rja_eman

ترتیل کا مطلب

Rate this Entry
"ترتیل کا مطلب جانتی ہو ؟"

جی" اس نے سر ہلایا تھا ۔"
"ترتیل کا مطلب ہے ترتیب دینا۔"

"اونہوں ۔۔ لفظی نہیں اصطلاحی مفہوم بتاؤ۔"

" یہ لفظ قرآن کی تلاوت کے لیے استعمال ہوا ہے ۔۔ قرآن کو ترتیل سے پڑھو ۔۔ یعنی ٹھہر ٹھہر کے پڑھو ۔"


وہ رکی تھی ۔

"لیکن آپ مجھ سے کیوں پوچھ رہی ہیں ۔۔ میں تو قرآن کو ٹھہر ٹھہر کے ہی پڑھتی ہوں۔"

" غلط کرتی ہو۔"

اس کے چہرے پہ عجیب سا سایہ لہرایا ۔۔
اسے غزالہ باجی سے ایسی بات کی توقع نہیں تھی ۔

"تم جانتی ہو ۔۔ میں نے تمہیں قرآت کے وقت ایک بات بتائی تھی ۔"

وہ سامنے پریشان سی بیٹھی تھی ۔ غزالہ نے اس کے ہاتھ کو اپنے لمس سے سینچا ۔

قرآن شاعری نہیں ہے ۔"
قرآن تھیسس ہے ۔۔ اسے سمجھنا ہے کیونکہ ہمیں اسے سمجھنے کی ضرورت ہے ۔۔ ہمیں اسے اپنی زندگی پہ
کرنا ہے ۔۔apply
شاعری تو پہیلی ہے اور قرآن پہیلی ہو ہی نہیں سکتا ۔۔ اسے بوجھنا نہیں سمجھنا ہے ۔۔ اسی طرح ہم سب ترتیل سے
" پڑھنے کو غلط لیتے ہیں ۔۔ ترتیل سے مراد جانچ کے پڑھنا ہے ۔۔ لفظ کو نہیں روح کو پہچاننا ہے ۔

میں سمجھی نہیں باجی ۔ میں بھی تو ہر لفظ کے بعد تھوڑا سا رکتی ہوں ۔ کبھی دو الفاظ کے بعد ۔ کبھی تین کے اور"
" کبھی پوری ایک آیت کے بعد ۔


یہی تو غلطی ہے ۔۔ ہم رکنے پہ "
focus
کرتے ہیں لیکن اس کے مقصد پہ نہیں ۔
اچھا رکو ۔ میں تمہیں ایک مثال دیتی ہوں ۔ تمہارے سامنے ایک آیت ہے جس میں
جنت کی خوشخبری دی جاتی ہے اور ساتھ ہی جہنم سے با خبر کیا جاتا ہے ۔۔ تو یہاں ترتیل کو کیسے
" کرو گی ؟apply


اس نے نچلے ہونٹ کو دانتوں تلے دبایا ۔ یعنی نہیں جانتی ۔

ترتیل یہ ہے کہ جب جنت کا ذکر آئے تو تم رک کر جنت کے لیے دعا کرو اور جب جہنم کا ذکر آئے تو اس سے پناہ مانگو ۔ جب"
تم ٹھہر ٹھہر کے پڑھنے پہ
focus
کرو گی تو تمہیں آیت کے ختم ہونے کا انتظار رہے گا ۔۔ اور انتظار انسان کو اکتاہٹ کا شکار کر دیتا ہے ۔۔ لیکن اگر تم ہر لفظ
intellect کے
پہ غور کرو گی تو تمہیں ہر آیت کو پڑھنے میں مزہ آئے گا ۔۔
ہر آیت تمہیں
کرے گی ۔۔guide
سو
focus
سے نکلو اور
concentration
کے دائرے میں داخل ہونا سیکھو ۔۔
emotions
' پہ نہیں
intellect
" پہ توجہ دو ۔


اسے لگا جیسے غزالہ باجی نے ترتیل کے نام پہ الہ دین کا چراغ اسے تھما دیا ہے ۔۔ اب دوسرا مرحلہ اس میں سے جن نکالنا تھا ۔ اور وہ جن نکالنا نہیں چاہتی تھی بلکہ وہ خود اس کی جن بن جانا چاہتی تھی ۔ جہاں اندھیرا ہو وہاں کھڑکی ڈھونڈنے کے لیے کوشش کرتے رہنا چاہیے ۔۔ وہ بھی غزالہ باجی کی صورت میں اپنی کھڑکی ڈھونڈ چکی تھی ۔

"ruin and hope"تحریم امان اللہ بخاری کی تحریر
سے ماخوذ

Submit "ترتیل کا مطلب" to Digg Submit "ترتیل کا مطلب" to del.icio.us Submit "ترتیل کا مطلب" to StumbleUpon Submit "ترتیل کا مطلب" to Google

Categories
Uncategorized

Comments

  1. Amaan's Avatar
    focus se niklo, concentration k daairay mei
    emotion nahi intellect

    umda tahreer aur paigaam hay, subjected bhi aur out of subject bhi har topic pe apply karta hai
  2. rja_eman's Avatar
    Quote Originally Posted by Amaan
    focus se niklo, concentration k daairay mei
    emotion nahi intellect

    umda tahreer aur paigaam hay, subjected bhi aur out of subject bhi har topic pe apply karta hai

    بہت اچھا تجزیہ کیا آپ نے بھائی
    بہت شكريه جزاك الله خير
  3. Rose's Avatar
    بہت عمدہ پوسٹ،جزاک اللہ۔
  4. rja_eman's Avatar
    آمین
    و جزاک خیرا
    بہت ' بہت شکریہ روز سسٹر