1UM-TeamUrdu

02/10 خوشبو سے رَقم کرتا ہے گُل تیرا قصیدہ

Rate this Entry


خوشبو سے رَقم کرتا ہے گُل تیرا قصیدہ
تابندہ ستارے سَرِ دِہلیز خمیدہ

خامہ بنیں اَشجار یا اَبحار سیاہی
مرقوم نہ ہو پائیں گے اَوصافِ حمیدہ

ہر قلب کہاں فیض تری نعت کا پائے
ہر ذِہن کہاں عشق میں آہُوئے رَمیدہ

آقا تری رَحمت کے سمندر پہ نظر ہے
اَعمال میں سستی ہے مگر پختہ عقیدہ

یعنی میں مدینہ کی فَضاؤں میں کھڑا ہُوں !
حیران ہیں اَفکار تو نمناک ہے دیدہ

گُل آپؐ کی خاطر چنے با عرقِ ندامت
شبنم سے شرابور ہیں گُل ہائے چُنیدہ

یہ کہہ کے قلم قیسؔ مرا تتلی نے چوما
خوش بخت ہو لکھتے ہو محمدؐ کا قصیدہ
#شہزادقیس
.

Submit "02/10 خوشبو سے رَقم کرتا ہے گُل تیرا قصیدہ" to Digg Submit "02/10 خوشبو سے رَقم کرتا ہے گُل تیرا قصیدہ" to del.icio.us Submit "02/10 خوشبو سے رَقم کرتا ہے گُل تیرا قصیدہ" to StumbleUpon Submit "02/10 خوشبو سے رَقم کرتا ہے گُل تیرا قصیدہ" to Google

Categories
ShahzadQais

Comments

  1. Rose's Avatar
    جزاک اللہ
    خوبصورت کلام۔
  2. 1UM-TeamUrdu's Avatar
    Quote Originally Posted by Rose
    جزاک اللہ
    خوبصورت کلام۔
    بہت نوازش بہن ۔ دائم آباد رھیے
  3. Ahmed Lone's Avatar
    بہت خوب
    جزاک اللہ
  4. 1UM-TeamUrdu's Avatar
    Quote Originally Posted by Ahmed Lone
    بہت خوب
    جزاک اللہ
    بہت نوازش بھائی۔ ھمیشہ شاداب و سلامت رھیے