Thanks Thanks:  0
Likes Likes:  1
Results 1 to 2 of 2

Thread: جشن آزادی مبارک

  1. #1
    Senior Member

    Join Date
    Dec 2007
    Posts
    18,659
    Mentioned
    3 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    جشن آزادی مبارک

    وطن کی مٹی پوچھتی ہے آج!
    اے وقت، تو نے کیا دیا اسے!

    کل جو بیج بویا گیا
    وہ پھل کیوں نہیں دیتا!

    کیوں میرے سینے پر کانٹے دھرے
    کیوں مجھے خوں سے رنگا!

    میرے پاسبانوں جواب دو!

    کہاں ہے وہ مجھ پہ مرمٹنے کی چاہ۔ ۔
    کس نے اجاڑے میرے گلستاں۔ ۔
    کیا سے کیا ہوئی میری قیمت!

    جواب دو میرے پاسبانوں!

    کیا ہوچلی میں اب بوڑھی۔ ۔
    کہ ہوئے سب مجھ سے دور۔ ۔

    کہاں ہیں میرے دیدہ ور!

    کیسے ہوئی میں بےپردہ!
    کس نے میری چادر کھینچی!
    کیوں بند ہیں تمہاری آنکھیں!

    میرے دیدہ ورو جواب دو!

    غیر کی آنکھیں ڈستی ہیں مجھے۔ ۔
    اپنوں کی نگاہوں میں شرم نہیں۔ ۔
    کیا مجھے اب مرنا چاہئے!

    چپ کیوں ہو، بولو میرے نام کے حاکم!

    تجھے پیدا کیا کس نے!
    میں نے۔ ۔
    تجھے پہچان دی کس نے!
    میں نے۔ ۔
    تجھے حاکم بنایا اپنا کس نے
    میں نے۔ ۔

    کیا تجھے یہ سب یاد نہیں!
    مجھے بیچنے نکلا ہے بازار میں
    اپنی ماں کو کیوں بھلا کوئی بیچتا ہے!
    کیا دام ملے گا تجھے تیری ماں کا!

    بول میرے لعل!

    دیکھ تو سہی میرے ایک ذرے کو
    اس میں بسی بےپنہاں محبت کو
    کیا تجھ کو سنائی نہیں دیتی میری سسکی!
    کیوں تو کان بند کیے پڑا ہے!

    جا تجھے حق دیا مجھے بیچ دے!!
    مگر ٹھہر!
    ایک بات سن جا!

    مجھے بیچ کر تُو تو جائے گا
    میں مگر تیرا انتظار کروں گی
    میری بھیگی گود ہمیشہ
    تیری ہی منتظر رہے گی۔ ۔

    کہ ایک دن!
    تو نے مجھ میں ہی سمانا ہے

    ہاں میں انتظار کروں گی!!
    ہاں میں انتظار کروں گی!!
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    جشن آزادی مبارک، اللہ پاکستان کی حفاظت کرے اور ہم میں شعور، ذمہ داری کا احساس اور ہدایت عطا فرمائے۔
    پاکستان زندہ باد

  2. #2
    Sisters Society Rose's Avatar

    Join Date
    Feb 2008
    Location
    Karachi
    Posts
    42,013
    Blog Entries
    27
    Mentioned
    15 Post(s)
    Tagged
    3 Thread(s)
    میری طرف سے بھی تمام اہل وطن کو جشن آزادی مبارک ہو۔
    اپنی آنکھوں کو قناعت کی طرف لا اے شخص
    اس سے پہلے کہ کوئی خواب بڑا ہو جائے



Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •