1UM-TeamUrdu

سرور اپ گریڈیشن کا مرحلہ

Rate this Entry
محترم ون اردو ممبر السلام علیکم اور خوش آمدید

ہماری آرزو ہے کہ یہ پیام آپ کو بہترین حال میں ملے


الحمد للہ سرور اپ گریڈ کرتے ہوئے اب ہم ایک نئے سرور پر منتقل ہو رہے ہیں۔ اس سے نہ صرف سروس کے معیار میں بہتری ہو گی بلکہ کچھ نئے پروجیکٹس شروع کرنے کی گنجائش بھی نکل پائے گی۔

یہ منتقلی اگلے چوبیس گھنٹے میں مناسب خالی وقت پر انجام پائے گی۔ امید ہے اس کام میں زیادہ وقت نہیں لگے گا۔ موجودہ ڈیٹا کا بیک اپ لے لیا گیا ہے اور منتقلی کے وقت فائنل بیک اپ بھی لیا جائے گا تاہم اگر اس دوران آپ کوئی اہم پوسٹ لکھیں تو اس کا بیک اپ اپنے پاس محفوظ رکھ لیں تاکہ مشکل نہ ہو۔

سروس کا زیادہ سے زیادہ تعطل ایک دو گھنٹے کا ہی ہو گا لیکن چونکہ ڈی این ایس انٹریز دنیا میں مختلف جگہوں پر اپ ڈیٹ ہونے میں 24 سے 48 گھنٹے لیتی ہیں اس لیے عین ممکن ہے نئے سرور کے چلنے کے باوجود کچھ احباب کو تب تک ایرر میسیج آتا رہے۔ تازہ ترین اسٹیٹس آپ ہمارے فیس بک پیج یا گروپ پر ملاحظہ کر سکیں گے۔
FB Page
One Urdu FB Group


اپ ڈیٹ :
12:27 AM Sunday, 13 August, 2017
سرور کی منتقلی بخیریت انجام پا چکی ہے۔ اگر آپ اس پیغام کو پڑھ رہے ہیں تو یہ نئے سرور پر موجود ہے۔ ہو سکتا ہے بعض جگہوں پر ابھی پرانا ڈیٹا ہی ظاہر ہو رہا ہو۔ کسی مشکل کی صورت میں مطلع فرمائیں۔ شکریہ

ہمیشہ خوش رہیے
اگر ہم آپ کی کچھ بھی مدد کر سکیں تو ضرور حُکم کیجیے گا
بصد خلوص
ٹیم اردو
ون اردو ڈاٹ کام



Submit "سرور اپ گریڈیشن کا مرحلہ" to Digg Submit "سرور اپ گریڈیشن کا مرحلہ" to del.icio.us Submit "سرور اپ گریڈیشن کا مرحلہ" to StumbleUpon Submit "سرور اپ گریڈیشن کا مرحلہ" to Google

Categories
New Features , ‎ Announcements

Comments

  1. Ahsan_Yaz's Avatar
    پیشگی مبارکباد قبول کیجئے جناب
    امیدِ واثق ہے کہ انتقالِ سرور کا یہ مرحلہ خوش اسلوبی سے طے ہو جائے گا
  2. 1UM-TeamUrdu's Avatar
    اپ ڈیٹ : سرور کی منتقلی بخیریت انجام پا چکی ھے۔ اگر آپ اس پیغام کو پڑھ رھے ھیں تو یہ نئے سرور پر موجود ھے۔ ھو سکتا ھے بعض جگہوں پر ابھی پرانا ڈیٹا ھی ظاھر ھو رھا ھو۔ کسی مشکل کی صورت میں مطلع فرمائیں۔ شکریہ
  3. Khusroo's Avatar
    مبارکباد

    بہت ہی اچھا اقدام ہے۔
    نئے سرور پر منتقل ہونے کے فوائد بتائے جائیں۔ مجھے تو فورم استعمال کرتے ہوئے کوئی فرق محسوس نہیں ہو رہا۔
  4. Meem's Avatar
    بہت مبارک ہو۔۔۔ اس نئے سرور میں کون کون سے فیچر نئے ہیں؟
  5. 1UM-TeamUrdu's Avatar
    Quote Originally Posted by Ahsan_Yaz
    پیشگی مبارکباد قبول کیجئے جناب
    امیدِ واثق ہے کہ انتقالِ سرور کا یہ مرحلہ خوش اسلوبی سے طے ہو جائے گا
    خیر مبارک ۔ سلامت رھیے
  6. 1UM-TeamUrdu's Avatar
    Quote Originally Posted by Khusroo
    مبارکباد

    بہت ہی اچھا اقدام ہے۔
    نئے سرور پر منتقل ہونے کے فوائد بتائے جائیں۔ مجھے تو فورم استعمال کرتے ہوئے کوئی فرق محسوس نہیں ہو رہا۔

    Quote Originally Posted by Meem
    بہت مبارک ہو۔۔۔ اس نئے سرور میں کون کون سے فیچر نئے ہیں؟

    خیر مبارک جی
    بنیادی فرق تو پرفارمنس اور گنجائش کا ھی ھو گا۔ اب زیادہ افراد بیک وقت لاگ ان ھو سکیں گے۔ زیادہ لوڈ میں بھی پیجز سرعت سے کھلا کریں گے۔ تاھم اس کے علاوہ ھمارا تین طرح کا ڈیٹا ابھی تک آن لائن نہیں ھو پایا تھا۔
    اردو فوٹوز پر ھماری پرانی اٹیچمنٹس
    اردو فوٹوز پر اسکین شدہ کام
    مشن 1001 کے ناولز
    یہ سب کل تقریبا چھ سات لاکھ صفحات/تصاویر بنتے ھیں۔ امید ھے اب ھم یہ سب بھی آن لائن کر پائیں گے اور مزید گنجائش ھوئی تو کچھ ڈاؤن لوڈنگ سنٹر کا پلان بھی ھے۔
  7. HumairaCh's Avatar
    نئے سرور پر منتقلی مبارک ہو
  8. Salman Sallo's Avatar
    شکریہ ٹیم بھائی ۔۔۔اب وہ ڈیزائنگ سکیشن کی منتفلی کا اپنا وعدہ بھی ایفا فرمائیں ۔۔مہربانی ہوگی۔۔