nzkiani

رنگِ مدینہ ڈھونڈ

Rate this Entry
رنگِ مدینہ ڈھونڈ!
ضامنِ عقبیٰ ڈھونڈ

دل کے قطرے میں
عشق کا دجلہ ڈھونڈ!

عالم وہم کدہ ہے
ایک حوالہ ڈھونڈ

تابہ حشر چلے گا
اُن کا سکہ ڈھونڈ

ذکرِ خواجہ پر
وقت کا بوسہ ڈھونڈ

کاہکشاں بن جائے
ایسا جادہ ڈھونڈ

ہر دوراہے پر
اُن کا رستہ ڈھونڈ

ظلمت کیوں نگلے
نور کا ہالہ ڈھونڈ

جس بھی دور میں جی
اسوۂ حسنہ ڈھونڈ!

دیرینہ تابش سے
جذبِ تازہ ڈھونڈ

اوج ملا تھا جس سے
پھر وہ نسخہ ڈھونڈ


نویدظفرکیانی

Submit "رنگِ مدینہ ڈھونڈ" to Digg Submit "رنگِ مدینہ ڈھونڈ" to del.icio.us Submit "رنگِ مدینہ ڈھونڈ" to StumbleUpon Submit "رنگِ مدینہ ڈھونڈ" to Google

Comments

  1. KishTaj's Avatar
    سبحان اللہ۔ ۔۔۔ بہت ہی خوبصورت کلام لکھا آپ نے۔ ۔۔
  2. IN Khan's Avatar
    واہ۔۔ کیا کلام ہے
  3. Rose's Avatar
    بہت عمدہ ....
  4. nzkiani's Avatar
    بہت بہت شکریہ