1UM-TeamUrdu

اَدائیں حشر جگائیں ، وُہ اِتنا دِلکش ہے

Rate this Entry
مکرمی آداب
ایک لائیو قوالی سیشن میں بطور مہمان خصوصی حاضری ھوئی۔ جہاں میرا کلام پہلی بار قوالی کے انداز میں پڑھا گیا۔ اس کی ایک وڈیو پیش خدمت ھے۔ امید ھے آپ کی تفریح طبع کا باعث ھو گی۔
بہت سلامتی ھو
شہزادقیس

اَدائیں حشر جگائیں ، وُہ اِتنا دِلکش ہے
*** *** *** *** *** *** *** ***
اَدائیں حشر جگائیں ، وُہ اِتنا دِلکش ہے
خیال حرف نہ پائیں ، وُہ اِتنا دِلکش ہے

بہشتی غنچوں میں گوندھا گیا صراحی بدن
گلاب خوشبو چرائیں ، وُہ اِتنا دِلکش ہے

قدم ، اِرم میں دَھرے ، خوش قدم تو حور و غلام
چراغ گھی کے جلائیں ، وُہ اِتنا دِلکش ہے

حلال ہوتی ہے ’’ پہلی نظر ‘‘ تو حشر تلک
حرام ہو جو ہٹائیں ، وُہ اِتنا دِلکش ہے

دَہَن کی سیپ میں بتیس موتی یکجا ہیں
کہیں مثال نہ پائیں ، وُہ اِتنا دِلکش ہے

نہا کے جھیل سے نکلے تو رِند پانی میں
مہک شراب سی پائیں ، وُہ اِتنا دِلکش ہے

کہا جو مالی سے گُل دو جو اُس کے لائق ہو
تو بولا ہوش میں آئیں ، وُہ اِتنا دِلکش ہے

جب اُس پہ لکھی غزل پڑھ کے یار دَنگ ہیں قیسؔ
ہم عکس کیسے دِکھائیں ، وُہ اِتنا دِلکش ہے
#شہزادقیس
http://sqais.com/QaisDilkash.html
*** *** *** *** *** *** *** *** *** *** *** *** *** *** ***
A Live Qawwali Session by Humara Group
Groupe public Humara Group | Facebook
*** *** *** *** *** *** *** *** *** *** *** *** *** *** ***
Qawwal Party : Shahan, Muzaffar, Waqar Ali Khan Aur Hamnawa
Ali Khan | Facebook
*** *** *** *** *** *** *** *** *** *** *** *** *** *** ***
Naqeeb-e-Mehfil: Mudassar Azmi
Mudassar Aazmi | Facebook
*** *** *** *** *** *** *** *** *** *** *** *** *** *** ***
Written By Shahzad Qais
Shahzad Qais | Facebook
http://www.SQais.com
*** *** *** *** *** *** *** *** *** *** *** *** *** *** ***

Submit "اَدائیں حشر جگائیں ، وُہ اِتنا دِلکش ہے" to Digg Submit "اَدائیں حشر جگائیں ، وُہ اِتنا دِلکش ہے" to del.icio.us Submit "اَدائیں حشر جگائیں ، وُہ اِتنا دِلکش ہے" to StumbleUpon Submit "اَدائیں حشر جگائیں ، وُہ اِتنا دِلکش ہے" to Google

Categories
ShahzadQais

Comments

  1. Esha's Avatar
    حلال ہوتی ہے ’’ پہلی نظر ‘‘ تو حشر تلک
    حرام ہو جو ہٹائیں ، وُہ اِتنا دِلکش ہے

    very nice
  2. Kainat's Avatar
    دَہَن کی سیپ میں بتیس موتی یکجا ہیں
    کہیں مثال نہ پائیں ، وُہ اِتنا دِلکش ہے

