
    58
    Blog Entries
    4
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Lightbulb *"ھ" اور "ہ" میں کیا فرق ہے؟*

    بِســمِ اللّهِ الرّٙحْـمٰنِ الرّٙحِیْم°•
    ✧◉➻═════════════ ➻◉✧

    📝 *آئیے! اپنی اردو درست کریں*📝

    *"ھ" اور "ہ" میں کیا فرق ہے؟*

    (جیسے "ھاں" اور "ہاں" کیا دونوں ٹھیک ہیں؟ اسی طرح "ہم" اور "ھم" اگر فرق ہے تو کیا ہے؟)

    ✍: اردو میں دو چشمی *ھ* کا استعمال کمپاؤنڈ حروف تہجی بنانے کے لئے ہوتا ہے۔ مثلاً:

    بھ، پھ، تھ، ٹھ، جھ، چھ، دھ، ڈھ، گھ، اور لھ وغیرہ۔

    بعض جگہوں پر خوبصورتی یا کسی اور وجہ سے لوگ ابتدا میں *ھ* کا استعمال کرتے ہیں مثلاً "ھم"، "ھماری" اور "ھاں" وغیرہ .

    لیکن میری معلومات کے مطابق یہ استعمال درست نہیں ہے۔ اول تو یہ کہ اردو میں *ھ* ابتداء لفظ میں کبھی آ ہی نہیں سکتا۔

    کیوں کہ دوچشمی ‘‘ھ’’ کی اکیلی مستقل آواز نہیں ہے بلکہ اسے کسی دوسرے حرف کے ساتھ ملا کر لکھا اور پڑھا جاتا ہے۔ دو چشمی *ھ* اردو میں ہندی زبان سے اخذ کی گئی ہے اور یہ صرف چند حروف کے ساتھ ہی آسکتی ہے، اردو کے تمام حروف تہجی کے ساتھ نہیں آسکتی مثلاً:

    بھ، پھ، تھ، ٹھ، جھ، چھ، دھ، ڈھ، گھ، اور لھ وغیرہ۔

    اس کے علاوہ باقی حروف کے ساتھ دوچشمی *ھ* نہیں آتی، جبکہ ‘‘ *ہ* ’’ کی الگ مستقل آواز ہوتی ہے۔ ذیل میں دوچشمی *ھ* اور *ہ* کے چند جملے لکھے جارہے ہیں، انہیں پڑھ کر آپ کو خود ہی اندازہ ہوجائے گا کہ ان دونوں کے پڑھنے میں کیا فرق ہے اور اُردو زبان میں یہ دو مختلف ھ/ہ الگ الگ کیوں رائج ہیں:

    "ھ"👈 *بھ*: ننھے منے بچے سب کے من کو *بھاتے* ہیں۔
    "ہ"👈 *بہ*: لاپرواہ لوگ پانی زیادہ *بہاتے* ہیں۔

    "ھ"👈 *پھ*: بچے نے کاپی کا صفحہ *پھاڑ* دیا۔
    "ہ"👈 *پہ* : *پہاڑ* پر چڑھنا ایک دشوار کام ہے۔

    "ھ"👈 *تھ* : میرا ایک دوست *تھائی لینڈ* میں رہتا ہے۔
    "ہ"👈 *تہ*: ابھی تک صرف ایک *تِہائی* کام ہوا ہے۔
    "ھ"👈 *ٹھ* : ان دونوں کی آپس میں *ٹھنی* ہوئی ہے۔
    "ہ"👈 *ٹہ*: درخت کی *ٹہنی* پر چڑیا *چہچہا* رہی ہے۔

    "ھ"👈 *جھ*: آج فضا *بوجھل* سی ہے۔
    "ہ"👈 *جہ* : *ابوجہل* اسلام کا سخت دشمن تھا۔

    "ھ"👈 *چھ*: ڈاکٹر نے مریض کے جسم سے گولی کا *چَھرّا* نکال دیا ، یا قربانی کے جانور کے گلے پر *چُھرا* پھیر دو۔
    "ہ"👈 *چہ*: اس کا *چہرہ* خوشی سے کِھلا پڑ رہا تھا۔

    "ھ"👈 *دھ*: یار میرا *دھندہ* خراب مت کرو۔
    "ہ"👈 *دہ*: وہ اس کا نجات *دہندہ* بن کر آیا۔

    *نوٹ*:- *ڈ* کے ساتھ ‘‘ہ’’ اور *ر* کے ساتھ "ھ" کا جملہ نہیں آتا۔

    "ھ"👈 *ڑھ*: میرے گھر کے آگے ڈم ڈم کی *باڑھ* لگی ہوئی ہے۔
    "ہ"👈 *ڑہ*: میرے گھر کے پاس بھینسوں کا *باڑہ* ہے۔

    "ھ"👈 *کھ*: میرا قلم *کھو* گیا ہے۔
    "ہ"👈 *کہ*: ہاں اب *کہو*! کیا *کہنا* چاہ رہے تھے۔

    "ھ"👈 *گھ*: جنگلات میں *گھنے* درخت ہوتے ہیں۔
    "ہ"👈 *گہ*: اس نے اپنی شادی پر *گہنے* اور دیگر زیورات پہنے ہوئے تھے۔

    *نوٹ*:- *ل* کے ساتھ دوچشمی "ھ" کا کوئی لفظ میرے علم میں نہیں ہے، کچھ لوگ *چُولہا* کو دوچشمی ھ سے لکھتے ہیں اور اسے درست بھی سمجھتے ہیں لیکن میرے علم کے مطابق اسے "ہ" سے ہی لکھنا درست ہے۔

    👆👆👆👆👆👆👆👆👆👆
    یہ جملے صرف دوچشمی "ھ" اور "ہ" کے آپس میں فرق واضح کرنے کے لیے بطور مثال لکھے ہیں، اُمید ہے کہ اس سے آپ کو فرق واضح ہوجائے گا۔
    ●•●┄─┅━━━★✰★━━━┅ ●•●
    منقول

    قرآن

    وہ واحد کتاب ہے جس کا مصنف اپنے قاری سے محبت کرتا ہے

  2. #2
    Senior Member
    Points: 14,815, Level: 78
    Level completed: 92%, Points required for next Level: 35
    Overall activity: 3.0%
    Achievements:
    Created Blog entryTagger Second ClassVeteran10000 Experience Points5000 Experience Points


    Join Date
    Mar 2009
    Location
    اسلام آباد
    Posts
    3,763
    Points
    14,815
    Level
    78
    Blog Entries
    4
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)
    بہت خوب، ماشاءاللہ
    جزاک اللہ خیرا
    مجھے ان لوگوں پر بہت حیرت ہوتی ہے جو دین کے متعلق محض اندازے سے بات کرتے ہیں۔
    امام اعظم رضی اللہ عنہ

  3. #3
    Senior Member
    Points: 7,690, Level: 58
    Level completed: 70%, Points required for next Level: 60
    Overall activity: 89.0%
    Achievements:
    Veteran5000 Experience PointsCreated Blog entrySocialTagger Second Class


    Join Date
    Oct 2008
    Posts
    602
    Points
    7,690
    Level
    58
    Blog Entries
    4
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)
    Quote Originally Posted by Barvi View Post
    بہت خوب، ماشاءاللہ
    جزاک اللہ خیرا

    آمین و جزاک خیر
    بہت شکریہ بھائی

    قرآن

    وہ واحد کتاب ہے جس کا مصنف اپنے قاری سے محبت کرتا ہے

Tags for this Thread

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •