Thanks Thanks:  1
Likes Likes:  9
Results 1 to 13 of 13

Thread: سال گرہ اور سال نو کا آغاز

  1. #1
    Senior Member

    Join Date
    Apr 2008
    Posts
    363
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    سال گرہ اور سال نو کا آغاز

    بسم الله الرحمن الرحيم
    السلام علیکم

    ون اردو فورم کو سالگرہ اور بارہویں سال کے آغاز پر بہت بہت مبارک ہو۔

    گزشتہ سالوں کی طرح توقع تھی کہ کسی نہ کسی نے مبارک باد کے تھریڈ کا افتتاح کردیا ہوگا کیونکہ ہر دور میں فورم کی رونقوں کو دوبالا کرنے کے لیے ممبرز میں سے کوئی نہ کوئی ضرور سرگرم رہے ہیں۔

    یہ نیا سال مبارک ہو تمہیں
    صبح کے بھولے ہوئے شام کو شاید گھر آئیں

    اس سالگرہ کے موقع پر مبارکباد کے صحیح مستحق ہیں
    محترمہ روز بہن اور ابو لبابہ(خسرو) بھائی جن کی مسلسل حاضری سے فورم رواں دواں ہے اور بارہویں سال میں قدم رکھ چکا ہے۔
    اللہ تعالی سے دعا ہے یہ سفر جاری رہے۔
    تمام پڑھنے والوں کو نئے سال کی نئی خوشیاں، نئے خواب اور نئے جذبے مبارک ہوں۔
    ہمیشہ خوش رھیے۔

  2. #2
    Sisters Society Rose's Avatar

    Join Date
    Feb 2008
    Location
    Karachi
    Posts
    17,356
    Blog Entries
    20
    Mentioned
    13 Post(s)
    Tagged
    3 Thread(s)
    میری طرف سے بھی سب کو ون اردو کی سالگرہ مبارک ہو۔
    ماٹی کہے کمہار سے تو کیا روندے موئے
    اک دن ایسا آئے گا میں روندوں گی توئے

    بگھت کبیر


  3. #3
    Site Managers

    Join Date
    Jun 2007
    Location
    پاکستان
    Posts
    54,961
    Mentioned
    41 Post(s)
    Tagged
    3 Thread(s)
    ہماری جانب سے بھی بہت مبارک وغیرہ۔
    (اے اللہ! میرے علم میں اضافہ فرما)۔
    میرا بلاگ: بے کار باتیں

  4. #4
    Section Managers Kainat's Avatar

    Join Date
    Oct 2007
    Location
    Germany
    Posts
    14,413
    Blog Entries
    18
    Mentioned
    14 Post(s)
    Tagged
    1 Thread(s)
    ون اردو سالگرہ بہت بہت مبارک ہو۔
    میں جن راستوں سے گزر جاتا ہوں ایک بار
    مڑ مڑ کے وہ نظارے بلاتے ہیں بار بار

  5. #5
    Senior Member Ahmed Lone's Avatar

    Join Date
    Oct 2007
    Location
    سعودی عرب
    Posts
    10,427
    Blog Entries
    21
    Mentioned
    12 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)
    میری طرف سے بھی سب کو ون اردو کی سالگرہ مبارک ہو۔
    ‏رفاقتیں کبھی پابندِ سلاسل نہیں ہوتیں
    جگنو قید میں رکھ کر نہیں پالے جاتے



    "Don't consider my kindness as my weakness.
    The beast in me is sleeping, not dead."


  6. #6
    Site Managers

    Join Date
    Apr 2008
    Location
    On earth
    Posts
    20,956
    Blog Entries
    14
    Mentioned
    46 Post(s)
    Tagged
    6 Thread(s)
    سب کو ون اردو کی سالگرہ بہت مبارک ہو۔

    بہت شکریہ جناب یہ تھریڈ بنا کر یاد دہانی کروانے کا۔
    اس سفر کو جاری رکھنے میں آپ سمیت بہت سارے ممبران کا حصہ ہے۔ خاص طور پر روز، رباب، مونا جی، بنت احمد، عائشہ، حمیرا جی، کوثر بیگ صاحبہ، کائنات، احمد بھائی، پردیسی بھائی، حفیظ توقیر بھائی، عمران نیر بھائی، ایڈمن شہزاد قیس اور وہ سارے ممبران جو فورم کی دوبارہ بحالی کے بعد عرصے تک تشریف لاتے رہے لیکن پھر دھیرے دھیرے ساتھ چھوڑ گئے۔
    * خسرو *

  7. #7
    Senior Member

    Join Date
    Apr 2008
    Posts
    363
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)
    Quote Originally Posted by ابو لبابہ View Post
    سب کو ون اردو کی سالگرہ بہت مبارک ہو۔