    کہا جو مالی سے گُل دو جو اُس کے لائق ہو
    تو بولا ہوش میں آئیں ، وُہ اِتنا دِلکش ہے
    ........
    ماشاءاللہ، بہت خوب
    ہو سکتا ہے لکھتے ہوئے آپ نے اسے گیت کی طرح گنگنایا ہو۔پر سوچا نہ ہو گا کہ یہ کلام قوالی کی طرح بھی پڑھا جائے گا۔ عارفانہ کلام کی طرف پیش رفت بہت مبارک ہو۔
  3. Rubab's Avatar
    بہت بہت مبارک ہو ٹیم بھائی۔
    ماشاء اللہ اب آپ بڑے ہو گئے ہیں، اب ہماری طفل تسلیوں کی ضرورت نہیں رہی۔
    اللہ پاک آپ کو مزید کامیابیاں عطا کرے۔ آمین
  4. Meem's Avatar
    بہت مبارک ہو۔۔۔
    عمدہ کلام۔۔
    مزید کامیابی کے لیے دعاگو۔
  5. 1UM-TeamUrdu's Avatar
    Quote Originally Posted by Esha
    حلال ہوتی ہے ’’ پہلی نظر ‘‘ تو حشر تلک
    حرام ہو جو ہٹائیں ، وُہ اِتنا دِلکش ہے

    very nice
    بہت نوازش جی ۔ سدا ممتاز و سربلند رھیے
  6. 1UM-TeamUrdu's Avatar
    Quote Originally Posted by Kainat
    دَہَن کی سیپ میں بتیس موتی یکجا ہیں
    کہیں مثال نہ پائیں ، وُہ اِتنا دِلکش ہے

    کہا جو مالی سے گُل دو جو اُس کے لائق ہو
    تو بولا ہوش میں آئیں ، وُہ اِتنا دِلکش ہے
    ........
    ماشاءاللہ، بہت خوب
    ہو سکتا ہے لکھتے ہوئے آپ نے اسے گیت کی طرح گنگنایا ہو۔پر سوچا نہ ہو گا کہ یہ کلام قوالی کی طرح بھی پڑھا جائے گا۔ عارفانہ کلام کی طرف پیش رفت بہت مبارک ہو۔
    جی بالکل کبھی نہیں سوچا تھا۔ میں نے تو کبھی گیت بھی نہیں لکھا حالانکہ کچھ احباب نے کہا بھی ۔ صرف غزل پر فوکس تھا۔ مگر یہ پیشکش اچھی رھی۔ اب غزل اور قوالی کی سی ڈی تیار کرنے کا پروگرام ھے ۔ دعا کیجیے گا۔
    بہت نوازش سدا خوش رھیے
  7. 1UM-TeamUrdu's Avatar
    Quote Originally Posted by Rubab
    بہت بہت مبارک ہو ٹیم بھائی۔
    ماشاء اللہ اب آپ بڑے ہو گئے ہیں، اب ہماری طفل تسلیوں کی ضرورت نہیں رہی۔
    اللہ پاک آپ کو مزید کامیابیاں عطا کرے۔ آمین
    بہت شکریہ بہن۔ سدا سلامت رھیے۔ آپ کی حوصلہ افزائی ھمیشہ مفید رھتی ھے۔

    باقی بڑے ھونے کی بات نہیں ھے نہ ھی میں یہاں خودنمائی کے لیے ارسال کرتا ھوں۔
    وہ تو بس اپنے جیسی کچھ توانائیاں یہاں نظر آتی ھیں تو ھر نیا گام نیا ایونٹ پوسٹ کر دیتا ھوں کہ شاید کسی کے لیے اسپارکنگ کے کام آ سکے۔
    باقی شہرت کی کبھی خواھش نہیں کی کہ اس میں مشکلات زیادہ ھیں۔ اب تو نیم خوابیدہ حلیے میں ناشتہ لینے بھی جاؤں تو لوگ ملنا شروع ھو جاتے ھیں
    شہزادقیس صاحب کدھر ۔ ھاھاھاھاھا
  8. 1UM-TeamUrdu's Avatar
    Quote Originally Posted by Meem
    بہت مبارک ہو۔۔۔
    عمدہ کلام۔۔
    مزید کامیابی کے لیے دعاگو۔
    تہہ دل سے ممنون ھوں جی۔ سدا شاداب و سلامت رھیے۔
    یوٹیوب چینل بھی رفتہ رفتہ بنا رھا ھوں۔ حسب امکان ملاحظہ فرمائیے گا

