Thanks Thanks:  0
Likes Likes:  0
Page 1 of 34 12311 ... LastLast
Results 1 to 15 of 497

Thread: ہم کب امید سے ہیں

  1. #1
    Site Managers

    Join Date
    Jun 2007
    Location
    پاکستان
    Posts
    54,986
    Mentioned
    42 Post(s)
    Tagged
    3 Thread(s)

    ہم کب امید سے ہیں

    شیخ بھائی کی غیر موجودگی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ہم کچھ دیر کے لئے مائیک کو ٹیک اوور کر لیتے ہیں اور اپنا اگلا پروگرام شروع کرتے ہیں۔ جس کا نام ہے "ہم کب امید سے ہیں "

    سب سے پہلے تالیوں میں میزبان آتی ہے۔

    سنا ہے حکومت ون اردو پر پابندی لگوانے والی ہے،،،،،،،، آخر رچرڈ باؤچر اور نیگرو پونٹے کے دوروں کا کچھ تو نتیجہ نکلنا تھا،،،،،،،،،،، ہاہاہاہا

    کل ریلوے کے وزیر نے کہا کہ کون کہتا ہے کہ ہماری ٹرینیں آہستہ چلتی ہیں۔ کم از کم ون اردو کے سرور سے تو تیز چلتی ہیں،،،،،،،،،، ہاہاہاہا

    آصف زرداری صاحب نے کہا ہے کہ 4 اپریل کو بھٹو کی برسی پر ون اردو کی سالگرہ منانا اس بات کا ثبوت ہے کہ "زندہ ہے بھٹو،،،، زندہ ہے" پھر آہستہ سے کہا کہ میں نصرت بھٹو کی بات کر رہا تھا،،،،،،،،،،،،،،،،،،، ہی ہی ہی ہی

    کل پارلیمنٹ میں اس بات پر بحث چھڑ گئی کہ حلف کیسے اٹھایا جائے۔ ممبران کا کہنا تھا کہ آئین سامنے رکھ کر حلف اٹھایا جائے گا،،، لیکن خاتون ممبران کا کہنا تھا کہ وہ آئینہ سامنے رکھ کر حلف اٹھائیں گی،،،،،،،،ہی ہی ہی ہی

    سنا ہے کہ نئی پارلیمنٹ میں یہ قرارداد جلد پیش ہونے والی ہے کہ عدلیہ کی بحالی سے بھی ضروری ایک کام ہے اور وہ ہے ون اردو سرور کی بحالی،،،،،، ہے ہے ہے ہے

    اب چلتے ہیں ستاروں کی روشنی میں ون اردو کا حال دیکھنے،،،،،،،، ایک چھوٹی سی بریک کے بعد
    (اے اللہ! میرے علم میں اضافہ فرما)۔
    میرا بلاگ: بے کار باتیں

  2. #2
    Section Managers

    Join Date
    Jan 2008
    Posts
    10,406
    Mentioned
    1 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    ہم کب امید سے ہیں




    بہت ہی خوب یاز بھائی
    !!
    مزہ آگیا ۔
    اگلے بلیٹن کا انتظار رہے گا۔
    آپ کے لیئے 3 پوائنٹس ۔

    [SIGPIC][/SIGPIC]




  3. #3
    Site Managers

    Join Date
    Jun 2007
    Location
    پاکستان
    Posts
    54,986
    Mentioned
    42 Post(s)
    Tagged
    3 Thread(s)

    ہم کب امید سے ہیں

    حاضرین و ناظرین السلام علیکم
    دیکھتے ہیں کہ آگے کیا ہوگا ستاروں کی روشنی میں۔ اس کے لئے چلتے ہیں ماموں کی طرف
    یار ذرا بیک گراؤنڈ میں گانا چلا دو،،،،،،، صبح ہو گئی ماموں،،،، ماموں،،،،، ہاں ماموں