    بہت شکریہ جناب یہ تھریڈ بنا کر یاد دہانی کروانے کا۔
    اس سفر کو جاری رکھنے میں آپ سمیت بہت سارے ممبران کا حصہ ہے۔ خاص طور پر روز، رباب، مونا جی، بنت احمد، عائشہ، حمیرا جی، کوثر بیگ صاحبہ، کائنات، احمد بھائی، پردیسی بھائی، حفیظ توقیر بھائی، عمران نیر بھائی، ایڈمن شہزاد قیس اور وہ سارے ممبران جو فورم کی دوبارہ بحالی کے بعد عرصے تک تشریف لاتے رہے لیکن پھر دھیرے دھیرے ساتھ چھوڑ گئے۔
    ایک وہ دور تھا بہت سے ممبرز یہ کہتے تھے کہ ون اردو ہمارا دوسرا گھر ہے سارا وقت فورم پرگزرتا تھا اور اب ہم خود ہی اسے ویران کرتے جارہے ہیں۔
    لگ ہی نہیں رہا کہ یہ سالگرہ کے جشن کا مہینہ ہے،کیونکہ اس مرتبہ وہ لوگ غیرحاضر ہیں جو ہر مرتبہ فورم کی سالگرہ کی ایونٹ پلاننگ کرتے تھے۔

  8. #8
    Senior Member

    Join Date
    Apr 2008
    Posts
    363
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)
    اس موقع پر ہم ٹاپ اف دی لسٹ فورم کے اولین ممبر
    Ahsan_Yaz
    بھائی کی کاوشوں کو نہیں بھول سکتے بلاشبہ فورم کی ترویج و ترقی کے حوالے سے انھوں نے بہت اہم کردار ادا کیا۔ بقول ایڈمن شہزاد قیس بھائی “فورم کی دوبارہ بحالی میں ان کی حوصلہ افزائی اور مسلسل مدد کا اس میں بڑا ھاتھ ھے۔
    جن کیے منفرد تھریڈز اور بہت اچھی اچھی شئیرنگ فورم کے ہر سیکشن میں موجود ہیں۔

    ابو لبابہ بھائی میرا زکر آپ نے کسر نفسی میں کردیا ہے ورنہ فورم پر میرا تو انگلی کٹوا کے شہیدوں میں نام والا حال ہے۔

  9. #9
    Site Managers

    Join Date
    Apr 2008
    Location
    On earth
    Posts
    20,956
    Blog Entries
    14
    Mentioned
    46 Post(s)
    Tagged
    6 Thread(s)
    Quote Originally Posted by HumairaCh View Post
    ایک وہ دور تھا بہت سے ممبرزیہ کہتے تھے کہ ون اردو ہمارا دوسرا گھر ہے سارا وقت فورم پرگزرتا تھا اور اب ہم خود ہی اسے ویران کرتے جارہے ہیں۔
    لگ ہی نہیں رہا کہ یہ سالگرہ کے جشن کا مہینہ ہے،کیونکہ اس مرتبہ وہ لوگ غیرحاضر ہیں جو ہر مرتبہ فورم کی سالگرہ کی ایونٹ پلاننگ کرتے تھے۔
    وہ دن خواب ہوئے جب سالگرہ کے موقعے پر چہل پہل رہتی تھی۔ بے تکی شاعری کا تھریڈ بنا کر بے تکی ہانکی جاتی تھی، ایک دوسرے کو ڈیجیٹل تحفے تحائف دیئے جاتے تھے، شکریئے کا تھریڈ بنتا تھا۔ ممبران کے خیالی انٹرویوز لے کر انہیں شائع کیا جاتا تھا۔
    ون اردو نگر کی ایسی تصویر کشی کی جاتی کہ کچھ دیر کو ہم یہ سوچنے پر مجبور ہو جاتے کہ واقعی اس نام کا کوئی شہر وجود رکھتا ہے اور ہم سب اس کے باسی ہیں۔

    اب تو ایسا لگتا ہے کہ
    خواب تھا جو کچھ کہ دیکھا جو سنا افسانہ تھا
    * خسرو *

  10. #10
    Senior Member

    Join Date
    Sep 2007
    Posts
    36,552
    Mentioned
    1 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)
    میری طرف سے بھی سب کو ون اردو کی سالگرہ مبارک ہو۔

    کوئی مجبوریاں نہیں ہوتیں
    لوگ یونہی وفا نہیں کرتے


  11. #11
    Site Managers Meem's Avatar

    Join Date
    Mar 2008
    Location
    Bora Bora
    Posts
    50,909
    Mentioned
    19 Post(s)
    Tagged
    1 Thread(s)
    ون اردو کو بارہویں سالگرہ بہت مبارک ہو۔۔۔

    If you start believing that you're happy, you'll be happy forever

  12. #12
    Section Managers

    Join Date
    Mar 2008
    Posts
    11,544
    Mentioned
    1 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)
    میری طرف سے بھی تمام ممبران کو ون اردو کی سالگرہ کی بہت بہت مبارک بادہو۔

  13. #13
    Senior Member

    Join Date
    Apr 2007
    Posts
    9,136
    Blog Entries
    4
    Mentioned
    12 Post(s)
    Tagged
    1 Thread(s)
    سب کو بہت مبارک ہو۔اس سفر میں بہت کچھ سیکھنے کو ملا جس سے زندگی میں آگے بڑھنے میں مدد ملی۔میں اس موقع پر تمام اراکین اور انتظامیہ کا خصوصی شکریہ ادا کرنا چاہوں گا۔
    خوش رہیے سدا۔آمین

Tags for this Thread

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •