Thanks Thanks:  0
Likes Likes:  0
Page 2 of 34 FirstFirst 123412 ... LastLast
Results 16 to 30 of 497

Thread: ہم کب امید سے ہیں

  1. #16
    Khuloos
    Guest

    ہم کب امید سے ہیں

    یازغل بھائی!
    ٹیم بھائی سے ایک انٹرویو۔ ۔ لائیو بھی نشر کریں۔ ۔
    ذرا "چھیتی"

  2. #17
    Administrators

    Join Date
    Oct 2006
    Posts
    15,175
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    ہم کب امید سے ہیں

    یازغل بھائی آپ نے تو کہا تھا کہ انٹرویو ایڈٹ کرنے کے بعد دکھائیں گے مگر آپ نے آن ایر کر دیا کیا یہ کھلا تضاد نہیں

    شیخ بھائی آپ کے لیے تو پوائنٹ بھی حاضر ھیں۔
    Thanks.

  3. #18
    Site Managers

    Join Date
    Jun 2007
    Location
    پاکستان
    Posts
    54,986
    Mentioned
    42 Post(s)
    Tagged
    3 Thread(s)

    ہم کب امید سے ہیں

    سب شرکاء پہ نقاط کی بارش کر دی گئی ہے۔
    خلوص جی، ٹیم بھائی کو جلدی اس لئے چھوڑ دیا کہ آپ اپنے سیگمنٹ میں ان کا بقیہ انٹرویو شائع کریں۔ تو کب آ رہا ہے آپ کا لائیو ود خلوص
    (اے اللہ! میرے علم میں اضافہ فرما)۔
    میرا بلاگ: بے کار باتیں

  4. #19
    Site Managers Rubab's Avatar

    Join Date
    Jun 2007
    Posts
    13,943
    Blog Entries
    6
    Mentioned
    24 Post(s)
    Tagged
    2 Thread(s)

    Re: ہم کب امید سے ہیں

    واؤ یاز بھائ، بہت اچھے- اردو بھائ کا انٹرویو تو بہت ہی زبردست ہے-
    پوائنٹ نہیں دے سکتی کیونکہ ابھی ابھی دیا ہے اس لئے خالی داد پر گزارہ کریں-

    جو اللّٰہ کا حکم



  5. #20
    Site Managers

    Join Date
    Jun 2007
    Location
    پاکستان
    Posts
    54,986
    Mentioned
    42 Post(s)
    Tagged
    3 Thread(s)

    Re: ہم کب امید سے ہیں

    داد ہی بہت ہے۔ بہت شکریہ۔
    ایک دن ون اردو کے ساتھ میں اگلی باری کس کی ہونی چاہئے۔ مشورہ درکار ہے۔
    (اے اللہ! میرے علم میں اضافہ فرما)۔
    میرا بلاگ: بے کار باتیں

  6. #21
    Site Managers Rubab's Avatar

    Join Date
    Jun 2007
    Posts
    13,943
    Blog Entries
    6
    Mentioned
    24 Post(s)
    Tagged
    2 Thread(s)

    Re: ہم کب امید سے ہیں

    ایک دن ہما کے ساتھ-
    ایک دن یازغل کے ساتھ-
    ایک دن طلحہ کے ساتھ-
    اور اور اور-------

    جو اللّٰہ کا حکم



  7. #22
    Site Managers

    Join Date
    Jun 2007
    Location
    پاکستان
    Posts
    54,986
    Mentioned
    42 Post(s)
    Tagged
    3 Thread(s)

    Re: ہم کب امید سے ہیں

    آپ بھی لکھیں نا پلیز۔
    میری تو ابھی بڑی مشکل سے شاعری پہ طبیعت رواں ہوئی ہے۔ مرزا اور مالک کے بغیر شاعری کا موڈ ہی نہیں بن رہا تھا۔ اب کچھ دل کیا ہے تو میں اس میں لکھتا ہوں، آپ یہاں کچھ پوسٹ کریں
    (اے اللہ! میرے علم میں اضافہ فرما)۔
    میرا بلاگ: بے کار باتیں

  8. #23
    Durre Nayab
    Guest

    Re: ہم کب امید سے ہیں

    Quote Originally Posted by Yazghil
    تو ناظرین ایک دن ون اردو کے ساتھ میں سب سے پہلے ہم آپ کو لئے چلتے ہیں ٹیم اردو کے پاس

    سب سے پہلے ہم نے ان سے فون کر کے ملاقات کا وقت مانگا،،،،،،، تو کہنے لگے آپ سونے کے بعد اور جاگنے سے پہلے کسی بھی وقت ہمارے پاس آ سکتے ہیں۔ ہم نے کہا کہ ہم چونکہ جاگتے میں بھی سوتے ہیں تو بس ابھی آ رہے ہیں۔

    ہم نے بس سٹاپ سے 29 نمبر بس پکڑی اور ان کے گھر کے قریب سٹاپ پر اتر گئے۔ گھر کی گھنٹی بجائی،،،،، جب آدھے گھنٹے تک کوئی نہیں آیا تو دوبارہ گھنٹی بجائی۔
    پھر بھی آدھے گھنٹے کوئی نہیں آیا تو ہم نے موبائل پہ کال کی اور کہا "گھنٹی سنتے بھی ہیں اور دروازہ بھی نہیں کھولتے،،،،، کیا یہ کھلا تضاد نہیں" اس پہ کہنے لگے کہ آپ غلط گھر کی گھنٹی بجا رہے تھے۔ یہ گھر ایک سال سے خالی ہے۔ میرا گھر تو سامنے والا ہے۔
    پھر ہم ان کے گھر میں چلے گئے۔ ہمیں ڈرائنگ روم میں بٹھایا۔ پھر مندرجہ ذیل گفتگو ہوئی

    ٹیم اردو: ہاؤ آر یو
    ہم: نام ٹیم اردو رکھا ہوا ہے اور باتیں انگریزی میں،،،، کیا یہ کھلا تضاد نہیں"
    ٹیم اردو: آنکس کہ گفت قصہء ماہم زما شنید
    ہم: اچھا اچھا یہ بات ہے (ویسے فارسی تو ہمارے پردادا کے بعد سے کسی نے نہیں پڑھی، اس لئے شعر اوپر سے ہی گزرا تھا)
    ہم: جب سرور نہیں چل رہا ہوتا تو غصہ تو ضرور ہی آتا ہو گا
    ٹیم اردو: جی سرور نہ چلنے کا مجھے پتا ہی نہیں چلتا کیونکہ میں نے اپنے لئے ایک الگ سرور رکھا ہوا ہے۔
    ہم: سب ممبرز کے لئے سرور کا بحران اور اپنا علیحدہ سرور،،،،، کیا یہ کھلا تضاد نہیں
    ٹیم اردو: حیف باشد دل دانا کہ مشوش باشد
    ہم: یہ آپ بار بار فارسی کا شعر کیوں سناتے ہیں
    ٹیم اردو: جب کوئی جواب نہ ہو تو فارسی کا شعر سنانا اچھی بات ہے
    ہم: لیکن یہ بھی کھلا تضاد ہے
    ٹیم اردو: یہ کیا تضاد تضاد لگا رکھی ہے
    ہم: تضاد ہے تو کہہ رہا ہوں نا
    ٹیم اردو: ٹھہرو تم، میں تمھیں ٹھیک کرتا ہوں

    اس کے بعد ٹیم اردو نے آستینیں چڑھائیں اور ہمیں دھلائی والے کپڑوں کی طرح دھونا شروع کر دیا۔ ہم کچھ دیر تو اوئی اوئی ہائے بچاؤ بچاؤ کرتے رہے۔ اس کے بعد چراغوں میں روشنی نہ رہی۔ آنکھ کھلی تو ڈاکٹر کے ہاتھ میں ایک بڑا سا انجیکشن نظر آیا ،،،،،،،،،،،،، پھر اس دن ہم نے 100 میٹر کا ریس کا ریکارڈ بھی توڑا
    تالیاں

    تو ناظرین کہیں جائیے گا نہیں ۔ ایک دن ون اردو کے ساتھ میں اگلی ملاقات کس کے ساتھ۔ اس کے لئے دیکھتے رہئے۔ ون اردو نان سٹاپ نشریات
    ملتے ہیں بریک کے بعد
    Bohot zabardast
    aap ke liye 2 points
    waqfe ke saath

  9. #24
    Site Managers

    Join Date
    Jun 2007
    Location
    پاکستان
    Posts
    54,986
    Mentioned
    42 Post(s)
    Tagged
    3 Thread(s)

