Rose

ساغر صدیقی کی خوبصورت نعت شریف

Rate this Entry
جس طرف چشمِ محمد کے اِشارے ہو گئے
جتنے ذرّے سامنے ،آئے ستارے ہو گئے


موجۂ طوفاں میں جب نام محمد لے لیا
ڈُوبتی کشتی کے تنکے ہی سہارے ہو گئے


یا محمد! آپ کی نظروں کا یہ اعجاز ہے
جس طرف اُٹھیں نگاہیں، سب تمہارے ہو گئے


ڈُوبنے والوں نے جب نام محمد لے لیا
حلقۂ طوفان کو حاصل کنارے ہو گئے


اُن کی نظروں میں یقیناً باغِ جنّت کچھ نہیں
جن کی نظروں کو مدینے کے نظارے ہو گئے


جب کبھی عِشق محمد کی عنایت ہو گئی
میرے آنسو کوثر و زمزم کے دھارے ہو گئے


میں ہُوں اور یادِ مدینہ، اور ہیں تنہائیاں
اپنے بیگانے سبھی مُجھ سے کنارے ہو گئے


اپنی کملی کا ذرا سایہ عنایت ہو مُجھے
دل کے دُشمن، یا محمد دل سے پیارے ہو گئے


چند لمحے آستانِ پاک پر گُزرے ہیں جو
وہ ہماری زندگی کے سہارے ہو گئے


سبز گنبد کے لیے اشعارِ ساغر، مرحبا
جگمگا کر زندگی کے ماہ پارے ہو گئے


ساغر صدیقی


Submit "ساغر صدیقی کی  خوبصورت نعت شریف" to Digg Submit "ساغر صدیقی کی  خوبصورت نعت شریف" to del.icio.us Submit "ساغر صدیقی کی  خوبصورت نعت شریف" to StumbleUpon Submit "ساغر صدیقی کی  خوبصورت نعت شریف" to Google

Categories
Uncategorized

Comments