    ماموں کے پاس جاتے ہیں تو ماموں کا گلوب چوری ہو چکا ہے اس لئے وہ سامنے تربوز رکھ کر اس کو گھما رہے ہیں۔
    ہم: ماموں یہ بتائیے آپ کیسے ہیں
    ماموں: ستاروں اور سیاروں کے حساب سے کل تک تو ٹھیک ہی تھا۔ آج سے زہرہ کے زیر عتاب ہوں
    ہم: وہ کیسے
    ماموں: وہ جی زہرہ آپ کی ممانی کا نام ہے
    ہم: کیا!!!!!!!!!!!
    ہم: اچھا ماموں یہ بتائیے کہ ون اردو کا کیا ہوگا
    ماموں: پلاؤ کھائیں گے احباب فاتحہ ہو گا
    ہم: کیا مطلب
    ماموں: اوہ سوری،،، ایسے ہی شعر یاد آ گیا۔ ون اردو کا کیا ہو گا یہ دیکھئے

    اس کے ساتھ ہی تربوز میں سے ویڈیو دکھائی دیتی ہے۔ بہت سے لوگ ایک بس پہ بیٹھے ہیں۔ چھت پر بھی ایک اژدھام ہے، آگے پیچھے بھی لوگ ہی لوگ چمٹے ہوئے ہیں اور اندر تو تل دھرنے کی جگہ بھی نہیں ہے۔ بس چیونٹی کی سپیڈ سے چل رہی ہے۔

    آہستہ آہستہ کیمرہ دور جاتا ہے اور تھوڑی دیر بعد بس کی پوری سائیڈ نظر آتی ہے جس پہ بس کا نام لکھا ہوا ہے،،،،،،، ون اردو سرور ایکسپریس - - آپ کی سوچ سے بھی تیز

    ملتے ہیں ایک بریک کے بعد
    (اے اللہ! میرے علم میں اضافہ فرما)۔
    میرا بلاگ: بے کار باتیں

  4. #4
    Section Managers

    Join Date
    Oct 2007
    Location
    England
    Posts
    22,795
    Mentioned
    1 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    ہم کب امید سے ہیں

    بہت خوب یاز غل بھائی
    میں تو اپنے آپ کو آپ کے سامنے طفل مکتب سے کیا گزرا سمجھنے لگا ہوں

    ویسے ڈرائیور کون تھا
    انتظام، اصول کا محتاج ہوتا ہے۔ جس انتظام میں اصول سے زیادہ بندوں کو اہمیت حاصل ہو وہ انتظام نہیں رہتا، پاکستان بن جاتا ہے۔
    "فراز"

  5. #5
    Site Managers

    Join Date
    Jun 2007
    Location
    پاکستان
    Posts
    54,986
    Mentioned
    42 Post(s)
    Tagged
    3 Thread(s)

    ہم کب امید سے ہیں

    ارے شیخ بھائی، کیوں شرمندہ کرتے ہیں،،، آپ تو گریٹ شریٹ ہیں۔
    (اے اللہ! میرے علم میں اضافہ فرما)۔
    میرا بلاگ: بے کار باتیں

  6. #6
    Administrators

    Join Date
    Oct 2006
    Posts
    15,175
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    ہم کب امید سے ہیں

    شیخ بھائی ، یازغل بھائی
    دل تو چاھتا ھے کچھ تحریر کیا جائے مگر آپ کی استادانہ تحاریر کے آگے دم مارنے کی مجال نہیں اس لیے فی الحال انہیں ھی پڑھ کر محظوظ ھو سکتا ھوں۔ خدا آپ کو خوش رکھے۔
    اگلی قسط کا بے چینی سے انتظار ھے۔

    اور ھاں سرور بیچارے کو طنزیہ رگڑ رھے ھیں یا واقعی پرابلم پیش آ رھی ھے
    Thanks.

  7. #7
    Site Managers

    Join Date
    Jun 2007
    Location
    پاکستان
    Posts
    54,986
    Mentioned
    42 Post(s)
    Tagged
    3 Thread(s)

    ہم کب امید سے ہیں

    شکریہ ٹیم بھائی،،، سرور آج کل تو زوروں پر ہے۔ یہ تو ماضی کے بدلے چکا رہے ہیں۔ آپ بھی کوئی کلام پیش کیجئے۔
    (اے اللہ! میرے علم میں اضافہ فرما)۔
    میرا بلاگ: بے کار باتیں

  8. #8
    Site Managers

    Join Date
    Jun 2007
    Location
    پاکستان
    Posts
    54,986
    Mentioned
    42 Post(s)
    Tagged
    3 Thread(s)

    ہم کب امید سے ہیں

    تو ناظرین و حاضرین،،، پروگرام "ہم کب امید سے ہیں" کا اگلا سیگمنٹ ہو گا،،،، ایک دن ون اردو کے ساتھ۔ اس پہ کام جاری ہے۔ ملتے ہیں ایک پوائنٹس بھری بریک کے بعد
    (اے اللہ! میرے علم میں اضافہ فرما)۔
    میرا بلاگ: بے کار باتیں

  9. #9
    Site Managers

    Join Date
    Jun 2007
    Location
    پاکستان
    Posts
    54,986
    Mentioned
    42 Post(s)
    Tagged
    3 Thread(s)

    ہم کب امید سے ہیں

    تو ناظرین ایک دن ون اردو کے ساتھ میں سب سے پہلے ہم آپ کو لئے چلتے ہیں ٹیم اردو کے پاس

    سب سے پہلے ہم نے ان سے فون کر کے ملاقات کا وقت مانگا،،،،،،، تو کہنے لگے آپ سونے کے بعد اور جاگنے سے پہلے کسی بھی وقت ہمارے پاس آ سکتے ہیں۔ ہم نے کہا کہ ہم چونکہ جاگتے میں بھی سوتے ہیں تو بس ابھی آ رہے ہیں۔

    ہم نے بس سٹاپ سے 29 نمبر بس پکڑی اور ان کے گھر کے قریب سٹاپ پر اتر گئے۔ گھر کی گھنٹی بجائی،،،،، جب آدھے گھنٹے تک کوئی نہیں آیا تو دوبارہ گھنٹی بجائی۔
    پھر بھی آدھے گھنٹے کوئی نہیں آیا تو ہم نے موبائل پہ کال کی اور کہا "گھنٹی سنتے بھی ہیں اور دروازہ بھی نہیں کھولتے،،،،، کیا یہ کھلا تضاد نہیں" اس پہ کہنے لگے کہ آپ غلط گھر کی گھنٹی بجا رہے تھے۔ یہ گھر ایک سال سے خالی ہے۔ میرا گھر تو سامنے والا ہے۔
    پھر ہم ان کے گھر میں چلے گئے۔ ہمیں ڈرائنگ روم میں بٹھایا۔ پھر مندرجہ ذیل گفتگو ہوئی

    ٹیم اردو: ہاؤ آر یو
    ہم: نام ٹیم اردو رکھا ہوا ہے اور باتیں انگریزی میں،،،، کیا یہ کھلا تضاد نہیں"
    ٹیم اردو: آنکس کہ گفت قصہء ماہم زما شنید
    ہم: اچھا اچھا یہ بات ہے (ویسے فارسی تو ہمارے پردادا کے بعد سے کسی نے نہیں پڑھی، اس لئے شعر اوپر سے ہی گزرا تھا)
    ہم: جب سرور نہیں چل رہا ہوتا تو غصہ تو ضرور ہی آتا ہو گا
    ٹیم اردو: جی سرور نہ چلنے کا مجھے پتا ہی نہیں چلتا کیونکہ میں نے اپنے لئے ایک الگ سرور رکھا ہوا ہے۔
    ہم: سب ممبرز کے لئے سرور کا بحران اور اپنا علیحدہ سرور،،،،، کیا یہ کھلا تضاد نہیں
    ٹیم اردو: حیف باشد دل دانا کہ مشوش باشد
    ہم: یہ آپ بار بار فارسی کا شعر کیوں سناتے ہیں
    ٹیم اردو: جب کوئی جواب نہ ہو تو فارسی کا شعر سنانا اچھی بات ہے
    ہم: لیکن یہ بھی کھلا تضاد ہے
    ٹیم اردو: یہ کیا تضاد تضاد لگا رکھی ہے
    ہم: تضاد ہے تو کہہ رہا ہوں نا
    ٹیم اردو: ٹھہرو تم، میں تمھیں ٹھیک کرتا ہوں

    اس کے بعد ٹیم اردو نے آستینیں چڑھائیں اور ہمیں دھلائی والے کپڑوں کی طرح دھونا شروع کر دیا۔ ہم کچھ دیر تو اوئی اوئی ہائے بچاؤ بچاؤ کرتے رہے۔ اس کے بعد چراغوں میں روشنی نہ رہی۔ آنکھ کھلی تو ڈاکٹر کے ہاتھ میں ایک بڑا سا انجیکشن نظر آیا ،،،،،،،،،،،،، پھر اس دن ہم نے 100 میٹر کا ریس کا ریکارڈ بھی توڑا
    تالیاں