    ShahzadQais Official
    - YouTube
  9. Rubab's Avatar
    Quote Originally Posted by 1UM-TeamUrdu
    بہت شکریہ بہن۔ سدا سلامت رھیے۔ آپ کی حوصلہ افزائی ھمیشہ مفید رھتی ھے۔

    باقی بڑے ھونے کی بات نہیں ھے نہ ھی میں یہاں خودنمائی کے لیے ارسال کرتا ھوں۔
    وہ تو بس اپنے جیسی کچھ توانائیاں یہاں نظر آتی ھیں تو ھر نیا گام نیا ایونٹ پوسٹ کر دیتا ھوں کہ شاید کسی کے لیے اسپارکنگ کے کام آ سکے۔
    باقی شہرت کی کبھی خواھش نہیں کی کہ اس میں مشکلات زیادہ ھیں۔ اب تو نیم خوابیدہ حلیے میں ناشتہ لینے بھی جاؤں تو لوگ ملنا شروع ھو جاتے ھیں
    شہزادقیس صاحب کدھر ۔ ھاھاھاھاھا
    ہاہاہاہاہاہا
    شکریہ ٹیم بھائی کہ کسی قابل سمجھا آپ نے۔
    خودنمائی کی بات نہیں۔ گو کہ ہماری تربیت خودنمائی کو پسندیدہ نہیں سمجھتی، لیکن کسی حد تک اس کی موجودگی بھی ضروری ہے۔ فلم اسٹار ریشم سے کسی مارننگ شو میں سوال کیا گیا کہ آپ اپنی چیریٹی کی بہت تشہیر کرتی ہیں۔تو انہوں نے جواب دیا کہ جب میں کسی مستحق یا ادارے کی مدد کرنے جاتی ہوں تو اپنے دوستوں احباب کو بتاتی ہوں کہ میں وہاں جا رہی ہوں، اور کیا آپ بھی میرے ساتھ چلیں گے۔ اکثرلوگ شرما شرمی میں ساتھ آ جاتے ہیں اور پھر مدد بھی کر دیتے ہیں۔ ایسے میں مدد کی مقدار اس مقدار سے کہیں زیادہ بڑھ جاتی ہے جو اگر میں اکیلے خاموشی سے کروں۔ مقصد تو مدد کرنا ہے اور زیادہ مدد کرنا ہے، پھر اگر یہ مقصد خودنمائی سے حاصل ہو تو کیا غلط ہے۔
    سو خود نمائی اتنی بھی بری چیز نہیں۔ آپ کی اپنائیت ہے کہ اپنی خوشیاں یہاں ہمارے ساتھ شیئر کرتے ہیں۔ آپ کی بات درست ہے کہ یہاں بہت توانائی ہے جس کو راہ دکھانے کی ضرورت ہے۔ کئی لوگوں نے اپنے پوٹینسشل کو پہچان لیا ہے، کئی لوگوں کو مزید دھکا لگانے کی ضرورت ہے۔ ایسے میں آپ اولمپک کے مشعل بردار کی طرح آگے مشعل تھامے دوڑتے جائیں، ہم بھی پیچھے پیچھے بھاگتے آ رہے ہیں۔ ۔
  10. 1UM-TeamUrdu's Avatar

    آٖفرین ۔ رباب بہن بہت خوب ۔ بہت اچھی مثال دی آپ نے۔ بس یہی ھدف ھے کہ تحریک ملتی رھے تاکہ جب چراغ کے جلنے کا وقت آئے وہ تیار ھو۔ بہت دعا گو ھوں۔ سدا ممتاز و سربلند رھیے