    Re: ہم کب امید سے ہیں

    شکریہ جی، آپ کے لئے بھی پوائنٹ
    (اے اللہ! میرے علم میں اضافہ فرما)۔
    میرا بلاگ: بے کار باتیں

  10. #25
    Site Managers Rubab's Avatar

    Join Date
    Jun 2007
    Posts
    13,943
    Blog Entries
    6
    Mentioned
    24 Post(s)
    Tagged
    2 Thread(s)

    Re: ہم کب امید سے ہیں

    Quote Originally Posted by Yazghil
    آپ بھی لکھیں نا پلیز۔
    میری تو ابھی بڑی مشکل سے شاعری پہ طبیعت رواں ہوئی ہے۔ مرزا اور مالک کے بغیر شاعری کا موڈ ہی نہیں بن رہا تھا۔ اب کچھ دل کیا ہے تو میں اس میں لکھتا ہوں، آپ یہاں کچھ پوسٹ کریں
    یہ تو بڑا مشکل کام دے دیا ہے آپ نے- اس سے اچھا تو میں کمپوزنگ کر لوں-

    خیر کوشش کرتی ہوں شاید کچھ آمد ہو جائے- ویسے آپ اپنا کام جاری رکھئے گا-

    جو اللّٰہ کا حکم



  11. #26
    Site Managers

    Join Date
    Jun 2007
    Location
    پاکستان
    Posts
    54,986
    Mentioned
    42 Post(s)
    Tagged
    3 Thread(s)

    Re: ہم کب امید سے ہیں

    کوششیں کہاں تک پہنچی ہیں
    (اے اللہ! میرے علم میں اضافہ فرما)۔
    میرا بلاگ: بے کار باتیں

  12. #27
    Site Managers Rubab's Avatar

    Join Date
    Jun 2007
    Posts
    13,943
    Blog Entries
    6
    Mentioned
    24 Post(s)
    Tagged
    2 Thread(s)

    Re: ہم کب امید سے ہیں

    ایک دن یاز غل کے ساتھ

    ناظرین کی فرمائش پر ہم نے ایک دن یازغل کے ساتھ کا پروگرام بنایا - سب سے پہلے ان سے وقت مانگا اور انہوں نے ہمیں صبح 8 بجے اپنے دفتر میں بلا لیا- ہمیں اپنی تیاری شیاری میں کچھ دیر ہوگئ اور ان کے دفتر 9 بجے پہنچ گئے وہاں پہنچے تو پتا چلا کہ وہ ون اردو کی بس پر سوار ہو کر باہر سروے پر گئے ہیں- بس پھر ہم بھی ان کو ڈھونڈنے کے لئے باہر نکلے اور ون اردو کی بس کی تلاش شروع کر دی- جلد ہی ایک بس نظر آئ، جس کو ایک صاحب دھکا لگا رہے تھے، ہم نے ان سے جا کر پوچھا کہ انہوں نے کہیں ون اردو بس دیکھی ہے، اس پر انہوں نے حیرت سے ہمیں دیکھا اور کہا کہ یہ سامنے کھڑی ہے، پھر ہم نے پوچھا کہ آپ نے کہیں یاز غل بھائ کو دیکھا ہے اس پر وہ بولے کہ یہ کتنے پوائنٹ کا سوال ہے، ہم نے کہا کہ یہ ایک پوائنٹ کا سوال ہے اس پر انہوں نے کہا کہ آپ ایک گریٹ شریٹ آدمی کا پوچھ رہی ہیں اور جواب دینے کا صرف ایک پوائنٹ ہے- پھر کچھ دیر کے بھاؤ تاؤ کے بعد 5 پوائنٹس پر معاملہ طے ہوا- اس کے بعد انہوں نے یاذغل بھائ سے ہمارا تعارف کروایا جو کہ وہ خود ہی تھے-

    آداب میزبانی نباہتے ہوئے انہوں نے ہماری تواضع ابلے ہوئے انڈے، بغیر آلو کے پراٹھے اور چکن خوابیدہ سے کی-

    ہماری اور انکی گفتگو ہوئ-

    ہم---یاز بھائ آپ کیسے ہیں
    یاذغل---بالکل ٹھیک شیک ہیں، آج کل بیڈ ریسٹ پر ہیں-

    ہم--- یہ کیسا بیڈ ریسٹ ہے آپ تو باہر دھکا لگا رہے تھے-
    یازغل---ہاں جب مجھے کوئ کمپوزنگ کرنے کا کہتا ہے تو میں فورا" بیڈ ریسٹ پر چلا جاتا ہوں- ورنہ ون اردو کی بس کو دھکا لگاتا رہتا ہوں-

    ہم---اس کی کوئ خاص وجہ
    یاذغل--- ہاں جب کوئ مجھے کمپوزنگ کا کہتا ہے تو میرا سر گھومنے لگتا ہے-

    ہم----پھر تو بڑی سیریں ہوتی ہوں گی-
    یازغل---بالکل جی، آپ نے میری سیروں کا حال تو میری ڈائری میں پڑھا ہی ہوگا-

    ہم---جی بالکل پڑھا ہے ، کیا یہ سب آپ نے کمپوزنگ کی آفر ہونے کے بعد کی ہیں-
    یازغل---کوئز بورڈ کا ماڈریٹر کوں ہے آپ یا میں-

    ہم----(حیرانی سے) جی آپ
    یازغل---- تو آپ کیوں سوال کر رہی ہیں، اب میں سوال کروں گا اور آپ جواب دیں-

    ہم---لیکن ہم تو یہاں آپ سے ملنے اور انٹرویو کے لئے حاضر ہوئے ہیں-
    یازغل----کیوں

    ہم----ون اردو کی سالگرہ کی تقریبات کے لئے
    یازغل---ون اردو کی سالگرہ کب ہوتی ہے

    ہم----4 اپریل کو
    یازغل----جواب نامکمل ہے

    ہم----اردو بھائ نے تو یہی کہا تھا-
    یازغل---انہوں نے کچھ اور بھی کہا تھا-

    ہم---کیا
    یازغک---یہ آپ ڈھونڈ کر آئیں ورنہ جواب درست نہیں مانا جائے گا-

    ہم---کوئ اشارہ دے دیں-
    یازغل---پوائنٹ دیں اشارہ لیں

    ہم نے پوائنٹ دیا

    یازغل بھائ نے اردو بھائ کی 12000 پرانی پوسٹیں دیکھنے کا اشارہ دیا-

    ہم نے کمپیوٹر پر ون اردو کی سائٹ کھولی اور 12000 پرانی پوسٹین کھنگالنی شروع کر دیں لیکن سرور بھائ زیادہ دیر تک ساتھ نہ دے سکے لہٰزا ہم نے اس سوال کا جواب آئندہ دینے کا عندیہ دیا لیکن یاز بھائ نے جواب ملنے سے پہلے مزید سوال پوچھنے سے انکار کر دیا لہٰزا ہم اپنے انٹرویو کو ختم کر کے واپس آگئے-

    جو اللّٰہ کا حکم



  13. #28
    Site Managers Rubab's Avatar

    Join Date
    Jun 2007
    Posts
    13,943
    Blog Entries
    6
    Mentioned
    24 Post(s)
    Tagged
    2 Thread(s)

    Re: ہم کب امید سے ہیں

    Quote Originally Posted by Yazghil
    کوششیں کہاں تک پہنچی ہیں
    آپ کے سامنے حاضر ہیں-

    جو اللّٰہ کا حکم



  14. #29
    Site Managers

    Join Date
    Jun 2007
    Location
    پاکستان
    Posts
    54,986
    Mentioned
    42 Post(s)
    Tagged
    3 Thread(s)

    Re: ہم کب امید سے ہیں

    بہت ہی اچھے سمارا جی، آپ تو کمپوزنگ کو چھوڑ کر یہ کام بھی کامیابی سے کر سکتی ہیں۔ زبردست۔ پوائنٹس کا سیلاب
    اب دیکھتے ہیں کہ اگلا سیگمنٹ کون پیش کرتا ہے اور کب
    (اے اللہ! میرے علم میں اضافہ فرما)۔
    میرا بلاگ: بے کار باتیں

  15. #30
    Section Managers

    Join Date
    Oct 2007
    Location
    England
    Posts
    22,795
    Mentioned
    1 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Re: ہم کب امید سے ہیں

    داروغہ جی زبردست
    انتظام، اصول کا محتاج ہوتا ہے۔ جس انتظام میں اصول سے زیادہ بندوں کو اہمیت حاصل ہو وہ انتظام نہیں رہتا، پاکستان بن جاتا ہے۔
    "فراز"

Page 2 of 34 FirstFirst 123412 ... LastLast

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •