Sabih

کلمہ پڑھ کر پلید ہو گیا

Rate this Entry
تایا جی بات سناتے ہیں کہ قریبی ایک گاؤں میں اکثریتی آبادی مسلمان تھی جبکہ چند گھر ہندو خاندانوں کے تھے. پاکستان بننے کے بعد یا ان میں سے ایک خاندان مسلمان ہو گیا. معاملات چلتے رہے اور پھر اس خاندان کی بچیوں کی شادیوں کا وقت آ گیا. جو بھی رشتہ کرنا چاہتا آس پاس کے لوگ اور خاندان کے لوگ کہتے کہ تمہیں کیا رشتہ کرنے کو کھتری دیندار(نومسلم کے لیے ہمارے دیہی علاقوں میں استعمال کی جانے والی ایک ٹرم)ہی ملے ہیں. اس نومسلم خاندان کے سربراہ نے کافی عرصہ یہ ماجرا دیکھا اور پھر ایک دن سارے گاؤں کے مسلمانوں کو چوپال میں بلا لیا. جب سب اکٹھے ہو گئے تو اس نے کہا کہ "بھائیو آج میں تم سے ایک بات کہنی چاہتا ہوں. پر پہلے میری ایک بات کا جواب دو."
سب تجسس سے اسے دیکھنے لگے. وہ بولا. " جب میں ہندو تھا کیا تم میں سے کوئی ہے جس نے میرے گھر سے نہ کھایا ہو؟" سب نے نفی میں سر ہلا دیا کہ ہم سبھی تمہارے گھر سے کھاتے پیتے رہے ہیں. پھر اس نے پوچھا " کیا جب میں ہندو تھا تو کیا کوئی ایسا گھر بھی ہے جن کے گھر سے میں نے کھایا ہو؟" سب نے پھر نفی میں جواب دیا. تو وہ بزرگ آنکھوں میں آنسو لا کر بولا. " بس بھائیو. بات اتنی سی ہے کہ پہلے تم لوگ پلید تھے اور میں نہیں. لیکن کلمہ پڑھ کر تم لوگوں میں میں پلید ہو گیا ہوں."

Submit "کلمہ پڑھ کر پلید ہو گیا" to Digg Submit "کلمہ پڑھ کر پلید ہو گیا" to del.icio.us Submit "کلمہ پڑھ کر پلید ہو گیا" to StumbleUpon Submit "کلمہ پڑھ کر پلید ہو گیا" to Google

Categories
Uncategorized

Comments

  1. Sajidcompk's Avatar
    strange behaviors of our ppl
  2. Rose's Avatar
  3. Salman Sallo's Avatar
    ،بالکل درست فرمایا ،یہی بات ہے کلمہ گو ہو کر پلیدی سے باز نہیں آرہے ہیں طوطے کیطرح بس کلمے رٹے ہوئے ہیں اس کی کوئی حقیقی جھلک ہماری زندگیوں میں نظر نہیں آتا ۔۔۔اسلام کو فقط چند عبادات تک محدود کر رکھا ہے اسی کو ہی دینداری سمجھی جاتی ہے۔
  4. Shiny Eyes's Avatar
    bohat gehri baat ager koi samjhy to
  5. Armaans's Avatar
    بہت عمدہ تحریر۔ ایمان کی کمزوری کی صحیح صحیح ترجمانی
  6. Kauser Baig's Avatar
    بالکل صیحیح ایسا ہی سکوک کیا جاتا ہے جب کہ وہ اپنے خاندان سے دوستوں
    سے اللہ کےلئے منہ موڈ کر اور کوئی تو اپنوں کے سختیاں سہکر اسلام لاتے ہمیں انہیں اپنانا چاہئے مگر ہم یہ رویہ اپناتے ہیں ۔حالانکہ اسلام لانے کے بعد نومسلم اپنے تمام پیچھلے گناہ سے ایسے پاک ہوجاتے ہیں جیسے ماں سے پیدا ہوئے بچے۔۔۔۔اللہ دین کے راستہ پر چلنے کی توفیق دے۔
    اس اچھی شیئرنگ کا شکریہ جیتے رہیں