تخیلات کی دنیا

نعم البدل

Rate this Entry

محترم بھائیوں اور پیاری بہنوں

السلام علیکم


وہ دوہزار بارہ کا ایک خوش گوار دن تھا جب وہ مجھے سے بڑی گرم جوشی سے ہاتھ ملایا تھا پھر تو اس نے مجھے اور میں نے اسے ایسا تھاما کہ چھوڑنے کا نام ہی نہ لیا ہر گھڑی سوتے جاگتے ، محفل و برخاست ، فرصت ہو یا مصروفیت وہ ہر جگہ ہر وقت میرے ساتھ رہنے لگا ۔ اس کی ایک پل کی غیر موجودگی بھی مجھے بے چین کردتیی

ایک طویل عرصہ کی رفاقت کے بعد ایک دن اس کو تنفسی شکایت ہوگئی ۔ ہم نے اس کے خاص ڈاکٹر کے پاس پہچایا تووہ چھوٹے سے آپریش کے بعد ہمارے گھر واپس آگیا کچھ دن ٹھیک رہنے کے بعد اسکی پھر سانس گھٹنے لگی ۔ اب تو بار بار اسے طبیب کی ضرورت لا حق ہونے لگی ہم اس کی محبت میں اس کے عادی ہوچکے تھے ۔ ہم سے اس کی یہ حالات بردا شت نہ ہوتی ۔اس کو ٹھیک کرنے کی ہر جتن کرتے ہر زاویہ سے اسے دیکھتے پیٹھ سہلاتے دباتے اس کے بند ہوتے آنکھوں کو روشنی سے منور کرنے کی کوشش کرتے کبھی کامیاب ہوتے اور کبھی وہ ٖغشی میں آنکھیں بند رکھا رہتا ۔۔۔۔۔ آخر پھر ایک ماہ پہلے اس نے ہمیشہ کے لئے آنکھیں موند لیں ۔ انسان سدا سے بے بس رہا ہے ہم بھی مجبور تھے اور مجبور تو صرف آہ و بکا کے بعد چپ ہورہتا ہے ۔ہم بھی چپ رہے اور سب سے بات چیت چھوڑدی بس ضرورت پر ہی منہ کھولتے ۔

اس کے جانے سے ہمارے دوست عزیز رشتہ دار سب ہی متاثر تھے ہم نے سب سے بات چیت چھوڑ رکھی تھی گھر والوں کے اصرار پر ہم نے گھر کے ایک ننھے سے دل کو لگانا چاہا مگر وہ تو بہت چھوٹا تھا اس نے بس ہمارا اتنا غم غلط کیا کہ گھر والوں اور قریب کے لوگوں سےہی بات چیت کر نے لگی تھی مگر دنیا سے ابھی کٹ آف ہی تھی ۔ پھر بیٹوں سے میری یہ حالت دیکھی نہ گئی اور کل انہوں نے مجھے اس کا نعم البدل لاکر دیا یعنی گیلکسی ایس 3 کے خراب ہونے پر آئی فون 6 (ایس) دیلادیا ۔ الحمدللہ




Submit "نعم البدل" to Digg Submit "نعم البدل" to del.icio.us Submit "نعم البدل" to StumbleUpon Submit "نعم البدل" to Google

Categories
Uncategorized

Comments

  1. Barvi's Avatar
    ہاہاہاہا
    عمدہ افسانچہ
  2. Rubab's Avatar
    وعلیکم السلام کوثر آپا
    شکر ہے آپ بھی نظر آئیں۔
    اچھی تحریر ہے، مجھے لگتا رہا کہ کسی پالتو جانور کا ذکر ہوگا شاید بلی یا کتے کا۔ مگر یہ تو سیم سنگ گلیکسی نکلا۔
    ہاہاہاہاہاہا
  3. Kauser Baig's Avatar
    Quote Originally Posted by Barvi
    ہاہاہاہا
    عمدہ افسانچہ
    بہت اچھا لگ رہا ہے ایک بار پھر آپ کا کمنٹ زمانے دراز کے بعد پڑھکر خوش رہیں
  4. Kauser Baig's Avatar
    Quote Originally Posted by Rubab
    وعلیکم السلام کوثر آپا
    شکر ہے آپ بھی نظر آئیں۔
    اچھی تحریر ہے، مجھے لگتا رہا کہ کسی پالتو جانور کا ذکر ہوگا شاید بلی یا کتے کا۔ مگر یہ تو سیم سنگ گلیکسی نکلا۔
    ہاہاہاہاہاہا
    ہاں پیاری سمارا مجھے بھی اچھا لگ رہا ہے ۔ویسے میں آرہی ہوں ۔

    یہ ایک سال پرانی تحریر ہے ۔ون اردو پر موجودگی کے اظہار اور سب کے ساتھ شیئر کرنے پوسٹ کی ہوں
    فیس بک پر پڑھنے والوں میں اکثر کا خیال پالتو جانوار ہی تھی ۔ شکریہ بہنا کمنٹ کے لئے
  5. Rose's Avatar
    • عمدہ افسانچہ




  6. Kauser Baig's Avatar
    بہت شکریہ۔۔۔
  7. ابو لبابہ's Avatar
    بہت خوب

    فیس بک پر آپ کی یہ تحریر گذشتہ سال پڑھی تھی
    پھر سے پڑھ کر اچھا لگا
  8. Kauser Baig's Avatar
    جی بھائی
    پسند کرنے کا شکریہ