    تو ناظرین کہیں جائیے گا نہیں ۔ ایک دن ون اردو کے ساتھ میں اگلی ملاقات کس کے ساتھ۔ اس کے لئے دیکھتے رہئے۔ ون اردو نان سٹاپ نشریات
    ملتے ہیں بریک کے بعد
    (اے اللہ! میرے علم میں اضافہ فرما)۔
    میرا بلاگ: بے کار باتیں

  10. #10
    Section Managers

    Join Date
    Jan 2008
    Posts
    10,406
    Mentioned
    1 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    ہم کب امید سے ہیں





    بہت زبردست یاز بھائی !!
    بہت ہی عمدہ ۔
    آپ نے تو کمال ہی کر دیا ۔
    آپ کے لیئے 3 پوائنٹس ۔


    اگلے پروگرام کا انتظار رہے گا ۔
    [SIGPIC][/SIGPIC]




  11. #11
    Site Managers

    Join Date
    Jun 2007
    Location
    پاکستان
    Posts
    54,986
    Mentioned
    42 Post(s)
    Tagged
    3 Thread(s)

    ہم کب امید سے ہیں

    Quote Originally Posted by mursh
    بہت زبردست یاز بھائی !!
    بہت ہی عمدہ ۔
    آپ نے تو کمال ہی کر دیا ۔
    آپ کے لیئے 3 پوائنٹس ۔

    اگلے پروگرام کا انتظار رہے گا ۔
    شکریہ مرش جی
    (اے اللہ! میرے علم میں اضافہ فرما)۔
    میرا بلاگ: بے کار باتیں

  12. #12
    Section Managers

    Join Date
    Oct 2007
    Location
    England
    Posts
    22,795
    Mentioned
    1 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    ہم کب امید سے ہیں

    یاز بھائی یہ گریٹ شریٹ تو مجھے آپ کا تکیہ ء کلام لگتا ہے
    ٹیم بھائی نیک خواہشات کا اور ذرہ نوازی کا شکریہ
    داروغہ جی، بادِ صبا، اور سائرس بھائی کا پسند کرنے پر شکریہ اور ۲ عدد پوائنٹ آپ سب کے لئے
    انتظام، اصول کا محتاج ہوتا ہے۔ جس انتظام میں اصول سے زیادہ بندوں کو اہمیت حاصل ہو وہ انتظام نہیں رہتا، پاکستان بن جاتا ہے۔
    "فراز"

  13. #13
    Site Managers

    Join Date
    Jun 2007
    Location
    پاکستان
    Posts
    54,986
    Mentioned
    42 Post(s)
    Tagged
    3 Thread(s)

    ہم کب امید سے ہیں

    Quote Originally Posted by Sheikh S
    یاز بھائی یہ گریٹ شریٹ تو مجھے آپ کا تکیہ ء کلام لگتا ہے
    ارے نہیں بھائی، سب گریٹ شریٹ تھوڑا ہی ہوتے ہیں۔
    (اے اللہ! میرے علم میں اضافہ فرما)۔
    میرا بلاگ: بے کار باتیں

  14. #14
    Section Managers

    Join Date
    Oct 2007
    Location
    England
    Posts
    22,795
    Mentioned
    1 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    ہم کب امید سے ہیں

    یہ کہیئے میرے علاوہ سب گریٹ شریٹ تھوڑا ہی ہوتے ہیں۔
    انتظام، اصول کا محتاج ہوتا ہے۔ جس انتظام میں اصول سے زیادہ بندوں کو اہمیت حاصل ہو وہ انتظام نہیں رہتا، پاکستان بن جاتا ہے۔
    "فراز"

  15. #15
    Khuloos
    Guest

    ہم کب امید سے ہیں


    بہت زبردست یازغل بھائی!
    ماشاءاللہ۔ ۔ نظر سے حفاظت کے لیے ہم ہما کے "پاندان" سے کچھ لاتے ہیں بطور نظر بٹو


    لیکن ٹیم بھائی کو بہت جلدی "بخش" دیا۔ ۔ ۔

Page 1 of 34 12311 ... LastLast

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •